Home » Dawat E Ahle Hadith Magazine » 2017 » August Magazine » خوشخبری واہم اعلان

خوشخبری واہم اعلان

Sorry, this entry is only available in Urdu. For the sake of viewer convenience, the content is shown below in the alternative language. You may click the link to switch the active language.

انتہائی خوشی اور مسرت کےسا تھ اعلان کیاجاتاہے کہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی دینی درسگاہ المعہد السلفی  للتعلیم والتربیۃ کراچی ،میں شعبہ تخصص کا آغاز کیاجارہا ہے، پہلے مرحلے میں’’تخصص فی الحدیث النبوی‘‘ کا موضوع منتخب کیاگیاہے جس کادورانیہ دوسال ہوگااور مزیدخوشخبری کی بات یہ ہے کہ اس تخصص میں تدریس کی ذمہ داری محدث العصر شیخ الحدیث علامہ عبداللہ ناصررحمانی نے قبول فرمالی ہے اور معاون خصوصی جناب شیخ الحدیث حافظ محمد سلیم  اور نائب شیخ الحدیث مولانا ضیاء الحق بھٹی ہوں گے۔

شرائط داخلہ:

  1. اس پہلے تخصص میں صرف ’’ابناء المعہد ‘‘(فاضلین المعہد السلفی )کو داخلہ دیاجائے گا۔
  2. داخلہ انتہائی سخت اور کڑے انٹرویو(تحریری وشفوی)پر ہوگا۔
  3. طلبہ کی تعداد صرف15ہوگی۔

خصوصیات:

  1. ماہانہ وظیفہ8000روپے دیاجائےگا۔
  2. ہر ماہ اکابر علمائے اہل حدیث میں سے کسی کا علمی دورہ ہوگا۔
  3. کتب، رجسٹراور کاپیوں وغیرہ کی مفت فراہمی۔
  4. ایک وسیع اور عظیم الشان لائبریری سے استفادہ کی ہمہ وقت سہولت۔
  5. طعام وقیام اور علاج ومعالجہ کی تمام مروجہ سہولیات کاانتظام۔
  6. تخصص کے طلبہ کیلئے علیحدہ رہائش کا انتظام۔داخلہ کے خواہش مندطلبہ اپنی درخواست تمام علمی کوائف اورموجودہ علمی ذمہ داریوں کی تفصیلکے ساتھ20ستمبر2017ء تک ادارہ میں جمع کرادیں۔
  7. 24ستمبر بروز اتوار انٹرویوہوگا۔انٹرویو کیلئے منتخب افراد کو بذریعہ فون مطلع کیاجائے گا۔
  8. حتمی منتخب افراد کو بذریعہ فون مطلع کردیاجائے گا۔
  9. تعلیم کاآغاز 8اکتوبربروزاتوار 2017ء کو ہوگا، منتخب افراد کی 7اکتوبر 2017ء کو المعہدالسلفی میں حاضری لازمی ہوگی۔

برائے رابطہ:

شیخ محمد داؤد شاکر

0301-2309253

About ادارہ

Check Also

جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرِ انتظام ماہانہ تبلیغی و اصلاحی دورہ جات

Sorry, this entry is only available in Urdu. For the sake of viewer convenience, the …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *