Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2016 » شمارہ اکتوبر » غیر سیاسی مختصر خبریں

غیر سیاسی مختصر خبریں

ادارہ

وجۂ قتل-حجاب
امریکہ-نیویارک کے علاقے کوئنز میں60سالہ باحجاب مسلمان بزرگ خاتون ناظمہ خانم کو رات9بجے چھریاں مار کرقتل کردیاگیا۔ خاتون 3بچوں کی ماں تھیں۔ واقعہ کے بعد مسلم رہنماؤں نے مسلمان خواتین سے درخواست کی ہے وہ گھر سے اکیلے نہ نکلیں خصوصاً جب انہوں نے حجاب لیا ہواہو۔(روزنامہ امت کراچی03-09-2016)
پاکستان سے محبت کاصلہ
بھارت نواز بنگلہ دیشی وزیراعظم کے حکم پر63سالہ میر قاسم علی کو 1971ء کے نام نہاد جنگی جرائم کے تحت پھانسی دیدی گئی۔ میر قاسم علی سے قبل مولانا مطیع الرحمٰن نظامی، علی احسن، محمد مجاہد، عبدالقادر ملا، دلاور حسین، محمدقمرالزمان، صلاح الدین قادر پاکستان سے محبت کا قرض جانیں دیکر چکاچکے ہیں۔(روزنامہ امت کراچی04-09-2016)
ایرانی رہنما غیرمسلم -سعودی مفتی اعظم
سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے ایرانی رہنماؤں کو غیرمسلم قرار دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی رہنما پارسیوں(آگ پرست) کی نسل سے ہیں اور اسلام کے خلاف ان کی نفرت کبھی کم نہیں ہوسکتی۔ سعودی مفتی اعظم کا یہ غیر معمولی سخت بیان ایران کے روحانی پیشوا خامنہ ای کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے گذشتہ سال حج کے موقعہ پر پیش آنے والےحادثے کے حوالے سے سعودی عرب پر سخت تنقید کی تھی اور اسے حجاج کا قاتل قرار دیتے ہوئے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ مکہ اور مدینہ کے انتظامات سعودی عرب سے واپس لیے جائیں۔(روزنامہ امت کراچی07-09-2016)
یوم دفاع کے موقعہ پر سپہ سالار کاخطاب
جنرل راحیل شریف کےخطاب کے چنداقتباسات:
-میں ملک کے تمام دشمنوں پر یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ پاکستان پہلے مضبوط تھا اب ناقابلِ تسخیر ہے۔ دہشت گردی کے اس ناسور سے جہاں دنیا کے کئی ممالک اندرونی خلفشار کا شکار ہوچکے ہیں، الحمدللہ پاکستان وہ ملک ہے جس نے ان چیلینجز کا بھرپور جرأت سے مقابلہ کیا۔
-آپریشن ضربِ عضب کانام ہم نے رسول اللہ ﷺ کی تلوار سے اس لئے منسوب کیا تھا کہ بقا کی اس جنگ میں ہمارا قدم اللہ کے حکم اور نبی اکرم ﷺ کی سیرت کے مطابق اٹھے، یہ تلوار صرف مظلوموں اور معصوموں کے دفاع اور فساد فی الارض کے خاتمے کیلئے اٹھ سکتی ہے۔
-ہم اپنے دوستوں اور دشمنوں کوبخوبی پہچانتے ہیں۔ ہم دوستی نبھانا بھی جانتے ہیں اور دشمنی کاقرض اتارنابھی۔
(روزنامہ امت کراچی07-09-2016)
ایران سے متعلق روزنامہ امت کے اداریہ سے اقتباس
ایران1935ء تک فارس کہلاتا تھا، پچیس اکتوبر1949ء کو پہلوی حکومت نے اس کا سرکاری نام ایران تجویز کیا۔ آیت اللہ خمینی کے انقلاب نے ایران کواگرچہ اسلامی جمہوریہ کا نام دیا لیکن اصل میں یہاں جو حکومت قائم ہوئی، اس نے صرف ایک ہی مسلک کی حد تک خود کو محدود کردیا۔ملک میں ہر طرف اسی مسلک کوفروغ حاصل ہے۔ تیس فیصد سنیوں کو اپنی علیحدہ مساجد قائم کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ حالیہ برسوں میں ایران نے شام، لبنان، یمن، بحرین، اور عراق سمیت کئی ملکوں میں محض اپنے مسلک کی بنیاد پر مداخلت کرکے سخت کشیدگی پیدا کی ہے۔اس کی نظر یں اپنے آخری ہدف سعودی عرب پر ہیں ۔ اس کا خیال ہے کہ حرمین شریفین پر سعودی عرب کااختیار ختم کرکے مسلمانان عالم کے ہاتھوں میں دیدیاجائے۔ بظاہر یہ بڑی معصوم سی جمہوری خواہش ہے، لیکن اس کے پیچھے جومقاصد کارفرماہیں، اگر ان کو تکمیل کا موقعہ مل جائے تو ان مقدس مقامات کاتحفظ شدید خطرے میں پڑجائے گا اور آج حرمین شریفین میں دنیابھر کے مسلمانوں کے تمام مسالک کو حج سمیت دیگرعبادات میں جومذہبی رواداری حاصل ہے، وہ ختم ہوسکتی ہے۔اسرائیل اور اس کی سرپرست وحامی غیرمسلم قوتیں ایک مدت سے حرمین شریفین میں انتشار ،بدنظمی اور بدامنی کی منتظر ہیں۔
(روزنامہ امت کراچی07-09-2016)
سعودی عرب میں برطانوی سفیر کا بمع اہلیہ قبول اسلام
سعودی عرب میں متعین برطانوی سفیر سائمن کولیس نے اسلام قبول کرکے اپنی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج اداکیا۔ برطانوی سفیر نے قبول اسلام اورحج کی ادائیگی کی خبر کی مکمل تصدیق کردی۔ نومسلم برطانوی سفیر کو اسلام قبول کرنے اورفریضہ حج ادا کرنے پر دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔(روزنامہ امت کراچی16-09-2016)
امریکہ-اسلام اورحجاب جرم ہیں
امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے علاقے بروکلن میں 2مسلم خواتین اپنے11اور15ماہ کے بچوں کو بچہ گاڑی میں لے کر چہل قدمی کررہی تھیں کہ ایک عورت نے ان پر پیچھے سے حملہ کردیا اور ایک بچہ گاڑی کو زمین پرگرادیا اور دوسری کو ٹھوکریں ماریں جس کے اندرکمسن بچے موجود تھےحملہ آور خاتون نے دونوں مسلم خواتین کو زدوکوب کیا،اور ان کے حجاب اتارنے کی بھی کوشش کی جبکہ وہ اس دوران مسلمانوں کے حوالےسے نازیبا جملے بھی ادا کرتی رہی اور کہتی رہی’’امریکہ سے نکل جاؤ یہ ملک تمہارا نہیں ہے‘‘
(روزنامہ امت کراچی11-09-2016)
دوران حج پیدا ہونے والی بچی کانام منیٰ
حج کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے دوران منیٰ کے اسپتال میں افغان خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی جس کانام منیٰ رکھ دیاگیا۔
(روزنامہ امت کراچی13-09-2016)
نبض شناس
یہ87ء کی فروری کی ایک سرد دن تھا، جب بھارت کے دار الحکومت دہلی میں بن بلائے مہمان کی اچانک آمد کی اطلاع سے کھلبلی مچ گئی۔ راجیوگاندھی کو اطلاع دی گئی کہ پاکستانی صدر جنرل ضیاء الحق کا طیارہ نئی دہلی کےایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والاہے۔ راجیو گاندھی کے لیے یہ اطلاع حیران کن تھی۔ ان دنوں پاکستان اور بھارت کے مابین سرد مہری نقطۂ انجماد کو چھورہی تھی۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں کھینچاؤ اتنا بڑھ چکا تھا کہ معاملہ سرحدوں پر فوجی نقل وحرکت تک آن پہنچا تھا۔ بھارتی سرکارنے راجستھان کی سرحد پر فوج کو الرٹ کردیا تھا۔ ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم عمران خان کی قیادت میں بھارت کے طویل دورے پر تھی۔ ایئرپورٹ پر راجیوگاندھی نے ضیاء الحق کا توہین آمیز سردمہری سے استقبال کیا۔ ادھر جنر ل تھا کہ مسکرائے جارہاتھا، راجیونے جنرل کو دیکھے بغیر بے جان مصافحے کے لئے ہاتھ بڑھادیا اور اپنے معاون خصوصی سے کہا جنرل میچ دیکھنے چنائے جاناچاہتے ہیں، ان کاخیال رکھنا۔جنرل چنائے کے لئے جاتے جاتے راجیو گاندھی کی جانب بڑھے اور اسی طرح مسکرائے گڈبائے کہنے کے بعد گویاہوئے:
’’مسٹر راجیو!آپ پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے ہیں ،کرگزریئے، لیکن یاد رکھیئے اس کے بعد دنیا ہلاکوخان اور چنگیز خان کو بھول جائے گی اور صرف ضیاء الحق اور راجیوگاندھی کو یاد رکھے گی کیونکہ یہ ایک روایتی نہیں، ایٹمی جنگ ہوگی،ہوسکتا ہے پاکستان مکمل طور پر تباہ ہوجائے لیکن مسلمان پھر بھی یہاں رہیں گے ،لیکن بھارت کے خاتمے کے بعد دنیا میں ہندو ازم کہیںنہیں رہے گا؟‘‘
کہتےہیں ضیاء الحق کی اس دھمکی سے راجیوگاندھی کی پیشانی پر پسینے کے قطرے چمکنے لگے جو اس کی اندرونی کیفیت بیان کررہے تھے۔ وہاںموجودراجیوگاندھی کے معاون خصوصی بہرامنم کے الفاظ کو بھارتی میگزین انڈیا ٹوڈے کانمائندہ’’راجیوگاندھی‘‘ اسپیشل کی اشاعت میں شامل کرتے ہوئے لکھتاہے:
’’میری کمر میں سنساہٹ دوڑ گئی یہ وہ چند لمحے تھے جب ضیاء الحق ایک خطرناک انسان لگ رہا تھااس کے چہرے کے تاثرات اور آنکھیں بتارہی تھیں کہ وہ جو کہہ رہا ہے کرگزرے گا چاہے پورابرصغیر ایٹمی جنگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آجائے، جنرل ضیاء الحق یہ وارننگ دیکر اسی طرح مسکراتے ہوئے کرکٹ میچ دیکھنے چنائے چل پڑے۔ راولپنڈی سے گئے طبیب نے جیسے ہی راجیو گاندھی کی نبض پرہاتھ رکھا تھا تو اس کے جنگی جنون کابخار اترگیاتھا۔
(روزنامہ امت کراچی23-09-2016سیلانی کے کالم سے اقتباس)

About admin

Check Also

ختم قران ۔ المعھد السلفی

شیخ عبداللہ ناصررحمانی تاریخ 2018-06-12, بمقام مسجد نورالعلم نیا نام مسجد جنید  (المعھد السلفی للتعليم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے