Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2016 » شمارہ ستمبر » غیر سیاسی مختصر خبریں

غیر سیاسی مختصر خبریں

ادارہ
سفیدجھوٹ اورگیدڑ بھبکی
آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر کہا ہے کہ: پاکستان کومذہبی ریاست نہیں بننے دیں گے پاکستان جمہوریت اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے وجود میں آیاتھا۔آج کے روز ہمیں اس بات کا اعادہ کرنا چاہئے کہ پاکستان کو ایک مذہبی ملک بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پاکستان مُلائیت کیلئےتخلیق نہیں کیاگیاتھا۔
(روزنامہ امت کراچی15-08-2016)
بوکھلاہٹ
بھارتی حکومت نے70ویں یوم آزادی کیلئے خصوصی اشتہار میں پاکستانی جیٹ جے ایف17-تھنڈر طیارہ دکھادیا، جنگی جہاز پر ترنگا بھی نظر آرہا تھا، نشان دہی پر خفت کاشکار مودی حکومت نے اشتہار ہٹادیا۔
(روزنامہ امت کراچی14-08-2016)
خوش نصیبی
’’آج‘‘ ٹی وی کے کیمرا مین محمدشہزاد نے دم توڑنے سے قبل کلمہ طیبہ’’لاالٰہ الااللہ‘‘پڑھا جو (کوئٹہ بم) دھماکے سے متاثر ہونے والے کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔ ریکارڈنگ میں سناجاسکتا ہے کہ محمدشہزاد شدید زخمی حالت میں رک رک کر کلمہ پڑھ رہے ہیں۔
(روزنامہ امت کراچی09-08-2016)
ہاتھ چومنا
سوال: علماء وبزرگوں کے ہاتھ کوبوسہ دینا اسلام میں جائز ہے؟
جواب: علمی ودینی شرف رکھنے والوں کی تعظیم واکرام میں ان کے ہاتھ کو بوسہ دینا جائز ہے بشرطیکہ غلوودیگر مفاسد سے خالی ہو۔
(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند-روزنامہ امت کراچی05-08-2016)
متعصب ایران
ایران میں منگل کے روز مسلح حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں20سنیوں کو پھانسی دیدی گئی، انسانی حقوق کی تنظیموں نے واقعے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ ان سے جبری اعترافات کرواکر پھانسی دی گئی ہے۔(روزنامہ امت کراچی05-08-2016)
بے حسی
ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز اسپتال انتظامیہ نے پیسے نہ دینےپر حاملہ خاتون کو اسپتال میں داخل کرنے اسے انکار کردیا، خاتون نے جھاڑیوں میں بچے کو جنم دیا۔400روپے خون ٹیسٹ کیلئے مانگے گئے تھے۔(روزنامہ امت کراچی03-08-2016)
دمکتابھارت
اترپردیش :نچلی ذات کے ہندومیاں بیوی نے دکاندار سے 15روپے کابسکٹ کا پیکٹ ادھارلیا،گزشتہ روز وہ صبح سویرے کام پر جارہے تھے کہ مشرانامی دکاندار سے سامناہوگیا،اس نے تقاضا کیا، میاں بیوی نے منت سماجت کی مہلت طلب کی، دکاندار نے طیش میں آکر کلہاڑی چلادی اور دونوں کو موقع پر ہی قتل کردیا۔
(روزنامہ امت کراچی29-07-2016)
استاذ کا احترام
مولانا حافظ عبدالحمید ازہر اپنے اساتذہ کابہت زیادہ احترام
کرتے تھے۔ اس کی ایک مثال ہمارے(مضمون نگارکے) مشاہدے میںآئی کہ جامعہ سلفیہ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب بخاری میں مولانا حافظ عبدالمنان نور پوری درس بخاری کے لئے مدعوتھے،درس کے بعد حافظ صاحب کا خصوصی خطاب تھا۔حافظ صاحب خطاب کے لئے کھڑے ہوئے تو فرمانے لگےکہ پتا نہیں استاد محترم کی موجودگی میں بیان کرسکوں گا یانہیں اور حقیقتاً آپ کی زبان لڑکھڑانے لگی اور چندمنٹ بعد آپ پیچھے ہٹ گئے۔(ہفت روزہ الاعتصام۲۹جولائی تا۵اگست۲۰۱۶)

About admin

Check Also

ختم قران ۔ المعھد السلفی

شیخ عبداللہ ناصررحمانی تاریخ 2018-06-12, بمقام مسجد نورالعلم نیا نام مسجد جنید  (المعھد السلفی للتعليم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے