اخبارالجمعیۃ

مفتی حافظ محمد سلیم صاحب اور شیخ محمدداؤد شاکر صاحب کا تبلیغی دورہ اپرسندھ

06دسمبر2017ءبروزبدھ بعدنمازظہر شیخ محمد داؤد شاکر نے محراب پور شہر میں مسجد کیلئے خریدے گئے پلاٹ کاوزٹ کیا،یہ پلاٹ شیخ عبدالواحد سیال آبادی نے خریدا ہے،پلاٹ ساڑھے چھے سو گز پر محیط ہے۔ اور بعد نمازعصر شیخ محمد داؤد شاکر نے گوٹھ حبیب کی وانڈھ میں درس ارشاد فرمایا جبکہ بعدنمازمغرب مفتی حافظ محمد سلیم اور شیخ محمد داؤد شاکر نے خیر پور شہر میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کیا۔
07دسمبر2017ءبروزجمعرات بعدنمازظہر حافظ محمد سلیم صاحب نے شکار پور شہر کے ایک شادی ہال میں نکاح پڑھایا اور درس دیا۔اور بعد نماز عصر مسجد اہل حدیث رتودیروشہر میں حافظ محمد سلیم اور شیخ محمد داؤد شاکر نے درس ارشاد فرمایا جبکہ بعد نماز عشاء شہداد کوٹ شہر کی جامع مسجد اہل حدیث میں شیخین کا درس ہوا۔

شیخ محمدداؤد شاکر صاحب کاتبلیغی دورہ بدین

شیخ محمد داؤد شاکر نائب مدیر المعہد السلفی کراچی نے ۹،۱۰ دسمبر۲۰۱۷ء بروز ہفتہ واتوار ضلع بدین کا تبلیغی دورہ کیا ،تفصیل حسب ذیل ہے:
09دسمبر2017ءبروزہفتہ بعدنماز ظہر درس مسجد اہل حدیث سجاول شہر،بعد نمازعصر درس مسجد دارا لسلام گولارچی شہر ،بعد نماز مغرب سیرت کانفرنس پنگریو،دیگر مقررین تھے:ڈاکٹر عبدالرشید ،حاجی محمد اعظم لانڈر، مولانا عبدالعزیز نظامانی۔بعد نماز عشاء درس مسجد اہل حدیث ملکانی۔
10دسمبر2017ءبروزاتوار بعد نمازظہر درس مسجد اہل حدیث گوٹھ پیارولُنڈ ،بعد نماز عصر درس مسجد اہل حدیث گوٹھ سائیں داد خان لُنڈ بعد نماز مغرب درس مسجد صلح رحمانیہ گوٹھ بخشونظامانی۔

المعہد السلفی کراچی

19نومبر2017ءبروزاتوار بعدنماز ظہر جامع مسجد جنید المعہد السلفی میں شیخ محمد سلیم صاحب فاضل المعہد السلفی نے درس دیا۔
24نومبر2017ءبروزجمعۃ المبارک المعہد السلفی میں حافظ بدیع الدین بن عبداللہ ناصررحمانی نے خطبہ جمعہ دیا۔
27نومبر2017ءبروزسوموار المعہد السلفی میںالفترۃ الاولی کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔
04دسمبر2017ءبروز سوموار المعہد السلفی میں تعیطلات امتحان الفترۃ الاولیٰآغاز ہوگیا، تعطیلات15دسمبر2017ء تک جاری رہیں گی۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

24نومبر2017ءبروز جمعۃ المبارک جامع مسجد رحمانیہ شیشہ مارکیٹ بوہرہ پیر میںالشیخ عمران ربانی خریج المعہد السلفی نے خطبہ جمعہ دیا۔اورجامع مسجد ابوعبیدہ بن الجراح ڈرگ روڈ میں حافظ نور اللہ ،اورجامع مسجد عمرفاروق کمھارواڑہ میں حافظ انس کاکا متعلمین المعہد السلفی نے خطبہ جمعہ دیا۔
01دسمبر2017ءجامع مسجد صدیقہ کائنات ماڈل ٹاؤن میں حافظ انس کاکا نے خطبہ جمعہ دیا۔
02دسمبر2017ءبروز ہفتہ بعدنمازعشاء جامع مسجد انس بن مالک چکراگوٹھ میں پروفیسر عبدالقیوم جلالانی ،مولانا عبدالرحمٰن اطہر اور مولاناصادق خلیل نے درس دیا۔(خدابخش میمن)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع مٹیاری نوابشاہ

18نومبر2017ءبروزہفتہ بمقام گوٹھ کیہرجمالی میں ایک سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جس سے پروفیسر عبدالقیوم جلالانی، مولانا زاہد کوریجو، مولاناغلام اللہ ہرل، پروفیسر جمن کمبھراور مولانا عبدالکریم انٹر صاحب نے خطاب کیا۔
27نومبر2017ءبروزپیر بعدازمغرب جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ شیر محمدٹھوڑھا میں سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے حاجی اعظم لانڈر، حافظ عبدالماجد احمدانی، مولانا عبدالکریم انٹر اور مولانا اکبرمیمن نے خطاب کیا۔
01دسمبر2017ءبروز جمعۃ المبارک بعدنماز عشاء جامع مسجد اہل حدیث شیرمحمد ٹوڑھا میں قاری سلمان ساجد نے درس دیا۔(المرسل: ابوعطاء اللہ)
02دسمبر2017ءبروزہفتہ بعدازعشاء جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ پہاڑخان جمالی میں فضیلۃ الشیخ محمدداؤدشاکر صاحب نے ماہانہ پروگرام سے خطاب کیا۔
03دسمبر2017ءبروز اتوار بعدنماز عشاء شیخ صدیق رضا نےمسجد اہل حدیث گوٹھ پہاڑجمالی میں خطاب کیا۔
09دسمبر2017ءبروزہفتہ بعدنمازمغرب گوٹھ نبی بخش جمالی (وڈی کنڈیاری) میں ہونے والے دینی جلسے سے پروفیسر عبدالقیوم جلالانی ،حافظ شبیر جمالی، پروفیسر محمد جمن کنبھر، مولانا خضرحیات نے خطاب کیا۔(محمد ہاشم قمبرانی)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع سانگھڑ ومیرپورخاص

22نومبر2017ءبروزبدھ بعدنمازمغرب جامع مسجد اہل حدیث جھول شہرمیں سیرت النبی کانفرنس منعقد ہو ئی، اسٹیج سیکریٹری حافظ عمران سلفی تھے تلاوت کلام پاک حافظ محمد ارشاد نے کی ،مولانا سرفراز احمد ، شیخ محمد داؤد شاکر صاحب اورفضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصررحمانی dنے خطابات کیے۔
22نومبر2017ءبروزبدھ بعدنمازعصر جامع مسجد اہل حدیث اُڈیرولال میں فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصررحمانی dنےد رس دیا۔
22نومبر2017ءبروزبدھ بعدنمازمغرب جامع مسجد اہل حدیث اُڈیرولال میں دینی پروگرام ہوا جس سے پروفیسر عبدالقیوم جلالانی اور مولانا اکبر میمن اور مولانا محمد جمن کنبھر صاحب نے خطاب کیا۔
(ہاشم قمبرانی)
06دسمبر2017ءبروزبدھ بعدنمازمغرب گوٹھ جان محمد کلوئی میں تبلیغی پروگرام سے پروفیسر عبدالفتاح بالادی، مولانا عبدالرحمٰن ملاح، حافظ عمران سلفی نے خطاب کیا۔
07دسمبر2017ءبروزجمعرات بعدنمازمغرب گوٹھ رئیس کریم بخش شر میں تبلیغی پروگرام سے پروفیسر عبدالفتاح بالادی، مولانا عبدالرحمٰن ملاح، حافظ عمران سلفی نے خطاب کیا۔
08دسمبر2017ءمسجد مالک بن صعصعہؓساماروموری میں شیخ عبدالصمد مدنی فاضل ومدرس المعہد السلفی نے خطبہ جمعہ دیا۔
13دسمبر2017ءبروز بدھ بعدنمازمغرب مسجد علی المرتضیٰؓ سہنی محلہ شہداد پور میں ہونے والے دینی جلسہ سےقاری مشتاق احمد، پروفیسر عبدالقیوم جلالانی، مفتی حافظ محمد سلیم نے خطاب کیا۔(ابوعطاءاللہ محمد شفیع محمدی)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ جامشورو

08دسمبر2017ءبروزجمعہ بعدنمازمغرب جامع مسجد حسین بن علیؓ میں منعقد تبلیغی پروگرام سے پروفیسر عبدالقیوم جلالانی ،مولانا فتاح اللہ جمالی اور مولانا غلام اللہ ہرل نے خطاب کیا۔ اسٹیج سیکریڑی علی دوست سلفی تھے۔عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔(علی دوست ومعاویہ جمالی)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع بدین

24نومبر2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد ابوبکرصدیق اہل حدیث گوٹھ قبول کیریو میں مولانا اللہ بخش سموں نے خطبہ جمعۃ المبارک ارشاد فرمایا۔
01دسمبر2017ءبروز جمعۃ المبارک جامع مسجد اقصیٰ اہل حدیث علی ٹاؤن بدین میں مولانا شوکت سمیجوآف مٹھی نے خطبہ جمعۃ المبارک ارشاد فرمایا۔
02دسمبر2017ءبروزہفتہ بعد ازنمازعشاء بدین شہر میں ایک دینی پروگرام منعقد ہوا جس سے قاری ابراھیم جوناگڑھی،حاجی اعظم لانڈر،ڈاکٹرعبدالحفیظ سموں نے خطاب ارشاد فرمایا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ  خیر پور میرس

01دسمبر2017ءبروز جمعۃ المبارک جامع مسجد محمدی اہل حدیث گوٹھ رسول آباد میں مولانا مقصود احمد منگی اور ڈاکٹر امان اللہ پھل نے درس ارشاد فرمایا۔(المرسل:ایازحسین)
06دسمبر2017ءبروزبدھ جامع مسجد اہل حدیث بھٹی محلہ خیرپور شہر میں بعدنمازمغرب ہونے والی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز عبدالماجد لغاری کی تلاوت سے ہوااور قاری عثمان،مولانا مولابخش فاروقی،قاری محمد آصف ،شیخ محمدداؤد شاکر اور حافظ محمد سلیم صاحب نے خطاب کیا۔(مولانا آصف راجپوت)

اپیل برائےد عاءِ مغفرت

20نومبر2017ءبروزپیر قاری محمد اسحٰق معلم ومؤذن مدرسہ ومسجد ابوعبیدہ بن الجراح ڈرگ روڈ کے سوتیلے والدانتقال کرگئے۔
22نومبر2017ءبروزبدھ الشیخ عبدالکریم مدرس المعہد السلفی کی والدہ انتقال کرگئیں۔
29نومبر2017ءبروزبدھ سبحانی مسجد کے نوجوان مخلص ساتھی محمد مشتاق عمارت کا کام کرتے ہوئے گرنے کی وجہ سے فوت ہوگئے، نماز جنازہ حافظ سمیع اللہ ثاقب کی اقتداء میں ادا کی گئی۔
11دسمبر2017ءبروزسوموار قاری عبدالستار فاضل المعہد السلفی کے والد مظفر گڑھ میں انتقال کرگئے۔
12دسمبر2017ءبروزمنگل حافظ زبیر اسماعیل (کمپوزر ماہنامہ دعوت اہل حدیث اردو) کے تایاسسر انتقال کرگئے۔

About حافظ انس کاکا

Check Also

اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی 22جون 2019ءبمطابق۱۷شوال، المعہد السلفی کے نئی تعلیمی سال کاآغاز ہوا، جس میں تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے