Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2018 » شمارہ اپریل » مراسلے ومکاتیب

مراسلے ومکاتیب

مٹیاری سےأزکی اخت حافظ محمد احمدصاحبہ کامکتوب

جناب محترم ومکرم مدیرصاحب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

رسالے کے تمام مضامین خصوصا ادایہ اور شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کا درس حدیث بہت خوبصورت ہوتے ہیں، اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کی دینی خدمات کو قبول فرمائے،حیات طویل کے ساتھ،خیرو عافیت عطاکرے، رسالےکو بھی ترقی دےاور لوگوںکی مزید اصلاح کا ذریعہ بنائے، آمین ثم آمین

آپ سے گزارش ہے کہ ہر ماہ کسی بھی شیخ کا خطبہ ضرور شایع کریں تاکہ جولوگ ان کے خطبات اورتقاریرنہیں سن سکتے وہ اس طرح مستفید ہوسکیں۔

ماہ دسمبر کے شمارے میں علامہ احسان الٰہی ظہیر ؒ کا ولولہ انگیز خطبہ جمعہ بے حد متاثرکن تھا،آج بھی ایسے خطیب کی ضرورت ہے جونوجوانوں میں اسلام کی صحیح پہچان اور وطن سےمحبت و وفا بیک وقت سکھائے آج کی اکثریت اسلام کی بنیادی باتوں سے بھی انجان ہے، اسلام کے نام پے آزاد ہونے والے ہمارے پیارے وطن کے باشندے آج اسلام کی باتیں ،دین کی باتیں سننے تک کو تیارنہیں، ملکی وغیر ملکی اداکاروں،گلوکاروںکاپورابایوڈیٹا معلوم ہوتا ہے،مگرپوچھا جائے کہ توحیدکیاہے؟ایمان کیا ہے؟آج ہماری قوم ان کو اپنا ہیرومانتی ہے انہیں شہید کہتی ہے، جنہوں نے پاکستان کے ٹکڑے کیے، اس سے غداری کی،ہم سمجھتے تھے ہمارا پاکستان اب ایسا ہوا ہےپر یہ تو شروع سے اسی روش ہے ۔ٹھیک کہا علامہ صاحب نے آج مغربی پاکستان کوروتے ہو کل مشرقی پاکستان کوروؤگے،یہ بات سچ ہوگئی،روٹی، کپڑااور مکان کے نعرے عوام کو دے کر آج ہم سے ملک چھینا جارہا ہے، عوام اپنے ملک سے زیادہ ،دشمن ملک سے محبت رکھتے ہیں، اس کے رسم ورواج اپنانے پے فخر کرتے ہیں،اپنی ثقافت کو دقیانوسی کہتے ہیں،ہمارا دین ہی ہماری ثقافت ہے اس کو اپنانے میں ہمارے وطن کی بقاہے ،علامہ صاحب کا اک اک لفظ سچ ہے،حق ہے۔ دل خون کے آنسورورہاہے، یااللہ!توہمیں ہدایت دے،ہمیں دین کی طرف پلٹ دے، ہمیں سیدناابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ جیسے حکمران عطاکر،سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ جیسے امیر عطاکر،سیدناعثمان رضی اللہ عنہ جیسے حیادار مردپیداکر، ہماری عزتیں نیلام ہورہی ہیں، ہرنظرہوس کی ماری ہے، سیدناعلی رضی اللہ عنہ جیسے بہادر پیدا کر جو اپنے دین ،اپنے وطن کی بقاکےلئے جوش وجذبہ رکھیں، یااللہ! مجھے مانگنے کا سلیقہ نہیں تو دیناجانتا ہے، جس چیز میں ہماری بہتری ہے ،ہمارے دل اس طرف پھیردے، آمین

جزاکم اللہ خیرا ،تمام قارئین سے دعا کی گزارش ہے۔

فقط          أزکی اخت حافظ محمد احمد میمن مٹیاری

About ادارہ

Check Also

جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرِ انتظام ماہانہ تبلیغی و اصلاحی دورہ جات

اس دورے کی شروعات مؤرخہ 25 اکتوبر 2019 بروز جمعۃالمبارک سے ہوئی 25 اکتوبر مرکز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے