اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی کراچی

22اکتوبر2017ءبروز اتوار بعدنمازظہر المعہد السلفی میں شیخ ارشد علی صاحب نے ہفتہ واردرس دیا۔
31اکتوبر2017ءبروز منگل بعدنمازظہر جامع مسجد جنید المعہد السلفی میں علامہ سید طالب الرحمٰن زیدی صاحب dنے طلبہ کو نصیحتیںارشادفرمائیں۔
02نومبر2017ءبروزجمعرات ۳۰:۱۰بجے صبح اساتذہ المعہد السلفی کا اجلاس زیرصدارت شیخ محمدداؤدشاکرdہوا، جس میں امتحان فترہ اولیٰ کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
05نومبر2017ءبروزاتوار ۳۰:۱۲بجے دن اساتذہ المعہد السلفی کا اجلاس ہوا جس میں تعلیم وتربیت کے حوالے سے مزیدبہتری لانے کےلئے مشاورت کی گئی۔
05نومبر2017ءبروزاتواربعدازنمازظہر جامع مسجد جنید (المعہد السلفی) میں شیخ احمد خان نجیب مدرس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ گلشن اقبال نے ہفتہ وار درس دیا۔
12نومبر2017ءبروزاتواربعدنمازظہر جامع مسجد جنید المعہد السلفی میں مولانا سرفراز بٹ صاحب نے ہفتہ وار درس دیا۔
15نومبر2017ءبروزبدھ بعدنمازمغرب المعہد السلفی میں فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصررحمانی dنے درس ارشاد فرمایا۔
17نومبر2017ءبروز جمعۃ المبارک بعدنمازعشاء المعہد السلفی میں فضیلۃ الشیخ عبدالقیوم سندھی آف تھرپارکر نے درس قرآن ارشاد فرمایا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

20اکتوبر2017ءبروز جمعۃ المبارک جامع مسجد سعد بن ابی وقاص ڈینفس میں فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصررحمانیdنے،جامع مسجد رحمانیہ شیشہ مارکیٹ میں شیخ محمد داؤد شاکر صاحب نے،جامع مسجد ابوعبیدہ بن الجراح ڈرگ روڈ میں قاری حبیب اللہ نے،جامع مسجد سبحانی نیوکلری لیاری میں حافظ انس کاکا ،متعلم المعہد السلفی نے،جامع مسجد ابوھریرہ نیاآباد لیاری میں پروفیسرعبدالقیوم جلالانی صاحب نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔
27اکتوبر2017ءبروز جمعۃ المبارک جامع مسجد رحمۃ للعالمین پائپ مارکیٹ میں الشیخ اصغرمحمدی نےجامع مسجد رحمانیہ شیشہ مارکیٹ میں حافظ بدیع الدین بن عبداللہ ناصررحمانی صاحب نے اور جامع مسجد الیاس بھٹائی آباد میں حافظ انس کاکا نے اور جامع مسجد المعہد السلفی سہارن پورسوسائٹی نزدملیرکینٹ میں فیصل یاسین متعلم المعہد السلفی نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔
28اکتوبر2017ءبروزہفتہ بعدنماز عشاء جامع مسجد ابوعبیدہ بن الجراح ڈرگ روڈ میں شیخ امان اللہ ناصرصاحب نےد رس دیا۔
05نومبر2017ءبروزاتواربعدنمازعصر تامغرب سالانہ تقریب کلیہ عثمان بن عفان بمقام رحمانیہ مسجد اہل حدیث بوہرہ پیر میں منعقد ہوئی 5طلبہ نے حفظ قرآن مکمل کیا اور 10نےناظرہ قرآن۔شیخ محمد داؤد شاکر اورحافظ محمد سلیم صاحب کی خطابات ہوئے، شیخ ارشد علی صاحب نے دعائیہ کلمات ادا کیے ،حافظ عبدالمالک مجاہد صاحب نے انعامات تقسیم کیے،حافظ قاری اختر ضیاء صاحب اسٹیج سیکریٹری تھے۔ شیخ کامران یاسین نے خصوصی شرکت کی۔(زیرانتظام :اہل حدیث خدمت خلق کمیٹی)
10نومبر2017ءبروزجامع مسجد رحمۃ للعالمین بولٹن مارکیٹ میں حافظ انس کاکا متعلم المعہد السلفی نے خطبہ جمعہ دیا۔
17نومبر2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد رحمانیہ شیشہ مارکیٹ میں حافظ بدیع الدین بن عبداللہ ناصر رحمانی اور جامع مسجد محمدی عزیز آباد میں حافظ انس کاکا،جامع مسجد نیاباد میں حمزہ محبوب اور جامع مسجد ابوبکر کوثرمٹیاری میں عمران راہب متعلمین المعہد نے خطبہ جمعہ دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع مٹیاری نوابشاہ

20اکتوبر2017ءبروز جمعۃ المبارک انصاری مسجد مدرسہ انس بن مالک نیوہالامیں شیخ ابراھیم ربانی فاضل المعہد نے خطبہ جمعہ دیا۔
03نومبر2017ءجامع مسجد مدینہ نیوسعیدآباد میں مولانا عبد العزیز نظامانی نے اور
17نومبر2017ءکوپروفیسر عبدالقیوم جلالانی نے خطبہ جمعہ دیا۔
02نومبر2017ءبروزجمعرات جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ شاہ محمد ڈاھری بعدازنماز عشاء مولانا عبدالرزاق گاہوئی نے درس دیا۔
(المرسل: اسحا ق جمالی)
08نومبر2017ءبروزبدھ بعدنمازمغرب جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ شیرمحمد ٹھوڑھامیں منعقد تبلیغی پروگرام سے پروفیسر عبدالقیوم جلالانی نےخطاب کیا۔(ابوعطاءاللہ محمد شفیع محمدی)
08نومبر2017ءبروزبدھ بعدنمازمغرب گوٹھ منھاجانزد نیوسعید آباد میں دینی پروگرام سے مولانا عبدالفتاح بالادی صاحب،مولانا اعظم لانڈرصاحب، مولانا شبیر جمالی صاحب اور خصوصی خطاب فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب نے فرمایا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع ٹنڈومحمد خان

08نومبر2017ءبروزبدھ بعدنمازمغرب گوٹھ رسول بخش میں دینی پروگرام سے ڈاکٹرعبدالحفیظ سموں ،مولانا ناصرعبداللہ، مولانا عبد العزیز نظامانی نےخطاب کیا۔ اسٹیج سیکرٹری قاری عبدالرؤف رحمانی تھے۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع سانگھڑ ومیرپورخاص

02نومبر2017ءبروزجمعرات جامع مسجد محمدی صرافہ بازار سانگھڑ میں تبلیغی پروگرام سے شیخ الحدیث حافظ محمد سلیم dپروفیسر عبدالفتاح بالادی اور شیخ غلام اللہ ہرل صاحب کے خطابات ہوئے۔
03نومبر2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجداہل حدیث شوگر مل سانگھڑ میں شیخ الحدیث حافظ محمد سلیم صاحب نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا،اور بعدازنمازعصر مسجد اہل حدیث لوہارڑومیں درس دیا۔(المرسل: عبدالرحمٰن اکبر)
03نومبر2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد عمر فاروق چوٹیاری میں مولاناابوحمید شاہ راشدی نے خطبہ جمعہ دیا۔(المرسل:حافظ ارشد محمود)
19اکتوبر2017ءبروز جمعرات جامع مسجد ابی انس کھپرو شہر میں بعد نماز مغرب الشیخ ذوالفقار علی طاہر dنےد رس دیا،جبکہ
20اکتوبر2017ءجامع مسجد مالک بن صعصعہ ساماروموری میں خطبہ جمعہ دیا۔
25اکتوبر2017ءبروزبدھ بعدنمازعصر جامع مسجد عطاء بن ابی رباح ہنگورنومیرپورخاص میں ایک دینی پروگرام سے شیخ حافظ محمد قاسم فاضل المعہد السلفی نے خطاب کیا۔(وطن نیوزسروس)
26اکتوبر2017ءبروز جمعرات گوٹھ اللہ رکھیوشر میں دینی پروگرام سے مولانا افضل کیریو،مولانا عبدالرحمٰن ملاح، حافظ راشد محمود کیریو فاضلین المعہدالسلفی نے خطاب کیا۔
27اکتوبر2017ءبروزجمعہ مولانا نوراحمد لاشاری نے مسجد مالک بن صعصعہ ساماروموری میں خطبہ جمعہ دیا،اور بعدنمازمغرب گوٹھ عبدالرحمٰن شر میں تبلیغی پروگرام سے خطاب کیا۔
27اکتوبر2017ءبروز جمعۃ المبارک جامع مسجد ابوھریرہ t جھول شہر میں شیخ بلال ضیاء فاضل المعہد السلفی نے خطبہ جمعہ دیا۔
(حافظ عمران امام مسجدہذا)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع قمبر،شہدادکوٹ وسکھر

21اکتوبر2017ءبروز ہفتہ بعدنمازظہر جامع مسجد اہل حدیث قمبر شہر میں فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب نے درس ارشاد فرمایا۔
21اکتوبر2017ءبروز ہفتہ بعدنمازمغرب جامع مسجد اہل حدیث روہڑی شہر میں ایک دینی پروگرام منعقد ہوا جس سے ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں،شیخ محمد داؤدشاکر،پروفیسر عبدالقیوم جلالانی، شیخ محمد امین جوگی اور مولانا اعظم لانڈر jنے خطاب کیا۔
26اکتوبر2017ءبروز جمعرات بعدنمازمغرب جامع مسجد دریاخان مری نوشہرہ فیروز میں ایک دینی پروگرام منعقد ہوا جس سے مولانا اعظم لانڈر، ڈاکٹر عبدالرشید اور فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر صاحب نے خصوصی خطاب کیا۔(قاری عاقل کیریو)

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلعتھرپارکر

مولانا محمد بلال جونیجو صاحب کی بطور شیخ الحدیث خدمات مدرسہ جامعہ عمرفاروق گاہ خرچ کیلئے حاصل کرلی گئی ہیں ہم محترم شیخ کو جامعہ کی طرف سےخوش آمدید کہتے ہیں۔(مدیرمدرسہ ابوانس جونیجو)

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع دادو

12نومبر2017ءبروزاتوار بعدنمازعشاءمدرسہ عربیہ دار القرآن والحدیث میہڑ میں ایک دینی پروگرام منعقد ہوا جس سے فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں صاحب اور فضیلۃ الشیخ محمد نہڑیوصاحب نے خطاب فرمایا۔جس کی صدارت شیخ عبدالجلیل بن قاری سعید احمد ڈیرصاحب نے کی۔

اپیل برائےد عاءِ مغفرت

01نومبر2017ءبروزبدھ نواب شاہ کے جماعتی مولانا سلیمان جمالی کی پھوپھی انتقال کرگئیں۔
01نومبر2017ءبروزبدھ ساماروموری تحصیل سندھڑی کےجماعتی مولی ڈنوشرکی والدہ انتقال کرگئیں۔
02نومبر2017ءبروزجمعرات شہدادپور کے جماعتی ماسٹر علی محمد خاصخیلی کے بھتیجے تاج محمد خاصخیلی کا انتقال ہوگیا۔(محمد شفیع محمدی)
08نومبر2017ءبروزبدھ نیوکراچی5-Fکے جماعتی سلامت اللہ انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ بعدنمازظہر ھدی مسجد میںا دا کی گئی۔(مولانا عبدالقادر جلالانی)
12نومبر2017ءبروزاتوار بوقت صبح ساماروموری تحصیل سندھڑی ضلع میرپورخاص کے جماعتی محمد طالب شرانتقال کرگئے۔
26اکتوبر2017ءبروزجمعرات نبیل احمد متعلم المعہد السلفی کے چچازاد بھائی عبدالقیوم وفات پاگئے۔
27اکتوبر2017ءبروزجمعۃ المبارک مولانا ممتاز احمد ساہڑ نگراں المعہد السلفی کی نوزائیدہ بچی فوت ہوگئی۔

About حافظ انس کاکا

Check Also

اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی 22جون 2019ءبمطابق۱۷شوال، المعہد السلفی کے نئی تعلیمی سال کاآغاز ہوا، جس میں تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے