Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2016 » شمارہ اگست » اخبارالجمعیۃ

اخبارالجمعیۃ

10جولائی 2016ء بمطابق ۵شوال۱۴۳۷ھ بروز اتوار بعد نماز ظہر ذوالفقار علی طاہر نے مسجد نور العلم میں مختصردرس دیا۔
11جولائی 2016ء بمطابق ۶شوال۱۴۳۷ھ بروزپیر بعد نماز ظہر شیخ الحدیث حافظ محمد سلیم اور نائب مدیر محمد داؤد شاکر نے رئیس المعہد فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانیdسے دفتر المعہد میں ملاقات کی۔
16جولائی 2016ء بمطابق ۱۱شوال۱۴۳۷ھ بروز ہفتہ ۱۱ بجے دن اساتذہ کا اجلاس ہوا،نائب مدیر المعہد شیخ محمد داؤد شاکر صاحب نے تمام اساتذہ خصوصاً شیخ عبدالصمد صاحب فاضل جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کوخوش آمدید کہا اور مادر علمی المعہد السلفی میں بطور مدرس تقرری پر انہیں مبارکباد دی۔بعدازاں اساتذہ نے نئے تعلیمی سال کیلئے اسباق تقسیم کئے۔
17جولائی 2016ء بمطابق ۱۲شوال۱۴۳۷ھ بروز اتوار بعد نماز ظہرمسجد نور العلم میں حافظ محمد سلیم صاحب نے ہفتہ وارد درس دیا۔
20جولائی 2016ءبمطابق ۱۵شوال ۱۴۳۷ ھ ۹بجے صبح ذوالفقار علی طاہر نے آنےوالے طلبہ کے انٹرویو کئے اور اہلیت کے مطابق انہیں کلاس میں داخلے دیئے بعدازاں اساتذہ وطلبہ کا اجلاس ہوا شیخ محمد داؤد شاکر نے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور بروقت حاضری پر ان کی حوصلہ افزائی کی پھرحافظ محمد سلیم صاحب نے اپنے خطاب میں دینی تعلیم کے رہنمااصول بیان کئے۔
26جولائی 2016ء اساتذہ کی رئیس المعہد شیخ عبداللہ ناصر رحمانیdکے ساتھ میٹنگ ہوئی، نائب مدیر المعہد شیخ محمد داؤد شاکر نے نئے تعلیمی سال کیلئے مرتب کیاگیاتقسیمِ اسباق کا شیڈول رئیس المعہد کی خدمت میں پیش کیا اور نئےشیڈول کی منظوری لی۔
27جولائی 2016ء بمطابق ۲۲شوال۱۴۳۷ھ بروز بدھ بعد نماز ظہر رئیس المعہد السلفی نے کلیۃ الشرعیۃ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے فاضل شیخ عبداللہ شمیم کی بطور مدرس المعہد السلفی میں تقرری کی منظوری دی۔
22,21,20شوال اور 28,27,26شوال 1437ھ کو اسا تذہ وطلبہ المعہد السلفی نے ماہِ شوال کے روزے رکھے۔
28جولائی 2016ءبروز جمعرات صبح ساڑھے ۱۰بجے طلبہ کا پہلا اسبوعی اجلاس منعقد ہوا ،شیخ محمد داؤد شاکر صاحب نے تقریر کی اہمیت کے حوالے سے طلبہ کو نصائح کیں اور وسیم صاحب نے صدارت کی۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

شہر میں نماز عیدالفطر کے مقامات واوقات وامامت کی تفصیل:
(1)فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب بوقت06:45 بالمقابل قائدین گراؤنڈباغ جناح ،نمائش۔
(2)شیخ محمد ابراھیم بھٹی صاحب بوقت07:30 متصل جامع مسجد رحمانی11:Gنیوکراچی۔
(3)شیخ عبدالمالک مجاہدصاحب بوقت07:15 بمقام:فتح باغ نزد ضیاء الدین ہسپتال۔
(4)شیخ حافظ محمد سلیم صاحب بوقت07:00متصل گراؤنڈ سبحانی مسجد لیاری۔
(5)شیخ محمد داؤدشاکر صاحب بوقت06:45 بمقام: المعہد السلفی کراچی۔
(6)شیخ ذوالفقار علی طاہر صاحب بوقت07:00 عروج لان ڈرگ روڈبالمقابل رفیق بیکری ،کینٹ بازار۔
(7)شیخ ارشد علی صاحب بوقت07:30 جامع مسجد محمدی اہل حدیث کورنگی نمبر۲۔
(8)حافظ عبدالحمید گوندل صاحب بوقت07:15 نزد:4k چورنگی،سروس روڈ،نیوکراچی۔
24جولائی 2016ء فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانیdنے مدرسۃ البنات رزین مسجد شاہ فیصل کالونی میں درس بخاری ارشاد فرمایا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع دادو

15جولائی 2016ءشیخ نظام الدین سیال نے مدرسہ عربیہ میہڑ میں خطبہ جمعہ دیا۔(محمدامجد)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ میرپورخاص وسانگھڑ

17جولائی 2016ءبروز اتوار بعدنمازظہر حافظ شبیر جمالی نےمسجد مالک بن صعصعہ ؓ ساماروموری میں درس قرآن وحدیث ارشاد فرمایا۔(وطن نیوز سروس)
22جولائی 2016ءحافظ ولی اللہ نے مسجد اہل حدیث حاجی یختیار شر میں خطبہ جمعہ دیا۔
24جولائی 2016ءبروز اتوار بعدمغرب جامع مسجد ابی انس کھپرو میں حافظ بشیرجمالی نے درس قرآن وحدیث دیا۔(وطن نیوز سروس)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ لاڑکارنہ

8جولائی 2016ءمحمدی مسجد کھٹان بازار میں مولانا وسیم علی یوسف نے خطبہ جمعہ دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ خیرپور

29جولائی 2016ءمحمدی مسجدبھٹی محلہ میں قاری احسان اللہ بن قاری عبدالرحیم کلیم نے خطبہ جمعہ دیا۔(آصف راجپوت خیرپوری)
29جولائی 2016ءبروز جمعہ قاری احسان رحیم بن قاری عبدالرحیم کلیم نے بعد نماز مغرب جامع محمدیہ مسجد اہل حدیث وڈا مہیسر میں درس قرآن ارشاد فرمایا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع نواب شاہ

27جولائی 2016ءبروز بدھ گوٹھ سہتوجوکھیو نزد سکرنڈ میں تبلیغی پروگرام ہوا۔ حافظ اللہ نواز ہرل، مولانا سلیم کیریو،مولانا غلام اللہ ہرل کے خطاب ہوئے ۔(مرسل: اللہ بخش سموں)

وفیات

18جون 2016ءمیہڑ کے جماعتی عبدالخالق بھٹو کے والد انتقال کرگئے ۔(محمدامجد)
7جولائی 2016ء۲شوال ۱۴۳۷ھ بروز جمعرات جامع مسجد ابوھریرہ نیاباد کے رکن انتظامیہ کمیٹی نعمان بھائی کی والدہ انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ سنت نبوی کے مطابق ادا کی گئی۔
7جولائی 2016ء۲شوال ۱۴۳۷ھ تین ہٹی کراچی کے جماعتی شعیب صاحب کے خالوخواجہ وحیدالدین کاانتقال ہوگیا۔ان کی نماز جنازہ بعدنماز عصر ادا کی گئی۔
9جولائی 2016ءبروز ہفتہ مفتی محمد یوسف قصوری صاحب کے والد قصبہ چاہڑ ضلع قصور پنجاب میں انتقال کرگئے۔
18جولائی 2016ء بروز سوموارمولانا عبدالوحید شر فاضل المعہد السلفی کراچی کے والد گوٹھ رئیس کریم بخش شر تحصیل سندھڑی کے جماعتی محمد ہاشم شر انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ ۲بجے دن ادا کی گئی۔
20جولائی 2016ء حافظ جواد خلیل فاضل معہد کی نانی کراچی میں انتقال کرگئیں۔
21جولائی 2016ء بروز جمعرات شیخ محمد داؤد شاکر کی پھوپھی خان بیلہ پنجاب میں انتقال کرگئیں۔
26جولائی 2016ء بروزمنگل ساماروموری کے جماعتی حاجی یختیار مرحوم کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔

About ادارہ

Check Also

ہمارے استاذ محترم شیخ ذوالفقار علی طاہررحمہ اللہ کے متعلق درجہ ثامنہ کے طلبہ کے مشاہدات،جذبات اور احساسات

  ہمارے استاذ محترم اور والد کا مقام رکھنے والے انسان فضیلۃ الشیخ ذوالفقار علی …

جواب دیجئے