آئینہ کتب

مبصر:محمد یوسف نعیمؔ کراچی

نام کتاب
اشاریہ برہان دہلی-ایک مفیدعلمی کاوش
(تحسین کے تناظرمیں)
ترتیب
محمد شاہد حنیف
ملنے کاپتہ
(۱)کتاب سرائے ،اردوبازار لاہور
(۲)فضلی سنز اردوبازار لاہور
رابطہ
0333-4128743
اشاریہ سازی ؍نگاری تحقیقی میدان کے شہسوار کے لئے سہولت کا ایک ذریعہ ہے، پھر اشاریہ نگاری ایک پھیلے ہوئے بے ترتیب علمی مواد کو سلیقے سے مرتب کرکے سمیٹ دینے اور مفید بنادینے کا نام بھی ہے۔
مزید یہ کہ علمی دنیا میں یہ بھی ایک فن ہے جو کہ ہر کسی کے بس کاروگ نہیں ہے۔ پھر کوئی بھی رسالہ مختلف علماء کرام ،محققین ومقالہ نگاروں کی مشترکہ تصنیف؍تالیف ہوتا ہے، جس میں بسااوقات مختلف ومتنوع عنوانات پر تحقیقی مواد مل جاتا ہے۔ اسی طرح یہ مشترکہ مواد بھی کبھی ایک عالم کی مخصوص عنوان پر لکھی گئی کتاب سے بھی مفید تر ہوجاتا ہے۔
لہذا اشاریہ نگاری کے اس نادر کام سے مختلف موضوعات پر تحقیقی کام کرنے والوں کے لئے علمی سہولتیں پیدا ہوجاتی ہیں، جوکہ علمی معاونت کے زمرے میں آتی ہیں۔ میرے نزدیک محمد شاہدحنیف کا اپنی ٹیم کے ساتھ یہ کام کسی سعی بلیغ سے کم نہیں ہے۔
میں سمجھتاہوں کہ اشاریہ نگاری کا یہ کام محترم حنیف صاحب کا شوق بھی ہے اور فن بھی ہے۔
مجھے لگتاہے کہ اشاریہ نگاری کے فن میں غیرمسلم مؤلفین مسلم مؤلفین پر مقدم ہیں اگر آپ کےنزدیک بھی یہ بات درست قرار پائے تو میں مزیدکہنا چاہوں گا کہ ہمارے ہاں پاکستان میں اشاریہ نگاری کی تاریخ بھی کوئی بہت پرانی نہیں ہے۔مگریہ کام میر ی نظر میں بہت مفید ہے۔کیونکہ بڑے بڑے معرکۃ الآراء محققین کی معرکۃ الآراء تحریر میں جو نیرعلماء وطلباء کے لئے بڑے کام کی ہوتی ہیں نادر علماء کی تحریروں سے بعض اوقات نادرالفاظ اورموضوعات اور فنون جاننے کا موقعہ ملتا ہے۔
اسی طرح اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ ایک مقالہ نگار نےکتنے موضوعات پر اپنی نگارشات سپردقلم کی ہیں۔ اس کاآسانی سے پتہ لگانا اشاریہ بینی سے ممکن ہوتا ہے۔
مثال کے طور پرشاہ فہدقرآن کمپلیکس سے متعلق مجھے کچھ معلومات مطلوب تھیں تو اتفاق سے مجھے ششماہی مجلہ علوم القرآن علی گڑھ کا اشاریہ مل گیا جومحمد شاہدحنیف صاحب کاہی مرتب کردہ تھا جب میں نے اس کی ورق گردانی شروع کی توص:۳۱پر’’شاہ فہدقرآن کمپلیکس‘‘ کے عنوان سے چھ مختلف موضوعات مل گئے۔
اسی طرح پیش نگاہ اشاریہ برھان دہلی میں ورق گردانی کے دوران جہاں اور بہت سارے مفید عنوانات سامنے آئے، وہاں ص:۲۹۷ پر علامہ عبدالعزیز میمنیؒ کا ۵اقساط پر مشتمل مضمون سمط اللآلی بھی دیکھنے کو ملا اور میں سمجھتاہوں کہ علامہ عبدالعزیز میمن اہل علم حلقےمیں ایک معتبر نام ہے۔ تاہم محمد شاہد حنیف اشاریہ نگاری کے فن میں ایک پختہ کارفرد ہیں۔
ماہنامہ برہان دہلی جلد ۱شمارہ ۱ تا جلد ۱۲۸شمارہ ۴’…جولائی ۱۹۳۸ تا اپریل ۲۰۰۱ کی اشاریہ نگاری میں انہوں نے اپنے فن کا بھرپور اظہار کیا ہے۔ وہ اس سے قبل ملکی اور غیرملکی دودرجن کے لگ بھگ علمی رسائل کی اشاریہ نگاری کرچکے ہیں میں سمجھتاہوں کہ ملکی سطح پر ان کے اس کام کے مقابلے میں شاید ہی ان کا کوئی ثانی ہو۔ میں ان کے اس کام کو سراہتے ہوئے اہل علم حضرات سے سفارش کرتاہوں کہ وہ محترم محمد شاہدحنیف کے اس فن سے بھرپور استفادہ کریں۔

About admin

Check Also

ختم قران ۔ المعھد السلفی

شیخ عبداللہ ناصررحمانی تاریخ 2018-06-12, بمقام مسجد نورالعلم نیا نام مسجد جنید  (المعھد السلفی للتعليم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے