اخبارالجمعیۃ

ادارہ

المعہد السلفی کراچی

4اگست 2016ء بروزجمعرات ساڑھے دس بجے صبح اساتذہ کا اجلاس زیرصدارت شیخ محمدداؤدشاکر نائب مدیر المعہد منعقد ہوا جس میں طلبہ کی تربیت کے حوالہ سے اساتذہ کرام کی مختلف ذمہ داریاں لگائی گئیں۔
4اگست 2016ء بروزجمعرات ساڑھے دس بجے صبح طلبہ کی تقاریر کا اسبوعی اجلاس ہوا۔ تین طلبہ انعام کے حقدار قرارپائے:اول: حبیب اللہ درجہ سادسہ(فاتحہ خلف الامام) دوم: انعام الرحمٰن درجہ خامسہ (ہم اللہ کےمحبوب کس طرح بن سکتے ہیں؟) سوم: نصراللہ درجہ اولیٰ (قرآن کی فضیلت)
7اگست 2016ء بروز اتوار بعد نمازظہر حافظ محمد قاسم عاجز فاضل المعہد السلفی ،امام وخطیب جامع مسجد ابی انس کھپرو نے المعہد السلفی کی مسجد نور العلم میں ہفتہ وار درس دیا۔
21اگست 2016ء بروز اتوار بعد نمازظہرالمعہد السلفی کی مسجد نور العلم میں ذوالفقار علی طاہر نےہفتہ وار درس دیا۔
26اگست 2016ء بروزجمعہ بعد نماز عشاء ابوھریرہ مسجد نیاباد میں الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی dنےآیت:یاایھاالذین آمنوا ادخلوا فی السلم کافۃپر تفصیلی درس ارشاد فرمایا۔
27اگست 2016ء بروزہفتہ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانیdکی اقتداء میں بارش کی وجہ سے نمازظہروعصر کوملاکر پڑھاگیا، جمع بین الصلاتین سے قبل شیخ محترم نے سنت کی اہمیت اور بارش میں جمع بین الصلاتین پر مختصر درس دیا، جبکہ نماز کے بعد آندھی اور بارش کے حوالہ سے شیخ محترم نے تفصیلی درس ارشاد فرمایا۔
28اگست 2016ء بروزاتوار بسبب بارش المعہد السلفی کی مسجد نور العلم میں جمع بین الصلاتین (مابین ظہر وعصر) کی گئی۔
21,14,07اگست 2016ء کے تینوں اتوار کو بعد نماز عصر تا عشاء فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانیdنے جامع مسجد سعد بن ابی وقاص ڈیفنس میں صحیح بخاری ،کتاب العلم کا درس دیا،جس سے کراچی بھر کے مدارس کے طلبہ واساتذہ اور عام شہریوں نے استفادہ کیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

30جولائی 2016ء بروزہفتہ بعدنماز عصرصراط مستقیم مسجد تین ہٹی میں قاری عبدالرحیم کلیم آف ڈیرہ غازی خان نے درس قرآن دیا۔
31جولائی 2016ء بروزاتوار بعدنمازمغرب مدرسہ اشاعت الاسلام مکہ اپارٹمنٹ گارڈن میںشیخ عبداللہ شمیم نے درس قرآن وحدیث دیا۔(مرسل:یحیٰ بھائی رحمانیہ مسجد)
31جولائی 2016ء بروزاتوار بعدنمازمغرب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانیdنے مسجدصراط مستقیم تین ہٹی میں ماہانہ درس توحید ارشاد فرمایا۔
5اگست 2016ء بروزجمعہ بعدنمازعصر شیخ عبدالحنان سامرودی نے باب الاسلام مسجد پپری میں درس قرآن دیا۔(مرسل:حافظ محمدافضل محمد ی فاضل المعہد السلفی وامام وخطیب مسجدہذا)
8اگست 2016ء بروزسوموارسہ پہر۳بجے پیرالٰہی بخش کالونی کے بزرگ جماعتی محترم فاروق صاحب dنے محترم فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانیdکی آموں کی منفرد دعوت کی، حافظ محمدسلیم صاحب، شیخ محمدداؤدشاکر صاحب، حافظ عبدالمالک مجاہدصاحب،محترم محمد عامر میمن صاحب اورذوالفقار علی طاہر بھی محترم شیخ صاحب کے ہمراہ تھے۔
13اگست 2016ء بروز ہفتہ بعدنماز مغرب ذوالفقار علی طاہر نےجامع مسجد علی بن ابی طالب شاہ بیگ لین میں محدث دیار سندھ کی کتاب’’چالیس احادیث ‘‘پر سلسلہ وار ماہانہ درس دیا یہ 5واں درس تھا جبکہ بعد نماز عشاء جامع مسجد ابوہریرہ نیاباد میں کتاب ’’لمعۃ الاعتقاد ‘‘ پر سلسلہ وار درس دیایہ 10واں درس تھا۔
20اگست 2016ء بروز ہفتہ بعدنماز مغرب مولانا عبدالعزیز نظامانی نے راشدی مسجد موسیٰ لین میں درس ارشاد فرمایا۔
21اگست 2016ء بروز اتوارشیخ محمدداؤد شاکر نے محمدی مسجد کورنگی نمبر۲میں خطبہ حجۃ الوداع پرتفصیلی درس دیاجبکہ ذوالفقار علی طاہر نے مسجد بیت الحق کورنگی نمبر۴میں درس عقیدہ دیا۔یہ سلسلہ وار دروس کا پہلا درس تھا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حیدرآباد

19اگست 2016ء جامع مسجد زبیدہ اہل حدیث ذیشان ٹاؤن قاسم آباد میں علی احمد لاشاری نے خطبہ جمعہ دیا۔(مرسل:مولانا عبداللہ)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع بدین وتھرپارکر

26اگست 2016ءمسجد اہل حدیث فقیر کالونی ڈیپلو میں مولانا عبدالھادی جونیجو نے خطبہ جمعہ دیا۔
پروفیسر عبدالغفار حازم آف کراچی نےماہ جولائی2016 کے آخر میں ضلع بدین کاتبلیغی دورہ کیاتفصیلات حسبِ ذیل ہیں:
28جولائی 2016ء بروزجمعرات بعدنمازعشاء توحید مسجد راجو خانانی میں درس دیا۔
29جولائی 2016ء جامع مسجد صلح بخشونظامانی میں خطبہ جمعہ دیا اور بعدنمازعصر محمدی مسجد ماتلی اوربعدنمازعشاء جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ حاجی سلطان نزدٹنڈوغلام علی میں درس قرآن دیا۔
(المرسل: مولانا عبدالعزیز نظامانی)
19اگست 2016ءمفتی حافظ محمد سلیم صاحب نے گوٹھ بخشو نظامانی کی مسجد صلح رحمانیہ میں خطبہ جمعہ دیا۔
29جولائی 2016ءسیدحافظ بلال ضیاء نے مدینہ مسجد مٹھی میں خطبہ جمعہ دیا اور مدرسہ البنات کاوزٹ کیا جبکہ
30جولائی 2016ء بروزہفتہ بعدنمازمغرب توحید مسجد راجو خانانی میں درس قرآن دیا اور رفاہی کاموں کاوزٹ کیا۔(المرسل: حافظ آفتاب جوگی)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع سانگھڑ ومیرپورخاص

19اگست 2016ءمولانا غلام اکبر نے جامع مسجد علی المرتضیٰ سہنی محلہ شہداد پور میں خطبہ جمعہ دیا۔
12اگست 2016ءمولانا عبدالرشید ہرل نے جامع مسجد علی المرتضیٰ سہنی محلہ شہداد پور میں خطبہ جمعہ دیا۔(محمد شفیع محمدی)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع مٹیاری

29جولائی 2016ءجامع مسجد مدینہ نیوسعیدآبا د میں مولانا حافظ راشد میو صاحب آف حیدرآباد نے خطبہ جمعہ دیا۔(مرسل: محمد ہاشم قمبرانی)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کشمور

28اگست 2016ءبروز اتوار بعدنمازظہر جامع مسجد اہل حدیث عیدگاہ محلہ میں مولانا محمد اعظم لانڈر نے درس قرآن دیا۔(حافظ ہارون رشید مزاری)

وفیات

25اگست 2016ءبوقت صبح محمدی مسجد پیرکالونی کے بزرگ جماعتی حاجی نور محمد انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ ۱۰بجے صبح شیخ خلیل الرحمٰن لکھوی کی اقتداء میںادا کی گئی۔
16اگست 2016ءگوٹھ نبی سرتھرپارکر کے جماعتی عبدالمجید انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ۲بجے دن ادا کی گئی۔(رفیق احمدساہڑ)
31جولائی 2016ء بروزاتوارنیوسعیدآبادکے جماعتی ساتھی حاجی محمد ایوب راہو انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ پروفیسر محمد جمن کنبھر کی اقتداء میں شام۵بجے ادا کی گئی۔(محمدہاشم قمبرانی نیوسعیدآباد)

About admin

Check Also

تفسیر القرآن۔ سورۃ فاتحہ کے فضائل . دوسری نشست

الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ، بمقام: بروج انسٹیٹیوٹ معین الدین روڈ،بلوچ کالونی، کراچی تاریخ: …

جواب دیجئے