Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2018 » شمارہ مئی » مراسلے ومکاتیب

مراسلے ومکاتیب

پروفیسرمولابخش محمدی صاحبحفظہ اللہ کامکتوب

بخدمت لائق احترام جناب مولانا عبدالصمد المدنی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مزاج بخیر ۔المرام کہ:

مؤقر’’دعوت اہل حدیث‘‘ کے متعلق ہی چند معروضات سپردقلم کرکے ارسال خدمت ہیں امید ہے ان کی نوک پلک سنوار کرکسی قریبی شمارےکی زینت بنائیں گے،جہاں کمی یابیشی،ردوبدل مناسب سمجھیں اسے کرکے اچھی طرح پروف چیک کرکے شایع کریں گے توعنایت ہوگی۔ کاش ہمارے ہاں دیہات میں کمپوزنگ کی سہولت ہوتوکمپوز شدہ مضمون ارسال کرتا۔

بہرحال اچھی طرح چیک کرکے اشاعت کی عنایت کرنا،اگر پروف مجھے ڈاک میں ارسال فرمائیں گے تو بھی میں پروف ریڈنگ کے لئے تیار ہوں، مزید جومناسب سمجھیں۔ امیدمزاج بخیر ہونگے۔

ہمارے لائق صداحترام فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ ، مکرم فضیلۃ الشیخ مولانا محمدداؤدشاکرحفظہ اللہ محترم فضیلۃ الشیخ حافظ محمد سلیم حفظہ اللہ زید مجدھم کو سلام مسنون عرض خدمت ۔

والسلام مع العز والاکرام

آپ کامخلص  مولابخش محمدی رحمان آباد تھرپارکر

عبدالسلام جمالی صاحبحفظہ اللہ کامکتوب

محترم  فضیلۃ الشیخ عبدالصمد المدنی صاحب  حفظہ الله

(مدیر :ماہنامہ دعوت اہل حدیث  )

خیریت طرفین مطلوب!

بعد از سلام و دعا  ،عرض ہے کہ ؛بندہ ناچیز آپ کے مجلہ میں ایک بڑے عرصے سے مضامین بنام :

’’بشارتیں‘‘

(یعنی مختلف نیک اعمال پر خوشخبریاں )

لکھنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے اسی سلسلے سے وابستہ ایک مضمون "صالح کے لیے خوشخبریاں” شیخ ذوالفقار طاھر رحمة الله عليه کو ان کی زندگی میں ارسال کیا تھا:جس کے کچھ  دن بعد شیخ رحمة الله عليه اللہ کو پیارے ہوگئے ۔

اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے ۔

آمین ۔

راقم آپ کا شکرگزار ہے کہ آپ نے اسی تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے مذکورہ مضمون کو اشاعت کی سعادت بخشی ہے ۔

امید ہے کہ اسی طرح راقم ناچیز کے مضامین کو ہمیشہ حیثیت بخشتے ہوئے ،  نوک پلک درست فرما کر اپنے مجلہ میں جگہ دے کر شکریہ کا موقعہ دیتے رہیں گے ۔

دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ سے دین حنیف کا کام لیتا رہے اور راہ حق پراستقامت عطا فرمائے  ۔

آمین یا رب العالمین

والسلام مع الکرام

                اخوکم فی اللہ :عبدالسلام جمالی ۔ نوابشاہ

About ادارہ

Check Also

مراسلے ومکاتیب

مٹیاری سےأزکی اخت حافظ محمد احمدصاحبہ کامکتوب جناب محترم ومکرم مدیرصاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ …

جواب دیجئے