تعمیر مساجد اور سرپرستی

جمعیت اہل حدیث سندھ کےزیر سرپرستی مساجد کی تفصیل

الحمدللہ جمعیت اہل حدیث سندھ ،صوبہ سندھ کی قدیم ترین جماعت ہے، جمعیت اہل حدیث سندھ کے بانی وامیر اول محدث دیار سندھ شیخ العرب والعجم علامہ سید ابومحمدبدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ نے 1945ء سے دعوت وتبلیغ کےکام کا آغاز فرمادیاتھا، جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پھلتاپھولتارہا اور آج بحمدللہ تناوردرخت کاروپ دھاچکاہے، آج صوبہ بھر میں جمعیت اہل حدیث سند ھ کے زیر انتظام مساجد کی تعداد1218ہے۔
جمعیت اہل حدیث سندھ اپنے محدود مسائل اور اہل خیر حضرات کے تعاون سے صوبہ بھر میں نئی مساجد کیلئے پلاٹ کی خرید،پرانی خستہ حال مساجدکی مرمت، چھوٹی پڑجانے والی مساجد کی توسیع اور مساجد میں خواتین کیلئے نماز کی جگہ کی تعمیر میں مصروف عمل ہے۔ نیز ان مساجد کی سرپرستی بالخصوص پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں جہاں مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے خطیب، امام اور مدرس کے مشاہرہ جات کی کوئی بھی صورت نہیں وہاں پر ان کیلئے مشاہرہ جات کاانتظام،البتہ بعض علاقوں میںجہاں مقامی حضرات بھی امام،خطیب اور مدرس کی تنخواہ کی مدمیں تعاون کرتے ہیں لیکن وہ ناکافی ہے وہاں جماعت اس کمی کو پوراکرنے کی کوشش کرتی ہےاور حسبِ ضرورت تعاون کرتی ہے۔

جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرانتظام مساجد کی ضلع وائیز تفصیل حسب ذیل ہے

کل مساجد

1,218