Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ مئی » اخبارالجمعیۃ

اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی کراچی

22مارچ2017ءبروز بدھ بعدنماز ظہر المعہد السلفی کے دفتر میں الشیخ عبدالرزاق دل فاضل المعہد ومدیر جامعہ بدیع العلوم نیو سعید آباد نے امیرمحترم شیخ عبداللہ ناصررحمانی حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔
23مارچ2017ءبروزجمعرات اسبوعی اجلاس طلبہ المعہد السلفی کا زیرصدارت الشیخ حافظ محمد یونس اثری منعقد ہوا ۔
26مارچ2017ءبروز اتوار بعدنمازظہر جامع مسجد نور العلم میں الشیخ حافظ محمد سلیم صاحب نے ہفتہ وار درس دیا۔
30مارچ2017ءبروزجمعرات اسبوعی اجلاس طلبہ المعہد السلفی کا زیرصدارت الشیخ وسیم علی سیال منعقدہوا۔پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ :محمدفیصل یاسین سابعہ اول، محمد یونس سادسہ دوم، محمد اسلم ثامنہ سوم۔(مرسل عبدالمالک ساہڑ)
06اپریل2017ءبروزجمعرات المعہد السلفی کا اسبوعی اجلاس زیر صدارت الشیخ صہیب احمدثاقب کے منعقد ہوا جس میں علی حسن درجہ خامسہ نےا ول،محمد عاقل نےد وم اور عبدالقدیر درجہ اولیٰ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
12اپریل2017ءبروزاتواربعدنمازظہر جامع مسجد نور العلم میں الشیخ محمد یونس اثری صاحب نے ہفتہ وار درس دیا۔
13اپریل2017ءبروزجمعرات المعہد السلفی کاآخری اسبوعی اجلاس تمام اساتذہ کی موجودگی میں منعقد ہوا جس کے آخر میں الشیخ ضیاء الحق بھٹی ،اورالشیخ حافظ محمد سلیم صاحب نے قیمتی نصائح کیں اور اختتامی کلمات شیخ داؤد شاکر صاحب نے کہے۔
14اپریل2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد نور العلم میں حافظ مغیث الرحمٰن نے خطبہ جمعہ دیا۔
20اپریل2017ءبروزجمعرات شایان لان بلوچ کالونی کراچی میں شیخ یونس اثری مدرس المعہد السلفی کے ولیمے کے موقع پر فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب نے درس قرآن دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

19مارچ2017ء بروز اتوار بعدنمازمغرب جامع مسجد بیت الخیر لیاقت آباد میںالشیخ وسیم علی سیال فاضل ومدرس المعہد السلفی نےدرس دیا۔
24مارچ2017ء بروزجمعۃ المبارک جامع مسجد رحمان چلڈرن پارک طارق روڈ میں فضیلۃ الشیخ محمدابراھیم بھٹی اور جامع مسجد رحمانیہ شیشہ مارکیٹ میں حافظ بدیع الدین بن عبداللہ ناصررحمانی اور جامع مسجد ابوعبیدہ بن الجراح میں حافظ مغیث الرحمٰن متعلمین المعہد السلفی درجہ سابعہ نے خطبہ جمعہ دیا۔
25مارچ2017ء بروزہفتہ بعدنمازعشاء جامع مسجد عمرفاروق کمہارواڑہ میں حافظ بدیع الدین بن عبداللہ ناصررحمانیdمتعلم المعہد السلفی نے درس دیا۔
26مارچ2017ء بروز اتواربعدنمازمغرب جامع مسجد حسین بن علی مدراس چوک میں الشیخ عبدالصمد مدنی اور جامع مسجد الیاس بھٹائی آباد میں الشیخ وسیم علی سیال مدرسین المعہد السلفی نے درس دیا۔
29مارچ2017ء بروزبدھ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب dالحمدللہ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے سعودی عرب سے واپس کراچی المعہد السلفی پہنچ گئے۔
31مارچ2017ء بروزجمعۃ المبارک جامع مسجد رحمان شیشہ مارکیٹ میں حافظ بدیع الدین بن عبداللہ ناصررحمانیdاور جامع مسجد اہل حدیث بولٹن مارکیٹ میں حافظ مغیث الرحمٰن متعلمین المعہدالسلفی درجہ سابعہ نے خطبہ جمعہ دیا۔
31مارچ2017ء بروزجمعۃ المبارک جامع مسجد خالد بن ولید گلشن حدید میںالشیخ عبدالصمد مدنی مدرس المعہد السلفی نے اور جامع مسجد سیدہ ہاجرہ گلشن حدید میں محمد اسلم اور جامع مسجد ابوبکرصدیق منور چورنگی میں عبدالجبار اظہرمتعلین المعہد درجہ ثامنہ اور جامع مسجد حسین بن علی مدراس چوک میں بلال ضیاء فاضل المعہد نے خطبہ جمعہ دیا۔
اور جامع مسجدخالد بن ولید گلشن حدید میں بعدنمازمغرب اور جامع مسجد سبل السلام پپری میں بعدنمازعشاء الشیخ عبیدالرحمٰن محمدی نے ماہوار درس دیا۔
06اپریل2017ءبروزجمعرات بعدنمازمغرب جامع مسجد ابوھریرہ نیاباد لیاری میں مولانا عبدالعزیز نظامانی نے درس دیا۔
07اپریل2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد رحمانیہ شیشہ مارکیٹ بوہرہ پیر میں الشیخ عبداللہ شمیم صاحب اور جامع مسجد حسین بن علی مدراس چوک میں حافظ حبیب اللہ متعلم المعہد السلفی نےخطبہ جمعہ دیا۔
09اپریل2017ءبروزاتوار جامع مسجد صراط مستقیم تین ہٹی میں بعدنمازمغرب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانیdنے سلسلہ وار درس دیا۔
10اپریل2017ءبروزپیر ضلع ملیر گھگھرفاٹک کراچی میں کچھ افراد نے مسلک اہل حدیث قبول کیا جس کے سلسلہ میں ایک دینی پروگرام منعقدہوا جس میں شیخ حبیب اللہ برڑو متعلم المعہد السلفی اور مولانا اسحٰق جمالی آف ہالانے خطاب کیا۔
14اپریل2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد رحمانیہ شیشہ مارکیٹ میںالشیخ عبیدالرحمٰن محمدی نے خطبہ جمعہ دیا۔
22اپریل2017ءبروزہفتہ بعدنمازمغرب جامع مسجد عمرفاروق نیوکمہارواڑہ میں فضیلۃ الشیخ حافظ محمد سلیم صاحب نے سوالات کے جوابات دیئے۔

جمعیت اہل حدیث حیدر آبادسندھ، ٹنڈوالہیار

06اپریل2017ءبروزجمعرات بعدنمازمغرب جامع مسجد محمدی پکا قلعہ حیدرآباد میں الشیخ ذوالفقار علی طاہر صاحب نےد رس دیا۔
07اپریل2017ءبروزجمعۃ المبارک بعدنمازمغرب جامع مسجد عثمانیہ اہل حدیث لطیف آباد نمبر۶میں فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانیd نے درس دیا۔
10اپریل2017ءبروزپیر بعدنمازمغرب جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ حاجی محمد وروارونزد ٹھوڑااسٹاپ پر افتتاحی پروگرام منعقد ہوا جس میں حافظ شبیر احمد جمالی، پروفیسر محمد جمن کنبھر، مولانا اعظم لانڈر صاحب نے خطاب کیا۔
21اپریل2017ءمسجد اہل حدیث کچاقلعہ حیدرآباد میں حافظ محمد سلیم صاحب اور شیخ محمد داؤ د شاکر نے بعدمغرب درس دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع سانگھڑ ومیرپورخاص

17مارچ2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد محی الدین شاہی بازار میں مولانا عبدالقادر رحمانی آف بدین اور جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ حاجی خاصخیلی شہداد پور میں مولانا محمد سلیم آف بدین اور جامع مسجد ابوبکرصدیق ہنگوراروڈ شہداد پور میں مولانا بنیامین آفتاب آف بدین نے خطبہ جمعہ دیا۔(المرسل: ابوعطاء اللہ شفیع محمد)
29مارچ2017ءبروزبدھ مدرسہ میان سانگھڑ میں ہفتہ وار پروگرام کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں مولانا عبدالفتاح بالادی،مولانا عبدالرحمٰن ملاح، مولانا عبدالرحمٰن اکبر، مولانا ارشاد چانڈیو اور عبدالمنان نے شرکت کی۔(مرسل:حافظ عبدالقیوم لانڈر)
31مارچ2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ شرف الدین شرڈہروڑومیرپورخاص میں افتتاحی خطبہ جمعہ ڈاکٹر عبد الرشید نے دیا۔
یکم اپریل 2017ءبروز ہفتہ بعدنمازمغرب گوٹھ حمزہ مری میرپور خاص میں ایک دینی پروگرام ہوا، جس کاآغاز کریم بخش مری نے تلاوت قرآن کریم سے کیا اور مولانا فاروق شر،مولانا یسین، اورمولانا شبیرجمالی نے خطابات کئے۔(وطن نیوز سروس)
15اپریل2017ءبروزہفتہ بعدنمازمغرب مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث میان سانگھڑ میں ثانیہ کلاس کے بلوغ المرام کے اختتام پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میںمولانا سرفراز حسین نے آخری حدیث پر درس دیا، اور بعداز درس مولانا عبدالفتاح بالادی نے خطاب کیا۔
(المرسل: حافظ عبدالقیوم لانڈر)
22اپریل2017ءبروزہفتہ گوٹھ ٹکرمری نزد ساماروموری میں مولانا نوراحمدلاشاری نے جامع مسجد اہل حدیث کا افتتاح کیا اور بعد نماز عصر خطاب کیااستاذ بوٹاصاحب بھی ہمراہ تھے۔
22اپریل2017ءبروزہفتہ بعد نمازمغرب گوٹھ احمد شر نزد تگوسر میں دینی پروگرام منعقد ہوا جس میںحافظ حق نواز نے تلاوت کی، ذوالفقار علی طاہر ،مولاناعبدالحکیم نہڑیو،ڈاکٹرعبدالحفیظ سموں نے خطاب کیا۔
23اپریل2017ءبروزاتوار بعدنمازظہر جامع مسجد مالک بن صعصعہؓ ساماروموری میں ذوالفقار علی طاہر نے درس دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع مٹیاری ونواب شاہ

24مارچ2017ءبروزجمعۃ المبارک بعدنمازمغرب جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ دھگانوجمالی تحصیل سعیدآباد میں شیخ عبدالماجد احمدانی نے درس دیا۔
25مارچ2017ءبروزہفتہ گوٹھ عبدالحمید راہموں میں جمعیت اہل حدیث سندھ کی طرف سے ایک جامع مسجد کاتحفہ دیاگیا اور اس کا سنگ بنیاد مولانا عبدالعزیز راہموں نے رکھا اور اس وقت امیروناظم اعلی جمعیت اہل حدیث سندھ کوخراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
26مارچ2017ءبروزاتوار بعدنمازعشاء گوٹھ حاجی پہاڑ خان جمالی نیوسعیدآباد میں دینی پروگرام سے پروفیسر محمدجمن کنبھر اورمولانا غلام اللہ ہرل نے خطاب کیا۔
31مارچ2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد مدینہ نیو سعیدآباد میں پروفیسر محمد جمن کنبھر نے اور جامع مسجد محمدی شاہ محمد ڈاہری مٹیاری میںمولانا عبدالرزاق گاہوٹھی نے خطبہ جمعہ دیا۔
01 اپریل 2017ءبروزہفتہ بعدنمازمغرب بمقام گوٹھ شریف شاہ نزد قبول کیریوماتلی ٹنڈومحمدخان زیرصدارت سید عیسن شاہ کانفرنس منعقد ہوئی جس سےڈاکٹر عبدالحفیظ سموں، پروفیسر محمد جمن کنبھر، مولانا عبدالعزیز نظامانی، مولانا اعظم لانڈر، مولانا بشیر کیریو،مولانا گلشیر کپری نے خطاب کیا۔
07 اپریل 2017ءبروزجمعہ جامع مسجد الفردوس نیوسعیدآباد میں امیرمحترم فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانیdنے خطبہ جمعہ دیا۔
10 اپریل 2017ءبروزپیر بعدنمازمغرب جامع مسجد حذیفہ بن یمان گوٹھ حاجی احمدخاصخیلی نزدخیبرکاافتتاح وجلسہ منعقد ہوا جس سے مولانا پروفیسر جمن کنبھر،مولانااعظم لانڈر ،مولانا عبدالکریم انٹر، مولانا شبیر احمد جمالی نے خطاب کیا۔
14 اپریل 2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد عمرفاروق گوٹھ قبول کیریونزدماتلی میں ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں نے خطبہ جمعہ دیا۔ بعدازنمازجمعہ سوال وجواب کی نشست ہوئی۔
18اپریل2017ءبروزمنگل جامعہ بدیع العلوم الاسلامیہ نیوسعید آباد ضلع مٹیاری کے سالانہ امتحا ن ،ذوالفقار علی طاہرصاحب نے لیے اور بعدنمازعصر جامعہ کی جامع مسجد میں درس دیا۔
21اپریل2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد القریش ہالا میں مولانا محمدعرفان محمدی نے خطبہ جمعہ دیا۔(سراج انصاری)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع گھوٹکی ،دادو،شکارپور

19مارچ2017ءبروزاتواربعدنمازمغرب مدرسہ عربیہ دار القرآن والحدیث میہڑ ضلع دادو میں پروفیسر عبدالقیوم جلالانی ،اور مولانا اعظم لانڈر نے درس دیا۔
25مارچ2017ءبروزہفتہ بعدنمازمغرب گوٹھ محمد خان چانڈیو میہڑ دادو میں ایک عظیم الشان کانفرنس شیخ عبدالجلیل ڈیرو کی زیر صدارت ہوئی جس سے مولانا رحیم بخش شرفاضل المعہد السلفی ،مولانا اعظم لانڈر اور شیخ محمد راشد سکندر متعلم المعہد السلفی ، اور شیخ عبدالجلیل نے خطابات کیے۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع لاڑکانہ ،سکھر،خیرپور

02 اپریل 2017ءبروزاتوار گوٹھ رب رکھیولاکھو میں سیرۃ النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مولانا اعظم لانڈر اور مولاناآصف فاروق فاضل المعہد السلفی نے خطاب کیا۔
08 اپریل 2017ءبروزہفتہ جامع مسجد عائشہ قمبر کے افتتاح پر شافعی محشرکانفرنس منعقد کی گئی جس میں مولانا محمد اعظم لانڈر صاحب اور حافظ شبیر جمالی نے خطاب کیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع قمبر

مسجد عائشہ کاافتتاح
یہ مسجدمحترم جناب عبیداللہ مستوئی صاحب نے ضلع قمبر علی خان کے مستوئی محلہ میں اپنی تمام ترمصروفیات کوترک کرکے اپنےذاتی خرچ پر اپنی نگرانی میں تعمیر کروائی ہے،مسجد دیکھیں گے تو یوں محسوس ہوگا کہ جسے دبئی یاسعودیہ کی کوئی مسجد ہے، اس مسجدسے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ عبیداللہ صاحب کتنا بڑا کام سرانجام دیا ہے۔
جمعیت اہل حدیث سندھ جناب عبیداللہ صاحب کی شکرگزار ہے اور ان کیلئے دعاگوہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل میں برکت عطافرمائے اور دنیا کی ہر قسم کی مصیبت وپریشانی سے محفوظ فرمائے اور اس عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔(آمین)
اس مسجد کاافتتاح محمد آصف فاروق کے خطبہ جمعۃ المبارک سے ۱۷اپریل ۲۰۱۷ء کو ہوا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع تھرپارکروبدین

16 اپریل 2017ءبروز اتوار گوٹھ الٰہ بخش لُنڈ، پنگریومیں ایک دینی پروگرام منعقد ہوا جس سے مولانا عبدالعزیر نظامانی اور قاری عبدالرؤف نہڑیونے خطاب کیا۔
21 اپریل 2017ءکاخطبہ جمعہ جامع مسجد اہل حدیث مٹھی تھرپارکر الشیخ عبدالصمد مدنی صاحب مدرس المعہد السلفی اور جامع مسجد اہل حدیث اسلام کوٹ تھرپارکر میں الشیخ آصف فاروق فاضل المعہد السلفی نے دیا۔(المرسل:عبدالمالک ساہڑ)

جمعیت اہل حدیث سندھ حب چوکی

23اپریل2017ءبروزاتوار جمعیت اہل حدیث کی جانب سے نئی تعمیر شدہ جامع مسجد ابوھریرہ نذر چورنگی حب چوکی میں افتتاحی پروگرام منعقد ہوا جس سے مولانا امین جوگی، حافظ عبدالمالک مجاہد، قاری اخترضیاء شیخ مجیب ضامرانی نے خطاب کیا۔

وفیات

25مارچ2017ءبروزہفتہ جماعت اہل حدیث کے مخلص اور بزرگ جماعتی حاجی نورمحمدسولنگی وفات کرگئے۔
26مارچ2017ءبروزاتوار ڈرگ روڈ کراچی کے جماعتی تنویر اور شبیرصاحب کی خالہ انتقال کرگئیں ان کی نمازجنازہ جامع مسجد ابوعبیدہ بن الجراح ڈرگ روڈ میں بعدنماز عصرمولانا قاری اسحٰق رحمانی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔
31مارچ2017ءبروزجمعۃ المبارک نیوسعیدآباد مٹیار ی کے جماعتی مولانا جعفر خاصخیلی کی والدہ انتقال کرگئیں۔
07 اپریل 2017ءبروزجمعۃ المبارک الشیخ عبدالصمد مدنی صاحب مدرس المعہد السلفی کی خوش دامن (ساس) انتقال کرگئیں۔
11 اپریل 2017ءبروزمنگل مولانا عبداللہ کھوکھر رتودیرویؒ کے خاص دوست سیہون کی مسجد کی تعمیر کاخاص ذریعہ مشتاق الاسلام فوت ہوگئے۔(المرسل: حافظ رحیم بخش رتودیرو)
13اپریل2017ءبروزجمعرات شاہد حسین متعلم المعہد السلفی ادنی کلاس کے والدحبیب اللہ لغاری آف گولارچی بدین وفات کرگئے، اورنماز جنازہ فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق ابراھیمی dنے پڑھائی۔
20اپریل2017ءبروزجمعرات کھپرو شہر میرپورخاص کےجماعتی ڈاکٹر علی محمد شرانتقال کرگئے۔
26اپریل2017ءبروزبدھ المعہد السلفی کراچی کے مدرس شیخ عبدالصمدمدنی کے نوزائیدہ صاحب زادے وفات پاگئے۔

About حافظ انس کاکا

Check Also

اخبارالجمعیۃ

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی 13اپریل2018ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد رحمانیہ نزد بلوچ کالونی میں …

جواب دیجئے