Home » Dawat E Ahle Hadith Magazine » 2016 » July Magazine » Ghair Siyasi Mukhtasir Khabrain

Ghair Siyasi Mukhtasir Khabrain

Sorry, this entry is only available in Urdu. For the sake of viewer convenience, the content is shown below in the alternative language. You may click the link to switch the active language.

’’عقابی آنکھوں والاسپاہی‘‘
جنرل حمیدگل عقابی آنکھوں والاسپاہی امریکہ کاشدیدمخالف تھا، کراچی میں امت کی سالگرہ کی تقریب تھی، غالباً کسی ہوٹل میں پروگرام رکھا گیا تھا، جنرل صاحب کا بھی مدعوہونالازمی امرتھا، ان دنوں امریکہ پاکستان کوآنکھیں دکھارہاتھا،اس کاہاتھ مروڑ کرمزید چاکری کیلئے مجبور کررہاتھا، اخباروں میں خوفناک تجزئے شایع ہورہے تھے، ملکی معیشت کا رونا رویاجارہا تھا، پاکستان کے نادہندہ ہونے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ کوئی کہہ رہا تھا کہ امداد رکی تو پاکستان سوڈان بن جائے گا، کوئی کہہ رہا تھا کہ پاکستان نصف صدی پیچھے چلاجائےگا، دنیا ہمارے اثاثے ضبط کرلے گی،ہمارے طیارے جبری روک لیئے جائیں گے۔ غرض عجیب طرح کی صورتحال تھی اوراس عجیب صورتحال میں جنرل حمید گل نے عجیب بات کہی،انہوں نے کہا کہ امریکہ ہم پر پابندیاں نہیں لگائے گا وہ ہمیں اپنادست نگررکھنا چاہتا ہے اور جانتاہے کہ پاکستان پرپابندیاں لگائیں تو یہ ملک اپنے پیروں پرکھڑا ہوجائے گا، پاکستانی بڑے ہی باصلاحیت ہیں وہ کسی نہ کسی طرح جی ہی لیں گے، یہ خود پر انحصار کرسکتے ہیں۔(روزنامہ امت کراچی18-05-2016)
بھارت کی نئی آبی دہشت گردی
بھارت نے خطے میں نئی آبی دہشت گردی شروع کرتے ہوئے، اپنے دریاؤں کارخ بدلنے کے متنازعہ منصوبے پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں گنگا اور یریم پٹرا سمیت پانچ دریاؤں کا رخ بدلاجائےگا۔ آبی دہشت گردی کے اس منصوبےکی آڑ میں بھارت نے دریائےچناب پرقبضے کی تیاری مکمل کرلی ہے جس کے نتیجے میں دریائے چناب مرالہ سے تریموں تک خشک ہونے سمیت پاکستانی پنجاب خصوصا جنوبی پنجاب کے لہلہاتے سرسبز علاقے بنجر ہونے کاخدشہ بڑھ گیا ہے۔(روزنامہ امت کراچی18-05-2016)
مالدیپ-ایران سے سفارتی تعلقات توڑدیئے
مالدیپ نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا اعلان کیا ہے۔ مالدیپ کا کہنا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ وخلیج عرب میں امن وسلامتی کو نقصان پہنچارہاہے جبکہ مالدیپ کی سلامتی خلیج کی سلامتی سےہی منسلک ہے اس سے قبل سعودی عرب، خلیجی ممالک اور ایک افریقی ملک، بحرین،ا مارات، کویت وقطر نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات ختم یامحدود کئے ہیں۔(روزنامہ امت کراچی19-05-2016)
بھارتی حاجیوں پرٹیکس عائد
بھارت میں نریندر مودی حکومت نے پرائیوٹ ٹورآپر یٹرز سے حج وعمرہ کیلئے ٹیکس سروس کی وصولی کاآغاز کردیا ہے جس پر ٹور آپریٹرز نے یہ ٹیکس عازمین حج سے وصول کرنا شروع کردیا ہے۔یوں حج کیلئے جانے والوں کو12سے13ہزار روپے اضافی دیناپڑرہے ہیں۔ ٹیکس سروس وصولی پر بھارتی مسلمانوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
(روزنامہ امت کراچی19-05-2016)
سعودی عرب میں قبر وقبرستان کامعاملہ
بیسویں صدی کے اوائل تک جنت البقیع میں بھی مزارات موجود تھے جو1925ءشرک وبدعت کے باعث گرادیئے گئے۔ آپ کو ایک عام سعودی کے طرز تخاطب یارہائش سے لاکھ شکایت ہو لیکن درحقیقت
بعض معاملات میں وہ سختی کے ساتھ سنت نبوی کو سینے سے لگائے بیٹھے ہیں اکثراوقات ان کی خوشی وغمی کی تقریب میں شرکت کا موقعہ ملا اور بیشتر کو نمود ونمائش سے پاک پایا۔سعودی، میت کو شرعی اصولوں کے مطابق دفناتے ہیں۔ باقاعدہ بغلی قبر تیار کی جاتی ہے اور مُردہ کو اس میں رکھا جاتا ہے۔ قبر پر کوئی کتبہ نہ ہی چراغ یاخوشبوء سلگائی جاتی ہے۔مسلم شریف کی روایت میں قبروں کوپختہ کرنے،کچھ لکھنے اور بلند وبالاتعمیر کی سختی سے مخالفت کی گئی ہے۔قبر میں میت کو رکھکر عرقِ گلاب چھڑکنا بھی بدعات میں سے ہے۔ آج کل ہم اپنےہاں قبرستان میں ہر قبر پر اسلامی کلمات سے مزین کتبے اس شان میں دیکھتے ہیں کہ گویا قبروں کا ایک دوسرے سےآگے نکلنے کا مقابلہ ہورہا ہو۔ لیکن اگر کبھی رات کو جانے کااتفاق ہو تو یہی کتبے کتے بلیوں کا مسکن نظرآتے ہیں۔
یاد رکھیئے!بالعموم زیارتِ قبور مستحب ہے۔لیکن کسی خاص دن اجتماعی اور انفرادی حیثیت سے بطور رواج قبروںکی زیارت کرنا خوشبوسلگانا کسی حدیث سے ثابت نہیں۔
(روزنامہ امت کراچی19-05-2016)

About ادارہ

Check Also

جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرِ انتظام ماہانہ تبلیغی و اصلاحی دورہ جات

Sorry, this entry is only available in Urdu. For the sake of viewer convenience, the …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *