Home » شعبہ نشر و اشاعت

شعبہ نشر و اشاعت

تعارف شعبہ تحقیق اور نشر و اشاعت

تحقیقی مراکز (دینی کتب خانے)

بحمدللہ تعالی سندھ بھر کے تقریباًتمام چھوٹے بڑے شہروںمیں دینی کتب خانے موجود ہیں،علماء،طلبہ اور خطباء یہاںسے استفادہ کرتے ہیںاور علمی پیاس بجھاتے ہیں،بالخصوص محققین ،مصنفین اور دینی موضوعات پر پی ایچ ڈی اور دیگر تحقیقی کام کرنے والے حضرات ان کتب خانوں کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ذیل میں جمعیت اہلحدیث سندھ سے منسلک علماءکرام اور مدارس دینیہ سے متعلق دینی لائبریریزکا مختصر تذکرہ پیش خدمت ہے۔

1۔المکتبہ الراشدیہ ،نیو سعید آباد ضلع مٹیاری۔شیخ العرب والعجم علامہ سید ابو محمد بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے،یہ صوبہ سندھ،بلکہ پاکستان کا عظیم ترین،وسیع ترین اور قدیم ترین مکتبہ ہے۔اس مکتبہ میں حدیث ،تفسیر ،فقہ،تاریخ ،سیرت ،مذاہبِ معاصرہ،اسماءالرجال،جرح وتعدیل وغیرہ تمام دینی علوم وفنون پر مشتمل کتب کا وسیع ذخیرہ موجود ہے،اس عظیم مکتبہ کی خصوصیت یہ ہے کہ پاکستان بھرمیں سب سے زیادہ قلمی نسخے اور مخطوطات اسی مکتبہ میں موجود ہیں،یہ مکتبہ ایشیاءکی چند گنی چنی لائبریوںمیں سے ایک ہے۔

2۔المکتبہ الرحمانیہ ،کراچی ۔فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کی ذاتی لائبریری ہے،تمام دینی علوم وفنون کے متعلق کتب کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔

3۔مکتبہ گلستانِ بہاول حق ،کوئٹہ ٹاؤن کراچی۔فضیلۃ الشیخ علامہ محمد ابراھیم بھٹی حفظہ اللہ اور فضیلۃ الشیخ مولاناضیاءالحق بھٹی حفظہ اللہ کی ذاتی لائبریری ہے ،تمام دینی علوم وفنون کے متعلق کتب کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔

4۔مکتبہ الشیخ بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ ،گلستان جوہر کراچی۔المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ گلستان جوہر کراچی کی عظیم الشان دینی لائبریری ہے جسےمزید وسیع کیاجارہاہے۔

5۔مکتبہ اصحاب الحدیث ،زرزرمحلہ ،بدین شہر۔فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں حفظہ اللہ (ناظم اعلی جمعیت اہل حدیث سندھ)کی لائبریری ہے،جہاںتمام دینی علوم وفنون کے متعلق کتب کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔

6۔مکتبہ السنۃ ،منظورکالونی کراچی ۔فضیلۃ الشیخ مولانا محمد افضل اثری حفظہ اللہ کی ذاتی لائبریری ہے ،جہاںتمام دینی علوم وفنون پر مشتمل کتب کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔

7۔مکتبہ الحدیث ،بکھر جمالی ضلع مٹیاری ۔الشیخ پروفیسر محمد جمن کنبھر حفظہ اللہ (نائب ناظم اعلی جمعیت اہل حدیث سندھ) کی ذاتی لائریری ہے ،جہاں تمام دینی علوم وفنون کے متعلق کتب کا وسیع ذخیرہ موجودہے۔

8۔مکتبہ الابراھیمیہ،بدین شہر ۔جامعہ شمس العلوم الاسلامی بدین کی وسیع لائبریری ہے جس میں تمام دینی علوم وفنون پر مشتمل کتب کا ذخیرہ موجودہے۔

9۔مکتبہ بشیر احمد لاکھو،قمبر علی خان شہر ۔پروفیسر بشیر احمد لاکھو صاحب حفظہ اللہ کی ذاتی لائبریری ہے جس میں تمام دینی علوم وفنون پر مشتمل کتب کا ذخیرہ موجود ہے۔

10۔المکتبہ السنۃ،نواب شاہ۔مدرسہ تعلیم القرآن والسنہ نواب شاہ کی لائبریری ہے جس میں فضیلۃ الشیخ اللہ نواز ہرل صاحب حفظہ اللہ کی ذاتی کتب بھی موجود ہیں۔

11۔المکتبہ الامام محمد بن اسماعیل البخاری سانگھڑ ۔مرکزی جامع مسجد اہل حدیث سانگھڑ شہر میںقائم ہے۔

12۔دارالحدیث لائبریری مہڑ ،مدرسہ دارالقرآن والحدیث مہڑ کے زیر ا نتظام ہے۔

13۔دارالمطالعہ اہل حدیث نواب شاہ ،شیخ حافظ شبیر احمد جمالی کی ذاتی لائبریری ہے۔

14۔المکتبہ العلمیہ ،متصل مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث گھمن آباد حیدرآباد ،جس میں تمام دینی علوم وفنون پر مشتمل کتب کا ذخیرہ موجود ہے۔

15۔الدعوۃ السلفیہ میمن کالونی مٹیاری ،مولانا اکبر میمن حفظہ اللہ کی ذاتی لائبریر ی ہے۔

16۔مکتبہ شیخ الاسلام،ہالاشہر۔متصل مدرسہ أنس بن مالک انصاری محلہ ہالاشہر ضلع مٹیاری

17۔اہل حدیث لائبریری ،متصل جامعہ محمدیہ گوٹھ حاجی سلطان احمد (رحمہ اللہ )،ٹنڈو غلام علی ضلع میر پورخاص

18۔اہل حدیث لائبریری ،متصل دارالعلوم محمدی اہل حدیث سیال آباد،ضلع نوشہر وفیروز

19۔اہل حدیث لائبریری ،متصل مدرسہ دارالقرآن والحدیث میرپور ماتھیلو،ضلع گھوٹکی

20۔دارالسلام لائبریری ،متصل جامع بدیع العلوم الاسلامی ،مٹھی شہر ،ضلع تھرپارکر

21۔مکتبہ اہل حدیث ،متصل مرکزی جامع مسجد اہل حدیث ڈیپلائی کالونی حیدرآباد

22۔اہل حدیث لائبریری،مانجن ،ضلع جامشورو

23۔مکتبہ اہل حدیث متصل سینھرکھوئی تھر پارکر

24۔اہل حدیث لائبریری ،رتوڈیرو

25۔مکتبہ الشاھد الاسلامیہ،معہد الشیخ بدیع الدین الاسلامی ،کوئٹہ ٹاؤن کراچی کی وسیع وعریض لائبریری ہے۔

دارالافتاء

اہداف:

1روزمرہ کے مسائل میں عوام الناس کی رہنمائی

2علمی وتحقیق مسائل میں اہل علم کی راہنمائی

3جدید فقہی مسائل کی تحقیق

محدث دیارسندھ علامہ سید ابومحمد بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ نے جب جمعیت اہل حدیث سندھ کی بنیاد رکھی تب نہ صرف اس حد تک عوام الناس میں مساجد ومدارس،دروس وتقاریب کے ذریعہ دینی شعور بیدار کیا اور انہیں توحیدوسنت کا پیغام پہنچایا بلکہ عوام الناس کے روز مرہ مسائل کے حل کیلئے دارالافتاءالمکتبۃ الرشدیۃ(نیو سعیدآباد) بھی قائم فرمایا تاکہ دوردراز کے عوام الناس بھی اپنی علمی ضروریات میں راہنمائی حاصل کرسکیں، چنانچہ پورے صوبہ سندھ بلکہ ملک بھر سے عوام الناس اپنے سوالات بھیجنے لگے اور یہاں سے علمی وتحقیقی جوابات لکھے جانے لگے ۔

محدث دیار سندھ کی وفات کے بعدنومنتخب امیرجمعیت فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصررحمانی حفظہ اللہ نےباقاعدہ دار الافتاء قائم کیا،افتاء کمیٹی درج ذیل علماء پر مشتمل ہے:

الشیخ عبداللہ ناصررحمانی حفظہ اللہ (نگران)

الشیخ محمدافضل اثری حفظہ اللہ

الشیخ محمدابراھیم بھٹی حفظہ اللہ

الشیخ حافظ محمد سلیم حفظہ اللہ

الشیخ ضیاء الحق بھٹی حفظہ اللہ

الشیخ محمد داؤد شاکر حفظہ اللہ

الشیخ عبدالرزاق ابراھیمی حفظہ اللہ

الشیخ اللہ نواز ہرل حفظہ اللہ

الشیخ محمدافضل محمدی حفظہ اللہ

اورفضیلۃ الشیخ حافظ محمد سلیم صاحب کو تحریری صورت میں فتاویٰ جاری کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔

پاکستان اوردیگرممالک سے ہر شعبہ زندگی کے متعلق یہاں سوالات آتے ہیں، نیز خواتین وحضرات کی ایک بڑی تعداد موبائل فون پر اپنے مسائل دریافت کرتی ہیں، دارالافتاء سے ان کے جوابات جاری کیے جاتے ہیں۔مرکزی دارالافتاء المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ کراچی میں قائم ہے۔

جبکہ دارالافتاء کی ذیلی شاخیںتمام مرکزی مدارس میں قائم ہیں،ہر جامعہ /مدرسہ کے شیخ الحدیث کو مفتی مقررکیاگیا ہے جو بوقت ضرورت مرکزی دارالافتاء سے رجوع کرتےہیںاور عوام الناس کے دینی مسائل کے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیتے ہیں۔

ماہنامہ دعوت اہلحدیث

اہداف :

1۔قرآن وحدیث کی خالص تعلیمات کے ذریعےجہالت کی تاریکیوں کا خاتمہ

2۔ملکی وبین الاقوامی حالات کے تناظر میں خالص اسلامی افکار ونظریات کی ترجمانی

3۔فحاشی وعریانی اورمغربی ثقافت کے مقابلہ میں پاکیزہ اسلامی تہذیب کا پرچار

من آثار : اشیخ العرب والعجم سید علامہ ابومحمد بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ

مؤسس : حکیم قاضی عبدالحق انصاری رحمہ اللہ

رئیس التحریر : فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

ایڈیٹر اردو مجلہ : شیخ عبدالصمد صاحب حفظہ اللہ

ایڈیٹر سندھی مجلہ : شیخ حزب اللہ بلوچ صاحب حفظہ اللہ

آغاز مجلہ : جولائی 2001؁ء،بمطابق ربیع الثانی 1422؁ھ

مسلک اہل کے داعی اور جمعیت اہل حدیث سندھ کے ترجمان مجلہ’’دعوت اہل حدیث‘‘ کے مسلسل اجراء کو16سال مکمل ہوچکے ہیں۔

جولائی2001ء بمطابق ربیع الثانی1422ھ کو ماہنامہ ’’دعوت اہل حدیث‘‘ کا پہلا شمارہ منظرعام پرآیا، جس کا اداریہ فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ امیر جمعیت اہل حدیث سندھ کا تحریر فرمودہ تھا،حمد وثناء کے بعدآپ حفظہ اللہ نے تحریر فرمایاتھا:

’’قارئین کرام!مجلہ ’’دعوت اہل حدیث‘‘ کا پہلاشمارہ آ پ کے ہاتھوں میںہے۔ اس مجلہ کے اجراء پر میں اپنے مخلص احباب ورفقاء کو ہدیہ تبریک پیش کرتاہوں اور دعاگوہو کہ اصدارِ مجلہ کی تمام ترکاروائی میں اخلاص وللّٰہیّت ان کے ہمرکاب رہےاور امانتِ قلم وقرطاس کا

اہم اور مقدس پہلو مبنی براستقامت رہے۔ اس مجلہ کا نام بڑا مبارک ہے،کیونکہ یہ نام سلف صالحین کےمنہج وپیغام کا مظہرِ اتم ہے‘‘

یاد رہے کہ محدث دیارِ سندھ علامہ سید ابومحمدبدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ مؤسس وامیر اول جمعیت اہل حدیث سندھ، دعوت اہل حدیث ہی کے نام سے ایک مجلہ کے اجراء کی خواہش رکھتے تھے،اللہ تبارک وتعالیٰ نے محدث دیار سندھ کی خواہش آپ کے روحانی فرزند فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانی حفظہ اللہ کے ہاتھوں پایہ تکمیل تک پہنچائی۔وللہ الحمد

مجلہ’’دعوت اہل حدیث‘‘ اردوو سندھی،دوزبانوں میں شائع ہونے والامسلک اہل حدیث کا واحدر سالہ ہے۔

مجلہ’’دعوت اہل حدیث‘‘ روزِ اجراء تاامروز کچھ اہم ترین خاص نمبر شائع کرچکاہے۔ جن کی تفصیل حسبِ ذیل ہے:

1۔  اپنے اور نبی کریم ﷺ کے درمیان ’’اجازۃ الروایۃ عامۃ‘‘ میں محض چودہ واسطے رکھنے والے محدث العصر مولانا محمد حیات لاشاری رحمہ اللہ کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے:

محدث العصر نمبرجون2006ء

جس کا وقیع اداریہ فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانی حفظہ اللہ نے تحریرفرمایا۔

حقانیت مسلک اہل حدیث کواجاگر کرنے کیلئے 180صفحات پر مشتمل:

مسلک اہل حدیث نمبراپریل2007ء

فتنہ انکارحدیث کی بیخ کنی کیلئے 226صفحات پر مشتمل:

دفاع حدیث نمبراپریل2008ء

فتنہ قادیانیت کے رد کیلئے 480صفحات پر مشتمل

ختم نبوت نمبراپریل2009ء

ناموسِ رسالت کی اہمیت اجاگر کرنے اور توہینِ رسالت کی مذمت کیلئے122صفحات پر مشتمل اردو وسندھی میں الگ الگ :

مقدس رسولﷺ نمبر جنوری؍فروری2011ء

ماہنامہ’’دعوت اہل حدیث‘‘ میں محدث دیارسندھ علامہ سید ابومحمدبدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ کی مایہ ناز تفسیر’’بدیع التفاسیر‘‘ قسط وار شایع ہوتی ہے۔

ماہنامہ’’دعوت اہل حدیث‘‘ میں فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانی حفظہ اللہ ’’اربعین نووی‘‘پر درسِ حدیث تحریرفرماتے ہیں۔

یادرکھئے!

فتنۂ قادیانیت، فتنۂ غامدیت، فتنۂ انکارحدیث، فتنۂ تکفیر وخارجیت، فتنۂ تقلید، فتنۂ عشق ومحبت، فتنۂ بے حجابیت اور الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا سے اٹھنے والے نت نئے فتنوں کا مقابلہ صرف اورصرف سلفِ صالحین کے نقش قدم پر چل کر ہی کیاجاسکتاہے اور اس کی آگاہی ماہنامہ’’دعوت اہل حدیث‘‘ کے مطالعہ سے ہی ممکن ہے۔

تمام احباب کو دعوتِ مطالعہ ہے۔