Home » Education

Education

Sorry, this entry is only available in Urdu. For the sake of viewer convenience, the content is shown below in the alternative language. You may click the link to switch the active language.

شعبہ مدارس

اہداف :

جامعات /مدارس کے قیام اوران کی سرپرستی کے ذریعےعلمائے راسخین ،خطباءوائمہ مساجد کی تیاری تاکہ دعوت قرآن وحدیث کو مضبوط بنیادوں پر قائم کیا جاسکے اورمعاشرے سے جہالت ،شرک ،بدعات وخرافات کا خاتمہ کیا جاسکے۔

سندھ بھرمیں جامعات (علوم اسلامیہ )کی تعداد 18
مدارس (حفظ وتجوید ) کل کی تعداد 93

مدارس للأیتام :اس حوالے سے کراچی میں قائم ایک ادارہ مرکز أنس بن مالک
مدارس للبنا ت (سندھ بھر میں)
امتحانات مدارس سندھ
موجودہ کل طلباء 10,000سے زائد (حفظ وعلوم اسلامیہ )
موجود ہ کل اساتذہ 400 سے زائد (حفظ وعلوم اسلامیہ )

تعارف مدارس جمعیت اہل حدیث سندھ

یہ بات معلوم ہے کہ جمعیت اہل حدیث سندھ بنیادی طور پر ایک علمی تحریک ہے،اور یہ بات بھی معلوم ہے کہ مدارس ہی علم کے مراکز ہیں اور یہیں سے علماء،قراء،خطباء اور ائمہ تیارہوتےہیں،لہذا جمعیت اہل حدیث سندھ نے سندھ کے مختلف علاقوں میں بڑے ؍چھوٹے مدارس کا جال پھیلادیاہے،جن سے ہر سال سینکڑوں حفاظ، قراء اور علماء کرام مراحلِ تعلیم وتربیت کی تکمیل کے بعد میدانِ عمل میں قدم رکھ رہے ہیں۔
جمعیت اہل حدیث سندھ ان مدارس کےقیام ،ان کی تعمیر اور بعدازتعمیر ان کی ضروریات کی تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے، مدارس کی یہ سرپرستی بڑے بھاری فنڈز کی متقاضی ہے، اہل خیر حضرات کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے جو اس مشن میں ہمارے ہمرکاب ہیں۔

جامعات

وہ مدارس جہاں تمام مروجہ شعبہ جات (ناظرۃ القرآن ،تحفیظ القرآن ،تجوید القرآن اور علوم اسلامیہ (درسِ نظامی)قائم ہیںاورجہاں کثیر تعداد مسافر طلبہ کی بھی ہے۔
1 : المعہد السلفی للتعلیم والتربیۃ،گلستان جوہر کراچی
2: معہد الشیخ بدیع الدین الاسلامی، کوئٹہ ٹاؤن کراچی
3 :مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث، گھمن آباد،حیدآباد
4:جامعہ شمس العلوم المحمدیہ،کینٹ بازاربدین شہر،ضلع بدین
5 :جامعہ بدیع العلوم الاسلامی، مٹھی ضلع تھرپارکر
6:مدرسہ نورالاسلام سینھری کھوئی، ضلع تھرپارکر
7:المرکز الاسلامی ،اسلام کوٹ ،ضلع تھرپارکر
8:مدرسہ عمر فاروق، گاہ خرچ، ضلع تھرپارکر
9:مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث ،میان، ضلع سانگھڑ
10:جامعہ بدیع العلوم ،نیوسعیدآباد،ضلع مٹیاری
11:مدرسہ ابی ھریرہ اہل حدیث ،گوٹھ دھنی پرتو،تحصیل ٹنڈوآدم ضلع سانگھڑ
12:مدرسہ دارالقرآن والحدیث،میہڑشہر،ضلع دادو
13:مرکز محمدبن قاسم الاسلامی،سکھربائی پاس،ضلع سکھر
14:مدرسہ دارالقرآن میرپورماتھیلو،ضلع گھوٹکی
15:جامعہ محمدیہ، گوٹھ حاجی سلطان احمد،علاقہ ٹنڈوغلام علی
16:مدرسہ انس بن مالک، انصاری محلہ ہالاشہر ضلع مٹیاری
17:مدرسہ تعلیم القرآن والسنہ،رحمت ماڈل ٹاؤن (نزدنیوسبزی منڈی)نواب شاہ شہر
18:مدرسہ ابی ھریرہ للبنین والبنات، گوٹھ ابراھیم سموں ،نزد نواں کوٹ،تھرپارکر

جمعیت اہل حدیث سندھ کےزیر سرپرستی مساجد کی تفصیل

الحمدللہ جمعیت اہل حدیث سندھ ،صوبہ سندھ کی قدیم ترین جماعت ہے، جمعیت اہل حدیث سندھ کے بانی وامیر اول محدث دیار سندھ شیخ العرب والعجم علامہ سید ابومحمدبدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ نے 1945ء سے دعوت وتبلیغ کےکام کا آغاز فرمادیاتھا، جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پھلتاپھولتارہا اور آج بحمدللہ تناوردرخت کاروپ دھاچکاہے، آج صوبہ بھر میں جمعیت اہل حدیث سند ھ کے زیر انتظام مساجد کی تعداد1162ہے ۔
جمعیت اہل حدیث سندھ اپنے محدود مسائل اور اہل خیر حضرات کے تعاون سے صوبہ بھر میں نئی مساجد کیلئے پلاٹ کی خرید،پرانی خستہ حال مساجدکی مرمت، چھوٹی پڑجانے والی مساجد کی توسیع اور مساجد میں خواتین کیلئے نماز کی جگہ کی تعمیر میں مصروف عمل ہے،بحمدللہ تعالٰی2017ءمیں اندرون سندھ میں 21نئی مساجد کی تعمیر مکمل ہوئی۔ نیز ان مساجد کی سرپرستی بالخصوص پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں جہاں مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے خطیب، امام اور مدرس کے مشاہرہ جات کی کوئی بھی صورت نہیں وہاں پر ان کیلئے مشاہرہ جات کاانتظام،البتہ بعض علاقوں میںجہاں مقامی حضرات بھی امام،خطیب اور مدرس کی تنخواہ کی مدمیں تعاون کرتے ہیں لیکن وہ ناکافی ہے وہاں جماعت اس کمی کو پوراکرنے کی کوشش کرتی ہےاور حسبِ ضرورت تعاون کرتی ہے۔

جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرانتظام مساجد کی ضلع وائیز تفصیل حسب ذیل ہے:
نمبرشمار ضلع ؍شہرکانام مساجد کی تعداد
1 کراچی ڈویژن         25
2 ضلع حیدرآباد         53
3 ضلع نواب شاہ        80
4 ضلع میر پورخاص   77
5 ضلع سانگھڑ          90
6 ضلع بدین              99
7 ضلع مٹیاری          148
8 ضلع تھرپارکر        415
9 ضلع خیرپور          33
10 ضلع دادو            31
11 ضلع نوشہروفیروز 9
12 ضلع ٹھٹھہ           6
13 ضلع جامشورو      15
14 ضلع ٹنڈوالہہ یار   18
15 ضلع قمبر             9
16 ضلع گھوٹکی         10
17 ضلع کشمور          9
18 ضلع ٹنڈومحمد خان  6
19 ضلع شکارپور        6
20 ضلع لاڑکانہ         12
21 ضلع سکھر           6
22 ضلع جیکب آباد      5
کل مساجد                 1162

مدارس للبنات

جمعیت اہل حدیث سندھ کے تحت سندھ کے تمام بڑے چھوٹے شہروں نیز گاؤںگوٹھوںمیں بڑی چھوٹی بچیوں اورخواتین کی تعلیم وتربیت کا بھی اہتمام موجود ہے ۔اکثر مقامات پر ناظرہ ،دعائیں،بنیادی دینی تعلیم اورتربیت نماز کی تعلیم ہوتی ہے،نیز خواتین کیلئے دروس کاسلسلہ بھی قائم ہے بعض مقامات پر بچیوں کیلئے شارٹ کورس(ایک سالہ ،دوسالہ،تین سالہ )بھی کرائے جاتےہیں۔کراچی کے مدارس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1:مدرسہ الحرمین للبنات نیوکلری ہنگوراآباد لیاری
2:مدرسہ عبدالشکورجن للبنات نیوکلری ہنگوراآبادلیاری
3:مدرسہ ہاشمیہ للبنات نیوکلری ہنگوراآبادلیاری
4:مدرسہ رحیمیہ حسین للبنات نیوکلری ہنگوراآباد
5:مدرسہ راشدیہ للبنات موسی لین لیاری
6:مدرسہ فاطمۃ الزھراء للبنات نیا آبادلیاری
7:مدرسہ خدیجۃ الکبرٰی للبنات چاکیواڑہ لیاری
8:مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات شاہ بیگ لین لیاری
9:مدرسہ عمر فاروق للبنات کمہارواڑہ لیاری
10:مدرسہ حمید ہ للبنات مواچھ گوٹھ
11:مدرسہ محمدیہ للبنات کورنگی
12:مدرسہ دارالاسلام پپری گلشن حدید

تعارف امتحانات المدارس

مدارس کی اہمیت سے آپ واقف ہیں لہذا اسی اہمیت کے پیش نظر مدارس کےمعیار پر توجہ دینابھی ہماری ذمہ داری ہے۔اسی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے جمعیت اہلحدیث سندھ نے اپنے نظم کے تحت صوبہ سندھ میں قائم مدارس کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے شعبہ امتحانات قائم کیا ہے یہ مدارس دونوعیتوںپر ہیں۔1 شعبہ حفظ وناظرہ 2 شعبہ کتب (علوم اسلامیہ )جن کا تعداد 56کےقریب ہے ۔جوکہ کراچی سمیت سندھ کے 9اضلاع میں پھیلے ہوئے ہیں بالخصوص سندھ کا سب سے پسماندہ علاقہ ضلع تھرپارکر توجہ کا مرکز ہوتاہے۔
جس کا مقصد مدارس کے تعلیمی وتربیتی ماحول کو جانچنااورمزید اس حوالہ سے اصلاحات کی کوشش کرناہے۔تاکہ ان مدارس کا حقیقی معیار قائم رہےاور امت کو دینی حوالہ سےایک باصلاحیت نسل مہیا کی جاسکے۔
مدارس کے تعلیمی سال کے اختتام پر مذکورہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے علماء وقراء کی ٹیمیںمنظم انداز میں تشکیل دی جاتی ہیںجومدارس میںامتحانات کے لیے امیر ٘محترم فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کے حکم سے روانہ ہوتی ہیں۔
گذشتہ سالوں میں1۔شیخ الحدیث حافظ محمد سلیم حفظہ اللہ 2۔شیخ الحدیث ضیاء الحق بھٹی حفظہ اللہ 3 ۔شیخ داؤد شاکر حفظہ اللہ 4۔شیخ ذوالفقار علی طاہر رحمہ اللہ ان جید علماء کرام کے ساتھ شامل رہےہیں۔
تمام مدارس کے امتحانات کا تفصیلی نتائج کا ریکارڈ محفوظ کیاجاتا ہے امیر محترم کے سامنے نتیجہ کے حوالہ سے رپوٹ پیش کر کے آپ کے نصائص کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاتاہے۔اللہ تعالی ہمیں اس شعبہ کےذریعے دین کی صحیح خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
جن مدارس کا امتحان لیاگیادرج ذیل ہیں۔

کراچی شہر :

1۔جامعہ محمدیہ للبنین والبنات کورنگی نمبر 2
2۔مدرسہ صوت الاسلام کونگی نمبر 4
3۔مدرسہ سلیمان بن محمدللبنین نیو کلری لیاری
4۔مدرسہ موسٰی بن عیسٰی للبنین نیوکلری لیاری
5۔مدرسہ راشدیہ للبنین واللبنات موسٰی لین لیاری
6۔مرکز أنس بن مالک للأیتام نیوکلری
7۔مدرسہ فاطمۃالزھراء للبنین والبنات نیاآبادلیاری
8۔مدرسہ عمر فاروق نیو کمہارواڑہ لیاری
9۔مدرسہ ہاشمیہ للبنات نیوکلری لیاری
10۔مدرسہ رحیمیہ حسین للبنا ت نیوکلری لیاری
11۔مدرسہ عبدالشکور جن للبنات نیوکلری لیاری
12۔مدرسہ سیدہ عائشہ صدیقہ للبنات شاہ بیگ لین لیاری
13۔مدرسہ استا دعبدالرشید بلوچ للبنین شاہ بیگ لین لیاری
14۔مدرسہ با ب الاسلام سندھی گوٹھ پپری
15۔مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث گلشن حدید

تھرپارکر:

1۔مدرسہ نورالاسلام سینہرکھوئی
2۔المرکز الاسلامی اسلام کوٹ
3۔جامعہ بدیع العلوم مٹھی
4۔مدرسہ ابوھیریرہ الاسلامیہ گوٹھ ابراھیم سموں
5۔مدرسہ عمر فاروق گوٹھ گاہ خرچ
6۔مدرسہ مصباح العلوم گوٹھ پدھریو سومرا
7۔مدرسہ عمر فاروق واقع جامع مسجد اہلحدیث کھاروبجیر
8۔مدرسہ تعلیم القرآن اہلحدیث حبیب آباد
9مدرسہ الفردوس کھاروبجیر
10۔جامعہ ریاض الجنۃ سانگھار
11۔مدرسہ تعلیم القرآن العثمانیہ اہلحدیث موکھار
12۔مدرسہ دارالقرآن والحدیث رحمانیہ گوٹھ طیب ساہڑ
13۔مدرسہ حذیفہ بن یمان کنڈارو
14۔مدرسہ الصحراءالاسلامیہ مٹھی
15۔مدرسہ تعلیم القرآن الہ نانی کالونی کھاروبجیر

ضلع سانگھڑ :

1۔مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث میان
2۔مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث رحمانیہ گوٹھ لال خان جلالانی
3۔مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث رحمانیہ شہداد پور شہر
4۔مدرسہ تعلیم القرآن گوٹھ چودھری محمد دین آرائیں
5۔مدرسہ حسین بن علی گوٹھ شیرخان لغاری
6۔مدرسہ ابوھیریرہ گوٹھ دھنی پرتو کھوسو
7۔مدرسہ ابی انس کھپروشہر
8۔مدرسہ امام بخاری گوٹھ غلام محمدجلالانی
9۔مدرسہ محمدیہ اہلحدیث گوٹھ لال خان جلالانی
10۔مدرسہ تعلیم القرآن جھول شہر

میر پور خاص:

1۔مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث للبنین والبنات ساماروموری
2۔مدرسہ اہل حدیث گوٹھ دادن شر
3۔مدرسہ بنا ت ہنگورنوکیمپس زیرنگرانی ڈاکٹر رخسانہ شر
4۔مدرسہ گوٹھ وزیرشر ہنگورنو

سکھر:

1۔مرکز محمد بن قاسم سکھر شہر

نوشہروفیروز:

1۔ دارالعلوم محمدی اہلحدیث سیال آباد
2۔مدرسہ ومسجدابو معاذ اہل حدیث گوٹھ حسین رند
3۔مدرسہ اہل حدیث گوٹھ خوشی محمد کھوکھر
4۔مدرسہ مسجد رحمانیہ گوٹھ محمد آچر منگریو
5۔مدرسہ ومسجدامام احمد بن حنبل اہل حدیث گوٹھ محمد اسماعیل گوندل

خیر پور:

1۔مدرسہ دارالھدی اہل حدیث گوٹھ ملہار خان خاصخیلی تحصیل کوٹ ڈجی
2۔مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث وانڈھ حبیب
3۔مدرسہ دارالحدیث محمد یہ بھٹی محلہ خیرپورشہر

ضلع بدین:

1۔مدرسہ شمس العلوم
2۔مدرسہ محمدیہ گوٹھ حاجی سلطان احمد ٹنڈوغلام علی
3۔مدرسہ حسین بن علی راجو خانانی
4۔مدرسہ ضیا ء القرآن والحدیث گوٹھ بخشو نظامانی
5۔معہد القرآن الاثریہ شادی لارج