Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2018 » شمارہ جنوری » ربیعہ بن مالک الاسلمی نہیں بلکہ ربیعہ بن کعب الاسلمی رضی اللہ عنہ

ربیعہ بن مالک الاسلمی نہیں بلکہ ربیعہ بن کعب الاسلمی رضی اللہ عنہ

’’بلوغ المرام من جمع ادلۃ الاحکام‘‘ حدیث کا ایک متوسط اور بہترین مجموعہ ہے جسے شیخ الاسلام حافظ ابن حجرعسقلانیaنے بڑی محنت سے مختلف کتب حدیث سے احادیث کااخذ وانتخاب کرکے مرتب فرمایا ہے۔ حافظ صاحب کتاب کے مقدمہ میں اس کا تعارف کراتے ہوئے رقم طراز ہیں:
’’فھذا مختصر یشتمل علی اصول الادلۃ الحدیثیۃ للاحکام الشرعیۃ‘‘ کہ یہ مختصر احادیث سے مستنبطہ شرعی احکام کے بنیادی دلائل پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کی جامعیت اور افادیت کے پیش نظر یہ دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کی توفیق سے بعض احباب اسے زبانی طور حفظ بھی کرتے ہیں۔ذلک فضل اللہ یؤتیہ من یشاء.
بلوغ المرام کے متعدد نسخوں میں صحابی کے نام کی ایک غلطی عرصے سے سہوا طبع ہوتی چلی آرہی ہے۔
اس مختصر سی تحریر کے ذریعے بلوغ المرام کے قارئین کو اس سے آگاہ کرنامقصود ہے۔ کتاب میں باب صلوۃ التطوع کی پہلی حدیث میں صحابی کا نام ’’ربیعہ بن مالک الاسلمی‘‘ tمذکور اور مطبوع ہے۔
ملاحظہ :
1بلوغ المرام، ضمن جامع المتون صفحہ381،طبع جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی، الکویت
2بلوغ المرام، مترجم، اردو مولانا عبدالتواب ؒ ملتانی، طبع فاروقی کتب خانہ ملتان وطیبہ قرآن محل فیصل آباد
3بلوغ المرام مترجم، اردو از امجد العلیؒ طبع نور محمد، اصح المطابع
4فتح العلام لشرح بلوغ المرام ،از نواب نور الحسن ؒ خان بن نواب صدیق الحسن خانؒ
یاد رہے کہ اس حدیث کے راوی ،صحابی کا اسم مبارک’’ربیعہ بن مالک الاسلامیؓ‘‘ نہیں بلکہ ’’ربیعہ بن کعب الاسلمیt‘‘ہے۔
ملاحظہ ہو:
صحیح مسلم،باب فی فضل السجود، حدیث:
489-226-1094
ومسند احمدجلد4صفحہ:57
البتہ بعض جدید طبعات میں اس سہو کی اصلاح کردی گئی ہے۔ الحمدللہ ،مثلاً:
1بلوغ المرام عربی، مطبوعہ نور محمد، اصح المطابع کراچی
2بلوغ المرام مع التعلیق:اتحاف الکرام از مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوریa
احباب گرامی اپنے اپنے نسخوں میں اس کی اصلاح کرلیں۔

About ابوحمزہ سعید مجتبیٰ السعیدی

Check Also

ابوحمزہ پروفیسر سعید مجتبی السعیدی

نام ونسب اور خاندانی پس منظر: والد صاحب نے میرانام ’’سیدمجتبی‘‘ رکھا، والد گرامی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے