Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ جنوری » نمازجنازہ میں سورۂ فاتحہ کاثبوت قسط2

نمازجنازہ میں سورۂ فاتحہ کاثبوت قسط2

 (قسط:2)
نظر ثانی:شیخ ضیاء الحق بھٹی نائب شیخ الحدیث المعہد السلفی

کتب احادیث میں موجود تمام روایات کا باسندتذکرہ

ذکر روایۃ ابراھیم بن سعد
(۱۹)وقال النسائی: أخبرنا الھیثم بن ایوب ، قال: حدثنا ابراھیم وھو ابن سعد، قال حدثنا ابی، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بن عوف، قال صلیت خلف ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَى جَنَازَةٍ فقرأ بِفَاتِحَةِ الكِتَابِ وسورۃ وجھر حتی اسمعنا ،فلما فرغ أخذت بیدہ فسألتہ ،فقال: سنۃ حق.(السنن للنسائی ۱؍۲۰۴،الرقم:۱۹۹۱)
مفہومی ترجمہ: امام نسائی aطلحہ بن عبداللہ aسے بیان فرماتے ہیں کہ انہوں نےفرمایا میں نےعبداللہ بن عباسw کےپیچھے نماز جنازہ پڑھی آپ نے سورہ فاتحہ پڑھی اور ساتھ ایک اور سورت پڑھی اور بلندآواز سے ہمیں سنائیں، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تومیں نے آپ کاہاتھ پکڑ کر ان سے متعلق پوچھا؟ تو آپ نے فرمایا: یہ سنت ہے اور حق ہے۔
(۲۰)وقال النسائی أیضا: أنبأ الھیثم بن ایوب ، قال: حدثنا ابراھیم وھو ابن سعد، قال حدثنا ابی، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بن عوف، قال صلیت خلف ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَى جَنَازَةٍ فقرأ بِفَاتِحَةِ الكِتَابِ وسورۃ وجھر حتی اسمعنا ،فلما فرغ أخذت بیدہ فسألتہ ،فقال: سنۃ حق.(السنن الکبری للنسائی ۱؍۴۴۴،الرقم:۲۱۱۵)
مفہومی ترجمہ: امام نسائی aطلحہ بن عبداللہ aسے بیان فرماتے ہیں کہ انہوں نےفرمایا میں نےعبداللہ بن عباسw کےپیچھے نماز جنازہ پڑھی آپ نے سورہ فاتحہ پڑھی اور ساتھ ایک اور سورت پڑھی اور بلندآواز سے ہمیں سنائیں، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تومیں نے آپ کاہاتھ پکڑ کر ان سے متعلق پوچھا؟ تو آپ نے فرمایا: یہ سنت ہے اور حق ہے۔
(۲۱)وقال الشافعی: أخبرنا ابراھیم بن سعد،عن أبیہ،عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بن عوف، قال صلیت خلف ابْن عَبَّاسٍ عَلَى جَنَازَةٍ فقرأ بِفَاتِحَةِ الكِتَابِ فلما سلم سألتہ عن ذلک،فقال: سنۃ وحق.(المسند للشافعی ۲؍۳۶۰،رقم:۵۸۶)
مفہومی ترجمہ: امام شافعی aطلحہ بن عبداللہ aسے بیان فرماتے ہیں، انہوں نےفرمایا کہ میں نےعبداللہ بن عباسw کےپیچھے نماز جنازہ پڑھی آپ نے سورہ فاتحہ پڑھی ، جب آپ نے سلام پھیرا تو میں نے(سوورہ فاتحہ کے متعلق)پوچھا؟ تو آپ نے فرمایا: یہ سنت ہے اور حق ہے۔
(۲۲)وقال ابن حبان: أخبرنامحمد بن شعیب البلخی، قال: حدثنا منصور بن ابی مزاحم، قال: حدثنا ابراھیم بن سعد،عن أبیہ،عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قال: شھدت ابْن عَبَّاسٍ صلی عَلَى جَنَازَةٍ فقرأ بِفَاتِحَةِ الكِتَابِ فلما انصرف، قلت لہ: أتقرأ بفاتحۃ الکتاب؟ قال: نعم یا ابن أخی: سنۃ وحق.(الصحیح لابن حبان ۴؍۲۱،رقم:۳۰۶۸) (جاری ہے)

About آصف فاروق کمبوہ

Check Also

انٹرویو: فضیلۃ الشیخ پروفیسر بشیراحمدلاکھوحفظہ اللہ

سوال:اپنا نام ونسب بیان کیجئے؟ جواب:میرا نام بشیراحمد ہے،اوروالدکانام عبدالمجید ہے اور میرا نسب یوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے