Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2016 » شمارہ اکتوبر » پروفیسر عبدالقیوم جلالانی کوصدمہ

پروفیسر عبدالقیوم جلالانی کوصدمہ

12ستمبر 2016ءبمطابق ۹ذی الحج۴۳۷اھ بروزسوموار بوقت شام پروفیسر عبدالقیوم جلالانی امیر جمعیت ضلع سانگھڑ کی والدہ محترمہ کراچی میں انتقال کرگئیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون.میت آبائی گاؤں لعل خان جلالانی لے جائی گئی اورساڑھے ۱۱بجے شب نماز جنازہ ادا کی گئی ،مولانا شمس الدین جلالانی نے نماز جنازہ پڑھائی علاقہ کے جماعتی احباب کی بڑی تعداد نے جنازہ میں شرکت کی۔
بلاشبہ پروفیسر عبدالقیوم جلالانیdکیلئے یہ انتہائی صدمہ کا موقع ہے،اس لئے کہ ان کی والدہ محترمہAان کے لئے باب الدعاء یعنی دعا کا دروازہ، کی حیثیت رکھتی تھیں جو کہ اب دائمی طور پر بند ہوچکا ہے لیکن اب چونکہ وہ خود دعاؤں کی محتاج ہیں لہذا اب پروفیسر عبدالقیوم جلالانیdاور دیگر اولاد واحفاد کی طرف سے ان کیلئے دعاؤں کا دروازہ کھل جاناچاہئے۔ ادارہ ماہنامہ دعوت اہل حدیث پروفیسر عبدالقیوم جلالانی اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے اور ان سے مسنون تعزیت کرتاہے۔
دریں اثناء فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانی dامیر جمعیت اہل حدیث سندھ نے پروفیسرعبدالقیوم جلالانی ان کے والد اور ان کے تمام بھائیوں سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت کی ہے اورمرحومہ کی مغفرت اوربلندیٔ درجات کی دعا کی ہے ۔
اللھم اغفرلھا وارحمھا واعفھا واعف عنھا واکرم نزلھا ووسع مدخلھا.

About admin

Check Also

ختم قران ۔ المعھد السلفی

شیخ عبداللہ ناصررحمانی تاریخ 2018-06-12, بمقام مسجد نورالعلم نیا نام مسجد جنید  (المعھد السلفی للتعليم …

جواب دیجئے