Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ اگست » ماہنامہ دعوت اہل حدیث کے17ویں سال کاآغاز

ماہنامہ دعوت اہل حدیث کے17ویں سال کاآغاز

مولوی سیف الرحمن مدنی وریام جھنگ پنجاب


جمعیت اہل حدیث سندھ کے مرکزی ترجمان ندائے جمعیت دعوت اہل حدیث تو مسلک اہل حدیث اور شیخ العرب والعجم علامہ السید ابومحمد بدیع الدین شاہ الراشدی کی فکر کی آبیاری کرتے ہوئےاپنی عمر کی سولہ بہاریں گزار کر سترویں سال کی عمر میں داخل ہوچکا ہے جس پر میں رب العالمین کے دربارمیں شکرگذارہوں اور قارئین دعوت اہل حدیث کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں۔
اے ترجمان جمعیت اہل حدیث سندھ تیرا یہ مبارک پیغام ہر دم میری زندگی اور تیرے قارئین کی زندگی میںآئے۔بارباررہے گا تیرےپیغام کا انتظار باربار، یہ دعا ہے میری اے دعوت اہل حدیث تیری فکر عام ہوجائے اہل اسلام کے دل میں بار بار۔
دین اسلام کی مبارک عمارت کا ہے تو ترجمان جمعیت کا ،تیرے چشمے سے متلاشیان حق آب حیات حاصل کررہے ہیں۔
مسلک اہل حدیث کے مجلات میں سے ایک گوہرنایاب ہے تو
اے ترجمان جمعیت اہل حدیث سندھ میں تجھے کیوں نہ ان الفاظ کےساتھ عقیدت پیش کروں۔
کہ تو نے خزاں زدہ اور پراگندہ ارواح کو بہار توحید دعوت قرآن وحدیث سے سرسبز شاداب کیا ہےاور تیرے مضامین اور قرآن وحدیث سے مزین دلائل نے داعیان توحید وسنت کے جسموں اور ذہنوں میں وہ لازوال قوت پھونک دی ہے کہ جس کی برکت سے موجودہ دور کے اغیار کےناپاک عزائم کو نیست ونابود کردیا ہے اور باطل نظریات کے حاملین کو خس وخاشاک کی طرح بہادیاہے۔
تیرے مضامین اور سلفی منہج کو پڑھکر دل سے ایک دعا نکلتی ہے کہ اے دعوت اہل حدیث تیری زندگی کی بہاریں پھولوں کی طرح سدا مہکتی اور چمکتی رہیں تیرے عنوانات اور تحریریں جو کہ سلفی منہج کے آئینہ دار ہیں وہ لائق تحسین ہیں اور روح قلب کے لئے اطمینان کا باعث ثابت ہوتی ہیں۔
اے جمعیت اہل حدیث سندھ کے ترجمان دعوت اہل حدیث تیری پرنور کرنیں اور قرآن وحدیث کے عظیم جواہرات سے مزین دلائل نے جہالت کے اندھیروں کو ضیائے اسلام کی تابانیوں سے متعارف کروایا ہے اور تیرے پیغام اور تیری فکر نے داعیان حق کے قلوب کو بدل دیا ہے۔
اے ترجمان جمعیت اہل حدیث سندھ تو ایک عظیم رہنما ہے اپنے قارئین کے لئے تیری فکر اور نہج نے اپنے قارئین کو اسلام پر اپنا تن من قربان کرنے والاداعی اور غازی بنادیا ہے۔
اس عظیم ترجمان کے عظیم پیغام کو بہترین انداز میں آیات قرآنیہ، احادیث شریفہ اور معتبر فکر اور تاریخی دلائل او ر واقعات سے مدلل کر کے رئیس التحریر فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی dامیر جمعیت اہل حدیث سندھ اور مدیر منتظم فضیلۃ الشیخ ذوالفقار علی طاہر dنے مسلک اہل حدیث کا عظیم پیغام اور سلفی منہج کا عظیم علم بردار بنایا ہے اس پر میں ان بزرگوں کو فرط جذبات کی صورت سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔
اور آخر میں اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعاگوہوں کہ وہ مجلس مشاورت کے اراکین حضرت مولانا محمدابراھیم بھٹی ،مولانا محمد داؤد شاکر ،مولانا حافظ محمد سلیم، ڈاکٹر ابوجابر عبداللہ دامانوی، سید ابوحمید شاہ الراشدی ،ان اکابرین کی کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور خلق خدا کے لئے دعوت اہل حدیث کو رشد وہدایت کا ذریعہ بنائے۔آمین

About مولوی سیف الرحمن مدنی

Check Also

مناقب فاروق اعظم

مہرسیف الرحمن سپرا مدنی نبی پاکﷺ کے سسرہماری اماںسیدہ حفصہrکے والد مکرم ومحترم سیدنا علیtکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے