Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ جنوری » کتب خانہ مولانا سلفی کی کہانی

کتب خانہ مولانا سلفی کی کہانی

سوال وجواب کی زبانی

مولانا محمدرمضان یوسف سلفی کے مکتبہ کے متعلق مندرجہ ذیل معلومات بالکل غیرمطبوعہ ہے۔ہم شکرگزار ہیںمحترم محمد یوسف نعیم کے جنہوں نے یہ معلومات فراہم کیں۔ یہ معلومات ان کے آنے والے’’سفرنامہ پنجاب‘‘ کا حصہ ہے جو کہ جلدشایع ہوکر منظر عام پر آنے والاہے۔ان شاءاللہ (ادارہ)

Iلائبریری بنانے کا شوق کیسےپیداہوا؟اور ابتداء میں کون سی یا کون کون سی کتب خریدیں؟
Kجب میں اسکول میں ابتدائی کلاسوں کا طالب علم تھا اسی دور میں کتابیں پڑھنے اور جمع کرنے کا شوق پیداہوا جس نے آگے چل کر جنون کی کیفیت طاری کردی۔جیب خرچ کےلئے والدہ محترمہ سے جو پیسے ملتے اسے جمع کرکے ہرماہ کوئی نہ کوئی چھوٹی موٹی کتاب خرید لیتا۔ مولانا محمد صادق سیالکوٹی aکی مشہور زمانہ کتاب’’صلوٰۃ الرسول ﷺ‘‘ کے مطالعہ سے دینی کتب کو پڑھنے کا ذوق پیدا ہوا۔ جبکہ سب سے پہلی کتاب جو میں نے خریدی وہ عالم اسلام کی عظیم علمی شخصیت علامہ ناصر الدین البانیaکی کتاب’’مسئلہ تروایح‘‘ تھی جس کا اردو ترجمہ مولانا صادق خلیل مرحوم نے کیا تھا۔
Iذوق کاموضوع؟
Kشروع میں تو تفسیر قرآن،کتب احادیث اور کتب سیرت النبیﷺ کا مطالعہ کثرت سے کیا اور فروعی مسائل پر بھی کئی کتابیں پڑھیں لیکن آگے چل کر ذہن تاریخ وشٰخصیات کی طرف مائل ہوگیا اور پھر میں نے اس موضوع پر سینکڑوں کتب پڑھ ڈالیں اور آخر یہی مضمون میراذوق اور پہچان بن گیا۔
Iکیا آپ کی لائبریری سے بیرونی حضرات بھی مستفید ہوتے ہیں؟
Kالحمدللہ،فیصل آباد اور اس کے علاوہ اندرون ملک سے دوست واحباب کو اگر کوئی کتاب مطلوب ہو اور وہ میری لائبریری میں موجود ہوتومیں مطالعہ کے لئے دے دیتاہوں۔
Iلائبریری کے مستقبل کےبارے میں آپ نے کیاسوچا؟
Kکتابیں پڑھنا اور جمع کرنا میراشوق بھی ہے اورجنون بھی۔ میں نے ہمیشہ اپنےذوق کے مطابق کتابیں خرید ی ہیں اور اپنے ذوق کےمطابق اچھاذخیرہ جمع کیا ہے۔ میرے بیٹے ابوبکر اور عبداللہ ابھی چھوٹی عمر میں ہیں۔بڑے ہوکر ان کارجحان ہوا تو اس کتب خانہ کی حفاظت کرلیں گے ،بصورت دیگر اپناتوشوق پوراہورہا ہے۔ اس لئے لائبریری کے بارے میں مجھے کوئی فکر نہیں ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ بہتر کرے گا۔
Iآپ نے اپنی لائبریری سے بعض لائبریریوں اور شخصیات کو بھی کتب دی ہیں ۔اس کی تفصیلات کی وضاحت کریں؟
Kمیں نے اپنی ذاتی لائبریری سے سینکٹروں کتب اپنے محسن، جماعت غرباء اہل حدیث پنجاب کے سابق جنرل سیکریڑی مولانا محمد ادریس ہاشمیa(وفات ۲۵مئی۲۰۱۰ء)کو ان کے دار الحدیث جامعہ معاویہؓ (رحیم ٹاؤن جی ٹی روڈ لاہور) کی لائبریری کیلئے دی تھیں۔
ا س کے علاوہ میں نے اپنے حلقہ احباب میں ڈاکٹر بہاء الدین صاحب کی ۱۱جلدوں پرمحیط ’’تحریک ختم نبوت‘‘ ڈاکٹر غلام سرور صاحب کی’’ذکر ماں، باپ اور رہنمائے زوجین ‘‘اور محمد زبیر آل محمدکی کتاب’’گستاخ رسول کی سزا اور انجام‘‘کے سینکڑوں نسخے بلاقیمت تقسیم کرچکاہوںان احباب اور لائبریریوں کے نام کی چنداں ضرورت نہیں اللہ تعالیٰ اجردے۔
Iآپ ایک مضمون نگار اور کالم نگار ہیں کن کن رسائل میں آپ کے مضامین چھپے ہیں؟
Kاللہ کے فضل وکرم سے اکیس سال سے رسائل وجرائد میں لکھ رہاہوں اور اب تک سینکڑوں مضامین حوالۂ قرطاس کیے ہیں۔ جن رسائل میںیہ مضمون اشاعت پذیرہوئے ان کے نام یہ ہیں:
صحیفہ اہل حدیث کراچی، صدائے ہوش لاہور، اہل حدیث لاہور، الاخوہ لاہور، تنظیم اہل حدیث لاہور، الاعتصام لاہور، ترجمان السنۃ لاہور، نداء الاحسان لاہور، محدث لاہور، نداء الحرمین جہلم، خاتم النبیین ڈسکہ، تفہیم الاسلام احمد پورشرقیہ، اسوۂ حسنہ کراچی، الصدیق کراچی، دعوت اہل حدیث حیدرآباد، ایکسپریس لاہور، پاکستان لاہور، جنگ کراچی، مملکت کراچی، امن فیصل آباد، ترجمان الحدیث فیصل آباد، المنبر فیصل آباد، پندرہ روزہ ترجمان دہلی، نوائے اسلام دہلی، صراط مستقیم برمنگھم برطانیہ، ماہنامہ صراط کراچی، ہفت روزہ حدیبیہ کراچی، اور ماہنامہ السراج جھنڈا نگر نیپال۔
Iآپ کی کون کون سی تصانیف وتالیفات ہیں اورکون سی زیر ترتیب ہیں؟
Kچار اللہ کے ولی، مولانا عبدالوہاب دہلوی اور ان کا خاندان، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میںعلمائے اہل حدیث کی مثالی خدمات۔ یہ تین کتب شائع ہوچکی ہیں جبکہ’’مؤرخ اہل حدیث مولانا محمد اسحٰق بھٹی dاشاعت کے مراحل میں ہے۔ ان چار کتابوں کے علاوہ میں نے اب تک جو کتب تصنیف کی ہیں ان کے نام یہ ہیں(۱)تذکرہ علمائے غرباء اہل حدیث (۲)سرگزشت علمائے اہل حدیث (۳)مولانا محمدادریس ہاشمی حیات وخدمات(۴)ڈاکٹر عبدالواحد نومسلم (۵)مولانا ثناء اللہ امرتسریؒ حیات وخدمات (۶)مسنون دعائیں
ان کتب کی تصنیف وتالیف کے علاوہ ماہنامہ صدائے ہوش کاعرصہ ۱۲سال سے اعزازی ایڈیٹراور پھر چیف ایڈیٹر بنایاگیا اور کئی سال سے جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان کے آرگن پندرہ روزہ صحیفہ اہل حدیث کی مجلس ادارت کا بھی رکن ہوں۔
Iاس وقت آپ کے پاس کتب کی کیا تعداد ہے؟
Kمیرے کتب خانہ میں دوہزار کے لگ بھگ کتابیں ہوں گی۔زیادہ کتابیں اہل حدیث شخصیات اور تاریخ پرہیں۔ اس کے علاوہ قرآنی تفاسیر ،حدیث،سیرت النبی،فتاویٰ، عقائد ،اخلاقیات اور اصلاح معاشرہ پر بھی میری ضرورت کے مطابق کتابیں موجود ہیں۔ چند ایک کتب عربی زبان میں ہیں باقی تمام ذخیرہ اردو میں ہے۔
Iرسائل کی تفصیلات کیاہیں؟
Kمیرے نام بہت سے رسائل اعزازی آتے ہیں۔ ان میں سے چند ایک کی فائل محفوظ رکھتاہوں، باقی بعض کتب خانوں کے دے دیتاہوں۔ صحیفہ اہل حدیث کراچی کی گزشتہ ۲۱سال کی فائل محفوظ صورت میں میرے کتب خانہ میں ہے۔ اسی طرح ماہنامہ صدائے ہوش لاہور کامکمل فائل ہے، ماہنامہ صراط مستقیم کراچی کی ابتدائی تین سال کی فائل محفوظ ہے، علم وآگہی فیصل آباد کا مکمل فائل ہے، ہفت روزہ الاعتصام لاہور کی چند فائلیں ہیں، ماہنامہ الاخوہ لاور کی گزشتہ ۶سال کی فائل محفوظ ہے، ماہنامہ دعوت اہل حدیث حیدرآباد کی آخری تین سال کی فائل ہے، ماہنامہ نوائے اسلام دہلی کی ۱۹۷۷ء تا۲۰۰۲تک کی فائل محفوظ ہے، ماہنامہ السراج جھنڈانگر نیپال کے بہت سے شمارے ہیں، ماہنامہ صحیفہ اہل حدیث دہلی کی ۱۹۴۵، ۱۹۴۶ا ور ۱۹۴۷ کی فائل میرے پاس ہے ۔میرے پیارے دوست مولانا فاروق الرحمٰن یزدانی صاحب مئی ۲۰۰۲میں ماہنامہ ترجمان الحدیث فیصل آباد کے ایڈیٹر مقرر ہوئے تھے ان کے زیرادارت ماہنامہ ترجمان الحدیث ۲۰۱۰ء تک کی فائل بھی میرے پاس محفوظ ہے۔
Iآپ کی لائبریری میں رسائل وجرائد کے کچھ خاص شمارے بھی محفوظ ہیں؟
Kمیرے کتب خانہ میں اس موضوع پرکچھ زیادہ مواد تو نہیں لیکن چند خاص شمارے موجود ہیں اس کی تفصیلات یہ ہیں:
(۱)ہفت روزہ الاعتصام مولانا عطاءاللہ حنیف بھوجیانی نمبر اشاعت مارچ ۲۰۰۵(۲)مجلہ بحر العلوم شیخ العرب والعجم نمبر طبع اگست ۲۰۰۷ء(۳)ماہنامہ دعوت اہل حدیث حیدرآباد ختم نبوت نمبر طبع اپریل ۲۰۰۹ء(۴)ماہنامہ دعوت اہل حدیث مسلک اہل حدیث نمبر طبع ۲۰۰۷ء(۵)ماہنامہ دعوت اہل حدیث دفاع حدیث نمبر طبع اپریل ۲۰۰۸ء (۶)مجلہ بحرالعلوم میر پورخاص جامعہ بحر العلوم نمبر(۷)ہفت روزہ الاعتصام لاہور پروفیسر عبدالجبارشاکرنمبر(۸)ہفت روزہ الاعتصام لاہور، حجیت حدیث نمبرطبع ۲۰۱۰ء(۹)پندرہ روزہ المنبر شاہ فیصل نمبر(۱۰)پندرہ روزہ المنبر فیصل آباد آزادی نمبر(۱۱)پندرہ روزہ المنبر پروفسیرعبدالجبارشاکر(۱۲)ماہنامہ ترجمان الحدیث لاہور شہدائے اہل حدیث نمبر طبع ۱۹۸۸ء(۱۳)ماہنامہ ترجمان الحدیث فیصل آباد ختم نبوت نمبر طبع نومبر ۲۰۰۸ء(۱۴)ماہنامہ ترجمان الحدیث مولانا یحیٰ گوندلوی نمبر طبع فروری۲۰۰۹ء(۱۵)پندرہ روزہ المنبر تحفظ نسواں بل نمبر(۱۶)ماہنامہ محدث لاہور سود نمبر (۱۷)ماہنامہ محدث لاہور، انکارحدیث نمبر طبع ۲۰۰۳ء(۱۸)ماہنامہ محدث لاہور، تصویر نمبر (۱۹)صحیفہ اہل حدیث کراچی سعودی نمبر (۲۰)صحیفہ اہل حدیث کراچی، تقدس حرمین شریفین نمبر(۲۱)صحیفہ اہل حدیث کراچی کانفرنس (۲۲)ماہنامہ السراج جھنڈانگرنیپال،خطیب اسلام مولانا عبدالرؤف رحمانی نمبر(۲۳)ماہنامہ السراج جھنڈانگر،قرآن وسنت نمبر (۲۴)ماہنامہ جھنڈانگر،ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری نمبر(۲۵)ماہنامہ الاخوہ لاہورشہدائے اسلام نمبر (۲۶)ہفت روزہ اہل حدیث لاہور، خدمات اہل حدیث نمبر(۲۷)ہفت روزہ اہل حدیث لاہور، شیخ الحدیث مولاناعبداللہ نمبر (۲۸)ہفت روزہ اہل حدیث لاہور، حرمین شریفین نمبر(۲۹)ہفت روزہ اہل حدیث مولانا اسحٰق چیمہ نمبر(۳۰) مجلہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن،قاضی محمد اسلم سیف نمبر(۳۱)ہفت روزہ الاعتصام مولانا محمد حنیف ندوی (۳۲)ہفت روزہ الاعتصام ،خاتم النبیین نمبر(۳۳)ماہنامہ الھدی، مولانا یحٰی گوندلوی نمبر(۳۴)ماہنامہ القاسم نوشہرہ،سید سلیمان ندوی نمبر(۳۵)سالنامہ دعوۃ الحق نجدوحجازنمبر (۳۶)قومی ڈائجسٹ قادیانیت نمبر(۳۷)ماہنامہ رشد،حرمت رسول نمبر(۳۸)فکرونظر اسلام آباد ڈاکٹرحمیداللہ نمبر(۳۹)ہفت روزہ اہل حدیث لاہور،فروغ کاروانِ اسلام نمبر(۴۰)ماہنامہ ضیائے حدیث لاہور،ختم نبوت نمبر(۴۱)ماہنامہ القاسم،ابوالحسن ندوی نمبر (۴۲) ماہنامہ مسیحائی کراچی، ختم نبوت نمبر(۴۳)ماہنامہ ترجمان الحدیث، پروفیسر عبدالجبارشاکر نمبر۔
Iآپ کی لائبریری میں نایاب کتب؟
Kمیرے کتب خانہ میں کوئی خاص نایاب کتب نہیں ہیں۔ البتہ اس میں مؤرخ اہل حدیث مولانامحمداسحٰق بھٹی صاحب کی تمام تصنیفات ہیں۔ڈاکٹر بہاء الدین کی تحریک ختم نبوت کی ۱۱جلدیں ہیں۔ اور ڈاکٹر بہاء الدین کی تاریخ اہل حدیث کی اب تک جو چار جلدیں مکتبہ ترجمان دہلی سے شایع ہوئی ہیں وہ بھی میرے پاس ہیں۔ محترم ملک عبدالرشید عراقی صاحب کی تمام کتابیںہیں، لاہور کی تاریخ پر ۱۰ کے قریب کتابیں ہیں، سوہدرہ کی تاریخ پرتین کتابیں ہیں، تاریخ رحیم یارخان ہے، اس کے علاوہ مولانا محمد علی جانباز aاورمولانا محمد صادق سیالکوٹی مرحوم کی کتابوں کاسیٹ بھی ہے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم مولانا اصغر علی امام مہدی کا مرتب کردہ’’اہل حدیث مدارس ایک تاریخ دستاویز اور تراجم علمائے اہل حدیث ہندمرتبہ مولانا خالد حنیف صدیقی اور مولوی خدابخش حیات وخدمات ،جیسی نایاب کتب میری لائبریری کی زینت ہیں۔ یہ موضوع توبڑا طویل ہےکچھ چیزیں دل میں بھی رہناچاہئے۔
Iآپ کاڈاک ایڈریس کیا ہے؟
Kمکان نمبر۲۱۶گلی نمبر۴سنورہ کالونی متصل نثار کالونی فیصل آباد ،پوسٹ کوڈ:۳۸۰۷۰
(تاریخ ملاقات:۲۹دسمبر۲۰۱۰ءبروز بدھ)

About محمد یوسف نعیم

Check Also

تعارف لائبریری

نام: محمد حسین ذات: میمن تاریخ پیدائش: 1977ء مقام پیدائش: کراچی مادری زبان: میمنی دیگرزبانوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے