Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2018 » شمارہ جنوری » مراسلے ومکاتیب

مراسلے ومکاتیب

 منکیرہ بھکر سے پروفیسر سعیدمجتبی السعیدی صاحب کامکتوب
برادر عزیز الشیخ ذوالفقار علی طاہر حفظہ اللہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے مزاج گرامی بخیرہوں گے۔
اللہ کا شکر ہے کہ عالی قدر اساتذہ کرام کی خدمت میں رہ کرعلوم دینیہ حاصل کرنے کی سعادت حاصل رہی۔ اور تمام کتب بالخصوص کتب حدیث سے بہت زیادہ شغف ہے۔ اور اگر کسی کی کوئی غلطی سامنے آجائے تو طبیعت پرازحد گراں گزرتی ہے۔ حتی الوسع اس کی اصلاح کی کوشش کرتاہوں البتہ کسی بھی صاحب علم کے نام کی صراحت کرنا میرے مزاج میں شامل نہیں۔الحمدللہ
اس حوالے سے میرے دومضامین آپ کی نظر سے گزرےہوں گے اگر توجہ نہیںدے سکے تو الاعتصام کے دومضامین ضرور دیکھ لیں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔
1الاعتصام جلد ۶۹شمارہ ۴۱،۲۷اکتوبر تا۲نومبر۲۰۱۷
2الاعتصام جلد۶۹شمارہ۴۳،۱۰نومبر تا۱۶نومبر۲۰۱۷
بلوغ المرام کے مطبوعہ نسخوں میں ایک صحابی کےنام کی غلطی سامنے آئی۔میرےپاس جو نسخے موجود تھے ان کے حوالے دے دیئے ہیں،آپ کے ہاں بڑے ادارے اور بڑی بڑی لائبریریاں اور کتاب کے مزید نسخےبھی ہوں گے اگر کسی طرح ان کے حوالے بھی ساتھ شامل کردیئے جائیں توفائدہ ہوگااورحضرۃ الشیخ عبداللہ ناصررحمانیdکی مشاورت حاصل ہوجائے توکیا ہی کہنے۔
بہرحال راسخین فی العلم کی راہنمائی کے لئے نہیں بلکہ عام طلبہ اور قارئین کے افادے کے لئے یہ تحریر ارسال ہے۔ کسی اشاعت میں اسے بھی شامل فرمادیں۔جزاک اللہ خیرا۔
جملہ احباب کی خدمات عالیہ میں سلام مسنون اور دعا کی درخواست ہے۔
والسلام اخوکم فی اللہ وطالب الدعوات
ابوحمزہ سعید مجتبی السعیدی

About ادارہ

Check Also

جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرِ انتظام ماہانہ تبلیغی و اصلاحی دورہ جات

اس دورے کی شروعات مؤرخہ 25 اکتوبر 2019 بروز جمعۃالمبارک سے ہوئی 25 اکتوبر مرکز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے