Home » تعارف و خدمات

تعارف و خدمات

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

جمعیت اہل حدیث سندھ

جمعیت اہل حدیث سندھ ،صوبہ سندھ کی سطح پرمسلک اہل حدیث کی ایک نمائندہ تنظیم ہے، جو اپنے آغاز (قبل از قیام  پاکستان )سے لیکر آج تک مسلک اہل حدیث کی نمائندگی کرتے ہوئے عوام الناس کی دینی تربیت اور ان کی حتی الامکان دینوی خدمت  میں مصروف عمل ہے۔

جمعیت اہل حدیث سندھ کے بانی ومئوسس شیخ العرب والعجم سید ابو محمد بدیع الدین شاہ الراشدی رحمہ اللہ ہیں جوکہ اپنے  دور کے راسخین فی العلم علماء میں سے تھے بلکہ ان کے سرخیل تھے۔

صوبہ سندھ میں موجود فتنوں ،فرقوں ،ضلالتوں،تقلیدجامد اور ان کی نشاطات کو دیکھتے ہوئے شاہ صاحب رحمہ اللہ نے  اس صوبہ کو اپنی دعوتی واصلاحی سرگرمیوں کا مرکز ومحور بنالیاتھا۔

شاہ صاحب رحمہ اللہ کی تقریر وتحریر کامرکزی نکتہ کتاب وسنت کی طرف دعوت ،توحید وسنت کا بیان اورشرک وبدعت کارد  ہوتا ہے ۔

وقت کے ساتھ ساتھ دعوت وتبلیغ کایہ سلسلہ پھیلتاچلاگیا،منّظم ہوتاچلاگیا اور ــ” جمعیت اہل حدیث سندھ”کی صورتمیں ایک پلیٹ فارم معرض وجود میں آگیا۔

اللہ تعالی نے جمعیت اہل حدیث سندھ کی خدمات کو بابرکت بنایا ہے کہ آج صوبہ سندھ کے تمام گوٹھوںاور شہروںمیںافراداہل حدیث ،مساجد اہل حدیث اور اکثر گوٹھوں اور شہروں میں مدارس اہل حدیث موجود ہے۔

یہ ایک اظہر من الشمس حقیقت ہے کہ ” جمعیت اہل حدیث سندھ” صوبہ سندھ میں اہل حدیث مکتبہ فکر کا قدیم ،مضبوط اور وسیع تر نظم ہے۔

جمعیت اہل حدیث سندھ کا اصل امتیاز ،اس کا منہج مستقیم پرقائم ومستمر ہونا ہے،ملک اور بیرون ملک کا اہل علم طبقہ،اوراہل  حدیث تنظیمیں ،جمعیت اہل حدیث سندھ کے اس امتیاز ووصف کو بخوبی جانتی بھی ہیں اور اس کی معترف بھی ہیں ۔وللہ الحمد والمنۃ   اولاوآخرا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ اپنے اس منہج مستقیم پر قائم رہتے ہوئے دعوت وتبلیغ،تعلیم وتربیت اور خدمت خلق کے امورمیں شرعی نصوص اور منہج سلف صالحین پر پوری شدت وسختی سے کاربند اور عمل پیرا ہے ،یہی وجہ ہے کہ آج تک جمعیت اہل حدیث سندھ کے منہجپرکبھی اعتراض وارد نہیں کیا جاسکا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ کے منہج کی ایک جھلک

(۱) مسلک اہل حدیث کاتعارف اور اس کی دعوت

(۲) مغربی وفرنگی جمہوریت وسیاست سے کلی اجتناب

(۳) عقید ہ(الولاء والبراء )کی اساس پر مبتد عین کا کلی مقاطعہ

(۴) دعوت وتبلیغ کے میدان میں غیر شرعی وسائل سے کلیتاً احتراز۔

جمعیت اہل حدیث سندھ کے قیام کے اغراض ومقاصد کا مختصر خاکہ

(۱) تقریر وتحریر اور دیگر درست ذرائع ووسائل سے قرآن وحدیث کی طر ف لوگوں کو دعوت دینا۔

(۲)عوام الناس کی اصلاح اور دینی تربیت کا اہتمام ،تاکہ صحیح اسلامی معاشرہ معرض وجود میں آجائے۔

(۳) فلاحی ورفاعی اداروں کے قیام کے ذریعے خدمت خلق کا اہتمام۔

(۴)عوام الناس میں جذبہ جہاد پیدا کرنااور اسے بیدار رکھنا تاکہ وقت آنے پر اعلاء کلمتہ اللہ کیلئے عملی جہاد میں شرکت کی جاسکے ۔

جمعیت اہل حدیث سندھ کے نظم کا تعارف

مئوسس وبانی اور امیر اول  شیخ العرب والعجم سید ابومحمد بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ
 امیر  فضیلتہ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
 ناظم اعلٰی  ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں حفظہ اللہ
 نائب ناظم اعلٰی  پروفیسر محمدجمن کنبھر حفظہ اللہ
 ناظم تبلیغ  حاجی محمداعظم لانڈر حفظہ اللہ
 ناظم بیت المال  ڈاکٹر عبدالرشید حفظہ اللہ
 ناظم تعلیمات  مفتی حافظ محمد سلیم حفظہ اللہ
 ناظم امتحانات  شیخ عبداللہ شمیم  حفظہ اللہ