Home » مجلہ دعوت اہل حدیث (page 21)

Blog Archives

انٹرویو شیخ ذوالفقار علی طاہررحمہ اللہ

سوال :شیخ صاحب آپ کا پورا نام بمع کنیت وسلسلہ نسب اور تاریخ ولادت کیا ہے؟ جواب :میرانام ذوالفقار علی طاہر ہے اورکنیت ابوزبیر ہے میری تاریخ ولادت 4مارچ 1972ء ہے۔ میرا سلسلہ نسب یوں ہے:ذوالفقار علی طاہر بن حمزہ علی بن غلام حیدر بن گلن بن چھٹو بن رکن بن شہداد بن شاہ علی۔ سوال :اپنے خاندانی بزرگوں کا …

Read More »

پیارے بھائی طاہر صاحب رحمہ اللہ

وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ.(فصلت:۳۳) ترجمہ:اور اس سے زیادہ اچھی بات والاکون ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور نیک کام کرے اور کہے کہ میں یقیناً مسلمانوں میں سے ہوں۔ جس شخص کی زندگی قرآن وحدیث پڑھنے پڑھانے سیکھنے سکھانے ،قال اللہ و قال الرسول کی صدائیں بلند کرنے ،توحید وسنت  …

Read More »

انا بفراقک لمحزونون استاذی المکرم استاذ الاساتذہ فضیلۃ الشیخ ذوالفقار علی طاہررحمہ اللہ

سورج روز ہی مشرق سے طلوع ہوتا ہے، سارا دن اپنی روشن کرنیں بکھیرنے کےبعد شام ڈھلے مغرب میں غروب ہوجایا کرتاہے، لیکن اس دن سورج غروب ہوتے ہوئے اپنے ساتھ آسمانِ علم کے آفتاب کو بھی لیکر غروب ہوا، اس دن کا یہ غروب کس قدر افسوسناک اور امت مسلمہ کے لئے باعثِ غم واندوہ تھا۔ دراصل اس دار …

Read More »

ایڈیٹردعوت اہل حدیث شیخ ذوالفقار علی طاہررحمہ اللہ کے ساتھ بطورکمپوزر بیتی چندیادیں

سن2002ء کی بات ہے ،راقم نےالمعہد السلفی للتعلیم والتربیۃ میں،ساتویں کلاس میں داخلہ لیا،(آخر ی دوسال تعلیم حاصل کرکے) یہاںسے سندِ فراغت حاصل کی،اس وقت ان دونوں کلاسوں کا کوئی سبق شیخ ذوالفقارعلی طاہر رحمہ اللہ کے پاس نہیں تھااور یوں راقم شیخ ذوالفقار علی طاہر کے شرفِ تلمذ سے محروم رہا۔ 2010ءکے اواخر میں دعوت اہل حدیث (اردو) کے …

Read More »

ہمارے استاذ محترم شیخ ذوالفقار علی طاہررحمہ اللہ کے متعلق درجہ ثامنہ کے طلبہ کے مشاہدات،جذبات اور احساسات

  ہمارے استاذ محترم اور والد کا مقام رکھنے والے انسان فضیلۃ الشیخ ذوالفقار علی طاہررحمہ اللہ ایک عظیم انسان تھے وہ بہت سی خوبیوںکے مالک تھے وہ بیک وقت ایک ممتاز عالم،مصلح،قابل استاذ، نامورخطیب،پختہ لکھاری، متبع سنت اور محب علماء وطلاب تھے، اور بالخصوص جمعیت اہل حدیث سندھ کے منہج کے وفادار پاسبان اور مبلغ تھے۔    شیخ مرحوم …

Read More »

کیاکیاصورتیںتھیں کہ خاک میں پنہاں ہوگئیں

بتاریخ 3 جنوری 2018 ء بمطابق۱۵ ربیع الثانی ۱۴۳۹ ھ  بروز بدھ بعد نماز مغرب یہ جان کاہ اطلاع ملی کہ فضیلۃ الشیخ ذوالفقار علی طاہر صاحب کا ایکسیڈنٹ میں انتقال ہو گیا ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون! دل بے وقت کی اس خبر کو تسلیم کرنے سے بالکل انکاری تھا لیکن اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی حکمت …

Read More »

شیخ ذوالفقار علی طاہررحمہ اللہ کے  علمی ، منہجی اور اصلاحی اداریوں پر ایک نظر

الشیخ ذوالفقار علی طاہر رحمہ اللہ ایک عظیم مبلغ، ہر دلعزیز واعظ ، بلند پایہ مصنف اور بہترین مدرس تھے ۔دین کی نشر و تبلیغ کے ہر شعبہ کی صفِ اول کی عظیم شخصیت نظر آتے ہیں۔خاکسار کو  المعہد السلفی میں ابتدا سے لے کر مکمل تعلیم حاصل کرنے کا شرف حاصل ہے ،داخلہ کے تعلق سے انٹرویو الشیخ ذوالفقار …

Read More »

بہادر مسلمان خواتین

شیخ ذوالفقار علی طاہررحمہ اللہ نے اپنی وفات (3-01-18)سے قبل مجلہ’’دعوت اہل حدیث‘‘ماہ فروری2018ء کےلئےادارہ بنام’’بہادر مسلمان خواتین‘‘ لکھ دیا تھا،جسے افادۂ عام کیلئے شایع کیاجارہاہے۔ الحمد للہ والصلوۃ والسلام علی رسول  ﷲ (ﷺ) وبعد! قارئین کرام! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ اسلامی تاریخ میں جہاں مرد مسلمانوں کی بہادری کاتذکرہ ملتا ہے وہاں مسلمان خواتین کی بہادری کے بھی …

Read More »

اعلانِ نتائج امتحانات فترۂ اولیٰ المعہد السلفی

الشیخ ذوالفقارعلی طاہر رحمہ اللہ کی آخری تحریر کردہ رپوٹ: 2جنوری2018بمطابق14ربیع الثانی1439ھ بروز منگل ۱۲ بجے دن المعہد السلفی للتعلیم والتربیۃ گلستان جوہر کراچی کے امتحانات فترۂ اولیٰ کےا علانِ نتائج کیلئے ادارے میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی،جس میں فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانیdرئیس المعہد،فضیلۃ الشیخ محمدابراھیم بھٹی dمدیر المعہد ،تمام اساتذہ کرام، شیخ ارشد علی مدیر الجامعۃ المحمدیہ …

Read More »

اخبار الجمعیۃ

امیرمحترم کا دورۂ سندھ 09جنوری2018ءبروزمنگل امیر جمعیت اہل حدیث علامہ عبداللہ ناصر رحمانیdنے اپنے وفد شیخ محمد داؤد شاکرصاحب،شیخ عبید الرحمٰن محمدی، جناب عامر چھوٹانی، جناب سعد بھائی کے ساتھ شیخ ذوالفقار علی طاہر صاحب رحمہ اللہ کے آبائی علاقہ ساماروموری سندھڑی ضلع میرپور خاص ان کے بھائیوں اور آپ کے لواحقین سے تعزیت کے لئے تشریف لے گئے،محترم شیخ …

Read More »