Home » Dawat E Ahle Hadith Magazine » 2016 » August Magazine » غیر سیاسی مختصر خبریں

غیر سیاسی مختصر خبریں

Sorry, this entry is only available in Urdu. For the sake of viewer convenience, the content is shown below in the alternative language. You may click the link to switch the active language.

سحری اور احتیاط

آج کل جو آخر وقت تک سحری کھانے کارواج ہورہاہے، یہ خلاف احتیاط ہے۔ اس لئے احتیاطاً پانچ دس منٹ پہلے ہی سحری ختم کردینی چاہئے۔ !!!(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند بحوالہ روزنامہ امت کراچی17-06-2016)

پاکستان وافغانستان ایک ہی گھر میں

جنوبی وزیرستان کے باشندے زرباغ نے1961ء میں پیدا ہونے والے بیٹے کا نام پاکستان رکھا اور1969ء میں پیدا ہونے والے بیٹے کا نام افغانستان رکھا پاکستان اورافغانستان آج بھی ایک ہی گھر میں رہ رہے ہیں۔(روزنامہ امت کراچی20-06-2016)

قادیانیوں کی جرمنی سے دھمکی

اینکر حمزہ عباس کی طرف سے ٹی وی پروگرام میں قادیانی حمایت پر علماء کی طرف سے اس کےخلاف فتویٰ جاری کرنے کے خلاف ایک عالم کو جرمنی سے کال آئی اور کہاگیا:آج کل آپ کچھ زیادہ ہی ایکٹو نظر آرہے ہیں ،بھٹو اورضیاء الحق نہیں رہے تو تم بھی نہیں رہو گے۔
(روزنامہ امت کراچی20-06-2016)

تلخی چھوڑیں پرسکون رہیں

کچھ لوگ عداوت، انتقام کی آگ اور تعصب کو اپنی زندگی میں بڑی جگہ دیتے ہیںلیکن زندگی میں ایک لمحہ ایسا ضرور آتا ہے کہ وہ اگلے کو معاف کردیتے ہیں ۔یوں ان کی زندگی کابڑا حصہ تلخیوں کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے۔(روزنامہ امت کراچی16-06-2016)
متعصب ممالک میں سرفہرست بھارت اورایران!
سوئیڈن کے ماہرین نے دنیا بھر میں نسل پرستی کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ جس میں بھارت اور ایران متعصب ترین ممالک قرار دیئے گئےہیں۔ ایران انتہا پسند شیعہ اکثریت کاملک ہے۔ ایران کی حالت یہ ہے کہ وہاں کی حکومت نے اپنے دارالحکومت تہران میں سنیوں کی ایک بھی مسجد قائم کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ دنیا بھر میں اتحاد بین المسلمین اور شیعہ سنی کانعرہ لگانے والے ملک ایران میں کہیں بھی سنی مسلک کی مسجد بنانے اور وہاں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔2011ء سے اب تک چارسوسنی مسلمانوں کو تختہ دار پر لٹکایا جاچکا ہے۔ شام میں بشار الاسد کی سفاک حکومت کی حمایت اور عراق کا امن تباہ کرنے میں بھی ایران کی حمایت یافتہ تنظیمیں پیش پیش ہیں۔
(روزنامہ امت کراچی12-06-2016کے ادارتی شذرے سے اقتباس)

احساس

20منٹ بجلی کے تعطل پر پہنچنے والے قومی نقصان کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےجاپان کے وزیربجلی نے اتنی ہی دیر تک قوم کے سامنے گھٹنوں کے بل جھکے رہ کر معافی مانگی۔
(روزنامہ امت کراچی18-06-2016)
وقت مقرر
طائف کے مقامی قبرستان میں ایک شخص نے اپنی ماں کو قبر میں اتارا،رونے لگا،قبر میں گرپڑا،بے ہوش ہوگیا۔ اسپتال لے جایاگیا۔ ڈاکٹرز نےاس کی موت کی تصدیق کردی۔
(روزنامہ امت کراچی21-07-2016)

About ادارہ

Check Also

جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرِ انتظام ماہانہ تبلیغی و اصلاحی دورہ جات

Sorry, this entry is only available in Urdu. For the sake of viewer convenience, the …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *