اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی کراچی

5ستمبر 2016ء بروزسوموار بعد نماز عشاء تارات گئے طلبہ المعہد السلفی نے کھیل کےپارک میں فیلڈ لائٹ کی روشنی میں نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ المعہد السلفی کے بعض اساتذہ وہاں موجود تھے۔
6ستمبر 2016ء بمطابق ۳ذی الحج۱۴۳۷ھ بروز منگل ۱۱بجے دن المعہد السلفی میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کردی گئیں۔
20ستمبر 2016ء بمطابق ۱۷ذی الحج۱۴۳۷ھ ساڑھے آٹھ بجے صبح المعہد السلفی میں بعدازتعطیلات عیدالاضحیٰ تعلیم کاآغاز ہوگیا۔
25ستمبر 2016ء بروز اتوار بعدنمازظہر شیخ محمد داؤد شاکر نے مسجد نور العلم میں ہفتہ وار درس دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

2ستمبر 2016ءجامع مسجد اہل حدیث کورٹ روٹ میں شیخ محمد داؤد شاکر۔جامع مسجدرحمٰن ناظم آباد میں ذوالفقار علی طاہر۔رحمانیہ مسجد شیشہ مارکیٹ میں شیخ عبداللہ شمیم۔ جامع مسجد ابوعبیدہ بن الجراح ڈرگ روڈ میں حافظ نوراللہ متعلم المعہد السلفی نے خطبہ جمعہ دیا۔
5ستمبر 2016ءبروز اتوار بعدنمازمغرب حافظ محمد اکبر امام وخطیب جامع مسجد عمرفاروق کمہارواڑہ نے عمر فاروق مسجد چیزل آباد حب چوکی میں درس دیا۔(حافظ فضل اللہ ،امام وخطیب مسجدہذا)
13ستمبر 2016ءخطباتِ عیدالاضحیٰ 1437ھ کی تفصیل :
(1) شیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب ،جناح گراؤنڈ 06:45
(2) حافظ عبدالمالک مجاہد صاحب، فتح باغ 07:00
(3) شیخ عبداللہ شمیم صاحب، kmcگراؤنڈ کشمیر روڈ 06:45
(4) حافظ سلیم صاحب، سبحانی مسجد 06:45
(5) شیخ عبدالحق ندیم صاحب، مسجد الشمس 07:00
(6) شیخ ابراہیم بھٹی صاحب، مین روڈ رحمانی مسجد 07:00
(7) حافظ عبدالحمید گوندل صاحب، سروس روڈ4kچورنگی 07:00
(8) ذوالفقار علی طاہرصاحب، عروج لان ڈرگ روڈ 07:00
(9) شیخ عبدالغفار حازم صاحب، محمدی مسجد اخترکالونی 07:00
(10) شیخ ارشد علی صاحب، محمدی مسجد ٹی ایریا 07:45
(11) شیخ محمد داؤد شاکر صاحب، بلوچ پارک 07:10
(12) شیخ محمد صہیب صاحب، المعہد السلفی 07:00
23ستمبر 2016ءحافظ محمد صہیب ثاقب نے مبارک مسجد رنچھوڑ لین اورحافظ محمد عمر بن حافظ محمد سلیم نے فضل کریم مسجدچین پلازہ اور شیخ عبدالصمد مدنی نے خالد بن ولید مسجد گلشن حدید میں خطبہ جمعہ دیا۔
24ستمبر 2016ءبروز ہفتہ بعد نماز عشاء شیخ عبدالواحد سیال آبادی نے مسجد ابوھریرہ نیاباد میں درس دیا۔
25ستمبر 2016ءبروزاتوار کے دروس:
حافظ محمد سلیم صاحب، سوالات کی نشست بعد مغرب بیت الحق مسجد کورنگی۴ نمبراور بعدنمازعشاءمحمدی مسجد کورنگی نمبر۲۔ذوالفقار علی طاہر، درس بعدنماز مغرب خالد بن ولید مسجد گلشن حدید۔ مولانا سلیمان چنگوانی، درس بعدنماز مغرب راشدی مسجد۔سیدبلال ضیاء بیت المکرم مسجد نیوکراچی

جمعیت اہل حدیث حیدرآباد

مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث واقع مرکزی جامع محمدی مسجد اہل حدیث قلعہ دروازہ میں ناظم مدرسہ محمد اشرف میمن صاحب نے طلبہ اور ان کے والدین کے ساتھ ایک تفصیلی نشست رکھی جس میںطلبہ اور خاص طور پر والدین کو موجودہ حالات سے آگاہ کیا کہ چھوٹے بچوں کی اغوا کی وارداتیں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے والدین کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے انہیں بچوں کو مدرسہ تک لانے لیجانے کی زحمت اٹھاناہوگی تاکہ بچوں کو مکمل تحفظ حاصل ہوسکےاور ممکنہ حادثے سے بچاجاسکے اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو نصیحت بھی کی کہ وہ موبائل فون کااستعمال نہ کریں، چھالیہ وغیرہ کا استعمال صحت جان او رمال کانقصان ہے۔لہذا ان کے قریب بھی نہ جائیں، کیونکہ صاف ستھرے ماحول کےلئے ان سے بچنا ازحد ضروری ہے۔ ناظم مدرسہ نے موجودہ حالات کے تناظر میں قرآن کی تعلیم کی اہمیت اور اس کی جانب سے رہنمائی پرواضح گفتگو کی۔ مسجد کے نائب متولی محمد الیاس انصاری صاحب نے بھی بچوں کونصیحتیں کیں اس موقع پر حافظ رضوان انصاری، حافظ عبدالرحمٰن، حافظ رضوان، حافظ ساجد علی، حافظ عبدالکریم ،امداد جمالی، کامران جمالی اوررضامحمد بھی موجود تھے۔(المرسل:ارشدشیخ،آفس سیکٹری جمعیت اہل حدیث حیدرآباد)
23ستمبر 2016ءحافظ محمد سلیم صاحب نے مسجد علی گڈزناکہ میں خطبہ جمعہ دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع سانگھڑ ومیرپورخاص

29اگست 2016ءبعدنماز ظہرجامع مسجد مالک بن صعصعہؓ ساماروموری میں مولانا محمداعظم لانڈر نے تبلیغی پروگرام سے خطاب فرمایا۔(مرسل:مولانا لیاقت علی بلوچ)
23ستمبر 2016ءجامع مسجد ابوبکر صدیق ہنگوراروڈ شہداد پورمیں مولانا مشتاق احمدکھرل آف پنجاب نے خطبہ جمعہ دیا۔
13ستمبر 2016ءخطباتِ عیدالاضحیٰ تحصیل کھپرو؍سندھڑی کی تفصیل:ـ
حافظ قاسم عاجزکھپروشہر-حافظ نوراللہ متعلم المعہد السلفی لال خان شاخ-مولانا عبدالغفور ساماروموری-گوٹھ رئیس کریم بخش شرحافظ محمد انور -عبدالمجید احمدانی ہنگورنو-مولانا حق نواز گوٹھ دادن شر-مولاناعبداللہ گوٹھ حاجی ابراھیم شر-مولانا برکت اللہ گوٹھ حاجی حاکم مری-شیخ عبدالصمد مدنی گوٹھ عبدالغنی ناریجو۔(مرسل: مولانا لیاقت علی بلوچ)

جمعیت اہل حدیث سند ھ ضلع بدین وتھرپارکر

3ستمبر 2016ءبروز ہفتہ بعدنماز مغرب جامع مسجد حاجی احمد ملاح میں شیخ محمد داؤدشاکر نائب مدیر المعہد نے’’ خطبہ حجۃ الوداع‘‘ کے عنوان پرمفصل خطاب فرمایا۔
16ستمبر 2016ءپروفیسر محمد جمن کنبھر نائب ناظم جمعیت نے جامع مسجد اہل حدیث مٹھی میں خطبہ جمعہ دیا۔(اللہ بخش سموں)
23ستمبر 2016ءڈاکٹر عبدالحفیظ سموں صاحب نے دارالسلام مسجد گولارچی میں خطبہ جمعہ دیا۔(عمران ہارون)

جمعیت اہل حدیث سند ھ حلقہ ضلع مٹیاری

1ستمبر 2016ءبروز ہفتہ بعدنماز عشاء جامع مسجد الفردوس گوٹھ شیر محمد ٹھوڑھا میں ماہانہ تبلیغی پروگرام ہوا۔ مولانا عبدالکریم انڑ۔مولانا عبد الجبار اور شیخ محمد داؤد شاکر آف کراچی کے خطابات ہوئے۔
(مرسل: مولانا ولی محمدخاصخیلی)
11ستمبر 2016ءبروزاتوار بعدنمازمغرب گوٹھ پھل کاکا میں سیرت ابراھیمuکانفرنس ہوئی،پروفیسر محمد جمن کنبھر،مولانا زاہد کوریجو، مولانا علی احمد جمالی کے خطاب ہوئے، صدارت مولانا نظام الدین کاکاکی تھی اور یہ پروگرام عبدالجبار خاصخیلی مولانا عمیرکاکا ،حافظ مجیب کاکاکی کاوش سے منعقد ہوا۔(مرسل: حافظ محمدعمرکاکا)
23ستمبر 2016ءمولانا ہاشم قمبرانی نے جامع مسجد فردوس گوٹھ شیر محمد ٹھوڑا میںخطبہ جمعہ دیا۔(ولی محمدخاصخیلی)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع گھوٹکی وکشمور

26اگست 2016ءمولانا عبدالسمیع محمدی نے گوٹھ مہیسر میں خطبہ جمعہ دیا۔
28اگست 2016ءبروز اتوار مرکز اہل حدیث میرپور ماتھیلو میں مولانا محمداعظم لانڈر نے درس دیا۔
2ستمبر 2016ءمولانا مولابخش فاروقی نے جامع مسجد اہل حدیث عیدگاہ محلہ کشمور میں خطبہ جمعہ دیا۔(ہارون رشیدمزاری)

جمعیت اہل حدیث سند ھ حلقہ خیرپور

11ستمبر 2016ءبروزاتوار بعدنماز ظہرگوٹھ وانڈھ حبیب میں ایک تبلیغی پروگرام منعقد ہوا جس میں المعہد السلفی کراچی کے طلبہ نے تقاریر کیں،تفصیل یہ ہے:تلاوت:حافظ ظہیرعباس، نظم: حافظ نعمت اللہ المنشاوی۔تقاریر: حافظ اسامہ ارشاد مستوئی ،حافظ عابد آرائیں، حافظ سیف اللہ، حافظ نعمت اللہ، اسٹیج سیکٹری، صبغت اللہ پُھل تھے۔(مرسل: صبغت اللہ پھل)
23ستمبر 2016ءحافظ عبدالصمد صاحب آف حیدرآباد نے مسجد اہل حدیث بھٹی محلہ خیرپور شہر میں خطبہ جمعہ دیا۔
(مرسل:مولانا محمد آصف راجپوت)

اپیل برائے دعائے مغفرت

9ستمبر 2016ءبروز جمعہ اسلام آباد کے جید عالم دین مولانا عبدالعزیز حنیف انتقال کرگئے۔وہ جمعہ کاخطبہ دے رہے تھے کہ اچانک طبیعت ناساز ہوگئی اسپتال لے جایاگیا ،جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی نماز جنازہ 10ستمبر 2016ء بروز ہفتہ ۱۰بجے صبح مرکز اہل حدیث G-6اسلام آباد میں ادا کی گئی۔
15ستمبر 2016ءبروزجمعرات المعہد السلفی کے متعلم مختیار احمد کی پھوپھی انتقال کرگئیں۔(مرسل: حافظ محمد انس کاکا)
17ستمبر 2016ءگوٹھ کمال خان برڑونزدشہداء پور کے جماعتی مولانا ممتاز برڑو کی والدہ انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ بعدنمازظہر ادا کی گئی یاد رہے کہ مرحومہ قاری حبیب اللہ متعلم المعہد السلفی کراچی کی نانی تھیں۔(المرسل: ابوعطاء اللہ محمد شفیع محمدی)
18ستمبر 2016ءالمعہد السلفی درجہ سادسہ کے طالب علم حافظ محمد یونس سیہڑو کے بھائی کا انتقال ہوگیا ان کی نماز جنازہ دس بجے صبح ادا کی گئی۔(مرسل:راشد سکندر)
21ستمبر 2016ءملدسی شہدادپور کے جماعتی مولانا الطاف ملاح کے والد انتقال کرگئے۔(محمد شفیع محمدی)

About admin

Check Also

کتاب الاعتصام بالکتاب والسنہ من صحیح البخاری پانچویں نشست

الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ، بمقام: جامعہ مسجد سعد بن ابی وقاص، ڈیفنس، کراچی …

جواب دیجئے