Home » شیخ یونس اثری

شیخ یونس اثری

عقیدہ آخرت اور جدید سائنس

قرآن کریم نے ہدایت یافتہ، فلاح پانے والے لوگوں کا تعارف جن صفات کے ذریعے سے کروایا ان میں اول صفت ایمان بالغیب ہے ، غیب ہر اس شے کو کہاجاتاہے جو انسانی حواس محسوس نہ کرسکیں اور انسان اس کا ادراک نہ کرسکے۔ امور غیب میں اللہ کا وجود، فرشتوں پر ایمان ، آخرت پر ایمان جنت و جہنم …

Read More »

جشن میلاد سے متعلق ایک تحریر کا تحقیقی جائزہ

کچھ عرصہ قبل ہم تک ایک لٹریچر بنام ’’عید میلاد کی شرعی حیثیت‘‘ پہنچا ۔جو عوام الناس میں تقسیم کیا گیا تھا ۔یہ لٹریچر ماہنامہ تحفظ کے ایڈیٹرشہزاد قادری صاحب کی تحریر پر مشتمل تھا ،جس میں جشن عید میلاد النبی کو ثابت کرنے کی سعی لاحاصل کی گئی تھی۔نیز یہی مضمون ماہنامہ تحفظ جنوری ،فروری ،2013ءکے شمارے میں بھی شائع …

Read More »

ملّت کے سپوت ذمہ داریاں اور درپیش فتنے

تخلیق انسانی کئی مراحل طے کرکے منظر عام پر آتی ہےاور پھر تخلیق (پیدائش)کے بعد بھی اس کی زندگی کئی مراحل میں منقسم ہوتی ہے۔ مثلاً بچپن ،لڑکپن ،جوانی اور بڑھاپا۔ انسانی زندگی کے یہ مراحل اس قابل ہیں کہ انہیں بغور سمجھا جائے اور ان مراحل کے خصوصی اوصاف اور صلاحیتوں کے مطابق ہی ہر مرحلے کو گزارا جائے۔اس …

Read More »

جلاء البصر فی حُبِّ خیر البشر ﷺ نبی مکرم ﷺ سے حقیقی محبت

( قرآن و سنت اور واقعاتِ صحابہ کی روشنی میں ) اللہ تعالی نے ہر ذوی العقول مخلوق میں ایک احساس رکھا ہے، جس کا نام محبت ہے ،یہ احساس بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔دیگر مخلوقات سے قطع نظر صرف انسان میں اس جذبہ کے حوالے سے گفتگو کی جائے تو انسان چاہے کسی بھی ذات ،پات اور مذہب …

Read More »

فضائل علی رضی اللہ عنہ اور من گھڑت روایات

نبی اکرم ﷺ کا فرمان ذیشان ہے:’’ فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي، وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ ‘‘  (سنن ابی داؤد: 4607، جامع ترمذی ، حدیث نمبر: 2676، وقال ھذا حدیث حسن صحیح ، سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر : 420 علامہ البانی رحمہ اللہ نے فرمایا یہ حدیث صحیح ہے۔ )’’ تم پر میری سنت اور خلفاء راشدین جوکہ ہدایت یافتہ ہیں، کی …

Read More »

قربِ قیامت عوام اور حکمرانوں کے فقدانِ بصیرت کا منظر

سیاسی جلسوں کا دور دورہ ہے اور گہما گہمی کا عجیب منظر ہے ، مختلف جماعتوں کے سربراہان اس وقت وفاقی اور صوبائی سطحوں پر اپنی حکومت بنانے کے دعویدار نظر آتے ہیں اور اس حوالے سے ہر قسم کے جتن کئے جارہے ہیں۔ جمہوریت کا یہ روپ کہ جس میں ہر شخص خود کو حکومت کا اہل سمجھتے ہوئے …

Read More »

ایک من گھڑت روایت اور غلط استدلال

کچھ ایام قبل ایک دوست کی طرف سے ایک ویڈیو موصول ہوئی جوکہ پیر محمد ثاقب اقبال شامی کے علی ہجویری کے عرس کے موقع پر اجتماع سے کئے گئے خطاب کے ایک حصے پر مشتمل تھی۔ جس میں شامی صاحب حلیۃ الاولیاء اور ابن عساکر کے حوالے سے ایک روایت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں : ’’یہاں کی یونیورسٹی …

Read More »

شیخ ذوالفقار علی طاہررحمہ اللہ کے  علمی ، منہجی اور اصلاحی اداریوں پر ایک نظر

الشیخ ذوالفقار علی طاہر رحمہ اللہ ایک عظیم مبلغ، ہر دلعزیز واعظ ، بلند پایہ مصنف اور بہترین مدرس تھے ۔دین کی نشر و تبلیغ کے ہر شعبہ کی صفِ اول کی عظیم شخصیت نظر آتے ہیں۔خاکسار کو  المعہد السلفی میں ابتدا سے لے کر مکمل تعلیم حاصل کرنے کا شرف حاصل ہے ،داخلہ کے تعلق سے انٹرویو الشیخ ذوالفقار …

Read More »

اِک دلیل نما تاویل کاجائزہ

اللہ تعالیٰ عرش پر مستوی ہے ، اس کی کیفیت مجہول ہے لیکن یہ صفت قرآن کریم کی سینکڑوں آیات اور سینکڑوں احادیث سے ثابت ہے، بحمدللہ راقم کافی عرصہ قبل اس پر ایک مضمون لکھ چکا ہے جو ماہنامہ دعوت اہلحدیث ہی میں دو اقساط میں شائع ہوا۔ خیر اس ثابت شدہ عقیدے کا انکار باطل قسم کی تاویلات …

Read More »

شراب تمام جرائم کی جڑ مگر ۔۔۔۔۔!!

سندھ ہائی کورٹ نے شراب پر پابندی لگائی اور اس کے مثبت اثرات نظر آنے لگے ، لیکن پتہ نہیں کیوں ایسا لگتا تھا کہ شراب پر پابندی زیادہ دیر رہنے والی نہیں، ہم نے اس خدشے کا اظہار اپنے ایک کالم میں کیا، جو روزنامہ جسارت میں شائع ہوا،لیکن اس پابندی کے باوجود میڈیا کی خبروں کےمطابق بعض محافظوں …

Read More »