Home » Dawat E Ahle Hadith Magazine » 2016 » November Magazine » اخبارالجمعیۃ

اخبارالجمعیۃ

Sorry, this entry is only available in Urdu. For the sake of viewer convenience, the content is shown below in the alternative language. You may click the link to switch the active language.

المعہد السلفی کراچی

2اکتوبر 2016ء بروزاتوار بعدنمازظہر مسجد نور العلم میں مولانا محمد امین عاجز فاضل المعہد السلفی امام وخطیب مسجدابوبکر مواچھ گوٹھ نے ہفتہ وار درس دیا۔
7اکتوبر 2016ء حافظ محمد سلیم صاحب نے رحمانیہ مسجد شیشہ مارکیٹ، شیخ عبدالصمد مدنی نے ر حمانی مسجد نیوکراچی ،حافظ عبدالحمید گوندل نے حسین بن علی مسجد کنیز فاطمہ سوسائٹی میں خطبہ جمعہ دیا۔
12,11اکتوبر 2016ءبمطابق۹،۱۰محرم۱۴۳۸ھ بروز منگل وبدھ بعدنمازظہر مسجد نور العلم میں شیخ محمدداؤد شاکر صاحب نے درس دیا، دونوں دن المعہد السلفی میں روزوں کا اہتمام کیاگیا اورطلبہ کے لئے بہترین سحری وافطاری کاانتظام کیاگیا۔
16اکتوبر 2016ء بمطابق۴محرم الحرام ۱۴۳۸ھ بروزجمعرات ساڑھے دس بجے صبح فضائلِ ومناقب صحابہ کرام واہل بیتyکے عنوان پر اسبوعی اجلاس زیرصدارت شیخ عبیدالرحمٰن محمدی ہوا شیخ ارشد علی dمدیر مدرسہ محمدیہ للبنین والبنات وخطیب محمدی مسجد کورنگی ۲مہمان خصوصی تھے ، طلبہ کی تقاریر کے بعد شیخ ارشد علی صاحب نے طلبہ کو نصائح کیں۔ شیخ محمد داؤد شاکر،شیخ اصغرمحمدی، شیخ عبدالکریم اثری،شیخ عبد الصمدمدنی، ذوالفقار علی طاہر، شیخ وسیم، شیخ یونس اثری بھی موجود تھے۔ پروگرام کا اہتمام شیخ محمداصغر محمدی نے کیا۔
اسبوعی اجلاس کے اختتام پر انعام پانے والےطلبہ کا اعلان کیاگیا:
اول: حافظ بدیع الدین بن شیخ عبداللہ ناصر ر حمانی۔دم: حافظ طارق ،امام محمدی مسجد پی آئی بی کالونی۔سوم: حافظ سمیع اللہ عثمان غنی
اس کے بعد شیخ محمدداؤد شاکر dنائب مدیر المعہد نے طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی اور اجلاس کے منتظم شیخ محمداصغرمحمدی کااچھے انتظامات کرنے پر شکریہ اداکیا۔ آخر میں مہمان خصوصی شیخ ارشد علی dنے طلبہ کو نصائح کیں۔
6اکتوبر 2016ء بروزاتوار بعدنمازظہر مسجد نور العلم میںمحترم سرفراز بٹ صاحب نے ہفتہ وار درس دیا۔
27اکتوبر 2016ء بروزجمعرات ساڑھے دس بجے صبح طلبہ المعہد السلفی کا تقریری اسبوعی اجلاس ہوا،صدارت شیٰخ صہیب ثاقب صاحب کی تھی پانچ طلبہ انعام کے حقدار پائے،عبدالجبار،ابراھیم، شعیب، شاکراللہ، عبدالواحد(عبدالمالک درجہ سابعہ)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

2اکتوبر 2016ء بروزاتوار بعدنمازمغرب شیخ محمد داؤد شاکر dنے رحمانیہ مسجد شیشہ مارکیٹ میں’’خطبہ حجۃ الوداع کی روشنی میں تکمیل دین‘‘ کے عنوان پر ماہانہ درس دیا۔
12اکتوبر 2016ءبمطابق۱۰محرم الحرام۱۴۳۸ھ بروزبدھ بعدنمازعشاء عمر فاروق مسجد کمہاواڑہ میں حافظ عبدالوہاب اورحافظ محمد سلیم صاحب نے درس دیا۔
14اکتوبر 2016ءشیخ محمدداؤدشاکرنے رحمانیہ مسجد شیشہ مارکیٹ، شیخ عبیدالرحمٰن محمدی نے حسین بن علی مسجدکنیز فاطمہ سوسائٹی ، حافظ بدیع الدین نے مسجد نورالعلم المعہد السلفی اور مغیث الرحمٰن نے رحمان مسجد چلڈرن پارک میں خطبہ جمعہ دیا۔
15اکتوبر 2016ءبروز ہفتہ بعدنمازمغرب ذوالفقار علی طاہر نے علی بن ابی طالب مسجد شاہ بیگ لین میں درس حدیث دیا، یہ ۶چھٹا درس تھا، بعدنمازعشاء ابوھریرہ مسجد میں درسِ عقیدہ دیا یہ ۱۱واں درس تھا۔اور سوانوبجے جماعتی بھائی کے گھر پر درس دیا۔
16اکتوبر 2016ءبروز اتوار بعدنمازمغرب ذوالفقار علی طاہر نے جامع مسجد بیت الحق کورنگی نمبر۴میں ماہانہ درسِ عقیدہ دیا۔ یہ تیسرا سلسلہ وار درس تھا۔
21اکتوبر 2016ءحافظ نوراللہ بن لیاقت علی متعلم المعہد السلفی نے جامع مسجدابوعبیدہؓ ڈرگ روڈ میں خطبہ جمعہ دیا۔
21اکتوبر 2016ءڈاکٹر عبدالحفیظ سموں صاحب نے جامع مسجد سبحانی اہل حدیث میں خطبہ جمعہ اور جامع مسجد عمرفاروق کمہاواڑہ میں بعد نمازمغرب درس دیا۔(حافظ محمداکبرمحمدی)
29ستمبر 2016ء بروز جمعرات جامعۃ الاحسان الاسلامیہ گجرچوک منظورکالونی کی خصوصی دعوت پر محترم جناب شیخ ضیاء الحق بھٹی صاحبdنائب شیخ الحدیث المعہد السلفی طلبہ کے فائنل تقریری مقابلہ کے موقع پر تشریف لائے اور چندطلبہ کی کارکردگی بھی ملاحظہ فرمائی۔
اس موقع پر کامیاب ہونے والے پوزیشن ہولڈر طلباء میں محترم شیخ صاحب نے انعامات بھی تقسیم فرمائے۔تقسیم انعامات کے بعد شیخ محترم نے اپنے مخصوص علمی وفکری انداز میں انتہائی قیمتی نصیحتیں ارشاد فرمائیں۔جس کے بعد مدیرالجامعہ جناب شیخ احسن سلفیdنے تمام مہمانان گرامی خصوصاً شیخ محترم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اختتامی کلمات ارشاد فرمائے۔
اس طرح یہ خوبصورت اور علمی پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا، پروگرام کے آخر میں مہمانانِ گرامی کیلئے پرتکلف ظہرانےکابھی انتظام کیاگیا۔(المرسل: عمرفاروق المدنی،ناظم شعبہ نشرواشاعت جامعۃ الاحسان)
23اکتوبر 2016ء بروزاتوارالمدینہ اسلامک سینٹر کے تحت مسجد سعد بن ابی وقاصؓ ڈیفنس میں علمی دورہ منعقد ہوا،شیخ عبداللہ ناصر رحمانیdنے صحیح بخاری کتاب العلم کی تدریس کی تکمیل فرمائی، آخر میں شرکاءکو اسناد جاری کی گئیں۔
26اکتوبر 2016ء حافظ محمدسلیم، شیخ ارشد علی، شیخ عبدالواحد سیال آبادی،ذوالفقار علی طاہر،مولانا احسن سلفی نےالشیخ محمدافضل اثریd سے منظور کالونی میں ملاقات کی اور انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
30ستمبر 2016ء مولانا یاسین عفیف فاضل المعہد السلفی کراچی نے جامع مسجد عبدالعزیز غریب آباد میں’’تربیت اولاد میں والدین کاکردار‘‘ کےعنوان پر درس دیا۔
30ستمبر 2016ء کنیز فاطمہ سوسائٹی میں نئی مسجد اہل حدیث’’حسین بن علیؓ‘‘ کاافتتاح شیخ ضیاء الحق بھٹی مدرس المعہد السلفی کے خطبہ جمعہ سے ہوگیا۔

جمعیت اہل حدیث حیدرآباد سندھ

6اکتوبر 2016ء بروزجمعرات بعدنمازِ عشاء مسجد اہل حدیث ڈیپلائی کالونی میں قاری عبدالرحیم کلیم نے درس دیا۔(حافظ محمد شعیب سلفی)
21اکتوبر 2016ء بروزجمعہ بعدنمازمغرب ذوالفقار علی طاہر نے عثمانیہ مسجدگؤشالہ میں درس دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع مٹیاری ونواب شاہ

26ستمبر 2016ء بروزسوموار بعدنمازعشاء جامع مسجد اہل حدیث نواب شاہ میں مولانا سلیمان جمالی نے ہفتہ وار درس دیا۔(عبدالسلام جمالی)
1اکتوبر 2016ء بروزہفتہ بعدنمازمغرب تاپونے دوبجے شب گوٹھ دھگانو جمالی نزدنیوسعیدآبادمیں ’’دعوتِ اہل حدیث کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی تفصیل حسبِ ذیل ہے:
تلاوت: حافظ محمدصہیب بن پروفیسر محمد جمن کنبھر۔نظم: علی بن مولانا محمداعظم لانڈر۔ تقاریر: حافظ شبیر جمالی(سیرت مصطفےٰu)شیخ ضیاء الحق بھٹی نائب شیخ الحدیث المعہد السلفی کراچی(شانِ صحابہy)ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں ناظم اعلیٰ جمعیت اہل حدیث سندھ (اختلاف کااصل سبب عقیدہ کی کمزوری ہے) فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانیd(عمل صالح کی بربادی کے اسباب)مولانا سیدسبطین شاہd(حقانیت مسلک اہل حدیث)اسٹیج سیکٹری پروفیسر محمد جمن کنبھر تھے اور کانفرنس جمیل احمد جمالی اور میرمحمد جمالی کی محنت اور کوشش سے منعقد ہوئی۔
14اکتوبر 2016ء بروز جمعہ بعدنماز مغرب گوٹھ نصیر انٹر میں تبلیغی پروگرام ہوا،حافظ محمد سلیم کیریو، مولانا غلام اللہ ہرل، حاجی محمداعظم لانڈر کاخطاب ہوا یہ دوسراسالانہ جلسہ تھا جوفوجی رجب انٹر کی کاوش سے ہوا۔(اللہ بخش سموں)
21اکتوبر 2016ء ذوالفقار علی طاہر نے مسجد اہل حدیث وسی شاہ عالم شاہ میں خطبہ جمعہ اور بعدنمازعصر مختصر درس دیا۔
23اکتوبر 2016ءبروز اتوار گوٹھ سہتو جوکھیو میں جلسہ منعقد ہوا، صدارت حاجی بشیرمغل ،تلاوت اصغرسموں، نظم عبدالغفار ہرل، تقاریر: مولانا غلام اللہ ہرل، حافظ شبیر جمالی، پروفیسر عبدالقیوم جلالانی، اسٹیج سیکٹری اللہ بخش سموں۔(محمد ہاشم قمبرانی)
23اکتوبر 2016ء بروزاتوار حافظ محمد شعیب سلفی مدرس مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث حیدر آباد نے جامع مسجد الفردوس گوٹھ شیرمحمد ٹھوڑھا میں بعدنمازعشاء درس دیا۔(ولی محمدخاصخیلی)

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع سانگھڑ

2اکتوبر 2016ء صبح۱۱ بجے مولانا علی حسن خاصخیلی اور قاری اشتیاق صاحب نے مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث سہنی محلہ شہداد پورکے ٹیسٹ لئے۔(محمدشفیع محمدی کلہوڑو)
7اکتوبر 2016ء حافظ مدثر آرائیں نے مسجد اہل حدیث گوٹھ کمال خان برڑو میں خطبہ جمعہ دیا۔(محمدشفیع محمدی کلہوڑو)
29ستمبر 2016ء بروزجمعرات بعدنماز مغرب شیخ محمد داؤد شاکر نے جامع مسجد اہل حدیث جھول شہر اور بعد نماز عشاء جامع مسجد اہل حدیث سنجھورو میں درس دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ بدین

2اکتوبر 2016ء بروزاتوار بعدنمازمغرب جامع محمدیہ گوٹھ سلطان احمد میں ایک سیرت النبیﷺ کانفرنس منعقد ہوئی ،شیخ عبداللہ ناصر رحمانیd،مولانا سیدسبطین شاہ نقویd، ڈاکٹر عبدالحفیظ سموںd مولانا عبدالحکیم نہڑیو، مولانا عبدالعزیزنظامانی کے خطابات ہوئے۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع دادو

15اکتوبر 2016ء بروزہفتہ بعدنمازعشاء مدرسہ عربیہ دارالقرآن والحدیث رادھن روڈ میہڑ میں حاجی محمداعظم لانڈر اور ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں صاحب نے ماہانہ درس دیا۔(مرسل: محمدامجد، علی اکبر کھوسو)

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع ٹھٹھہ

14اکتوبر 2016ء جامع مسجد محمدی لاسی محلہ ٹھٹہ شہر کی تعمیر نو مکمل ہوئی اور افتتاحی خطبہ جمعہ دیاگیا۔(حفیظ الرحمٰن رحمانی)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع لاڑکانہ

14اکتوبر 2016ء شیخ وسیم علی یوسف مدرس وناظم دفتر المعہد السلفی کراچی نے مسجدسلفیہ اہل حدیث گاڑھوبنگلومیں خطبہ جمعہ دیا۔

اپیل برائے دعائِ مغفرت

1اکتوبر 2016ء بروزہفتہ گاؤں نئی موری نزد کنڈیاری کے جماعتی اکرم شر کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔
2اکتوبر 2016ء بروزاتوارسائیں عیدن بردی کے والد گرامی دریا خان بردی بوقت صبح انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ دوبجے دن علی مینٹری کالج سانگھڑ میں ادا کی گئی۔(مرسل: حافظ عبدالقیوم ڈاہری)
2اکتوبر 2016ء بروزاتوارڈاکٹر اصغر جوگی کی والدہ، حافظ آفتاب عالم جوگی کی دادی کاانتقال ہوگیانمازجنازہ ۹بجے صبح آبائی گاؤں ننڈھی ٹھری میں اداکی گئی۔
6اکتوبر 2016ء بروزجمعرات ذوالفقار علی طاہر اور شیخ عبدالصمد مدنی کی پھوپھی آبائی گاؤں ساماروموری میں انتقال کرگئیں، نماز جنازہ مولانا لیاقت علی بلوچ نے پڑھائی۔ مرحومہ حافظ عبدالوہاب امام وخطیب مسجدابوھریرہ نیاباد کی نانی تھیں۔
7اکتوبر 2016ء بروزجمعہ گوٹھ بہادرکلوئی کے جماعتی امیرخاصخیلی کے چاچا سہراب خان انتقال کرگئے۔(ابوعطاءاللہ محمدشفیع محمدی)
8اکتوبر 2016ء بروزہفتہ مدرسہ شمس العلوم بدین کے طالب علم احمدانصاری اور عبداللہ انصاری کے بھائی ممتازا نصاری روڈ حادثہ میں انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ دس بجے صبح ادا کی گئی۔
(حفیظ الرحمٰن رحمانی)
20اکتوبر 2016ء بروزجمعرات نواب شاہ کے جماعتی مولانا فتح اللہ جمالی کی والدہ انتقال کرگئیں۔(عبدالسلام جمالی)
21اکتوبر 2016ء بروزجمعہ مولاناعبدالحمید عابد سابق مدرس جامعہ محمدیہ جلالپور پیروالاموجودہ شیخ الحدیث مرکز ابن القاسم ملتان کے والد انتقال کرگئے۔(انس کاکا)
21اکتوبر 2016ء بروزجمعہ لغتِ عربی کے ماہر ’’آسان عربی‘‘  اور’’اقرأ‘‘کے مصنف مولانابشیراحمد سیالکوٹی انتقال کرگئے۔(انس کاکا)
27اکتوبر 2016ء بروزجمعرات گوٹھ اگروراہونزدنیوسعید آباد کے جماعتی عبدالخالق کوری کی والدہ انتقال کرگئیں۔
(ابوعطاء اللہ محمد شفیع محمدی)
19ستمبر 2016ءبروز بدھ بعدنمازظہر جامع مسجد ابوھریرہ نیاباد لیاری کراچی کے جماعتی آصف بھائی کے والدمحترم انتقال کرگئے۔
(حافظ عبدالوہاب)
29ستمبر 2016ءبروز جمعرات پروفیسر طالب الرحمٰن شاہ، شیخ توصیف الرحمٰن راشدی، ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کی والدہ، انتقال کرگئیں، نماز جنازہ عبدالحکیم (خانیوال) میں ادا کی گئی۔
28ستمبر 2016ءبروز بدھ دیہہ پھلیل نزد شاہ پور جہانیاں کے جماعتی مولانا محمدنصراللہ سابق مفتی جامعہ دار الارشاد پیرآف جھنڈو انتقال کرگئے، مرحوم مولانا محمد اشفاق امام وخطیب مسجد اہل حدیث شہداد کوٹ کے کزن تھے۔
27ستمبر 2016ءبروز منگل ضلع مٹیاری کی اہم جماعتی شخصیت کھوسہ قوم کے سردار رئیس محمدخان کھوسو انتقال کرگئے،نماز جنازہ محمدی مسجد اڈیرولال میں پروفیسر محمد جمن کنبھر کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ (ولی محمدخاصخیلی)

About admin

Check Also

Khatme Quran – Almahad us Salafee

By Sheikh Abdullah Nasir Rehmani hafidhahullah at Masjid Noorul ilm new name Masjid Junaid (almahad …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *