Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ نومبر » تعارف لائبریری

تعارف لائبریری

نام: محمد حسین
ذات: میمن
تاریخ پیدائش: 1977ء
مقام پیدائش: کراچی
مادری زبان: میمنی
دیگرزبانوں سے واقفیت: عربی،اردو،سندھی،انگریزی
دینی تعلیم: فاضل:
(۱)مدرسہ صہیب الرومی الاسلامی (گلستان جوہرکراچی)
(۲) مدرسۃ الاسلامیہ (ڈیفنس-کراچی)
(۳)جامعہ ابی بکر الاسلامیہ(گلشن اقبال کراچی)
عصری تعلیم: ایم اے اسلامیات (جامعہ کراچی -کراچی)
بحیثیت مضمون نگار: درج ذیل رسائل میں مضامین چھپے:
(۱)ہفت روزہ الاعتصام لاہورر
(۲)پندرہ روزہ صحیفہ اہل حدیث کراچی
(۳)ماہنامہ اسوہ کراچی
بحیثیت ایڈیٹر: سہ ماہی دفاع اسلام کراچی
بحیثیت مصنف: درج ذیل کتب تصنیف کیں:
(۱)عون الباری فی مناسبات الباری(۱-۲جلدیں)
(۲)مباہلہ کتاب وسنت کی روشنی میں
(۳)حدیث بھی کتاب اللہ ہے اس کا انکار کفر ہے
(۴)نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث سے موجودہ دور کے پانچ مسائل کاحل
(۵)تعداد ازواج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر شبہات اور ان کا ازالہ
(۶)صحیح مسلم کی بظاہر دومتعارض احادیث میں تطبیق
(۷)تفہیم حدیث
(۸)صحیح بخاری اور بائبل ایک تقابلی تجزیہ
(۹) دفاع عقیدہ توحید اور رد عقیدہ تثلیث
(۱۰)تذکرۃ المحدثین
(۱۱)محاضرات ادیان
(۱۲)محاضرات قرآنی
(۱۳)مسائل جنین قرآن وحدیث کی روشنی میں(انگریزی)
(۱۴)مبہمات البخاری
(۱۵)فضل الباری فی الدفاع عن صحیح البخاری
(۱۶)احادیث متعارضہ اور ان کاحل
ذاتی دلچسپی کامضمون: ہندازم-اور عیسائیت
خصوصی مطالعہ: ہندازم کی تقریبا:12-10اوریجنل اہم کتب میں لائبریری میں موجود ہیں۔
متاثر کن کتب: (۱)صحیح بخاری
وجہ تاثیر: امت مسلمہ کے لئے اس کتاب میں تمام روحانی اور جسمانی بیماریوں کا علاج ہے اور کتب احادیث میں صحیح ترین کتاب ہے۔
(۲): شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتببعض کتابیں ایک سے زائد مرتبہ پڑھ چکاہوں،مثلاً: الجواب الصحیح،کتاب النبوات
وجہ تاثیر:شیخ کی فرق باطلہ اور مذاہب باطلہ کے رد میں مہارت
متاثر کن شخصیات: بالخصوص صحاح ستہ کے مؤلفین
(۱)شیخ محمد ناصر الدین الالبانی رحمہ اللہ
(۲)امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور امام ابن قیمرحمہ اللہ
(۳)شیخ مقبل بن ھادی الوادعیرحمہ اللہ
(۴)مولانا عطاءاللہ حنیف بھوجیانیرحمہ اللہ
(۵)مولانا عبدالمنان نور پوریرحمہ اللہ
وجہ تاثیر:ان علماء کی تحقیقات سے اکثر استفادہ کرتاہوں۔
کتب خانہ
قیام وپس منظر: 14سال کی عمر میں مجھے کتابیں جمع کرنے کا شوق پیدا ہوا۔ اس شوق کاپس منظر کچھ اس طرح سے ہے کہ میں سید محب اللہ شاہ صاحب الراشدی رحمہ اللہ اور سید بدیع الدین شاہ صاحب راشدی رحمہ اللہ کے ہاں نیوسعیدآباد (سندھ) میں تبلیغی دورہ کے حوالے سے جاتا رہتا تھا،اور اس دوران مجھے الشیخ محب اللہ راشدی رحمہ اللہ کی لائبریری میں کتب بینی کاموقعہ ملتا بس اسی کتب بینی نے میرے دل میں کتب جمع کرنے کا شوق پیدا کردیا۔ میں نے سب سے پہلے صحیح بخاری کی شرح فتح الباری 2000ءمیں خریدی۔
پھر 2007ء کو میں نے تحفظ حدیث فاؤنڈیشن کی بنیاد ڈالی جس کا پس منظرکچھ اس طرح سے ہے کہ EPB(ایکسپورٹ پروموشن بیورو) (واقع F.T.cبلڈنگ شارع فیصل نزد گوراقبرستان)میں ایک صاحب سے داڑھی کے مسئلہ پر گفتگو کے دوران فریق ثانی نے حدیث کاانکار کردیا۔ مگر اپنے موقف کوثابت کرنے میں ناکام رہا،حجیت حدیث کے مسئلہ پر جب میں نے گردوپیش میں نظردوڑائی تو مجھے ایک وسیع میدان خالی نظرآیا،چنانچہ میںنے اس میدان میں وسیع میدان خالی نظرآیا چنانچہ میںنے اس میدان میں وسیع کام کرنے کی غرض سے تحفظ حدیث فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھ دی، میری نظر میں تحفظ حدیث ایک ٹیم ورک تھا۔ لہذا شروع شروع میں اس ادارے میں۹افراد پر مشتمل ٹیم نے کام کرنا شروع کیا۔اس ادارے کی ساری کتب میری ذاتی ہیں سوائے چندایک کے۔
مزید تفصیل اس طرح سے ہے:
کتب کی تعداد:8ہزار تقریبا
کتب کی زبان: ہندی ،انگریزی
موضوعات: تفسیر،حدیث،فقہ،اسماء الرجال،مذاہب ،فرق،
موسوعات:(انسائیکلوپیڈیاز)
اکثر کتب:حدیث کے موضوع پر
دوکتب خانوں کی شمولیت:
(۱) فیصل آباد سے ۵،۶سو کتب خریدیں جو کہ تقریباً ۳لاکھ کی مالیت ہے۔
(۲)وہاڑی سے کتب خانہ تحفۃً ملا ہے اس میں تقریباً ۳سو کتب ہیں۔
عطیہ شدہ کتب: اندازاً سوڈیڑھ سو کے لگ بھگ تحفۃً ملی ہیں۔
اہم کتب:
vبخاری شریف کا مکمل مخطوطہ:مطبوع،ا-۷جلدیں
کاتب ،محدث الشیخ ابومحمد عبدالحق محدث الھاشمی ،یہ مخطوطہ مسند کے انداز پر لکھاگیاہے۔
vتحفۃ الاریب فی رد علی اھل الصلیب(۴پانچ سوسالہ قدیم نسخہ)
vفصل الخطاب فی تحریف کتاب رب الارباب
مؤلف: حسین بن محمد تقی النوری الطبرسی(اوریجنل نسخہ)
vبائبل کاڈیڑھ سوپرانانسخہ(عربی)
vمناسبات البخاری(مؤلف:بدر الدین بن جماعۃ)
ان کتب کے علاوہ تقریبا40-50کے لگ بھگ نادر کتب ہیں۔
ملاقات:محمد حسین میمن صاحب
تاریخ ملاقات:۲۱ستمبر۲۰۱۶ء

About محمد یوسف نعیم

Check Also

کتب خانہ مولانا سلفی کی کہانی

سوال وجواب کی زبانی مولانا محمدرمضان یوسف سلفی کے مکتبہ کے متعلق مندرجہ ذیل معلومات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے