Home » Uncategorized » اخبار الجمعیۃ

اخبار الجمعیۃ

امیرمحترم کا دورۂ سندھ

09جنوری2018ءبروزمنگل امیر جمعیت اہل حدیث علامہ عبداللہ ناصر رحمانیdنے اپنے وفد شیخ محمد داؤد شاکرصاحب،شیخ عبید الرحمٰن محمدی، جناب عامر چھوٹانی، جناب سعد بھائی کے ساتھ شیخ ذوالفقار علی طاہر صاحب رحمہ اللہ کے آبائی علاقہ ساماروموری سندھڑی ضلع میرپور خاص ان کے بھائیوں اور آپ کے لواحقین سے تعزیت کے لئے تشریف لے گئے،محترم شیخ صاحب نے بعدنمازعصر درس ارشاد فرمایااور پھر شیخ ذوالفقار علی طاہر رحمہ اللہ کی قبر پر تشریف لے گئے اور دعاءِ مغفرت کی، اور بعد نمازمغرب جامع مسجد کھپروشہر میں تعارف مسلک اہل حدیث پر درس ارشاد فرمایا۔

09جنوری2018ءبروزمنگل امیر محترم الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ نے سیدمحمد امین شاہ راشدی رحمہ اللہ کی وفات پر ان کے بھائی اور بیٹوں سےحیدرآباد میں تعزیت کی۔

امیرمحترم کا دورۂ پنجاب

12جنوری2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد اسحاق ukسینٹرلاہور میںالشیخ عبداللہ ناصررحمانی حفظہ للہ نے خطبہ جمعہ دیا،اور بعد از جمعہ احباب کی خواہش واصرار پر الشیخ ذوالفقار علی طاہر رحمہ اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔

اوربعدنمازمغرب تاعشاء مولانا عبدالمتین امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور کی دعوت پر ان کے پروگرام میں درس ارشاد فرمایا۔

13جنوری2018ءبروزہفتہ جامع مسجد بلال لاہور میںماہانہ پروگرام سےخطاب کیا۔

14جنوری2018ءبروزاتوار،دوپہر گیارہ بجے اہل حدیث یوتھ فورس کے تحت ختم نبوت پر پروگرام منعقد ہوا جس سے امیرمحترم نے خطاب فرمایا،اور بعدازپروگرام اوکاڑہ کی طرف روانگی ہوئی۔

15جنوری2018ءبروزپیر بعدنماز عصرستیانہ بنگلہ میں مولانا عتیق اللہ سلفی اور مولانا امجد چھتویaکے بیٹے اور دیگراحباب سے تعزیت کی اور بعدازنماز طلبہ سے خطاب کیا، اور بعدنمازعشاءمولانا رمضان سلفیaکی مسجد میں درس ارشاد فرمایا۔

16جنوری2018ءبروزمنگل بعدنمازفجر جامع مسجدمحمدیہ میں مولانا امجد چھتوی رحمہ اللہ کے صاحبزادے مولانا زعیم الدین کی دعوت پر درس ارشاد فرمایا۔(رپورٹ:الشیخ عبیدالرحمٰن محمدی، مدرس المعہد السلفی)

المعہد السلفی کراچی

07جنوری2018ءبروزاتوار بعدنماز ظہر جامع مسجد جنید المعہد السلفی میں فضیلۃ الشیخ ،استاذ الاساتذہ افضل اثری حفظہ اللہ نے ہفتہ وار درس دیا۔

08جنوری2018ءبروزپیربعدنمازعشاء،المعہد السلفی میں امیرمحترم علامہ عبداللہ ناصررحمانی حفظہ اللہ نے درس ارشاد فرمایا۔

11جنوری2018ءبروزجمعرات بعدنمازعشاء جامع مسجد جنید میں مولانا عبدالعزیزنظامانی نےد رس دیا۔

11جنوری2018ءبروزجمعرات المعہد السلفی کا اسبوعی اجلاس فضیلۃ الشیخ اصغرمحمدی حفظہ اللہ کی زیرصدارت منعقدہوا، اسداللہ سادسہ نے اول ،عبدالمنعم ثانیہ نے دوم اور محمدجنید اولیٰ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

14جنوری2018ءبروزاتوار بعدنمازظہر جامع مسجد جنید المعہد السلفی میں الشیخ حافظ محمد یونس اثری حفظہ اللہ نے درس دیا۔

16جنوری2018ءبروزمنگل بعدنمازظہر جامع مسجد جنید میں الشیخ عبدالستار آف پنجاب نے درس دیا۔

20جنوری2018ءبروزہفتہ بعدنمازظہر جامع مسجد جنید المعہد السلفی میں الشیخ ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں صاحب نے درس دیا۔

25جنوری2018ءبروزجمعرات طلبہ المعہد السلفی کا اسبوعی اجلاس منعقد ہوا جس میںان طلبہ نے پوزیشن حاصل کی:

(۱)مجیب الرحمٰن خاصہ اول (۲)راشد اولیٰ دوم اور (۳)حنظلہ ثانیہ سوئم رہے۔

26جنوری2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد جنید المعہد السلفی میں حافظ انس کاکا متعلم المعہد السلفی ثامنہ کلاس نے خطبہ جمعہ دیا۔

یکم فروری2018ءبروزجمعرات المعہد السلفی کااسبوعی اجلاس فضیلۃ الشیخ عبدالکریم اثری حفظہ اللہ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں عبد القدیر نے اول،عبداللہ ساجد نے دوم، مزمل ایوب نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

08فروری2018ءبروزجمعرات المعہد السلفی کااسبوعی اجلاس الشیخ صہیب ثاقب حفظہ اللہ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں طارق نے اول،کاشف الرحمٰن نے دوم، اوربلال احمدنے سوم پوزیشن حاصل کی۔

09فروری2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد جنیدالمعہد السلفی میں الشیخ صہیب ثاقبحفظہ اللہ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔

09فروری2018ءبروزجمعۃ المبارک بعدازنمازِعشاءجامع مسجد جنیدالمعہد السلفی میں الشیخ ارشد علی حفظہ اللہ نے درس ارشاد فرمایا۔

20فروری2018ءبروزجمعۃ المبارک بعداز نمازِ فجر’’المعہد السلفی‘‘ میں مولاناعبدالعزیز نظامانی حفظہ اللہ نےد رس دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

05جنوری2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد ابوعبیدہ بن الجراح ڈرگ روڈ میں فضیلۃ الشیخ محمد داؤدشاکر صاحب نے خطبہ جمعہ دیا۔

10جنوری2018ءبروزبدھ بعدنمازمغرب جامع مسجد ابوعبیدہ بن الجراحؓ ڈرگ روڈ میں امیرمحترم الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ نے جماعت سے الشیخ ذوالفقار علی طاہر رحمہ اللہ کی وفات پر تعزیت کی اور بعد از تعزیت درس ارشاد فرمایا۔

12جنوری2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد ابوعبیدہ بن الجراح ڈرگ روڈ میں شیخ عبدالمالک صاحب نے خطبہ جمعہ دیا۔

12جنوری2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع رحمانیہ شیشہ مارکیٹ بوہرہ پیر میں حافظ بدیع الدین نے خطبہ جمعہ دیا۔

19جنوری2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد ابوعبیدہ بن الجراحؓ ڈرگ روڈ میں حافظ بدیع الدین بن عبداللہ ناصر ر حمانی متعلم المعہد السلفی نے خطبہ جمعہ دیا۔

26جنوری2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد رحمانیہ شیشہ مارکیٹ بوہرہ پیر میں الشیخ استاذ عبیدالرحمٰن محمدی نے خطبہ جمعہ دیا۔

09فروری2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد الکریم سعدی ٹاؤن میں حافظ انس کاکا متعلم المعہد السلفی نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔

09فروری2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد رحمانیہ بوہرہ پیر میں الشیخ عبیدالرحمٰن محمدی حفظہ اللہ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔

16فروری2018ءبروز جمعۃ المبارک جامع مسجد الکریم سعدی ٹاؤن میں الشیخ محمد یونس اثری حفظہ اللہ نے خطبہ جمعہ ارشاد فعرمایا۔

صراط مستقیم کانفرنس تین ہٹی

17فروری2018ءبروزہفتہ بعدازنماز مغرب تا رات گئے، اقبال کالونی بالمقابل مبارک مسجد تین ہٹی مین گلی میں جمعیت اہل حدیث سندھ کے تحت صراط مستقیم کانفرنس منعقد کی گئی جس کی ابتداء تلاوت قرآن مجید سے (ابرار بن مشتاق احمد،حذیفہ بن الشیخ عبدالمالک مجاہدنے)کی اور بعدازتلاوت امیر جمعیت اہل حدیث کراچی فضیلۃ الشیخ محمدابراھیم بھٹی حفظہ اللہ نے شانِ رسالت کے موضوع پر خطاب فرمایا اور بعد از خطاب ناظم اعلیٰ جمعیت اہل حدیث سندھ ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں حفظہ اللہ کا خطاب ہوا، پھر اس کے بعد ’’نظم‘‘ کے لئے قاری حبیب اللہ متعلم المعہد السلفی کو دعوت دی گئی، اور اس کے بعد پنجاب سےآئے ہوئے معزز مہمان فضیلۃ الشیخ اسلم حنیف حفظہ اللہ نے’’ختم نبوت‘‘ کے موضوع پر خطاب فرمایا، اس کے بعد پنجاب سے آئے ہوئے ایک اور معزز مہمان فضیلۃ الشیخ قاری عبدالرحیم کلیم حفظہ اللہ نے’’توحید‘‘ کے موضوع پرخطاب فرمایا، پھر اس کے بعدکانفرنس کے روح رواں اور امیر جمعیت اہل حدیث سندھ فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصررحمانی حفظہ اللہ نے ’’صراط مستقیم سے کیا مراد ہے؟‘‘ کے عنوان پر مفصل خطاب فرمایا، اور آخر میں بعدازخطاب شیخ محترم نے دعاکروائی، بعدازدعا فضیلۃ الشیخ محمدداؤدشاکرحفظہ اللہ نے کلماتِ تشکر اداکیے۔

18فروری2018ءبروزاتواربعدازنماز ظہر جامع مسجد عائشہ صدیقہrماڈل ٹاؤن میں الشیخ مغیث الرحمٰن متعلم المعہد السلفی نے درس قرآن وحدیث ارشاد فرمایا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حیدرآباد،مٹیاری،نواب شاہ،نوشہروفیروز

29دسمبر2017ءبروزجمعۃ المبارک ،جامع مسجد محمدی گوٹھ ڈاڑھوں پہنورمیں فضیلۃ الشیخ مولانا بلال جونیجو نے اور جامع مسجد ابوعبیدہ بن جراح گوٹھ قابل پہنور میںمولانا اللہ بخش سموں نے خطبہ جمعہ دیا۔

29دسمبر2017ءبروزجمعۃ المبارک ،جامع مسجددارالفلاح خیبر اسٹاپ ضلع مٹیاری میں پروفیسر عبدالقیوم جلالانی نے خطبہ جمعہ دیا۔

29دسمبر2017ءبروزجمعۃ المبارک ،جامع مسجد محمدی اہل حدیث شاہ عالم شاہ وسین نزدمٹیاری میں مولانا عبدالجبار کوری صاحب نے خطبہ جمعہ دیا۔

18جنوری2018ءبروزجمعرات جامع مسجد محمدی پکا قلعہ حیدرآباد میں الشیخ عبدالصمد المدنی حفظہ اللہ مدرس المعہد نے درس دیا۔

26جنوری2018ءبروزجمعۃ المبارک بعدنمازفجرگوٹھ نتہوکیریو سکرنڈ میں الشیخ داؤدشاکر صاحب نے درس دیا۔

26جنوری2018ءبروزجمعۃ المبارک گوٹھ حاجی علی مراد جمالی  نزدنیوسعیدآباد میں الشیخ داؤد شاکر صاحب نے خطبہ جمعہ دیا۔

28جنوری2018ءبعدنمازمغرب گوٹھ دریاخان مری ضلع نوشہروفیروز میں سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اسٹیج سیکریٹری عبدالحنان صاحب اورخصوصی خطاب الشیخ مفتی حافظ سلیم صاحب آف کراچی اور الشیخ ارشد علی نے کیا اور بعدازعشاء الشیخ سلیم صاحب نے نماز جنازہ پڑھائی اور بعدمیں سوال وجواب کی نشست منعقد ہوئی اورآخر میں دعاکروائی۔(رپورٹ:محمدعاقل کیریوفاضل المعہد السلفی)

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع خیرپور

24دسمبر2017ءبروزاتوار صبح ۱۲بجے سے شام چار بجے تک بمقام جامع مسجد محمدی رسول آباد میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جس سے ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں ناظم اعلیٰ جمعیت اہل حدیث سندھ اور پروفیسر عبدالقیوم جلالانی اور دیگرعلماء نے خطاب کیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع سانگھڑومیرپورخاص

22دسمبر2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد اقصیٰ جان محمد کلوئی میں الشیخ بلال ضیاء آف کراچی فاضل المعہد السلفی نے خطبہ جمعہ دیا۔

11جنوری2018ءبروزجمعرات بعدنمازمغرب تاعشاء چک نمبر۴ سانگھڑ میں دینی پروگرام منعقد ہوا جس سے حافظ عمران سلفی فاضل المعہد اور پروفیسر عبدالفتاح بالادی نے خطاب کیا۔

12جنوری2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد عمر فاروق چوٹیاری سانگھڑ میں حافظ عمران سلفی فاضل المعہد نے خطبہ جمعہ دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع دادو

17جنوری2018ءبروزبدھ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب نے میہڑ میں جماعتی ساتھی محمد یعقوب صاحب کی بیٹی کا نکاح پڑھایا اور مختصر درس ارشاد فرمایا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع جامشورو

17جنوری2018ءبروزبدھ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب اور الشیخ غلام اللہ ہرل صاحب نے خدا کی بستی کوٹری میں سیرت النبی ﷺ جلسہ سےخطاب کیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع ٹھٹھہ سجاول

31دسمبر2017ءبروزاتوارجامع مسجد امیرحمزہ سجاول میں مسجدہذا کے طلبہ کا ششماہی امتحان ہوابعدازامتحان طلبہ میں انعامات تقسیم ہوئے اور آخر میں تقریب منعقد ہوئی جس سے مولانا اعظم لانڈر نے خطاب فرمایا۔

05جنوری2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد امیرحمزہ سجاول میں الشیخ مولانا قربان الدین فاضل المعہد نے خطبہ جمعہ دیا اور بعد از جمعہ اپنے استاذ ومربی الشیخ ذوالفقار علی طاہررحمہ اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کروائی۔

12جنوری2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد امیرحمزہ سجاول میں مولانا حافظ علی اکبرمیمن نے خطبہ جمعہ دیا۔

19جنوری2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد امیرحمزہ سجاول میں مسجدہذا کے خطیب وامام الشیخ قربان الدین بجیرفاضل المعہد نے خطبہ جمعہ دیا۔

جمعیت اہل حدیث حلقہ ضلع خیرپورمیرس سکھر

25جنوری2018ءبروزجمعرات گوٹھ وانڈپھل میں دینی پروگرام منعقد ہواجس سے حافظ سلیم کیریو،حافظ شبیرجمالی اور الشیخ داؤد شاکر صاحب وغیرھم نے خطابات کیے۔

جمعیت اہل حدیث حلقہ ضلع بدین

18فروری2018ءبروزاتواربعدنمازمغرب جامع مسجد دار السلام گولارچی میں کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خصوصی خطاب محترم شیخ قاری عبدالرحیم کلیم صاحب حفظہ اللہ اور محترم شیخ اسلم حنیف حفظہ اللہ صاحب کے ہوئے۔

اپیل برائے دعاءِ مغفرت

17جنوری2018ءبروزبدھ حافظ سکندر نئیں موری میرپور خاص فاضل المعہد السلفی کے بڑے بھائی وفات پاگئے۔

18جنوری2018ءبروزجمعرات جمعیت اہل حدیث کے مخلص ساتھی نعمت اللہ میتلو کے ماموں زادبھائی نیازاحمد میتلووفات پاگئے۔

19جنوری2018ءبروزجمعۃ المبارک بعدنماز جمعہ استاذ الاساتذہ شیخ القرآن نائب شیخ الحدیث دارالحدیث محمدیہ جلال پورپیروالہ مولانا اللہ یار صاحب وفات پاگئے۔

20جنوری2018ءبروزہفتہ مولانا زیدالرحمٰن ملکانی سابق مدرس مدرسہ بدیع العلوم مٹھی انتقال کرگئے، نماز جنازہ گوٹھ ملکانی شریف میں مولانا محمد خان ملکانی نے پڑھائی۔

23جنوری2018ءبروزمنگل جماعت کے معروف عالم دین الشیخ مولانا محمدخان توحیدی صاحب کے والد انتقال کرگئے۔

26جنوری2018ءبروزجمعہ مولانا عبدالخالق نہڑیوامیر جمعیت اہل حدیث سندھ تحصیل ٹنڈوباگوموٹرسائیکل حادثہ میں وفات کرگئے۔

27جنوری2018ءبروزہفتہ استاذ مکرم الشیخ قاسم بن محب اللہ شاہ راشدیdکی اہلیہ وفات پاگئیں۔

18فروری2018ءبروزاتوارالشیخ عارف اثری صاحب مدرس تعلیم القرآن والحدیث گھمن آباد حیدرآباد کی والدہ انتقال کرگئیں۔

(المرسل:عبدالمالک متعلم المعہد )

About حافظ انس کاکا

Check Also

اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی 22جون 2019ءبمطابق۱۷شوال، المعہد السلفی کے نئی تعلیمی سال کاآغاز ہوا، جس میں تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے