آئینہ کتب

نام کتاب اردو
تذکرہ مشاہیر سندہ المعروف گلستان محمدی
مؤلف
پروفیسر مولابخش محمدی صاحب
مطبع
مکتبہ بیت السلام لاہور
برائے رابطہ
0333-2502157
تذکرہ نگاری مسلمانوں کے ذوق علم کی خاص روایت رہی ہے، مسلمان جہاں بھی گئے اپنے ساتھ اپنی روایات بھی لیتے گئے، مسلمانوں نے اپنی علمی روایات کے پیش نظر اپنے اکابرین کے حالات اس قدر محفوظ کردیئے ہیں اور اتنا بڑا ذخیرہ تیار کردیا ہے کہ جس کامقابلہ دیگر مذاہب وملل کے ارباب علم نہیں کرسکتے۔
اس کتاب کے اندر جن شخصیتوں کا ذکر ہے میرےعلم کے مطابق ہم جیسے طالبعلموں کی کثیرتعداد ان شخصیتوں کے حالات،علمی،ادبی، دعوتی، سماجی وعلاقائی خدمات سے ناواقف ہوگی، تواس حوالے سےیہ کتاب ایک نایاب ونادر تحفہ ہے ،اہل علم واہل قلم حضرات کیلئے، جو الحمدللہ شایع ہوکر مارکیٹ میں آچکی ہے، میں نے خود اس کتاب کامطالعہ کیا ہے اور اب بھی جاری ہے، ایک ایک اہل علم وداعی کاتذکرہ پڑھنے سے ان کیلئے دعائیں بھی نکلتی ہیں اور خود ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ان ہستیوںکے مقابلے میں ہماری دعوتی سرگرمیاں ،ہمارا زہدوتقویٰ ان کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔
اس کتاب کے حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ اس کو دوحصوں میں تقسیم کیاگیاہے،پہلے حصے میں اردو مضامین ہیں اور دوسرے حصے میں سندھی مواد ہے۔
اس کتاب کو جب پروفیسرمولابخش محمدی صاحب نے اپنے کالج کے پرنسپل کو بطورہدیہ پیش کیا توا نہوں نے اس کتاب کوپڑھ کر فوری طور پر مسلکی وابستگی سے بالاتر ہوکراپنے ماتحت اسٹاف اور دیگراساتذہ کو حکم دیا کہ اس کتاب کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے کوئی پروگرام منعقد کیا جائے ،پھر چنددنوں کے بعد ہی19جنوری2017ء کو باقاعدہ طور پر گورنمنٹ پاکستان کالج سعیدپور(جہاں مؤلف صاحب ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں) میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صحافی حضرات کے علاوہ علمی، ادبی اور سیاسی سماجی افراد اور کالج کے طلبہ نے شرکت کی، میں خود بھی اس تقریب میں شریک تھا جس کو دیکھ کر پروفیسر صاحب کے لئے یہ شعر یاد آیا:
ہمارا بھی لہو شامل ہے تزئین گلستاں میں
ہمیں بھی یاد کرلینا چمن میں جب بہارآئے
توقارئین کرام سے التماس ہے کہ آپ خود بھی اس کتاب کوخرید کر پڑھیں اور دوسرے احباب کو بھی اس کامطالعہ کروائیں۔
اللہ تعالیٰ مؤلف کو مزید دین کی خدمت اور علم وعمل میں برکت عطا فرمائے۔آمین

About حافظ آفتاب عالم جوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے