Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2016 » شمارہ جولائ » مناقب فاروق اعظم

مناقب فاروق اعظم

مہرسیف الرحمن سپرا مدنی

نبی پاکﷺ کے سسرہماری اماںسیدہ حفصہrکے والد مکرم ومحترم سیدنا علیtکے داماد خلفائے راشدین میں سے خلیفہ دوم جن کانام نامی واسم گرامی سیدنا عمرفاروق بن خطاب ہے۔ ان کے فضائل ذخیرہ احادیث میں بہت وضاحت کے ساتھ مذکور ہیں، جن میں سے چندگل دستہ احادیث مبارکہ کی روشنی میں یہ ہیں۔
سیدنا عمرtکو دیکھ کر شیطان کادوسرے راستے کو اختیار کرلینا
نبیﷺنے فرمایا اے ابن خطاب قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے کہ شیطان جب تجھے راستےمیں چلتے ہوئے دیکھتا ہے تو وہ اس راستے کوچھوڑ کر دوسرے راستے میں چلاجاتا ہے۔(مشکوٰۃ ۴؍۴۸۳،بخاری ۱؍۵۲۰،مسلم ۲؍۲۷۶)
سیدناعمر tمحدث وملھم ہیں
نبیﷺ نے فرمایا: تم میں سےپہلے کی امتوں میںکچھ لوگ محدث ہوتے تھے،یعنی جن کو الہام خداوندی ہوتا تھا، اگر میری امت میں کوئی ایسا ہے یقینا وہ عمرtہیں۔(مشکوٰۃ ۴؍۴۸۳،بخاری ۱؍۵۲۱،مسلم ۲؍۲۷۶)
سیدناعمر tپورے داخلِ دین ہیں
نبی ﷺ نے ارشا د فرمایا: میں نے لوگوں کو خواب میں اپنے پاس سے گزرتے ہوئے دیکھا جن کے جسموں پر قمیض تھی،بعض کی قمیض سینے تک پہنچی تھی، بعضوں کی اس سے بھی چھوٹی تھی، جب عمر میرے سامنےسے گزرے تھے تو آپ اپنی قمیض کو زمین پر گھسیٹتے جارہے تھے ،صحابہ نے پوچھا کہ آپ نے اس کی کیاتعبیر کی نبی کریم ﷺ نے فرمایا: کہ اس کی تعبیر دین ہے۔
(مشکوٰۃ ۴؍۴۸۴،بخاری ۱؍۵۲۱،مسلم ۲؍۲۷۴)
سیدناعمر tکی زبان اور دل حق پر ہے
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان اور ان کےد ل پر حق جاری کرکے قائم فرمادیاہے۔
(مشکوٰۃ ۴؍۴۸۵،ترمذی ۲؍۲۰۷،ابن ماجہ ،ص:۱۱)
اللہ تعالیٰ کا عمرtکی زبان پرحق جاری فرمانا
سیدناابوذرغفاریtفرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حق عمرtکی زبان پر رکھدیا ہے وہ جو کچھ کہتا ہے وہ حق ہوتا ہے، سیدنا علیt فرماتے تھے کہ ہم اس بات کو بعید نہیں سمجھتے تھےکہ سکونت عمرtکی زبان پر بولتی ہے۔(مشکوٰۃ ۴؍۴۸۵)
نبیﷺ کا عمرtکے لئے قبول اسلام کی دعاکرنا
نبیﷺ نے یہ دعافرمائی :اللھم اعز الاسلام بابی جھل ابن ہشام أو عمر ابن خطاب.یعنی اے اللہ!اس کو پروان چڑھا ابوجہل بن ہشام کے ذریعے یا عمر بن خطاب کے ذریعے ،راوی نے فرمایا کہ صبح صبح سیدنا عمرtنبیuکی خدمت میں حاضر ہوئے اور اسلام قبول کیا۔(مشکوٰۃ ۴؍۴۸۵)
ابوبکروعمراہل علیین کے مقام سے بڑے ہوئے ہیں
نبیﷺ نے ارشاد فرمایا: جنتی لوگ علین والوں کی اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم کنارہ آسمان کے بہت روشن ستارہ دیکھتے ہو اور ابوبکر وعمر ان میں سے ہیں بلکہ ان سے بڑھے ہوئے ہیں۔
(مشکوٰۃ ۴؍۴۹۱)
سیدناعمرtجنت میں اعلیٰ مقام پر ہیں
نبیﷺ نے فرمایا: وہ شخص میری امت میں جنت بلند ترین مقام ومرتبہ پانے والاہے ،روای کا بیان ہے، کہ خدا کی قسم! اس سے مراد سیدناعمربن خطاب کی ذات مراد ہے حتی کہ عمر اس دنیا سے کوچ کرگئے۔
(مشکوٰۃ ۴؍۴۸۸)
ابوبکروعمرwکا جنت میں ادھیڑ عمر کے لوگوں کا سردارہونا
نبیﷺ نے ارشاد فرمایا:جنت میں جتنے بھی ادھیڑ عمر(جو سوسال سے زائدعمر میں دنیا سے رخصت ہواہو) والے ہونگے خواہ وہ اگلوں میں سے ہوں یاپچھلوں میں سےان سب کے سردار ابوبکروعمر ہونگے۔
(مشکوٰۃ ۴؍۴۹۱)
سیدناابوبکرtاورسیدناعمرtکی پیروی کرنا
نبیﷺ نے فرمایا:مجھے معلوم نہیں تمہارے درمیان زندگی اب کتنی باقی رہ گئی ہے،لہذا تم میرے بعد ان دونوں ابوبکرصدیق اور عمر کی پیروی کرنا۔(مشکوٰۃ ۴؍۴۹۱،ترمذی ۲؍۲۰۸)
سیدناعمرtجنتی ہیں
نبی اکرمﷺ نےفرمایا :تمہارے سامنے ایک شخص آئے گا جو جنتیوں میں سے ہے پس پس سیدناابوبکرسامنے آتے ہوئے نظر آئے، آپﷺ نےپھر وہی جملہ دہرایا اتنے میںسیدناعمرسامنے سے آئے ہوئے نظر آئے۔(مشکوٰۃ ۴؍۴۹۲ترمذی ۲؍۲۱۰)
قیامت کےر وز نبیﷺ اورابوبکرصدیق tاور عمرt
کا ایک ساتھ اٹھنا
ایک دن نبی کریم ﷺ حجرہ سےنکل کر مسجد میں اس طرح داخل ہوئے کہ ابوبکر صدیقtاورعمرtمیں سے ایک آپ کے دائیں طرف تھے اور دوسرے بائیں طرف اور آپﷺ نے دونوں کے ہاتھوں کاپکڑاہواتھا۔فرمایا قیامت کے دن ہمیں اسی طرح اٹھایا جائے گا۔(مشکوٰۃ ۴؍۴۹۱،ترمذی ۲؍۲۰۸)
اللہ رب العالمین ہم سب کوسیدنا فاروق اعظم tکی سیرت کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

About مولوی سیف الرحمن مدنی

Check Also

ماہنامہ دعوت اہل حدیث کے17ویں سال کاآغاز

مولوی سیف الرحمن مدنی وریام جھنگ پنجاب جمعیت اہل حدیث سندھ کے مرکزی ترجمان ندائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے