Saniha Burma

Sorry, this entry is only available in Urdu. For the sake of viewer convenience, the content is shown below in the alternative language. You may click the link to switch the active language.

دفتر المعہد السلفی میں فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانی حفظہ اللہ نے سانحہ برما پر احباب جماعت کے نام دکھ بھرا آڈیوپیغام ریکارڈ کرایا جو جمعیت اہل حدیث سندھ کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیاجاسکتاہے، وہ آڈیوپیغام تحریری صورت میں قارئین کے پیشِ نظر ہے،ملاحظہ ہو:

الحمدللہ والصلوۃ والسلام علی رسول اللہ ،وبعد
میں احقرالعباد عبداللہ ناصررحمانی،امیرجمعیت اہل حدیث سندھ آپ احباب سے مخاطب ہوں، اس وقت ہمیں جس الم ناک صورتِ حال کا سامنا ہے وہ یہ ہے کہ برما کے ہمارے مسلمان بھائی ایک بڑی بربریت کاسامنا کررہے ہیں انتہائی تکلیف دہ واقعات سننے کو مل رہے ہیں، ہر روز تواتر کے ساتھ یہ حوادث جاری اورقائم ہیں، یہ صورت حال ایسی ہے کہ جس پر خاموشی اختیار کرنا،بے حسی کا مظاہرہ کرنا ،کتاب وسنت کے اور ہماے منہج کےخلاف ہے۔ نبیuکی ایک حدیث کچھ عرصہ قبل پڑھی تھی:
من لم یھتم امورنا فلیس منا.
جو شخص ہمارے امور کو سنے اور اہتمام نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
ہمارے امور سے مراد مسلمانوں کےامور ہیں، مسلمان جہاں بھی ہوں ،نبیuکا فرمان ہے:
مثل المؤمنین فی توادھم وتراحمھم وتعاطفم مثل الجسد اذا اشتکی منہ عضو تداعی لہ سائر الجسد بالسھر والحمی.
کہ مسلمان آپس میں محبت اورپیار ومودت میں ایک جسم کی مانند ہیں ایک مسلمان کے کسی عضو میں تکلیف ہو تو پورا جسم اس تکلیف سے تڑپتارہتا ہے۔
لہذا مسلمان کہیںبھی ہوں امریکا میں ہوں،برما میں ہوں ان کی تکلیف ہماری تکلیف ہے،ان کی پریشانی ہماری پریشانی ہے، تو اس وقت جس صورت حال کاسامنا ہے ہمارے روہنگیا کے بھائیوں کو،وہ انتہائی ناگفتہ بہ ہے لہذا اس میں سرفہرست دوچیزیں ہیں جوبڑی ہی اہمیت کی حامل ہیں، جن کی دعوت میں اپنے تمام احباب کو دیناچاہوں گا ایک تو ان کے ساتھ بھرپورتعاون ہو ان کو جوغربت اور پریشانی کاسامنا ہے ۔ جو ہجرت کرکے جاچکے ہیں وہ فاقہ کشی کی زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں لہذا ان کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کیاجائے تاکہ ان کو یہ احساس ہو کہ ہمارے پیچھے امت مسلمہ ہے اور وہ ہمارے غم میں شریک ہیں اور ہمارے امور کا اہتمام کررہے ہیں۔
اور دوسراتعلق باللہ ہے ، اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرنا اور صبرو استقامت کا مظاہرہ کرنا۔ الدعاء سلاح المؤمن.دعا مومن کا ہتھیار ہے اور دعا ضرور قبول ہوتی ہے،اللہ تعالیٰ کافرمان ہے:
ادعونی استجب لکم.
یہ اللہ تعالیٰ کا امر بھی ہےاور وعدہ بھی ہے۔
ادعونی :صیغہ امر ہے کہ مجھ سے دعائیں کرو۔
اور وعدہ کیا ہے؟
استجب لکم.کہ میں تمہاری دعائیںقبول کرونگا۔
[وَاِذَا سَاَلَكَ عِبَادِيْ عَـنِّىْ فَاِنِّىْ قَرِيْبٌ۝۰ۭ اُجِيْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ۝۰ۙ ](البقرۃ:۱۸۶)
کہ میرے بندے سےکہہ دوکہ میرا بندہ جب بھی پکارے گا میں اس کی پکار ضرور قبول کرونگا۔
نبیuکافرمان بھی ہے:
سل تعط.
تم مانگو تمہیں دیاجائے گا۔
جہاں بھی مانگنے اور دعا کرنے کاذکر ہے وہاں ساتھ ساتھ دعا کے قبول ہونے کا بھی ذکر ہے۔
لہذا کثرت سے دعائیں کی جائیں، ان حالات میں کچھ لوگ ایسا بھی کردار اداکررہے ہیں جونامناسب معلوم ہوتا ہے ،ان کی تمام تر کوشش کا محور یہ ہے کہ برما کے مسلمانوں کی جوتصویریں اور ان کے حوادث کے فوٹو ان تک پہنچتے ہیں،وہ ان کو آگے sendکرتے ہیں، اور آگے پھیلاتے ہیں اور اسی میں ان کا شب وروز گذررہا ہے، ہوسکتا ہے کہ ان کے دل میں درد ہو اور اسی بناء پر وہ کام کررہے ہوں، لیکن اگر اس میں اشتغال کی بجائے وہ دعائیں کریں تو یہ زیادہ ان شاء اللہ مفید ہوگا، اور کچھ لوگ مزید ڈرامے رچاتے ہوئے اپنے آپ کا وہاں جانا ظاہر کرتے ہیں کہ ہم وہاں پہنچ گئے اور وہاں یہ کررہے ہیں اور یہ کرکررہےہیں ،ہمارے ثقہ ساتھی بتاتے ہیں کہ یہ سب ڈرامہ بازی ہے اور اس طرح وہ اپنی تشہیر کرتے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں ہے آپ یہاں رہ کر اپنے بھائیوں سے رابطہ کریں اور جو ممکن ہوسکے وہ امداد ان تک پہنچائیں۔
احباب کا آخری سوال یہ ہے کہ اگر ہم تعاون جمع کریں تو کس کے حوالے کریں تو اس کے لئے ہمارے پاس ثقہ اور قابل اعتماد چینل بحمدللہ موجود ہے، وہیں کے ایک ساتھی ہیں جو ایک عرصہ قبل پاکستان آئے تھے اور ہمارے اداروں میں زیرتعلیم رہے، جامعہ ابی بکر میں پڑھتے رہے ،وہاں کے اساتذہ ان کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کے منہج کو بھی جانتے ہیں، ان کی صداقت اور امانت کے معترف ہیں ان کانام قاری محمد علی ہے جو اس وقت بھی ہمارے پاس موجود ہیں اورکچھ احباب بھی ان کے ساتھ موجود ہیں جویہاں بھی اور برمی ساتھیوں میں بھی دعوت کا کام کررہے ہیں ،برما میں جہاں بھی ان کے مدارس ہیں وہ جمعیت اہل حدیث کے نام سے بحمدللہ کام کررہے ہیں ہم نے انٹرنیٹ سے ان کی بھرپور کاوش بھی دیکھی ہیں اور طلبہ وطالبات کی ایک تعداد بھی دیکھی ہے گو اس وقت برمی گورنمنٹ نے مدارس پر پابندی لگادی ہے لیکن پھر بھی یہ لوگ خفیہ طور پر دعوت کا کام کررہے ہیں اور تعلیم کا ،اور ساتھ ساتھ جو متاثرین ہیں ان تک پہنچے کا اور ان کو مدد فراہم کرنے کا بحمدللہ کچھ نہ کچھ کام ہورہا ہے ، اور یہ لوگ زیادہ مستحق اور اہل بھی ہیں اندر کے راستے جانتے ہیں، لوگوں کو جانتے ہیں اندر کی زبان کو جانتے ہیں اس کی بجائے اگر میں وہاں چلاجاؤں جس کو کچھ بھی پتا نہیں ہے تو اس کا کچھ بھی فائدہ نہیں ہوگا سوائے ایک کےکہ میرامیڈیا میں نام آجائے گا اور میں اخباروں کی زینت بن جاؤں گا لہذا بہتر یہ ہے کہ ساتھی محمد علی ہم نے ان کو تزکیہ جاری کردیا ہے ،ان شاءاللہ ،یہ اپنے ساتھیوں سمیت آپ تک آئیں گے تو آپ ضرور ان کے ساتھ تعاون کریں اوریہ کہ ہمارے جو ادارے ہیں اور ہمارے دفاتر ہیں کراچی میں اور سندھ میں آپ وہاں بھی جاسکتے ہیں جو آپ کا تعاون پہنچے گا وہ ان شاء اللہ بکمالِ امانت ان کو سونپ دیاجائے گا اور ان شاء اللہ وہاں تک پہنچے گا اللہ کی توفیق سے۔ تو یہ ایک پیغام ہے سب ساتھیوں کے لئے ایک تو دعاؤں میں یاد رکھیں اللہ کاذکر کریں ،ان شاءاللہ اس کا فائدہ اور بڑی قوی تاثیر ہے اور دوسرا اپنا تعاون ان تک پہنچائیں اور یہ ثبوت دیں کہ آپ کے دل میں ان کا درد ہے اور آپ ان کے امور سے غافل نہیں ہیں اور پوری طرح ان کا اہتمام کررہےہیں اوران کو یہ احساس دلارہے ہیں کہ ہم اکیلے نہیں آزمائش میںبلکہ پوری امت مسلمہ اور پاکستان کے سلفی بھائی ہمارے ساتھ ہیں، ان شاء اللہ
ہم بھی اپنے برماکے ساتھیوں کو بذریعہ ہذا یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ان شاءاللہ پاکستان کی جماعت اہل حدیث آپ کے قدم بقدم شانہ بشانہ ساتھ ہے، آپ کیلئے دعاگوہے ۔
تو آپ بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور جو ایک آزمائش اللہ کی طرف سے آئی ہے اس میں سرخروہونے کی کوشش کریں، اور اگر ہم اس میں غافل ہو جائیں تو پھر عنداللہ مسئولیت کا سامنا کرناپڑے گا جو کہ بڑی ہی کڑی ہو سکتی ہے اللہ تعالیٰ ہمارے لئے آسانیاں پیدافرمادے اللہ تعالیٰ ہمارے بھائیوں پر جو ایک آزمائش ہے اللہ ان کو سرخروفرمادے اور بالخصوص جو عزتیں مجروح ہورہی ہیں یااللہ ہماری بہنوں کی حفاظت فرما ،یا اللہ ان کی عزتوں کی حفاظت فرما، یا اللہ جو وہ تکالیف دے رہے ہیں وہ قابل برداشت ہیں اور جو ان کی عزت کا معاملہ ہے یہ وہ معاملہ ہے جو قابل برداشت نہیں ہے، اللہ رب العزت ان کی حفاظت فرمائے اور اللہ رب العزت توفیق دے کہ ہم ان کے دست وبازوبنیں اور ان کے ساتھ تعاون کریں اور ان شاءاللہ یہ تعاون مستقبل میں توحید کو نشرکرنے کا ذریعہ بنے گا اور علم نافع کو عام کرنے کا ذریعہ بنے گا۔
واخردعوانا ان الحمدللہ رب العالمین.

About ادارہ

Check Also

جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرِ انتظام ماہانہ تبلیغی و اصلاحی دورہ جات

Sorry, this entry is only available in Urdu. For the sake of viewer convenience, the …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *