Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2019 » شمارہ نومبر » جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرِ انتظام ماہانہ تبلیغی و اصلاحی دورہ جات

جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرِ انتظام ماہانہ تبلیغی و اصلاحی دورہ جات

اس دورے کی شروعات مؤرخہ 25 اکتوبر 2019 بروز جمعۃالمبارک سے ہوئی
25 اکتوبر مرکز علی بن ابی طالب مورو میں فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا ۔
مؤرخہ 25 اکتوبر بروز جمعہ الله والی مسجد مین روڈ مورو میں بعد نماز عصر فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب نے درس ارشاد فرمایا-
مؤرخہ 25 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب محمدی مسجد درس روڈ مورو میں فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب کا خطاب ہوا۔
مؤرخہ 25 اکتوبر بروز جمعہ رات 07:00 بجے سے عشاء نماز کے بعد تک مرکز علی بن ابی طالب میں مورو شہر اور گردونواح کے علماء کرام کے ساتھ فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب کی تربیتی واصلاحی نشست ہوئی۔ مؤرخہ 26 اکتوبر بروز ہفتہ کے پروگرامز کی تفصیل
مؤرخہ 26 اکتوبر بروز ہفتہ صبح 10:00 بجے مرکز علی بن ابی طالب مورو میں فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب نے مرکز میں زیرِ تعلیم طلباء واساتذہ کو وعظ و نصیحت کیا
بعد نمازِ ظہر گوٹھ عبدالاحد شر مگھیا موری ضلع نوشہرو فیروز مسجد اہلحدیث میں پروگرام ہوا جس میں درج ذیل علماء نے خطاب ارشاد فرمایا:
فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب،فضیلۃ الشیخ حافظ اللہ نواز ہرل صاحب،فضیلۃ الشیخ محمد اعظم لانڈر صاحب،فضیلۃ الشیخ عبدالغفار ناصر صاحب
گوٹھ حبیب جی وانڈھ تحصیل ٹھری میرواہ ضلع خیرپور میرس فردوس مسجد اہلحدیث میں بعد نماز مغرب پروگرام ہوا جس میں:
فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب،فضیلۃ الشیخ حافظ اللہ نواز ہرل صاحب،فضیلۃ الشیخ محمد اعظم لانڈر صاحب فضیلۃ الشیخ عبدالغفار ناصر صاحب نے خطاب فرمایا۔
جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ جیون خان خاصخیلی تحصیل کوٹ ڈجی ضلع خیرپور میرس میں دن 11:00 بجے سے عصر نماز تک پروگرام ہوا جس میں:،فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب،فضیلۃ الشیخ اللہ نواز ہرل صاحب،فضیلۃ الشیخ محمد اعظم لانڈر صاحب،فضیلۃ الشیخ ارشد علی صاحب نے خطاب فرمایا۔
آخری اور تفصیلی پروگرام بعد نماز عصر تا عشاء جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ بلال کالونی محراب پور ضلع نوشہرو فیروز میں پروگرام ہوا جس میں
فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ تعالیٰ امیر جمعیت اہل حدیث سندھ،فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب،فضیلۃ الشیخ اللہ نواز ہرل صاحب،فضیلۃ الشیخ محمد اعظم لانڈر صاحب ودیگر علماء کرام نے خطاب فرمائے ۔
جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع خیرپور میرس کے زیرِ انتظام قرآن وسنت کانفرنس
مؤرخہ 3 نومبر 2019 بروز اتوار صبح 10:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک گوٹھ وڈا چنہ نزد رسول آباد تحصیل سوبھو دیرو ضلع خیرپور میرس میں ایک روزہ پہلی سالانہ قرآن وسنت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں درج ذیل علماء کرام نے خطاب فرمایا: فضیلۃ الشیخ پروفیسر عبدالقیوم جلالانی صاحب،پروفیسر عبدالفتاح بالادی صاحب،فضیلۃ الشیخ ابو یحییٰ نورپوری صاحب آف سرگودھا،حاجی محمد اعظم لانڈر صاحب، محمد امین شاکر فاضل المعہد السلفی کراچی ،آخر میں محترم ڈاکٹر امان اللہ پھل صاحب امیر جمعیت اہل حدیث ضلع خیرپور میرس نے علمائے کرام اور مہمانوں اور منتظمین جلسہ کا شکریہ ادا کیا۔

About ادارہ

Check Also

اللہ کی معرفت کی اہمیت، فضیلت اور اس کے اسباب

خطبہ حرم : خطاب : فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر فیصل بن جمیل غزاوی حفظہ اللہ مترجم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے