Home » Dawat E Ahle Hadith Magazine » 2017 » January Megazine » مولانا محمدرمضان یوسف سلفی کے چند مراسلے

مولانا محمدرمضان یوسف سلفی کے چند مراسلے

Sorry, this entry is only available in Urdu. For the sake of viewer convenience, the content is shown below in the alternative language. You may click the link to switch the active language.

ماخوذ از اہل علم کے خطوط
bمحترم جناب بھائی محمد یوسف نعیم صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ الحمدللہ میں بھی خیریت سے ہوں اور آپ کی دعاؤں کاطالب۔ آپ کی کتاب فقہی مکاتب فکر1پر تبصرہ لکھ دیا ہے اور ابھی صدائے ہوش کو بھیجا نہیں۔ ماشاء اللہ بہت اچھی کاوش ہے۔ اس کتاب کا ترجمہ ممبئی سےمولانا مختار ندوی صاحب نے شایع کیا تھا اور پاکستان میں پہلے پشاور سے اس کا وہی ترجمہ شائع ہوا۔ کچھ تلخیص کے ساتھ اور گزشتہ سال طارق اکیڈمی والوں نے راقم سے ممبئی والانسخہ لے کر یہ کتاب شائع کی۔ اور اوپرنام کسی اور کا لکھ دیا۔ بہرحال یہ ایک ضمنی 2سی بات تھی جو نوک قلم پر آگئی۔ کئی دن سے آپ کوخط لکھنے کاارادہ کررہاتھا۔ کچھ گرمی اور کچھ میری کاہلی اور آج ارادہ کر کے الٹی ٹیڑھی لکیریں کھینچ دی ہیں کہ کہیں آپ ہمیں بے وفا ہی نہ کہہ دیں۔
آج کل آپ کے کیامشاغل ہیں اور کیا لکھ رہےہیں۔ آپ سے مل کر مجھے بڑی خوشی ہوئی تھی اللہ آپ کوخوش رکھے۔ آپ کے خط کامنتظر۔
نوٹ: المنبر 3میں آپ کی کتاب پرتبصرہ اورمضمون کا عکس بھیج رہاہوں۔
والسلام؍ محمدرمضان یوسف سلفی
18/6/05
bبرادرِ مکرم جناب علامہ محمد یوسف نعیم صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا محبت نامہ مل گیا تھا،ارادہ تھا کہ کراچی آؤں گا تو آپ کی خدمت میں کتاب ’’ذکر ماں‘‘ پیش کروں گا، لیکن کانفرنس ہی ملتوی ہوگئی۔ اب مزید آپ کو کتاب کا انتظار کروانا زیادتی ہوگی۔ بہرحال کتاب ارسال خدمت ہے ملنے پر واپسی اطلاع دیں۔ ایک کتاب توہین رسالت کے حوالے سے ’’گستاخ رسول کاانجام اور سزا‘‘بھی بھیج رہاہوں پڑھئے اور اپنے ایمان کو حرارت دیجئے۔
آج کل آپ کی تحریری وتصنیفی کیاسرگرمیاں ہیں؟ آپ کے خط کا انتظار رہےگا۔
محمد رمضان یوسف سلفی
21/4/06
bببرادرِ مکرم جناب مولانا محمد یوسف نعیم صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت دن ہوئے آپ کامکتوب گرامی ملے ہوئے۔ کچھ گھریلو معاملات نے گھیر رکھا ہے اس لئے جواب لکھنے میں تاخیر ہوئی۔ آپ کے حسب فرمائش علم وآگہی ماہ اپریل کا شمارہ ارسال خدمت ہے۔ علم وآگہی والے دوسروں کی کتابوں پر تبصرہ کم ہی لکھتے ہیں۔ حتی کہ ہمارے ساتھ اتناگہرا تعلق ہونے کے باوجود مجھے بھی طرح دے گئے۔ اللہ ان کوبخشے۔
۲۔ہمارا کتابوں کاکاروبار برائے نام ہی ہےاس لئے آپ کی کتب منگوانے سے معذرت امید ہے آپ محسوس نہیں کریں گے۔
۳۔جامعہ ستاریہ سے متعلق آپ کامضمون صحیفہ کی اس اشاعت خاص میں آئے گا جوجامعہ ستاریہ کی تاریخ سے متعلق اشاعت پذیر ہوگی۔
۴۔چچاعبدالقہار سلفی چل بسے جماعت کا یہ نقصان عظیم ہے۔ آپ ان سے متعلق مضمون ضرور لکھیں اور کبھی ہمارے صدائے ہوش کو بھی یاد کرلیاکریں آپ کی مہربانی ہوگی۔ امید ہے آپ کے مزاج بخیرہوں گے ۔ گزشتہ دنوں مولانااسحٰق بھٹی صاحب کی دو کتب حیات صوفی عبداللہ اور برصغیر کے اہل حدیث خدام قرآن ،بازار میں آئی ہیں اور دونوں کتب بہت عمدہ ہیں۔
محمد رمضان یوسف سلفی
03/6/06

About محمد یوسف نعیم

Check Also

Introduction Liabary

Sorry, this entry is only available in Urdu. For the sake of viewer convenience, the …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *