Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ جولائ » شاہ سلمان کا لائق تحسین اقدام

شاہ سلمان کا لائق تحسین اقدام



عزت مآب سعودی فرمانروا،خادم الحرمین الشرفین شاہ سلمان نے خصوصی فرمان جاری کرتے ہوئے محترم ڈاکٹر ذاکرنائیک کو سعودی شہریت دیدی جبکہ ڈاکٹر ذاکرنائیک کو سعودی شہریت ملنے سے بھارتی حکومت تلملااٹھی ہے۔ مودی سرکار کا یہ پلان فلاپ ہوگیا کہ عالمی مبلغ کا بھارتی پاسپورٹ منسوخ کرکے انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرایاجاسکے، عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو سن گن ملی تھی کہ ذاکرنائیک کے خلاف انٹرپول کے ریڈوارنٹ جاری کرائے جارہے ہیں، چنانچہ انہوں نے فوری اقدام اٹھاکرڈاکٹرذاکرنائیک کوسعودی شہریت دیدی۔ادھر یہ اطلاع ملنے سے بھارتی میڈیا اور انٹیلی جنس حلقوں میں صف ماتھ بچھ گئی ہے، دوسری جانب دنیابھر کے مسلمانوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اظہار تشکر کیا ہے۔ مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ڈاکٹر ذاکرنائیک کو اس لئے سعودی شہریت سے نوازاگیا ہے کہ عالمی مبلغ کو بھارتی حکومت کی انتقامی کاروائی سے محفوظ بنایاجاسکے۔ ادھر بھارتی حکام اور میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ سعودی عرب کے اس اقدام کے بعد ڈاکٹرنائیک مزید محفوظ ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی قومی تفتیش ایجنسی اے این آئی میں بطور خاص مایوسی پائی جارہی ہے ۔ بھارتی جریدے دکن کرونیکل نے بتایا ہے کہ ممبئی کی عدالت نے ذاکر نائیک کے خلاف بھارتی حکومت کی درخواست پر دوسرا اریسٹ وارنٹ جاری کیا ہے۔ بھارتی پاسپورٹ آفس کے ایک ایڈیشنل ڈا ئریکٹر نے بتایا ہے کہ جیسے ہی ان کے پاس ممبئی عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا ورانٹ گرفتاری پہنچے گا وہ ڈاکٹر ذاکرنائیک کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے، اس کے بعد بھارتی حکومت سعودی عرب سے رابطہ کرکے ذاکر نائیک کی سعودی عرب میں موجودگی کے بارے میں استفسار کرے گی۔ واضح رہے کہ مودی حکومت نے ڈاکٹرذاکرنائیک کی گرفتاری کو اپنی انا کامسئلہ بنالیا ہے اور اس نے ہر قیمت پر ڈاکٹر ذاکرنائیک کو گرفتار کرنے کا عہد کیا ہے۔ اب تک بھارتی حکومت ذاکرنائیک کو گھیرنے کیلئے عالمی سطح پرکوشاں تھی، بھارتی قومی تفتیشی ایجنسی اے این آئی نے اس ضمن میں انٹرپول کے ہیڈ کواٹر میں کئی دورے کئے تھے تاکہ ان کی گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ جاری کرایاجاسکے لیکن سعودی عرب حکومت کے اس اقدام نے بھارتی حکومت کو پریشان کردیا ہے۔ جس کی رپورٹ وزارت داخلہ کے توسط سے وزیراعظم مودی کو بھیجی گئی ہے۔ ٹیلیگراف انڈیا نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی عالمی تبلیغی تنظیم اسلامک فاؤنڈیشن پر بھارت بھر میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تبلیغی تنظیم کے سینکڑوں اسکولوں پر بھارتی حکومت نے قبضہ کرلیا ہے ، جبکہ تنظیم کے تمام دفاتر بشمول مرکزی دفتر، ڈونگری ممبئی کو مقفل کردیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ تنظیم کے تمام بیرونی رابطوں اور غیر ملکی چندہ نظام کو غیر قانونی قرار دیاجاچکاہے اور اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیاجاچکا ہے۔(بشکریہ روزنامہ امت کراچی مورخہ 21مئی2017ء)

About ادارہ

Check Also

جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرِ انتظام ماہانہ تبلیغی و اصلاحی دورہ جات

اس دورے کی شروعات مؤرخہ 25 اکتوبر 2019 بروز جمعۃالمبارک سے ہوئی 25 اکتوبر مرکز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے