اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی کراچی

10نومبر 2016ء بروزجمعرات صبح ساڑھے دس بجے طلبہ کا تقریری اسبوعی اجلاس ہوا، صدارت شیخ عبداللہ شمیم صاحب نے کی۔ تین طلبہ انعام کے حقدار قرارپائے اول:محمد اسلم درجہ ثامنہ، دوم: عبد الرحمٰن، درجہ ثانیہ ،سوم: سیف اللہ عابد،درجہ ثالثہ۔ شیخ عبداللہ شمیم صاحب کی طرف سے اول کو500روپے دوم کو200روپے اور سوم کو 100روپے انعام دیاگیا۔بہترین تلاوت کرنے پر حافظ محمد امین درجہ ثانیہ کو بھی انعام دیاگیا،اجلاس کمیٹی کی جانب سے پوزیشن پانے والے طلبہ کو کتب دی گئیں۔(رپورٹ:عبدالمالک ساہڑ درجہ سابعہ )
03نومبر 2016ء بروزجمعرات صبح ساڑھے دس بجے اساتذہ المعہد السلفی کی میٹنگ ہوئی، جس میں فترۂ اولیٰ کی تاریخ 14 دسمبر 22 دسمبر2016ء مقرر کی گئی، اور24دسمبر 2016ء 2جنوری تعطیلات کافیصلہ کیاگیا۔
16,15,14نومبر 2016ء بمطابق15,14,13صفر 1438ھ المعہد السلفی میں ایام بیض کے روزوں کا اہتمام کیاگیا،طلبہ کیلئے سحری وافطاری کاخصوصی اہتمام کیاگیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

12نومبر 2016ء بروزہفتہ بعدنمازعصر مدرسہ عائشہ للبنین والبنات شاہ بیگ لین لیاری میں سالانہ تقریب نتائج وتقسیم انعامات منعقد ہوئی طلبہ وطالبات کی کارکردگی بڑی اعلیٰ رہی، مہمان خصوصی مفتی حافظ محمد سلیم صاحب تھے، طلبہ کا ایک ہی یونیفارم اور تعلیمی وتربیتی کارکردگی دیکھ کر مہمان خصوصی اور شرکاء عوام الناس بڑے متاثر ہوئے، طلبہ وطالبات کو نقدی انعام ودیگر تحائف سے نوازا گیا آخر میں حافظ محمد سلیم صاحب نے درس ارشاد فرمایا۔
(حافظ محمد ابراھیم نواز امام وخطیب مسجد ومدسہ ہذا)
11نومبر 2016ء فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانیdنے مسجد بیت السلام عزیزآباد میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔
13نومبر 2016ءبروز اتوار بعدنمازمغرب شیخ عبدالحنان سامرودی نے صدیقہ کائنات مسجد ماڈل کالونی میں درس دیا۔(اسداللہ ساجد امام وخطیب مسجدہذا)
13نومبر 2016ءبروز اتوار بعدنمازعشاء شیخ عبیدالرحمٰن محمدی نے جامع مسجد باب الاسلام پیری میں ثلاثۃاشیاء مذکورۃ فی الاحادیث، پر سلسلہ وار درس دیا۔(حافظ محمد افضل، فاضل المعہد وامام وخطیب مسجدہذا)
6نومبر 2016ءبروز اتوار بعدنمازعصر تامغرب جامع مسجد ابوھریرہ نیاباد میں واقع مدرسہ فاطمۃ الزھراء للبنین والبنات کے سالانہ امتحانات کے نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی،ذوالفقار علی طاہر مہمان خصوصی تھے،کمپیئرنگ کے فرائض حافظ عبدالوہاب ،فاضل المعہد السلفی وامام وخطیب مسجد ہذا نے انجام دیئے سب سے پہلے مدرسہ کے طلبہ نے تلاوت،نظم، تقاریر اور مختلف اوقات کی دعائیں پیش کیں طلبہ کی بہترین کارکردگی کوحاضرین نے بہت سراہا امتحان وتقریب میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ کوشیلڈ اور نقدی کی صورت میں انعامات سے نوازاگیا۔ آخر میں ذوالفقار علی طاہر نے تربیت اولاد کے عنوان پر طلبہ ،طالبات وحاضرین کو نصائح کیں۔
6نومبر 2016ءبروز اتوار بعدنمازمغرب ذوالفقار علی طاہر نے محمدی مسجد چاکیواڑہ میں درس دیا۔
13نومبر 2016ءبروز اتوار بعدنمازمغرب شیخ عبیدالرحمٰن محمدی نے مسجد خالد بن ولید گلشن حدید میں کتاب’’اللؤلؤوالمرجان‘‘پر ماہانہ درس دیا۔
18نومبر 2016ءحافظ نور اللہ بن لیاقت علی متعلم المعہد السلفی نے جامع مسجد ابوعبیدہ ڈرگ روڈ میں خطبہ جمعہ دیا۔
جبکہ ذوالفقار علی طاہر نے عبداللہ مسجد انبالہ بیکری میں خطبہ جمعہ دیا۔
اور مولانا اعظم لانڈر صاحب نے مسجد باب السلام پپری میں خطبہ جمعہ دیا۔(حافظ محمدافضل ،امام وخطیب مسجد ہذا)
29نومبر 2016ءبروزہفتہ بعدنماز مغرب شیخ محمد داؤد شاکر نے مسجد عمر فاروق کمہارواڑہ میں’’کیاحدیث رسول(ﷺ)مقدم ہے یاعقل‘‘کےعنوان پر مفصل خطاب کیا۔(حافظ محمد اکبرمحمدی)
29نومبر 2016ءبروزہفتہ بعدنمازعشاء حافظ محمد سلیم صاحب نے جامع مسجد ابوعبیدہ بن الجراح ڈرگ روڈ میں ماہانہ درس دیا،اس سے قبل حافظ حبیب اللہ برڑو نے تلاوت کی اور نظم پڑھی۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ سکھروگھوٹکی

5نومبر 2016ء بروزہفتہ بعدنمازمغرب مرکز اہل حدیث بائی پاس سکھر میں ۹ویں سالانہ’’دعوتِ اہل حدیث کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، تفصیل ملاحظہ ہو:
تلاوت:حافظ محمد عزیر سلفی اور ملتان سے آئے ہوئے معروف قاری محسن عزیزی، قاری مجیب الرحمٰن مدرس شعبہ تجوید جامعہ محمدیہ خان پور۔
تقاریر:مولانا مولابخش فاروقی، مولانا رحیم بخش شر، مولانا اعظم لانڈر، پروفیسر عبدالقیوم جلالانی، الشیخ ضیاء الحق بھٹی۔ کانفرنس میں دور دور سےآئے ہوئے جماعتی احباب نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔مثلاً: مولانا فیض اللہ سیال لاڑکانہ، ڈاکٹر امان اللہ پھل اور مولانا آصف راجپوت خیرپور، حاجی عنایت اللہ لُنڈ گھوٹکی، حاجی عطاء اللہ کھوسہ اور مولانا محمد خان کھوسہ جیکب آباد، استاد اظہر مہیسر وڈامیسر، حشمت اللہ قریشی اور کفایت اللہ صاحب قریشی گوٹھ ، مولانا ولی محمد خاصخیلی مٹیاری، اللہ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔(انعام الرحمٰن سلفی متعلم المعہد السلفی)
12نومبر 2016ء بروزہفتہ گوٹھ حاجی محمد بخش لُنڈ نزد جروار میں توحید وسنت کانفرنس ہوئی جس میں:مولانا عبدالحق حقانی فیصل آباد، سیدمختار شاہ جیلانی راجن پور، پروفیسر عبدالفتاح بالادی نواب شاہ، مولانا عبدالمنان اثری صادق آباد، پروفیسر عبدالقیوم جلالانی کراچی کے خطابات ہوئے۔(مولابخش فاروقی)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ بدین وتھرپارکر

12نومبر 2016ء بروزہفتہ بعدنمازمغرب شیخ محمد داؤد شاکر صاحب نے جامع مسجد اہل حدیث پنگریومیں بعدنماز عشاء گوٹھ ملکانی میں جبکہ 13نومبر ۲۰۱۶ء بروز اتوار بعدنماز فجر جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ پیارولُنڈ میں درس دیا۔
6نومبر 2016ء بروزاتوار بعدنمازعشاء مدرسہ مصباح العلوم گاؤں احمدراہوں سنی گھونی میں مولانا محمدخان توحیدی اورڈاکٹر عبدالحفیظ سموں نے دینی پروگرام سے خطاب کیا۔(ارشد احمد حاجی محمد راہموں متعلم جامعہ ابی بکرکراچی)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ نواب شاہ ولاڑکانہ

12نومبر 2016ء بروزہفتہ بعدنمازمغرب تحصیل سکرنڈ کے گاؤں نوربھورانزد ۵میل میں عظمت مصطفیٰ ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی مقررین یہ تھے:پروفیسر عبدالقیوم جلالانی، حافظ محمد سلیم جتوئی،حافظ شبیر جمالی، مولانا غلام اللہ ہرل۔(الہہ بخش سموں)
12نومبر 2016ء بروزہفتہ بعدنمازمغرب آٹھویں سالانہ توحید کانفرنس جامع مسجد محمدی بپڑمحلہ رتودیرومیں منعقد ہوئی،تقاریر: فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی، ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں، حاجی محمد اعظم لانڈر، شیخ ارشد علی، سابق شیعہ ڈاکٹر محمد امین حیدری۔
(حافظ رحیم بخش شرامام وخطیب مسجد ہذا وفاضل المعہد السلفی)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع مٹیاری وخیرپور

27اکتوبر 2016ء بروزجمعرات بعد نماز مغرب گوٹھ کیہر خان جمالی میں دینی پروگرام ہوا، مولانا اعظم لانڈر، پروفیسر عبدالفتاح بالادی، پروفیسر محمد جمن کنبھر، حافظ علی احمد جمالی کے خطاب ہوئے۔
(عبدالرزاق جمالی متعلم المعہد السلفی)
28اکتوبر 2016ء بروزجمعہ جامع مسجد عمر بن خطاب مرادانی گوٹھ تحصیل گوڑاباری میں سیدبلال ضیاء نے خطبہ جمعہ دیا اور مدرسہ کے بچوں اور بچیوں کا امتحان لیا۔(امان اللہ منگریو امام وخطیب مسجدہذا)
28اکتوبر 2016ء جامع مسجد فردوس نیوسعیدآباد میں حافظ محمد راشد میو نے خطبہ جمعہ دیا اور بعدنمازعصر گوٹھ دھگانوجمالی میں درس دیا۔
(محمد ہاشم قمبرانی)
6نومبر 2016ء بروزاتوار بعدنمازمغرب گوٹھ غلام قادر جمالی میں جلسہ بنام’’دعوت اہل حدیث‘‘ منعقد ہوا ،مقررین یہ تھے: مولانا عبدالکریم انڑ، مولانا گل محمد کنبھر، حافظ علی احمد جمالی، مولانا محمد جمن کنبھر، ڈاکٹر امیر حمزہ کھوسہ، ماسٹر عبدالشکور دل، مولانا محمد ہاشم قمبرانی۔(محمد ہاشم قمبرانی)
18نومبر 2016ء حافظ محمد سلیم صاحب نے جامع مسجد اہل حدیث بھٹی محلہ سکھر میں خطبہ جمعہ دیا۔
اورحافظ عبداللہ ادریس آف حیدرآباد نے محمدی مسجد وڈامہیسر میں خطبہ جمعہ دیا۔(مولانا آصف خیرپوری)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع سانگھڑ ومیرپورخاص

6نومبر 2016ء بروزاتوار بعدنمازظہر جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ عطا محمد مری لال خان شاخ میں دینی پروگرام سےمولانا نور احمد لاشاری نے خطاب کیا۔(حافظ فاروق شر)
5نومبر 2016ء بروزہفتہ بعدنمازظہر گوٹھ حاجی جانب شر میں مسجد اہل حدیث کاافتتاح ہوا مولانا محمد رحیم نہڑیو کاخطاب ہوا۔(وطن نیوز سروس)
17نومبر 2016ء بروزجمعرات حافظ محمد سلیم صاحب آف کراچی نے بعد نماز فجر مسجدبلال ٹنڈوآدم میں جبکہ ۱۰ بجے صبح سانگھڑ شگرمل میں واقع اسکول میں، بعدنمازعصر مسجد اہل حدیث لوہارڑومیں اور بعدنمازمغرب مسجد اہل حدیث صرافہ بازار سانگھڑ میں درس دیا۔
18نومبر 2016ء مولانابرکت اللہ بلوچ نے مسجد اہل حدیث پھلہڈیوں میں خطبہ جمعہ دیا۔

اپیل برائے دعائے مغفرت

5نومبر 2016ء بروزہفتہ فیڈریل بی ایریا بلاک ۱۷ کے جماعتی محمد اسحٰٗق سلفی کی اہلیہ اور حلقہ ڈرگ روڈ کراچی کے سا بقہ جماعتی جناب محمد نعیم سلفی کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ اگلے روز دو بجے دن مولاناعبیداللہ انور کی اقتداء میں اداکی گئی۔
12نومبر 2016ء بروزہفتہ سعودی شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز السعود۸۳ سال کی عمر میں وفات پاگئے۔
10نومبر 2016ء بروزجمعرات المعہد السلفی کراچی کے آخری درجہ(آٹھویں کلاس) کےطالب علم محمد شعیب سولنگی کے والد محمد یونس سولنگی وفات پاگئے،نماز جنازہ بعدنماز عشاء محمدی مسجد کورنگی ۲نمبر میں ادا کی گئی۔
9نومبر 2016ء بروزبدھ شہداد پور کےجماعتی ماسٹر علی محمد خاصخیلی کے بہنوئی کا انتقال ہوگیا ،نماز جنازہ صبح ۹بجے گوٹھ اللہ ڈنو میں ادا کی گئی۔(حافظ مرثد آرائیں)
4نومبر 2016ء بروزجمعہ گوٹھ رحمت اللہ جھیجو نزد ماتلی کے جماعتی سید علی قطب شاہ کاانتقال ہوگیا ،ان کی نماز جنازہ شام ۵بجے مولانا عبدالعزیز نظامانی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔(وطن نیوز سروس)
30اکتوبر 2016ء عالم اسلام کے مایہ ناز محدث اور جلیل القدر فقیہ شیخ شعیب الارناؤط انتقال کرگئے۔ شیخ ۱۹۲۸ء میں دمشق میں پیدا ہوئے ۔(وطن نیوز سروس)
29اکتوبر 2016ء بروز ہفتہ گوٹھ ڈھروڑنزد سندھڑی کے جماعتی شر برادری کی معزز شخصیت شرف الدین شر انتقال کرگئے نمازجنازہ اگلے روز حاجی اعظم لانڈر کی اقتداء میں ادا کی گئی۔
28اکتوبر 2016ء بروز جمعہ قمبر کے جماعتی حاجی غلام علی پٹھان انتقال کرگئے۔(قاری اسحٰق ناصر)
27اکتوبر 2016ء بروزجمعرات ساماروشاخ کے جماعتی جمال الدین شر کے والداحمد شر انتقال کرگئے نماز جنازہ برو ز جمعہ صبح ۹بجے مولانا لیاقت علی بلوچ کی اقتداء میں ادا کی گئی۔(سندھڑی نیوز)

About admin

Check Also

ختم قران ۔ المعھد السلفی

شیخ عبداللہ ناصررحمانی تاریخ 2018-06-12, بمقام مسجد نورالعلم نیا نام مسجد جنید  (المعھد السلفی للتعليم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے