نشرو اشاعت

مسلک اہل کے داعی اور جمعیت اہل حدیث سندھ کے ترجمان مجلہ’’دعوت اہل حدیث‘‘ کے مسلسل اجراء کو16سال مکمل ہوچکے ہیں۔

جولائی2001ء بمطابق ربیع الثانی1422ھ کو ماہنامہ ’’دعوت اہل حدیث‘‘ کا پہلا شمارہ منظرعام پرآیا، جس کا اداریہ فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی امیر جمعیت اہل حدیث سندھ کا تحریر فرمودہ تھا

  • ۔قرآن وحدیث کی خالص تعلیمات کے ذریعےجہالت کی تاریکیوں کا خاتمہ
  • 2۔ملکی وبین الاقوامی حالات کے تناظر میں خالص اسلامی افکار ونظریات کی ترجمان
  • فحاشی وعریانی اورمغربی ثقافت کے مقابلہ میں پاکیزہ اسلامی تہذیب کا پرچار
  • من آثار : اشیخ العرب والعجم سید علامہ ابومحمد بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ
  • مؤسس : حکیم قاضی عبدالحق انصاری رحمہ اللہ
  • رئیس التحریر : فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
  • ایڈیٹر اردو مجلہ : شیخ عبدالصمد صاحب حفظہ اللہ
  • ایڈیٹر سندھی مجلہ : شیخ حزب اللہ بلوچ صاحب حفظہ اللہ
  • 1۔مسلک اہل حدیث نمبر اپریل 2007ءبمطابق ربیع الاول1428ھ
  • 2۔دفاع حدیث نمبر اپریل 2008ءبمطابق ربیع الاول1429ھ
  • 3۔ختم نبوت نمبر اپریل 2009ء بمطابق ربیع الثانی 1430ھ
  • 4۔مقدس رسولﷺ نمبر جنوری /فروری2011ءبمطابق محرم /صفر1432ھ

مسلک اہل کے داعی اور جمعیت اہل حدیث سندھ کے ترجمان مجلہ’’دعوت اہل حدیث‘‘ کے مسلسل اجراء کو16سال مکمل ہوچکے ہیں۔

جولائی2001ء بمطابق ربیع الثانی1422ھ کو ماہنامہ ’’دعوت اہل حدیث‘‘ کا پہلا شمارہ منظرعام پرآیا، جس کا اداریہ فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی امیر جمعیت اہل حدیث سندھ کا تحریر فرمودہ تھا،حمد وثناء کے بعدآپ  نے تحریر فرمایاتھا:

’’قارئین کرام!مجلہ ’’دعوت اہل حدیث‘‘ کا پہلاشمارہ آ پ کے ہاتھوں میں ہے۔ اس مجلہ کے اجراء پر میں اپنے مخلص احباب ورفقاء کو ہدیہ تبریک پیش کرتاہوں اور دعاگوہو کہ اصدارِ مجلہ کی تمام ترکاروائی میں اخلاص وللّٰہیّت ان کے ہمرکاب رہےاور امانتِ قلم وقرطاس کا اہم اور مقدس پہلو مبنی براستقامت رہے۔ اس مجلہ کا نام بڑا مبارک ہے،کیونکہ یہ نام سلف صالحین کےمنہج وپیغام کا مظہرِ اتم ہے‘‘یاد رہے کہ محدث دیارِ سندھ علامہ سید ابومحمدبدیع الدین شاہ راشدی مؤسس وامیر اول جمعیت اہل حدیث سندھ، دعوت اہل حدیث ہی کے نام سے ایک مجلہ کے اجراء کی خواہش رکھتے تھے،اللہ تبارک وتعالیٰ نے محدث دیار سندھ کی خواہش آپ کے روحانی فرزند فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانی کے ہاتھوں پایہ تکمیل تک پہنچائی۔وللہ الحمد

مجلہ’’دعوت اہل حدیث‘‘ اردو و سندھی،دو زبانوں میں شائع ہونے والامسلک اہل حدیث کا واحد رسالہ ہے۔

  • 1اپنے اور نبی کریم ﷺ کے درمیان ’’اجازۃ الروایۃ عامۃ‘‘ میں محض چودہ واسطے رکھنے والے محدث العصر مولانا محمد حیات لاشاری کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے: محدث العصر نمبرجون2006ء جس کا وقیع اداریہ فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانی نے تحریرفرمایا۔
  • 2حقانیت مسلک اہل حدیث کواجاگر کرنے کیلئے 180صفحات پر مشتمل: مسلک اہل حدیث نمبراپریل2007ء
  • 3فتنہ انکارحدیث کی بیخ کنی کیلئے 226صفحات پر مشتمل: دفاع حدیث نمبراپریل2008ء
  • 4فتنہ قادیانیت کے رد کیلئے 480صفحات پر مشتمل ختم نبوت نمبراپریل2009ء
  • 5ناموسِ رسالت کی اہمیت اجاگر کرنے اور توہینِ رسالت کی مذمت کیلئے122صفحات پر مشتمل اردو وسندھی میں الگ الگ مقدس رسولﷺ نمبر جنوری؍فروری2011ءماہنامہ’’دعوت اہل حدیث‘‘ میں محدث دیارسندھ علامہ سید ابومحمدبدیع الدین شاہ راشدی کی
    مایہ ناز تفسیر’’بدیع التفاسیر‘‘ قسط وار شایع ہوتی ہے۔

فتنۂ قادیانیت، فتنۂ غامدیت، فتنۂ انکارحدیث، فتنۂ تکفیر وخارجیت، فتنۂ تقلید، فتنۂ عشق ومحبت، فتنۂ بے حجابیت اور الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا سے اٹھنے والے نت نئے فتنوں کا مقابلہ صرف اورصرف سلفِ صالحین کے نقش قدم پر چل کر ہی کیاجاسکتاہے اور اس کی آگاہی ماہنامہ’’دعوت اہل حدیث‘‘ کے مطالعہ سے ہی ممکن ہے۔

تمام احباب کو دعوتِ مطالعہ ہے۔