اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی کراچی

02اپریل2018ءدوپہر۱۲بجے المعہدالسلفی میں فضیلۃ الشیخ ابوعمارعمر فاروق سعیدی صاحب حفظہ اللہ  تشریف لائے اور اساتذہ و طلبہ المعہد کوقیمتی نصائح فرمائیں۔

05اپریل2018ءبروزجمعرات المعہد السلفی میں حسب سابق آخری کلاس کا الوداعی اجلاس منعقد ہوا،جس کی صدارت فضیلۃ الشیخ حافظ محمد سلیم صاحب اور الشیخ داؤد شاکر صاحب fنےکی اور دیگر تمام اساتذہ نے شرکت کرکے طلبہ کی بھرپورحوصلہ افزائی کی۔

06اپریل2018ءبروزجمعۃ المبارک بعدنماز فجر کلاس ثامنہ کے بعض طلبہ ،فیصل یاسین،عبدالمالک ساہڑ، جاوید طیب، صفی الرحمٰن شر، نوراللہ،عبدالوہاب اور انس کاکا نے فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالعزیز علوی صاحب شیخ الحدیث جامعہ السلفیہ فیصل آباد سے بطور شرف تلمذ صحیح بخاری کی حدیث پڑھی اور اجازہ لیا۔

07اپریل2018ءبروزہفتہ دوپہر۱۲بجے المعہد السلفی میں فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالعزیز علوی صاحب حفظہ اللہ  نے طلبہ واساتذہ المعہد کو مفصل نصائح ارشاد فرمائیں۔

08اپریل2018ءبروزاتوار بعدنمازظہر المعہد میں الشیخ داؤد شاکر صاحب نے ہفتہ وار درس دیا۔

25مارچ2018ءبروزاتوار بعدنمازظہر المعہد السلفی میں الشیخ حافظ طارق ضیاء فاضل المعہد نے ہفتہ وار درس دیا۔

22مارچ2018ءبروزجمعرات المعہد السلفی کا اسبوعی اجلاس، زیرصدارت فضیلۃ الشیخ محمدداؤد شاکر صاحب حفظہ اللہ منعقد ہواجس میں عبدالمتین درجہ سادسہ نے اول،عبدالعزیز درجہ ثامنہ نے دوم، اور مزمل ایوب اور علی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

22مارچ2018ءبروزجمعرات بعدنمازمغرب المعہد السلفی میں مولانا عبدالعزیز نظامانی نے درس دیا۔

18مارچ2018ءبروزاتوار بعدنمازعشاء المعہد السلفی میں الشیخ محمد قاسم عاجز فاضل المعہد السلفی نے درس دیا۔

18مارچ2018ءبروزاتوار بعدنمازظہر المعہد السلفی میں الشیخ حافظ عبدالکریم اثری حفظہ اللہ نے ہفتہ وار درس ارشاد فرمایا۔

11مارچ2018ءبروزاتوار بعدنمازظہر المعہد السلفی میں الشیخ حافظ محمد سلیم صاحب حفظہ اللہ نے ہفتہ وار درس دیا۔

10مارچ2018ءبروزہفتہ بعدنمازفجر جامع مسجد نور العلم المعہد السلفی میں الشیخ قاری آصف سلفی آف سکھر نے درس ارشاد فرمایا۔

05مارچ2018ءبروزپیردوپہر۱۲بجے المعہد السلفی میں الشیخ حافظ ثناء اللہ الزاھدی حفظہ اللہ نے اساتذہ وطلبہ المعہد کو قیمتی نصائح ارشاد فرمائیں۔

02مارچ2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد نور العلم المعہد السلفی میں حافظ انس کاکا متعلم المعہد نے خطبہ جمعہ دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

06اپریل2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد رحمانیہ شیشہ مارکیٹ بوہرہ پیر میں فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالعزیز علوی صاحب حفظہ اللہ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔

06اپریل2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد سہارن پور نزدیک چیک پوسٹ نمبر6میں حافظ انس کاکا نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔

06اپریل2018ءبروزجمعۃ المبارک بعد نماز جمعہ جماعتی ساتھی سعیداقبال صاحب نے اساتذہ المعہد وطلبہ کلاس ثامنہ کی دعوت کی جس میں ان علماءنے بھی شرکت کی:الشیخ حافظ عبدالعزیز علوی، الشیخ عبدالرحیم کلیم ، الشیخ حافظ محمد سلیم ، الشیخ ضیاء الحق بھٹی الشیخ ارشد علی ، الشیخ محمد داؤد شاکرودیگر اساتذہ کرامj،آخر میں الشیخ حافظ عبدالعزیز علوی نے دعاکرائی اور اس کے بعد سعید اقبال صاحب کی طرف سے المعہد السلفی کی کلاس ثامنہ کے طلبہ کو الشیخ عبدالعزیزعلوی کے ہاتھوں تحائف دیئےگئے۔

08اپریل2018ءبروزاتوار بعدنمازمغرب جامع مسجد رحمانیہ شیشہ مارکیٹ میں فضیلۃ الشیخ ابراھیم بھٹی اور شیخ محمدداؤد شاکر صاحب نے درس ارشاد فرمایا۔

23مارچ2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد خالد بن ولید گلشن حدید میں حافظ انس کاکا اور جامع مسجد ہاجرہ گلشن حدید میں الشیخ قاری حبیب اللہ متعلم المعہد السلفی نے خطبہ جمعہ دیا۔

18مارچ2018ءبروزاتوار بعدنمازمغرب جامع مسجد مبارک رنچھوڑ لائن میں الشیخ حافظ محمد سلیم صاحب سے سوال وجواب کی نشست رکھی گئی۔

17مارچ2018ءبروزہفتہ بعدنمازمغرب جامع مسجدعلی بن ابی طالب شاہ بیگ لین لیاری میں الشیخ عبدالصمد المدنی مدرس المعہد نے ماہوار درس حدیث ارشاد فرمایا۔

17مارچ2018ءبروزہفتہ بعدنمازعشاء جامع مسجد ابوھریرہ نیاآباد لیاری میں الشیخ عبدالصمد المدنی نے ماہوار درس عقیدہ ارشاد فرمایا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع سانگھڑ ومیرپورخاص

27جنوری2018ءبروزہفتہ بعدنمازعشاء جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ شیر محمد ٹھوڑا میں حافظ شبیراحمد جمالی نے درس ارشاد فرمایا۔

25جنوری2018ءبروز جمعرات بعدنمازعصر گوٹھ شیرمحمد ٹھوڑا میں دینی پروگرام منعقد ہوا جس سے الشیخ عبدالماجد احمدانی نے خطاب فرمایا ۔

16فروری2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد علی المرتضیٰ سہنی محلہ شہداد پور میں قاری اشتیاق احمد نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔

(المرسل: ابوعطاء شفیع محمدمحمدی)

22مارچ2018ءبروزبدھ بعدنمازعصر جامع مسجد اہل حدیث صرافہ بازار سانگھڑ میں الشیخ حافظ سلیم صاحب حفظہ اللہ نے درس دیا اور بروز جمعرات بعد نماز ظہر شوگرمل سانگھڑ میں درس ارشاد فرمایااور بعدنماز عصر جامع مسجد ابوھریرہ جھول شہر میں درس ارشاد فرمایا اور بعداز درس جان محمد خاصخیلی میں حافظ عمران کی دعوت پر نئی تعمیر ہونے والی مسجد کاوزٹ کیا۔(المرسل: حافظ عمران منشا)

17مارچ2018ءبروزہفتہ بعدنمازمغرب حسن گارڈن شہداد پور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جس سے الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب اور الشیخ ارشد علی صاحب نے خطاب کیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع مٹیاری ،نوابشاہ

03مارچ2018ءبروزہفتہ بعدنمازمغرب جامع مسجد محمدی گوٹھ گل محمد مہر میں پروفیسر عبدالقیوم جلالانی اور الشیخ اکبرمیمن نے درس ارشاد فرمایا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع لاڑکانہ ،سکھر

24مارچ2018ءبروزہفتہ بعدنمازمغرب جامع مسجد رحمانیہ لوہار بازار قمبر میں الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب حفظہ اللہ نے درس ارشاد فرمایا۔

14مارچ2018ءبروزبدھ مرکز اہل حدیث ببرلوء بائی پاس سکھر میںد عوت اہل حدیث کانفرنس منعقد ہوئی جس سے فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصررحمانی حفظہ اللہ امیر جمعیت اہل حدیث سندھ، فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر،حافظ شبیر احمدجمالی اور دیگرمقامی وغیرمقامی علماء نے خطابات کیے۔(المرسل: انعام الرحمٰن)

About حافظ انس کاکا

Check Also

اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی 22جون 2019ءبمطابق۱۷شوال، المعہد السلفی کے نئی تعلیمی سال کاآغاز ہوا، جس میں تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے