Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2018 » شمارہ فروری و مارچ » تاثرات فضیلۃ الشیخ استاذ الاساتذہ حافظ محمد سلیم حفظہ اللہ (شیخ الحدیث المعہد السلفی  ومفتی جمعیت اہلحدیث سندھ)

تاثرات فضیلۃ الشیخ استاذ الاساتذہ حافظ محمد سلیم حفظہ اللہ (شیخ الحدیث المعہد السلفی  ومفتی جمعیت اہلحدیث سندھ)

میں نے دارالحدیث رحمانیہ میںجب مدرس کی حیثیت سے پڑھاناشروع کیاتواس وقت شیخ ذوالفقارعلی طاہر رحمہ اللہ رحمۃًواسعۃکی فراغت میں ابھی دوسال باقی تھے،ان کی فراغت جامعہ دارالحدیث رحمانیہ سے 1992ء کے آخر میں ہوئی اور تقریباً فراغت کے تین سال بعد دارالحدیث رحمانیہ میں تدریس شروع کی،اس سے قبل وہ جامعۃ الاحسان الاسلامیہ واقع ٹیونیشیا لائن میں بطورمدرس اپنی تدریسی خدمات انجام دیتے رہے ۔

ہم ایک اچھے اورمخلص دوست سے محروم ہوگئے،ادارہ المعہد السلفی للتعلیم والتربیۃ ایک مخلص استاذ ومربی سے محروم ہوگیا ماہنامہ مجلہ دعوت اہل حدیث ایک انتہائی زیرک اورداناایڈیٹراور سچے قلمکار سے محروم ہوگیا ،علاقے ڈرگ روڈ کے ساتھی ایک معلم مربی بلکہ مخلص اوربےباک داعی سے محروم ہوگئے ہیں جمعیت اہل حدیث سندھ ایک باوقا ر، محنتی اورمخلص قیادت سے محروم ہوگئی ہے۔

 مرحوم میں بہت سی خوبیاں تھی ایام بیض کے روزے رکھنا جب صحت تھی تو پیر اورجمعرات کا اکثر روزہ رکھتے ،نیز نماز کی پابندی،تلاوت قرآن پاک کاباقاعدہ اہتمام روز مرہ کی بنیاد پر کرتے،نماز تہجد کا اہتمام کرتے (یہ بات انکے ساتھ رہنے والے بعض ساتھیوں نے بتائی ) آپ نے مؤطا امام مالک کا سندھی زبان میں ترجمہ اورمختصرفوائد بھی تحریرکئےنیز المدینہ اسلامک سینٹر کے اصرارپرسندھی زبان میں قرآن مجید کاترجمہ اور مختصر حاشیہ لکھنے کا بھی عزم رکھتے تھے۔

لین دین کےمعاملات تحریر کرکے اپنے پاس رکھتے ،قرض سے بچتے ،امانت کا صحیح طور پر لحاظ رکھتے،راقم اس امر سے بخوبی واقف ہےکہ شرعاً کسی فوت شدہ کے بارے میں غلو سے کام لینا درست نہیں ہے،لیکن میں نے جو خوبی اورنیکی ان میں دیکھی اس کو ایک گواہی کے طور پر تحریر کردیا۔

مذکورہ خلاء ایک ناقابل تردید حقیقت ہے جس کو جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر محترم سے لیکر ایک ادنیٰ کارکن تک محسوس کرتا ہے ان کاجنازہ ان کی وصیت کے مطابق شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ (امیر جمعیت اہل حدیث سندھ )نے پڑھایا،اس خلاءکو رب کریم اپنے فضل سے پرفرمائے ۔آمین

رب کریم سے یہی دعا ہے کہ :

اللھم  اغفرلہ  وارحمہ ،اللھم  ادخلہ الجنۃ الفردوس، واعذہ فتنۃ عذاب القبر وعذاب النار  ۔

About حافظ محمد سلیم

مفتی جمعیت اہل حدیث سندھ

Check Also

احکام ومسائل

مسئلہ وراثت محترم جناب مفتی صاحب! گزارش یہ ہے کہ وراثت کے معاملے میں کچھ رہنمائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے