Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2016 » شمارہ اکتوبر » ڈاکٹر عثمانی کے نظریات اور ان کارد

ڈاکٹر عثمانی کے نظریات اور ان کارد

ابومحمد مختار احمد مغل

ڈاکٹرمسعود الدین عثمانی اور ا ن کے پیروکاروں کے عقائد ونظریات کے مطابق اصلی قبر وہ قبر ہے جس میں مرنے والے انسان کی روح کو کسی او ر کے جسم یا کسی دوسرے جسم میں ڈال کر قیامت تک رکھا جاتا ہے۔ مرنے والے انسان کی بجائے اس دوسرے جسم پر ہی اس قبر میں قیامت تک عذاب یاراحت کا دورگزرے گا۔ اسی سے سوال وجواب ہوں گے اور ان قبروں پر نہ تو رسو ل اللہ ﷺ جاسکتے تھے نہ یہ صحابہ کرامyجس کی وجہ سے پیارے محبوب نبی ﷺ ان قبروں پر شاخیں بھی نہ لگاسکے۔ ان قبروں میں دفن شدہ مدفون سنتے بھی ہیں، یہ قبروں والے دیکھتے بھی ہیں ۔یہ قبروں والے بولتے بھی ہیں۔
انسانوں کو ہی دوبارہ اٹھایاجائے گا بتوں کونہیں انسانوں ہی کاحساب کتاب ہوگابتوں کانہیں۔ زندہ وہی شے کی جائے گی جو اس سے پہلے بھی زندہ تھی بے جان بتوں کو زندہ کرنا چہ معنی دارد؟
بغیرماں باپ کے پیداہونے والے سیدنا آدمuکی دنیاوالوں پر فضیلت ہے۔ بغیر باپ کے سیدناعیسیٰuکی معجزانہ پیدائش ہوئی جبکہ منکرین حدیث یہودونصاریٰ کی پیروی میں معجزوں کے انکاری ہیں۔
حوالہ جات وتفصیل کے لئے دیکھیں:’’ایمان خالص‘‘، دوسری قسط، اور’’عذاب برزخ‘‘اور’’اسلام یامسلک پرستی‘‘اور’’حبل اللہ‘‘ مجلہ نمبر24 دسمبر2007ء ڈاکٹر عثمانی کے پیروکار غور فرمائیں اپنے اصولوں اور تحریر کی روشنی میں
-بتائیں-
(۱)پھر قرآن کے اس فرمان کاکیاہوگا کہ قبر کےمردے بالکل مردہ ہیں، ان میں جان کی رمق تک نہیں ہے۔ آپ لوگوں کا قرآن مجید کی آیت اور اللہ تعالیٰ کے فرمان پر ایمان کیوں نہیں۔
(۲) کہاجائے کہ اللہ تعالیٰ توفرماتا ہے کہ مرنے کے بعد صرف قیامت کے دن انسان زندہ ہوگا ۔ پھر یہ قیامت سے پہلے قبر میں کیسے زندہ ہوجاتا ہے؟آخر یہ تیسری زندگی آپ کہاں سے لے آئے؟
(۳) قبرمیں مدفون، سننا سنانا اس کے بس کی بات نہیں، اسے تو کوئی کچھ بھی نہیں سناسکتا، جوتیوں کی آواز ہویاکوئی اور بات،چاہے وہ اللہ کے آخری نبیﷺ ہی کیوں نہ ہوں۔’’آپ ان لوگوں کو نہیں سناسکتے جو قبروں میں مدفون ہیں۔(فاطر:۲۲) آپ لوگ اللہ تعالیٰ کے فرمان کو کیوں نہیں مانتے -یا-یہ اصلی قبر والے قبروں سے باہر نکل کر سوالات سنتے ہیں اور جوابات سنا کرواپس قبر میں چلے جاتے ہیں تاکہ قبر کاعذاب یا راحت حاصل کریں؟
(۴) یہ قبریں بتوں کی ہیں یاانسانوں کی۔
(۵) یہ بت یاانسان پہلے زندہ تھے یامردہ
(۵) اس قبر میں حیات کاعقیدہ شرکیہ ہے یانہیں یا شرک کی بنیاد
(۷) ان قبروں میں حیات کاعقیدہ قرآن کے مطابق ہے یا سراسر مخالف
(۸) یہ قبرستان کہاںہے۔ اس میں داخل ہونے یا نکلنے کی کوئی دعاہے؟
(۹) اس قبرستان میں عذاب والے اور راحت والے ایک ہی جگہ ہوتے ہیں یا انہیں الگ الگ قبرستانوں میں دفن کیاجاتاہے۔
(۱۰) ان کے قبرستان سوال وجواب ہونے سے پہلے ہی الگ الگ ہوتے ہیں یا سوال وجواب کرنے کے بعد الگ الگ قبرستان میں دفن کیاجاتاہے۔
(۱۱) اس قبرستان کے بتوں یاانسانوں میں جب تک کسی مرنے والے کی روح نہیں آتی کیا یہ پہلے ہی قبروں میں ہوتے ہیں یا قبروں سے باہر؟
(۱۲) اگر قبروں سے باہر ہوتے ہیں تو انہیں قبر میں دفن کون کرتا ہے -یا-اپنی مرضی سے عذاب والی قبر میںچلے جاتے ہیں یا راحت والی قبر میں۔
(۱۳) ان کی نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے یابغیر پڑھے دفن کردیئے جاتے ہیں۔
(۱۴) اگر یہ قبروں والے بت نہیں بلکہ انسان ہیں تو کیا یہ اصلی قبروں والے بغیرماں باپ کےپیدا ہوتےہیں یاماںباپ والے ہوتے ہیں یاصرف ماں والے ہوتےہیں۔
(۱۵) اگربغیر ماں باپ والے ہوتے ہیں تو کیا پھرآدم uکی فضیلت باقی رہی؟ یانہیں؟
(۱۶) اگر بغیرباپ کے صرف ماں والے ہو تو ان کی مائیں کون؟ یا سب کی ایک ہی ماں ہے۔ نیز کیا یہ سب سیدناعیسیٰuکی معجزانہ پیدائش کے برابرہوگئے یانہیں؟
(۱۷)رسول اللہﷺ نے کسی زندہ پرصبح وشام اس کاٹھکانہ پیش ہونے کی خبر دی ہےیا مردہ ومیت پر؟
(۱۸) امام بخاریaکاعقیدہ اس کے متعلق کیا ہے؟
(۱۹) مردہ جوتیوں کی آواز سنتا ہے یازندہ؟
(۲۰) مردہ سنتا ہے توآپ مردہ کے سننے کے قائل ہوکر اپنے اصول کے مطابق ’’ایمان سے خالی‘‘ ہوئے۔
(۲۱) زندہ سنتا ہے تو آپ قبروالوں کو زندہ کرکے پھر اسی مقام پر بدستور ’’ایمان سے خالی ‘‘ ہوئے یانہیں؟
(۲۲) امام بخاریaکاعقیدہ اس کےمتعلق کیا ہے؟
(۲۳) اب کوئی بتائے کہ نبی وشہداء اور سارے انسانوں کی روحیں تواصلی قبروں میں کسی اور کے جسم میں داخل ہوکر قبروں میں زندہ ہیں توجنت اور جہنم میں کیسے زندہ ہوسکتے ہیں؟ کیا دوروحیں ہر انسان کی ہوتی ہیں کہ ایک جنت یاجہنم میں اور دوسری اصلی قبر میں کسی اور کے جسم کے ساتھ وابستہ رہے تاکہ ’’عذاب القبرحق‘‘ پرایمان رہے یاتھوڑی روح جنت یاجہنم کےجسم کےساتھ وابستہ رہے اور باقی ڈاکٹر عثمانی والی’’اصلی قبر ‘‘ میں آکر کسی دوسرے کےجسم سے مل جائے اور دونوں جگہ زندگی پیدا کردے؟
(۲۴) آپ لوگوں نے اس طرح واضح کردیا کہ ڈاکٹر عثمانی اور اس کے پیروکار پیارے نبی اکرم ﷺ کواصلی قبر میں زندہ مانتے ہیں گویا یہ کہتےہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے عرش الٰہی کے نیچے اللہ تعالیٰ کی رفاقت کے بجائے اصلی قبرستان والوں کی رفاقت کوترجیح دی بلکہ اپنی غلط بات کوثابت کرنے کے لئے نبی اکرم ﷺ کواصلی قبر میں زندہ درگور تک کردکھایا۔
(۲۵) قرآن اوربخاری ومسلم کی احادیث نبوی کے فیصلہ کے برخلاف اب جویہ کہاجانےلگا ہے کہ روح نکلنے کے بعد کسی اصلی قبر کے مردے، بت میں لوٹادی جاتی ہے اور یہ بت، مردہ یاانسان زندہ ہوجاتا ہے ،دیکھنے اور سننے لگ جاتا ہے اور اسی قبر میں اس زندہ ہوجانے والے پرعذاب اورراحت کاپورا دورقیامت تک گزرے گا…. تو یہ سب کچھ قرآن کی آیات اور احادیث نبوی کی ایسی تفسیر اور تشریح کے ذریعہ کیا جاتا ہے جس سے نصوص قرآنی کا انکار اوراحادیث نبوی کی تکذیب لازم آتی ہے-پھر قیامت سے پہلے اصلی قبر کےاندر تیسری زندگی کیسے آگئی؟ آخر جب قیامت سے پہلے قبر کے اندر روح واپس ہی نہیں لوٹتی تو قبر والے سے سوال وجواب کیسا؟
لیکن کیاکیاجائے پسند بہرحال اپنی پسند ہوا کرتی ہے۔ کہا جائے کہ اللہ تعالیٰ توفرماتا ہے کہ مرنے کے بعد صرف قیامت کے دن انسان زندہ ہوگا توپھر آخر آپ کی ’’اصلی قبر‘‘ والاقیامت سےپہلے قبر میںکیسے زندہ ہوجاتاہے؟
(۲۶) آپ کے ڈاکٹر عثمانی لکھتےہیں:’’ اللہ غیب کی باتوں کا اظہار ااور اس کی اطلاع صرف اپنے رسولوں کو دیتا ہے کسی اور کونہیں‘‘
چلیں پھر دیکھتے ہیںکہ آپ لوگ پیارے محبوب نبی محمد ﷺ کو اپنا رسول مانتے ہیں یا کسی اور کو
-بتائیں-
(۱) ہر انسان کی دوقبریں ایک ’’دنیاوی قبر‘‘ دوسری’’اصلی قبر‘‘ اس کی اطلاع دینے والاکون؟
(۲) میت’’دنیاوی قبر‘‘میں اس کی روح’’اصلی قبر‘‘ میں اس کی اطلاع دینے والاکون؟
(۳) دنیاوی قبر میں روح نہیں لوٹ سکتی اصلی قبر میں لوٹ سکتی ہے کی اطلاع دینے والاکون؟
(۴) دنیاوی قبر والے نہ بول سکتےہیں نہ سن سکتے ہیں نہ دیکھ سکتے ہیں جبکہ اصلی قبر والے یہ سارے کام کرسکتے ہیں کی اطلاع دینے والاکون؟
(۵) دنیاوی قبر میں حیات کاعقیدہ شرک کی بنیاد ہوتا ہے اور اصلی قبر میں حیات کاعقیدہ شرک کی بنیاد نہیں ہوسکتا کی اطلاع دینے والاکون؟
(۶) اصلی قبر میں روح سمیت زندہ درگور ہونے کی اطلاع دینے والاکون؟
(۷) فرعون اور آل فرعون کو اپنے جسم کے بجائے دوسرے جسموں پرتاقیامت عذاب ہونے کی اطلاع دینےو الاکون؟
(۸) نطفہ سے پیدا ہوکرمرنے والے کوقبر ملنے کی خبر اللہ نے دی اصلی قبر میں دفن ہونے والاکس سے پیدا ہوا اور مر کر اصلی قبر میں جانے کی خبر دینے والاکون؟
(۹) دوموتوں اوردوزندگیوں کے علاوہ اصلی قبر میں تاقیامت تیسری زندگی کی خبردینے والاکون؟
(۱۰) بغیرروح کے عذاب وراحت بے معنی ہیں-یہ اطلاع دینے والاکون؟
(۱۱)ایسی قبرجس میں جسم کسی اور کا اور روح کسی اور کی ہو اسی قبر میں عذاب وراحت ملنا بامعنی ہوتا ہے کی اطلاع دینے والاکون؟
(۱۲) جس قبر کو ڈاکٹر عثمانی ’’دنیاوی قبر‘‘ کہے وہ قبر دنیاوی ہوگی اور جس قبر کو ڈاکٹر عثمانی ’’اصلی قبر‘‘ کہے وہ اصلی قبر ہوگی کی اطلاع دینے والاکون؟
(۱۳) جس قبر کو ڈاکٹرعثمانی ’’دنیاوی قبر‘‘ کہے اس قبر میں دفن شدہ نہیں سن سکتا جس قبر کو ڈاکٹر عثمانی ’’اصلی قبر‘‘ کہے اس قبر میں دفن شدہ سن سکتا ہے -یہ اطلاع دینے والاکون؟
(۱۴) جس قبر کو ڈاکٹر عثمانی ’’دنیاوی قبر‘‘ کہے اس قبر میں روح واپس آنے کا عقیدہ رکھنے والاایمان سے خالی ہوجائے گا-یہ اطلاع دینے والاکون؟
(۱۵) جس قبر کو ڈاکٹر عثمانی ’’اصلی قبر ‘‘کہے اس قبر میں روح واپس آنے کاعقیدہ رکھنے والاایمان سے خالی نہیں ہوسکتا -یہ اطلاع دینے والاکون؟
(۱۶) جس قبر کو ڈاکٹر عثمانی’’اصلی قبر‘‘ کہے اس قبر پر پیارے محبوب نبی ﷺ نہیں جاسکتے-کی اطلاع دینے والاکون؟
(۱۷)وہ قبریں جنہیں ڈاکٹر عثمانی ’’دنیاوی قبریں‘‘ قراردیں اصلی قبریں نہیں ہوسکتیں-کی اطلاع دینے والاکون؟
(۱۸) مومن کی قبر کوکشادہ کردیاجاتاہے اس سے وہ قبر مراد نہ ہوگی جسے ڈاکٹر عثمانی’’دنیاوی قبر‘‘ قراردیں-یہ اطلاع دینے والاکون؟
(۱۹) مرنے کے بعد ’’کلام المیت علی الجنازۃ‘‘ کو دنیاوی زندگی قرار دینے کی اطلاع دینے والاکون؟
(۲۰) قرآن وحدیث میں جن قبروں کاذکر آیا جس میں مُردوں کو دفن کرنے کاذکر آیا وہ قبریں عالم برزخ اور برزخ کے دورانیے سے باہر کی چیزیں ہیںیہ اطلاع دینے والاکون؟
(۲۱) جن قبروں کو ڈاکٹر عثمانی ’’اصلی قبر‘‘ قرار دیں ان قبروں میں مردوں کواٹھاکر بٹھایا جاتا ہے سوال وجواب ہوتےہیں، عذاب وراحت کادورگزرتا ہے اور یہ عقیدہ رکھنا’’بالکل خالص ایمان‘‘ہوتا ہے- یہ اطلاع دینے والاکون؟
(۲۲) جن قبروں کوڈاکٹر عثمانی’’دنیاوی قبریں‘‘قراردیں ان قبروں میں مردوں کواٹھا کرنہیں بٹھایاجاسکتا او نہ ہی سوال وجواب ہوسکتے ہیں اور نہ ہی عذاب وراحت کادور گزرسکتا ہے ورنہ ایمان سےخالی؟ قرارپائے گا-یہ اطلاع دینے والاکون؟
(۲۳) ’’عذاب قبر کا انکاری بہرحال ایمان دار نہیں‘‘ڈاکٹر عثمانی نے عذاب برزخ کتابچہ کے صفحہ32پر بات صاف کردی -اب بتائیں عذاب اصلی قبر کااقرار ایمان دار ہے- اطلاع دینے والاکون؟-
(۲۴)’’عذاب القبر حق‘‘ پیارے رسول ﷺ کافرمان ہے، حدیث بخاری ہے جس کاڈاکٹر عثمانی بھی اقراری ہے-بتائیں- ’’عذاب القبر الاصلی حق‘‘کس کافرمان ہے-کون سی کتاب میں ہےپھر اس کاکون اقرار ہے-اس کی اطلاع دینے والاکون؟
(۲۵) آپ کو یہ اطلاع کس نے دی کہ جلنے والے ٹکڑے ہونے والے کو سوال وجواب کے لئے اٹھاکربٹھایا نہیں جاسکتا اور مٹی جسے کھا جائے ،جوغرق ہوجائے اسے عذاب نہیں ہوسکتا۔ اورعذابِ قبر تب مانا جائے گا جب سب کچھ سامنے ہوتاہوانظرآئے۔
اگر ان تمام باتوں کی اطلاع اللہ تعالیٰ نے پیارے محبوب رسول ﷺکی دی اور پیارے محبوب رسول ﷺنے بتائی ہیں تو دیر کیسی -کتمان حق نہ کریں-فوراًبتائیں تحریری پیش کریں
بصورت دیگر
اللہ تعالیٰ سےمعافی مانگ کر سچی توبہ کرلیں اور پیارے محبوب رسول اللہ ﷺ کے مقابلے میں کسی کو رسول کادرجہ ہرگز نہ دیں اور اپنے دلوں کو تمام ایمان والوں کے متعلق ہر قسم کے کینہ، بغض،نفرت سے پاک وصاف کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعاکریں اور ہر ایمان والے کے لئے دعائیں مانگیں اوربخوشی ’’رحمہ اللہ‘‘لکھیں کیوں کہ اس میں اس کے لئے رحم ورحمت کی دعا ہے مثال کے طور پر لکھیں:امام احمد بن حنبلaاس کامطلب ہوا اللہ تعالیٰ احمد بن حنبل پر رحم فرمائے۔ اب اگر کوئی انسان یہ سمجھتاہے کہ نہیں بھائی قبر کامعاملہ تو مرنے والےپر ہی گزرتا ہی نہیں ہے بلکہ کسی دوسرے کےجسم پرگزرتا ہے تو اسے کیا کہنا چاہئے:’’اللہ تعالیٰ فلاں شخص پر نہیں بلکہ دوسرے جسم پررحم فرمائے جس میں مرنے والے اس شخص کی روح داخل ہوگئی ہے۔‘‘
جبکہ ایسا کوئی بھی نہیں کہتا حتی کہ یقین کریں ڈاکٹر عثمانی کے پیروکاروں کی کتابوں میں بھی مجھے ایسا نہیں مل سکا-ایساکیوں-؟
اللہ تعالیٰ ہم سب کو سمجھ کی توفیق دے کر صراط مستقیم عطا فرمائے اور استقامت عطافرماکر انعام یافتہ لوگوں میں سے کردے اور محبت سے مل جل کر رہتےہوئے خیرخواہی کی توفیق بخشے۔آمین

About admin

Check Also

ختم قران ۔ المعھد السلفی

شیخ عبداللہ ناصررحمانی تاریخ 2018-06-12, بمقام مسجد نورالعلم نیا نام مسجد جنید  (المعھد السلفی للتعليم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے