Tabligy Dorajaat

Sorry, this entry is only available in Urdu. For the sake of viewer convenience, the content is shown below in the alternative language. You may click the link to switch the active language.

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ  امابعد

تبلیغی واصلاحی دورہ(دورہ نمبر 1)

رپورٹ :حافظ عبیدالرحمٰن محمدی صاحب

جمعیت اہل حدیث سندھ ایک دعوتی واصلاحی تحریک ہے جوقیام پاکستان سے ہی منہج سلف کی روشنی میں مختلف شعبہ جات میں بحمدللہ مصروف عمل ہے جن میں  بنیادی طور پر شعبہ دعوت وتبلیغ ہے جوکہ انبیاء علیہم السلام کی سنت ہے اور ہر دور کی ضرورت بھی ،سندھ میں شرک جہالت ،بدعات اورخرافات جس  قدر پائی جاتی ہیں اس کا تقاضہ بھی ہے کہ اس شعبہ میں بھرپور توانائیاں صرف کی جائیں ۔

جمعیت اہل حدیث سندھ انہی وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے اس شعبہ میں خاص توجہ دے رہی ہے  اس شعبہ میں پورے سندھ میں سالانہ ،ماہانہ اور ہفتہ وار دروس کا سلسلہ جاری ہے  امیر جمعیت اہل حدیث سندھ  فضیلۃ  الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی  حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایت سے اس میں مزید وسعت دیتے ہوئے مختلف علاقوں میں تبلیغی واصلاحی دورہ جات کا آغاز کیا جاچکا ہے ۔

پہلے مرحلہ میں ضلع ٹھٹہ ،ضلع سجاول اور گولارچی شہر کا انتخاب کیا گیا اس دورہ کا آغاز 17 نومبر 2018ء بروز ہفتہ کو ہوا،اس دورہ میں کراچی سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں الشیخ داؤد شاکر حفظہ اللہ ،الشیخ عبدالمالک مجاہد حفظہ اللہ،محترم سعد بن عبدالعزیز اور راقم(عبیدالرحمن محمدی) شامل تھے اس دورہ کی تیاری میں ہمارے محترم  جناب ڈاکٹر عبدالرشید صاحب(آف سانگھڑ)محترم جناب محمد اعظم لانڈرصاحب (ناظم تبلیغ)محترم جناب  عامر چھوٹانی صاحب (خازن المعہد السلفی ) اور محترم جناب سعد بن عبدالعزیز (آف کراچی)نے خوب محنت کی اور تمام پروگرامز کو ترتیب دیا ۔فجز اھم اللہ خیراً

ہمارے سفر کا آغاز بروز ہفتہ صبح11:30 بجے المعہدا لسلفی سے ہوا،محترم شیخ صاحب کے حکم پر عمل کرتے ہوئے مختلف مساجد کےلیے کتابوں اور قرآن کریم کی صورت میں تحائف بھی تیار کیے گئے ۔

پہلاپروگرام( دھابیجی):

ہماری پہلی منزل ضلع ٹھٹھ کے چھوٹے شہر دھابیجی کے علاقہ گوٹھ یعقوب آباد میں قائم مسجد ابوھریرہ تھی جہاں ہم 12:30 بجے پہنچے ،محترم جناب شاد صاحب حفظہ اللہ (ناظم جمعیت اہلحدیث  سندھ ضلع ٹھٹہ) نے جماعتی احباب کے ساتھ استقبال کیا،نماز ظہر کےبعد دروس کا آغاز ہوا سب سے پہلے مجھے (راقم الحروف) کو حقوق العباد پر گفتگو کے لیے مدعو کیا گیا 20منٹ کے درس میں صحیح مسلم کی اصلاح معاشرہ واسلامی  اخوت کے اصولوں پر مبنی حدیث” ولاتحاسدو ولاتباغضوا “کو بیان کیا اس کے بعد الشیخ عبدالمالک مجاہد حفظہ اللہ  کو مدعو کیا گیا  جنہوں نے اللہ رب العزت کی عظمت اور اس کے حقوق کو قرآنی آیات کی روشنی میں بہترین انداز سےبیان کیا اس کے بعد الشیخ داؤد شاکر حفظہ اللہ کو خطاب کے لیے مدعوکیاگیاجنہوں نے سب سے پہلے جمعیت اہل حدیث سندھ کا مختصر تعارف  اور بالخصوص دعوتی میدان میں اس کی خدمات کا تعارف پیش کیااس کے بعد حاضرین مجلس کو نصیحت کرتے ہوئے امت پر عائد امر بالمعروف والنھی عن المنکر کے فریضہ سے باخبر کیا اور دین کامل پر کما حقہ عمل کرنے کی نصیحت کی بالخصوص فتنوں کے دور میں سنت رسول ﷺ کے ساتھ تمسک پرزوردیا۔پروگرام کے اختتام پر محترم جناب شاد صاحب نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اورتمام حاضرین کے لیے طعام کا اہتمام  کیا فجزاہ اللہ خیراواحسن الجزاء

نماز عصر کی ادائیگی کے بعد وہاں سے روانگی  ہوئی ہماری دوسری منزل تھی میرپور ساکرو شہر میں قائم مسجد ابوعبیدہ بن جراح، جہاںمحترم جناب ڈاکٹر عبدالصمد صاحب نے احباب جماعت کے ساتھ استقبال کیا۔

دوسرا پروگرام (ساکرو):

یاد رہے اس پورے دعوتی واصلاحی دورہ میں محترم جناب حفیظ الرحمٰن صاحب ( امیر جمعیت اہلحدیث  ضلع سجاول)جو ضلع ٹھٹھ اور ضلع سجاول میں ہونے والے تمام پروگرام میں نا صرف ساتھ رہے بلکہ ان تمام پروگرام کو احباب جماعت سے ملکر مرتب کرنے ،تشہیر کرنے اور چلانے میں مصروف عمل رہے فجزاہ اللہ خیرا۔

نماز مغرب کے بعد پروگرام کا آغاز ہوا حسب سابق مجھے (راقم الحروف )دعوت دی گئی میں نے صحیح بخاری کی حدیث ان من شجرۃ شجرۃ لا تسقط ورقھا کو بیان کرکے مسلمان کے اخلاق وکردار کو عمدہ بنانے کی نصیحت کی اس کے بعد شیخ عبدالمالک مجاہد حفظہ اللہ  کو مدعو کیا گیا جنہوں نے اطاعت رسول ﷺ پربڑی نفیس گفتگوکرکے حاضرین مجلس کو اطاعت رسول ﷺ کی نصیحت کی ،آخری خطاب کے لیے الشیخ داؤدشاکر حفظہ اللہ کو مدعو کیاگیا جنہوں نے جمعیت اہل حدیث سندھ کا مختصر تعارف پیش کرنے کے بعد  معاشرے میں دین کے نام پر ہونے والی خرافات کا رد پیش کیا اور حاضرین مجلس کو نصوص کی روشنی میں صحیح دین  کی پہچان کرائی اور اتباع رسول ﷺ کو اختیار کرنے کی نصیحت کی  اورپروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات  کے ساتھ کیا۔

تیسرا پروگرام (گولارچی شہر):

نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد تیسری منزل کی طرف سفر شروع ہواہم رات 11:30 بجے گولارچی شہر پہنچےجہاں ہمارے شاگرد محترم جناب مولانا قاری آصف صاحب نے احباب جماعت کے ساتھ استقبال کیاکھانےسے فراغت کے بعد بڑے بھائی جناب ارشد صاحب کے گھر قیام کیا نماز فجرکے بعد گولارچی شہر میں قائم جامع مسجد دارالسلام میں الشیخ داؤد شاکر حفظہ اللہ نے درس ارشاد فرمایا جس میں انہوں نے بہترین انداز میں مقام رسولﷺاور بعثت رسول ﷺ کے مقاصد کو بیان کیا جبکہ الشیخ عبدالمالک مجاہد حفظہ اللہ نے شہر کے مضافاتی علاقہ  میں درس ارشاد فرمایا جس میں انہوں نے فکر آخرت کے عنوان پر گفتگوکی ۔

چوتھا پروگرام( ٹھٹہ شہر):

درس کے بعد صبح 10بجے تک آرام کیا 10:30 بجے میر ے گاؤں چک نمبر 2 پہنچے جہاں ناشتہ کرنے کےبعد چوتھی منزل ٹھٹہ شہر کی طرف سفر شروع ہوا،ظہر کے وقت ٹھٹہ شہر میں قائم مسجد میں پہنچے جہاں محترم جناب مولانا طاہر صاحب نے احبا ب جماعت کے ساتھ استقبال کیا، نماز کے بعد درس کا آغاز ہوا حسب سابق مجھے درس کے لیے مدعوکیا گیا میں نے ابوداؤد کی ایک حدیث :الرجل علی دین خلیلہ۔۔۔ کی روشنی  میں اچھی اور بری صحبت کے  اثرات پر گفتگو کی بعد ازاں الشیخ عبدالمالک مجاہد حفظہ اللہ کو مدعوکیاگیا انہوں نے فکر آخرت کے عنوان پر گفتگوکرکے ایمان کو تازگی بخشی ،حاضرین مجلس کو موت کی تیاری کی نصیحت کی آخر میں الشیخ داؤد شاکر حفظہ اللہ کو دعوت خطاب دی گئی انہوں نے اپنے خطاب میں جمعیت اہل حدیث سندھ کے مختصر تعارف کے بعد سامعین کو فتنوں سے آگاہ کیااور اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺکے ساتھ سچی عقیدت اور صحیح تعلق قائم کرنےکی نصیحت کی اور معاشرے میں قائم شرک،بدعات وخرافات سے دور رہنے کی تلقین کی پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا نماز عصر کی ادائیگی کے بعد سجاول شہر کی طرف سفر شروع ہوا۔

پانچواں پروگرام (سجاول شہر):

4:50منٹ پر سجاول شہر میں نئی تعمیر ہونے والی رحمٰن مسجد پہنچے  الحمدللہ یہ اس شہر میں جمعیت اہل حدیث سندھ کی دوسری مسجد ہے جو شہر کے وسط میں ہے احباب جماعت یقیناً مبارک باد کے مستحق ہیں مسجد الحمدللہ تعمیر کے آخری مراحل میں ہے اس کے بعد نماز مغرب میں محلہ توحیدآبا د میں قائم مرکز امیر حمزہ پہنچے ،نماز مغر ب کے بعدپروگرام کا آغاز ہوامجھے(راقم) درس کےلیے مدعو کیا گیا راقم نے”کثرت حقانیت کی دلیل نہیں کے” عنوان  پر گفتگو کی جس میں گمراہ مسالک کی  اس دلیل پر کہ ہم تعداد میں زیادہ ہیں اور تم کم ہو پر نصوص کی روشنی میں رد پیش کیا۔

اس کے بعد الشیخ عبدالمالک مجاہدحفظہ اللہ کو مدعو کیا گیا  انہوں نے دعوت انیباءعلیہ السلام، ان کے خلاف ہونے والی سازشیں اور اللہ تعالی کا انبیاء اور اہل ایمان کی حفاظت فرمانا اور اہل باطل کو نیست ونابود کرنا اس پر قرآنی نصوص پیش کرکے سامعین کے ایمان کو گرمایا۔

اس کے بعد آخری خطاب  کے لیے الشیخ داؤد شاکر حفظہ اللہ کو دعوت دی گئی انہوں نے جمعیت اہل حدیث سندھ کے مختصر تعارف کے ساتھ بڑی مدلل گفتگو کرتے ہوئے دین کے نام پر ہونے والے شرک وکفر ،بدعات ورسومات کو دین سے کھلی بغاوت قراردیا اور دین حق کا تعارف پیش کیا،اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ کے حقوق کو بالاختصار بیان کیا اور آخر میں سامعین کو استقامت ، دین حق سے تعلق کو قائم کرنے اور اپنے گناہوں سے توبہ کی تلقین کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔

بحمدللہ !اس آخری پروگرام پر ہمارے اس دورے کا بھی اختتام ہوا۔

یہ دورہ پہلا تجرباتی دورہ تھاجو بحمدللہ کامیاب رہا ساتھیوں کا بھرپورتعاون شامل  حال رہا  بالخصوص  محترم جناب حفیظ الرحمٰن صاحب جو سفر میں ہمارے ساتھ رہے اورتمام پروگرام کی نگرانی کرتے رہے اللہ رب العزت ان تمام ساتھیوں کی کاوشوں کو ذخیرہ آخرت بنادے ۔

نماز عشاءکے بعد واپسی کا سفر شروع ہوا اور اللہ تعالی کے فضل وکرم سے خیروعافیت کے ساتھ رات 11:30بجے المعہد السلفی پہنچ گئے۔

آخر میں اپنے رب سے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی ہم سب کی دینی، دعوتی واصلاحی کوششوں کو شرف قبولیت بخشے ۔آمین

تبلیغی واصلاحی دورہ(دورہ نمبر 2)

رپورٹ:ڈاکٹرعبدالرشیدصاحب

ناظم مالیات جمعیت اہل حدیث سندھ

امیر جمعیت اہلحدیث سندھ فضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایت پر المعہدالسلفی میں تعلیمی تعطیلات کے موقع پر پانچ روزہ تبلیغی دورہ ترتیب دیا گیا ۔

ڈاکٹر عبدالرشید( ناظم مالیا ت جمعیت اہلحدیث سندھ)،حاجی اعظم لانڈر( ناظم تبلیغ جمعیت اہلحدیث  سندھ) ،الشیخ محمد داؤد شاکر حفظ اللہ (نائب مدیر المعہد السلفی )شیخ ارشد علی حفظہ اللہ(آف کراچی)اور شیخ عبدالرزا ق حفظہ اللہ (مدیر شیخ الحدیث جامعہ بدیع العلوم نیو سعید آباد)پر مشتمل یہ وفد پانچ روزہ تبلیغی واصلاحی دورےپر 25نومبر بروز اتوار روانہ ہوا۔

ڈاکٹر عبدالرشید اورجناب اعظم لانڈر صاحب کی مشاورت سے مختلف ضلعوں کے مختلف شہر وں کا انتخاب کیا گیا،اورہر ضلع کے ذمہ داران کو ایک ہفتہ قبل مطلع کیا گیا ،احباب جماعت نےجگہ جگہ پر جوش استقبال کیا اور بڑے اچھے انداز میں تبلیغی واصلاحی پروگرام  منعقد کیا لوگوں  کی بڑی تعداد ان پروگراموں میں شریک رہی اورعلماء کے دروس سے مستفید ہوئی ۔

احباب جماعت نے اس تبلیغی واصلاحی دورہ کے انعقادپر بہت ہی خوشی اور مسر ت کا اظہا رکیااورآئندہ اپنے اپنے علاقوں میں اسی طرح کے دورہ جات کی خواہش کا اظہا رکیا۔

احباب جماعت کی خوشی ،عوام الناس کا ان پروگراموں میں بھرپور شرکت اورذوق وشوق سے استفادہ کرنا اور سوالات کے ذریعے دینی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا اورپھر بعدمیں منتظمین  کی طرف سے ان دروس کے فوائد وثمرات کے اظہار سے اس کی اہمیت وافادیت اور بڑھ کر سامنے آئی ۔(یاد رہےکہ یہ دوسرا تبلیغی واصلاحی دورہ ہے،پہلا دورہ ضلع ٹھٹھ اور سجاول کا تھا۔)

25نومبر برو زاتوارطہر تا عصر جامع مسجد اہلحدیث بھان سعید آباد ضعلع دادومیں پروگرام  منعقد ہوا جس میں فضیلۃ الشیخ محمدداؤد شاکر حفظہ اللہ ،شیخ ارشد علی حفظہ اللہ اور شیخ عبدالرزاق دل حفظہ اللہ نے خطاب کیا۔(ذمہ دار،مولانامحمد موسی جمالی)

25نومبر بروز اتوار بعد نماز مغرب جامع مسجد اہلحدیث سہون شریف ضلع جامشورو میں پروگرام منعقد ہوا جس میں الشیخ محمد داؤد شاکر حفظہ اللہ ،شیخ ارشد علی حفظہ اللہ  اور شیخ عبدالرزاق دل حفظہ اللہ  نے خطاب کیا۔(ذمہ دار،واحد بخش)

رات کا قیام محمد ابراھیم صاحب مہڑ شہرمیں ہوا۔

26نومبربروز پیر بعد نماز فجر جامع مسجد اہلحدیث کھڈہری ضلع دادومیں شیخ ارشد علی صاحب  اور شیخ عبد الرزاق  نے خطاب کیا۔

بعدنماز ظہر تا عصر جامع مسجد اہلحدیث سیتا شہر ضلع دادو میں پروگرام منعقد ہوا ۔جس سے شیخ محمدداؤد شاکر حفظہ اللہ ،شیخ ارشد علی حفظہ اللہ ،شیخ عبدالرزاق دل حفظہ اللہ اور مولانااعظم لانڈر نے خطاب کیا۔

بعد نماز مغرب تاعشاء جامع مسجد اہلحدیث خیرپور ناتھن شاہ میں پروگرام منعقد ہوا جس سے شیخ ارشد علی حفظہ اللہ اورشیخ عبدالرزاق دل حفظہ اللہ نے خطاب کیا۔

بعد نماز عشاء جامع مسجد سلفیہ دڑی محلہ لاڑکانہ میں سیر النبی ﷺکانفرنس منعقد ہوئی جس سے شیخ محمد داؤد شاکر حفظہ اللہ ،جناب اعظم لانڈر صاحب ،شیخ ارشد علی حفظہ اللہ اور شیخ عبدالرزاق حفظہ اللہ نے خطاب کیا۔

رات کا قیام : جناب ڈاکٹر عبدالمالک شیخ صاحب( لاڑکانہ )کے ہاں ہوا۔

27نومبر 2018ء بروز منگل صبح 10 بجے جامع مسجد اہلحدیث پنو عاقل کے خطیب مولانا محمد اسلم رحمہ اللہ کے جنازے میں شرکت کی۔

بعدنماز جنازہ :عبداللطیف بھائی کو ٹ گلو پنو عاقل کے پا س ناشتہ کیااوربعد از ناشتہ مسجد کے پلاٹ کا وزٹ کیا۔

بعد نماز ظہر تاعصر مدرسہ دارالقرآن والحدیث (مرکزاہلحدیث) میرپورماتھیلوضلع گھوٹکی میں پروگرام ہواجس میں شیخ محمد داؤد شاکر حفظہ اللہ،مولانا اعظم لانڈر صاحب اورشیخ عبدالرزاق حفظہ اللہ نے خطاب کیا۔(حافظ عبدالسمیع لنڈ )

بعد نماز مغرب جامع مسجد اہلحدیث گوٹھ ڈنو ماکوضلع گھوٹکی میں پروگرام ہواجس سے شیخ ارشد علی حفظہ اللہ  اور شیخ عبدالرزاق حفظہ اللہ نے خطاب کیا۔

بعد نماز مغرب جامع مسجد اہلحدیث ڈہر کی شہر ضلع گھوٹکی میں شیخ محمد داؤد شاکر حفظہ اللہ اور مولانا اعظم لانڈر نے خطاب کیا ۔

(ناظم :اشرف محمدی)

بعد نماز عشاء جامع مسجد اہلحدیث گوٹھ نیو چنڑ ضلع گھوٹکی میں پروگرام ہوا جس سے جناب محمدداؤد شاکر حفظہ اللہ،مولانا اعظم لانڈر صاحب اور شیخ عبدالرزاق حفظہ اللہ نےخطاب کیا

رات کا قیام :گوٹھ نبی بخش لنڈ میں شیخ مولابخش محمدی اورشیخ عبدالسمیع محمدی کےپاس ہوا۔(مولابخش محمدی )

28نومبر 2018ء بروز بدھ بعد نماز فجر جامع مسجد اہلحدیث گوٹھ  نبی بخش لنڈ میں شیخ محمد داؤد شاکر حفظہ اللہ اور شیخ ا رشد علی حفظہ اللہ نے خطاب کیا۔

بعد نماز ظہر تاعصر مدرسہ دارالقرآن والحدیث کشمور میں شیخ محمد داؤد شاکر حفظہ اللہ اور شیخ عبدالرزا ق حفظہ اللہ  نےخطاب کیا۔

(ذمہ دار لطف اللہ )

شیخ ارشدعلی حفظہ اللہ طبعیت ناسازی کی وجہ سے واپس کراچی آگئے اور مولانا اعظم لانڈر صاحب پہلے سے طے شدہ وڈامہیسر پروگرام میں تشریف لے گئے ۔

بعدنماز مغرب ٹھل ضلع جیکب آباد کے نوجوانو ن بھائی محمد شاہد بروہی کے گھر میں احباب جماعت سے ملاقات ہوئی اورشیخ محمد داؤد شاکرحفظہ اللہ نےخطاب کیا۔

اوریہاں سے مولاناسعید بھٹو صاحب امیر جمعیت اہل حدیث ضلع شکارپور اس وفد کواپنی گاڑی پرلینے آگئے اورشکار پو رلے آئے۔ اور رات کا قیام جامع مسجد صراط مستقیم شکارپور میں ہوا اور میزبان بھی مولاناسعیدبھٹوہی ٹھرے۔

بعدنماز عشاء جامع مسجد اہلحدیث وڈامہیسر خیرپور میں مولانا اعظم لانڈر صاحب نےخطاب کیا۔

29نومبر 2018ءبروزجمعرات بعد نماز فجر جامع مسجد صراط مستقیم شکارپور شہر میں جناب محمد داؤد شاکر حفظہ اللہ نےدرس دیا اورجامع مسجد اہلحدیث میں شیخ عبدالرزاق حفظہ اللہ نے در س دیا۔

بعد نماز ظہر تا عصر جامع مسجد محمدی خیرپور شہرمیں ضلعی میٹنگ ہوئی جس میں فضیلۃ الشیخ حافظ محمد سلیم حفظہ اللہ  نے خصوصی شرکت کی  اور حافظ محمد سلیم حفظہ اللہ اورشیخ محمد داؤد شاکر حفظہ اللہ کا خطاب ہوا۔

بعد نماز مغرب جامع مسجد اہلحدیث قریشی گوٹھ سکھر میں پروگرام ہوا جس سے محترم جناب الشیخ حافظ محمد سلیم حفظہ اللہ اور شیخ محمد داؤد شاکر حفظہ اللہ نےخطاب کیا۔

بعد نماز عشاء جامع مسجد اہلحدیث روہڑی شہر میں پروگرام منعقد ہوا جس سے محترم جناب شیخ حافظ محمد سلیم حفظہ اللہ اورمحترم جناب شیخ محمد داؤد شاکر حفظہ اللہ نے خطاب کیا۔(قادر بخش)

About شیخ عبید الرحمٰن محمدی

Leave a Reply