نظم

علم اور طالب علم کی فضیلت

علوم دیں طلب کرنا، سراسر یہ بھلائی ہے

بڑا فاضل ہے وہ جس نے، محب ان کی پائی ہے

علم دیں کا جہاں میں ہے ہر اک شے سے گراں مایہ

فضیلت علم دیں کی سن، جہاں میں انتہائی ہے

علم نور ہدایت ہے، خصوصی ارمغان رب

جہالت سے مکدر اس فضا میں روشنائی ہے

نکلتا ہے کوئی گھر سے، فقط علمی قصد لے کر

دعا اس کے لیے کرتی  خدا کی سب خدائی ہے

حصولِ علم کی خاطر، سفر کرنا سعادت ہے

وہی ہے جس نے، اس میں جاں کھپائی ہے

وہی ہے صاحب ثروت، حقیقت میں سنو سارے

وہ جس نے علم کی دولت فقط ساری کمائی ہے

معہد جو یہ ہمار ہے علوم دیں کا اک گلشن

خدا کے فضل ومن ہی سے ملی اس کو بڑائی ہے

علم سے بھر کے دامن کو جو فاضل ہورہے ہیں یاں

یہ محفل شان میں ان کی فقط، نغمہ سرائی ہے

علم کی برکتوں سے بزم میں یہ نمایاں ہیں

ہمیشہ دین کی خدمت کریں یہ دہائی ہے

قدر پہچان لے اثریؔ شریعت کے علم کی تو

اسی خاطر نظم تجھ کو، یہاں میں نے سنائی ہے

About حافظ عبدالکریم اثری

Check Also

الدنیاسجن المؤمن دنیا مومن کاقیدخانہ

اہل ایماں کا ہے یہ جہاں قیدخانہ ان کی ہوتی نہیں ہے، زندگی آزادانہ اپنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے