اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی

23جولائی2018ءبروز پیر بعدنمازعشاء المعہد السلفی میں الشیخ احسان الرحیم بن عبدالرحیم کلیم متعلم جامعہ قصیم سعودیہ نے درس قرآن ارشاد فرمایا۔

24جولائی2018ءبروزمنگل بعدنمازظہر تاعصر ڈاکٹرعبدالرقیب صاحب سعودیہ سے تشریف لائے اور امیرمحترم حفظہ اللہ سے خصوصی ملاقات کی۔

29جولائی2018ءبروزاتوار بعدنمازظہر المعہد السلفی میں الشیخ سرفراز بٹ صاحب نےد رس دیا۔

02اگست2018ءبروزجمعرات المعہد السلفی کا اسبوعی اجلاس الشیخ عبدالصمد ا لمدنی حفظہ اللہ کی زیرصدارت منعقد ہوا

05اگست2018ءبروزاتوار بعدنمازظہر المعہد السلفی میں الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب نے ہفتہ وار درس دیا۔

05اگست2018ءبروزاتوار المعہد السلفی کے سینئراستاذ الشیخ عبیدالرحمٰن محمدی صاحب حفظہ اللہ حج کی سعادت حاصل کرنےکےلئے  سعودیہ روانہ ہوگئے۔

09اگست2018ءبروزجمعرات المعہد السلفی میں زیرصدارت الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب’’یوم آزادی‘‘ کے موضوع پر طلبہ المعہد السلفی کا تقریری مقابلہ ہوا جس میں 10طلبہ نے حصہ لیا ، طارق سلفی درجہ خامسہ نے پہلی اور زبیرجمالی درجہ رابعہ نےد وسری اور بلال درجہ ثامنہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

10اگست2018ءبروزجمعۃ المبارک المعہد السلفی میں الشیخ نظام الدین سیال،متعلم:جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ،نے خطبہ جمعہ پڑھایا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

27جولائی2018ءبروز جمعۃ المبارک جامع مسجدرحمانیہ چلڈرن پارک طارق روڈ میں الشیخ نظام الدین سیال نے خطبہ جمعہ پڑھایا۔

11اگست2018ءبروزہفتہ بعدنمازعصر ھنگورا ہال نیوکلری لیاری میں الشیخ محمدداؤدشاکر صاحب نے ماہانہ خواتین کے پروگرام میں درس قرآن وحدیث ارشادیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ حیدرآباد

09اگست2018ءبروزجمعرات بعدنمازمغرب جامع مسجد محمدی پکا قلعہ میں الشیخ حافظ عمربن الشیخ محمد سلیم صاحب نے درس دیا۔

10اگست2018ءبروزجمعۃ المبارک بعدنمازمغرب جامع مسجد طلحہ اہل حدیث کچاقلعہ میں الشیخ داؤدشاکرصاحب نے ماہوار درس ارشاد فرمایا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ بدین ؍تھرپارکر

31جولائی2018ءبروزمنگل بعدنمازمغرب گوٹھ گل محمد لغاری نزد بدین میں ایک دینی پروگرام منعقد ہوا جس سے محدث العصر الشیخ عبداللہ ناصررحمانی حفظہ اللہ امیرجمعیت اہل حدیث سندھ اور الشیخ محمد خان توحیدی صاحب نے خطاب کیا۔(المرسل:اللہ بخش سموں)

31جولائی2018ءبروزمنگل الشیخ عبداللہ ناصررحمانی حفظہ اللہ نے بمقام حیات خاصخیلی جامع مسجد اہل حدیث ناگوری چوک جھڈو کا سنگ بنیاد رکھا اور بعدنمازعصر درس قرآن ارشاد فرمایا۔

(المرسل:اراکین مدرسہ کمیٹی جھڈو)

10اگست2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ گل محمد لغاری ماتلی میں مولانا اللہ بخش سموں نے خطبہ جمعہ پڑھایا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع سانگھڑ ومیرپورخاص

08اگست2018ءبروزبدھ بعدنمازمغرب جامع مسجد علی المرتضیٰ سہنی محلہ شہدادپور میں الشیخ خضرحیات صاحب آف پنجاب نے درس ارشاد فرمایا۔

10اگست2018ءبروزجمعۃ المبارک بعد نماز مغرب جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ عبدالرحمٰن شر،سندھڑی،میرپورخاص میں حافظ محمد قاسم صاحب،فاضل:المعہد السلفی نےد رس دیا۔

10اگست2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد علی المرتضیٰ سہنی محلہ شہدادپور میں الشیخ اعجاز الرحمٰن آف نوابشاہ نے خطبہ جمعہ پڑھایا۔

(المرسل:ابوعطاءاللہ محمد شفیع)

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع نواب شاہ

05اگست2018ءبروزاتوار بعدنمازمغرب جامع مسجد رحمانیہ اہل حدیث نوابشاہ میں الشیخ غلام اللہ ہرل صاحب نےد رس دیا۔

08اگست2018ءبروزبدھ ر بعدنمازمغرب جامع مسجد اہل حدیث لکھمیرنوابشاہ میں الشیخ غلام اللہ ہرل صاحب نے درس دیا۔

08اگست2018ءبروزبدھ بعدنمازمغرب جامع مسجد عبداللہ بن زبیر نوابشاہ میں الشیخ سلیمان جمالی صاحب نےد رس دیا۔

09اگست2018ءبروزجمعرات بعدنمازمغرب مرکز اہل حدیث نوابشاہ میںالشیخ رحیم بخش شرصاحب فاضل المعہد نے درس دیا۔

10اگست2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد ابراھیم خلیل نوابشاہ میں الشیخ رحیم بخش شرصاحب نے خطبہ جمعہ پڑھایا۔

(المرسل عطاءاللہ)

10اگست2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد عبداللہ بن زبیر نوابشاہ میں الشیخ احسان اللہ پرہیار آف سکرنڈ نے خطبہ جمعہ پڑھایا۔

About حافظ انس کاکا

Check Also

اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی 06جولائی2018ءبروز جمعۃ المبارک المعہد السلفی میں الشیخ نظام الدین سیال حفظہ اللہ فاضل المعہد …

جواب دیجئے