اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی

25اکتوبر2018ءبروزجمعرات المعہد السلفی کے طلبہ کے مابین تقریری مقابلہ منعقد ہوا جس میں 10طلبہ نے شرکت کی مختلف موضوعات پر تقاریر کی گئیں:محمد بن عبدالوہاب پر ہونے والے اعتراض اور ان کا تجزیہ،تحریک سلفی اور پاک وہند میں علماء اہل حدیث کی خدمات وغیرہ جس کی صدارت مفتی جمعیت اہل حدیث سندھ شیخ الحدیث حافظ محمد سلیم حفظہ اللہ نے کی اور تمام اساتذہ نے شرکت کی اورجج کے فرائض الشیخ محمد داؤد شاکر حفظہ اللہ صاحب نے انجام دیئے،آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طبہ کو انعامات دیئے گئے، اول:راشد سکندر، دوم: عثمان نصیر، سوم: عمران راہب اورعبدالمتین ۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

19اکتوبر2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد محمدی قائد اعظم کالونی میں حافظ محمد الیاس نے خطبہ جمعہ دیا۔

26اکتوبر2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد محمدی اعظم کالونی گلشن اقبال میںمولانا عبدالرزاق جمالی متعلم المعہد نے خطبہ جمعہ دیا۔

جمعیت اہل حدیث حلقہ نوابشاہ،مٹیاری

10اکتوبر2018ءبروزبدھ بعدنماز مغرب گوٹھ پھل کاکانزد نیو سعید آباد میں عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا جس سے محترم جناب ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں ناظم اعلیٰ جمعیت اہل حدیث سندھ ،مولانا عبدالقیوم جلالانی، مولانا محمد جمن کنبھر اور مولانا اعظم لانڈر نے خطابات کیے۔

12اکتوبر2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد حسین بن علیؓ کھنڈو اسٹاپ نزد نوابشاہ میں مولانا ہاشم قمبرانی نے خطبہ جمعہ دیا۔

12اکتوبر2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد عمرفاروق گوٹھ بڑی کنڈیاری نزدنیوسعیدآباد میں پروفیسر عبدالقیوم جلالانی نے خطبہ جمعہ دیا،اور بعدنمازعشاء مدینہ مسجد سعیدآباد میں درس دیا۔

14اکتوبر2018ءبروزاتوار بعدنمازمغرب جامع مسجد رحمانی عظیم کالونی نوابشاہ میں الشیخ قاسم عاجز صاحب آف کھپرو نےدرس دیا۔

17اکتوبر2018ءبروزبدھ بعدنمازمغرب گوٹھ اللہ واریو راہو میں ہفتہ وارتبلیغی پروگرام منعقد ہوا جس سے جناب غلام رسول،محترم محمود، محترم الٰہی بخش ،حافظ منظور احمد، مولانا صدیق اثری اور مولانا عبدالکریم انٹر صاحب نے خطاب کیا۔(المرسل: ہاشم قمبرانی)

17اکتوبر2018ءبروزبدھ بعدنمازعشاء جامع مسجد مدینہ میں ماہوار درس حدیث مولانا عبدالخالق سمیجو نے دیا۔

19اکتوبر2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد الفردوس میں الشیخ عبدالرزاق دل صاحب نے خطبہ جمعہ دیا۔

20اکتوبر2018ءبروزہفتہ بعدنمازمغرب اڈیرولال میں عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا جس میں حافظ عبدالقدوس کوری نے تلاوت کلام پاک کی ،عیاض کھوسو نے نظم پیش کی اور مولانا شاہد غنی ،مولانا اعظم لانڈر،حافظ شبیر جمالی اور ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں نے خطاب کیا۔

21اکتوبر2018ءبروزاتوار سندھ کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ دار الرشاد آف پیرجھنڈہ نیوسعیدآباد میں جامعہ کے طلبہ کے مابین مسئلہ رفع الیدین پر تربیتی مناظرہ ہواجس میںد رج ذیل طلبہ نے حصہ لیا، مدعی مناظر حافظ لیاقت کھوسہ معاونین عبدالماجد خاصخیلی، عبدالفتاح ۔مدعی علیہ حافظ شیر محمد جمالی معاونین منصور جمالی، حافظ عبدالمجید لوہار، منصفین ومہمان گرامی، شیخ عبدالرزاق دل، شیخ سلیمان جمالی ،اورشیخ اسحاق جمالی نے شرکت کی۔

25اکتوبر2018ءبروزجمعرات بعدنمازمغرب بمقام مرکز اہل حدیث رحمت ماڈل ٹاؤن غفران مسجد نزد نیوسبزی منڈی نوابشاہ میں مولانا اکبر میمن نے درس دیا۔

26اکتوبر2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد علی المرتضیٰ سوہنی محلہ شہداد پور میں مولانا مشتاق احمد کھرل نے خطبہ جمعہ دیا۔

26اکتوبر2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجداہل حدیث گوٹھ پیر لکھمیر نوابشاہ میں شیخ اللہ نواز ہرل نے خطبہ جمعہ دیا۔

جمعیت اہل حدیث ضلع سانگھڑ ومیرپورخاص

12اکتوبر2018ءبروزجمعۃ المبارک گوٹھ ٹکرمری میں بعدنماز مغرب مولانا اعظم لانڈر نے درس دیا۔

19اکتوبر2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد علی المرتضیٰ سوہنی محلہ شہداد پور میں مولانا عباس کھوسہ نے خطبہ جمعہ دیا۔

28اکتوبر2018ءبروزاتوار جامع مسجد اہل حدیث شین باردانو راجڑ ہنگور نوکنڈیاری روڈ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جس سے مولانا اعظم لانڈر ،مولانا عبدالرشید اور مولانا قاسم عاجز ،مولانا محمد فاروق اور سرجان محمدگاہو نے خطاب کیا۔

جمعیت اہل حدیث ضلع خیرپور

12اکتوبر2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد محمدی اہل حدیث بھٹی محلہ خیرپور میں محترم جناب استاذالشیخ حافظ محمد سلیم صاحب حفظہ اللہ نے خطبہ جمعہ دیا۔

وفیات

17اکتوبر2018ءبروزبدھ محترم جناب اظہر الدین مہیسر ناظم اعلیٰ جمعیت اہل حدیث خیرپور کی والدہ وفات پاگئیں۔

About حافظ انس کاکا

Check Also

اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی 22جون 2019ءبمطابق۱۷شوال، المعہد السلفی کے نئی تعلیمی سال کاآغاز ہوا، جس میں تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے