Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ جون » اخبارالجمعیۃ

اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی کراچی

04مئی2017ء بروز جمعرات المعہد السلفی کے سالانہ امتحانات اختتام پذیر ہوگئے۔
06مئی2017ء بروزہفتہ بعدنمازظہر ادارہ کی طرف سے طلبہ میں تحائف تقسیم کئے گئے،شیخ عبیدالرحمٰن نےتحائف تقسیم کیے۔
07مئی2017ء بروزاتوار بعدازتقریب بخاری15شوال 1438ھ تک ادارہ میں سالانہ تعطیلات کردی گئیں۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

28اپریل2017ء بروزجمعۃ المبارک جامع مسجد رحمانیہ بوہرہ پیر میں فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب اور جامع مسجد سبحانی لیاری میں فضیلۃ الشیخ ذوالفقار علی طاہر صاحب ،اور جامع مسجد ابوعبیدہ بن الجراح ڈرگ روڈ میں حافظ انس کاکا متعلم المعہد السلفی نے خطبہ جمعہ دیا۔
05مئی2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع ابوھریرہ نیاآباد میں فضیلۃ الشیخ عبداللہ شمیم مدرس المعہد اور جامع مسجد رحمانیہ میں حافظ بدیع الدین متعلم المعہد نے خطبہ جمعہ دیا۔

جمعیت اہل حدیث حیدر آباد

28اپریل2017ء بروزجمعۃ المبارک بعدنماز عشاء جامع مسجد امیرحمزہ لطیف آباد۵نمبر میں فضیلۃ الشیخ ذوالفقار علی طاہر نے درس دیا۔
03مئی2017ءبروزبدھ بعدنمازمغرب جامع مسجد بلال اہل حدیث گدوچوک میں سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی جس سے شیخ حافظ افضل ضیاء اور مولانا اصغر سمیجو نے خطاب کیا۔
03مئی2017ءبروزبدھ مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث گھمن آباد کی شاخ مرکزی جامع مسجد محمدی قلعہ دروازہ میں محترم محمد اشرف میمن ناظم مدرسہ نے طلبہ کو ہونے والے سالانہ امتحانات کے حوالے سے نصائح کیں اور کہاکہ اپنےامتحان کی تیاری پورے ذوق وشوق اور محنت سے کریں، بچوں کی اصلاح اور تربیت کے حوالے سےبھی کافی نصائح کیں، اس موقع پر الیاس بھائی، حافظ رضوان انصاری، قاری رضوان، حافظ عبدالکریم حداد ،حافظ ساجد علی حداد، عبدالحمید شربلوچ، امداد جمالی ،کامران جمالی، اورحافظ رضا محمد سومروبھی موجود تھے۔
10مئی2017ءبروزبدھ مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث واقع محمدی مسجد قلعہ دروازہ کے سالانہ امتحانات منعقد ہوئے، ممتحنین میں حافظ محمد سلیم صاحب کراچی، مولانا داؤدشاکرکراچی، مولانا آصف فاروق کراچی، اور حافظ محمد شعیب میمن شامل تھے۔
ممتحنین نےامتحانات سے فارغ ہوکر اپنے تاثرات میں تحریراً اظہار فرمایا :مولانا محمد داؤد شاکرصاحب نے لکھا:ماشاء اللہ اچھا رزلٹ سامنے آیا ہے، اکثر بچوں نے ۹۰سے اوپر نمبرلئے ہیں،میں کافی عرصہ سے یہاں امتحان لینے آرہاہوں اور ہمیشہ ہی اچھا نتیجہ سامنے آتاہے، اللہ تعالیٰ اساتذہ اور منتظمین کو جزائے خیردے اور انہیں ہمت دے۔
حافظ محمد سلیم صاحب نے لکھا: الحمدللہ کیفیت تسلی بخش ہے، مزید کی اللہ توفیق عطافرمائے۔آمین(المرسل: ارشدشیخ ،آفس سیکٹری مدرسہ ہذا)

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع بدین،تھرپارکر

28اپریل2017ء بروزجمعۃ المبارک جامع مسجد محمدی کیریہ محلہ ماتلی میں مولانا اللہ بخش سموں نے خطبہ جمعہ دیا۔
30اپریل2017ء بروزاتوار بعدنمازظہر گوٹھ عبدالحمید نزد سنی گھونی میں جامع مسجد اہل حدیث کا افتتاح ہوا۔حافظ نیاز احمد راہموں اورمولانا عبدالعزیز سجاولی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا،اور اختتام پر امیروناظم جمعیت اہل حدیث سندھ کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔
10مئی2017ءبروزبدھ شیخ عبداللہ ناصر رحمانی، قاری ابراھیم جونا گڑھی، ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں،شیخ عبدالرزاق ابراھیمی نے مدرسہ شمس العلوم بدین میں کانفرنس سے خطاب کیا، بعد میں مدرسہ سے فارغ ہونے والے علماء وحفاظ کی شیخ محترم نے دستار بندی کی۔(عبدالعزیز راہموں سنی گھونی)
05مئی2017ءبروزجمعۃ المبارک بعدنمازمغرب گوٹھ رحمت اللہ جیجھو نزدماتلی میں سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی جس سے ڈاکٹر عبد الحفیظ سموں اورپروفیسر عبدالقیوم جلالانی اور حافظ خلیفہ راہو نے خطاب کیا۔
05مئی2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد عمرفاروق ؓ گاؤں قبول کیریو نزد ماتلی میں مولانا سید ابوحمید شاہ راشدی صاحب نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔(اللہ بخش سموں)
05مئی2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد عبداللہ بن عمرؓ گوٹھ یعقوب کنبھر نزدجھیجاماتلی میں مولابخش سموں نے خطبہ جمعہ دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع لاڑکانہ، دادو، سکھر

29اپریل2017ء بروزہفتہ بعدنمازمغرب گوٹھ تنیہ نزد میہڑ میں قرآن وسنت کانفرنس منعقد ہوئی جس سے پروفیسر عبدالقیوم جلالانی، مولانا اعظم لانڈر، اور مولانا عبدالجلیل ڈیرو نے خطاب کیا ۔
30اپریل2017ء بروزاتوار بعدنمازمغرب گوٹھ جیون ابڑا قمبر میں پروفیسر عبدالقیوم جلالانی اور مولانااعظم لانڈر نے خطاب کیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع مٹیاری

یکم مئی2017ء بروزبدھ بعدنمازمغرب جامعہ محمدیہ وجامعہ بدیع العلوم نیوسعیدآباد کے سالانہ امتحانات کے رزلٹ کے موقع پر تقریب ہوئی،مولانا ارشد علی، پروفیسر محمد جمن کنبھر، حافظ عبدالصمد، شیخ عبداللہ ناصر رحمانی کے خطابات ہوئے۔(عبدالرزاق دل)
13 مئی2017ء بروزہفتہ مدرسہ انس بن مالک الانصاری ہالامیں تقریب تقسیم انعامات ودرس بخاری ہوا، امسال ۱۰علماء،۱۰حفاظ نے سندفراغت حاصل کی۔
مولانا عبدالقیوم جلالانی،مولانا خالد جمالی، مولانا اسحٰق جمالی کے خطاب ہو ئے ، اس کے بعد حافظ انیس الرحمٰن کاکا نے سند پڑھی اور شیخ عبداللہ ناصررحمانی dنے درس بخاری دیا۔(ابوحنظلہ ببر)
10 مئی2017ء مدرسہ خدیجہ الکبری للبنات ہالا کی سالانہ تقریب ہوئی مولانا غلام اللہ ہرل، مولانا یونس کاکا کے خطاب ہوئے، مولانا عبدالعزیز عابد اسٹیج سیکٹری تھے۔(حاجی روشن مہر)

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع سانگھڑ

12 مئی2017ء حافظ انس کاکا متعلم المعہد السلفی نے گوٹھ کمال برڑو کی جامع مسجد عمرفاروق میں خطبہ ٔ جمعہ دیا۔

اپیل برائے دعاءِ مغفرت

12اپریل2017ء بروزبدھ حاجی محمد جمالی گوٹھ باغوخان جمالی نیو سعیدآبادمیں وفات پاگئے۔(عصمت اللہ جمالی)
07 مئی2017ء بروزاتوار ہنگورنوتحصیل سندھڑی کے جماعتی مولانا فتح محمد شر کے چاچا علی شیرشر انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ گوٹھ وزیرشیرمیں ادا کی گئی۔(وطن نیوز سروس)
09 مئی2017ء بروز منگل حافظ عبدالمالک ساہڑ متعلم المعہد السلفی کی پھوپھی انتقال کرگئیں۔(انس کاکا)
10 مئی2017ء بروز بدھ مولانانور احمد لاشاری کی پھوپھی انتقال کرگئیں۔(مولانا محمد علی شر)
11 مئی2017ء بروز جمعرات وڈامہیسر خیرپور کے جماعتی زبیر لاکھو،وقار لاکھو کے والد سعودیہ میں انتقال کرگئے، ان کی غائبانہ نماز جنازہ وڈامہیسر میں ادا کی گئی۔(انس کاکا)
13 مئی2017ء بروز ہفتہ مسجد صراط مستقیم تین ہٹی کےنمازی کامران حقانی کے والد انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ رحمٰن مسجد نزد اے اوکلینک میں ادا کی گئی۔(حافظ عبدالمالک مجاہد)

About حافظ انس کاکا

Check Also

اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی 22جون 2019ءبمطابق۱۷شوال، المعہد السلفی کے نئی تعلیمی سال کاآغاز ہوا، جس میں تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے