Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ ستمبر » ڈاکٹرعثمانی اور ان کے نظریات

ڈاکٹرعثمانی اور ان کے نظریات

ڈاکٹرمسعود الدین عثمانی کے عقائد ونظریات کے حاملین کی طرف سے ملنے والی کتاب’’اسلام یا مسلک پرستی‘‘ جو بارہفتم شائع ہوئی اورجس کے’’776‘‘صفحات ہیں، اس کتاب میں ’’قبرمیں نبیﷺ کی حیات‘‘ کے عنوان کے تحت لکھا ہے:
’’غرض نقلی وعقلی ،دونوں دلائل سے ثابت ہے کہ نبیﷺ وفات پاکر جنت الفردوس کے اعلیٰ ترین مقام میں پہنچ گئے ہیں اور مدینے کی قبر میں نہیں ہیں، اور جو انہیں قبر میں ’’زندہ‘‘ مانے اور’’مردہ‘‘ کہنےکو گستاخی ٔ رسول شمار کرے تو وہ خود ہی گستاخی ٔ رسول کا مرتکب ہے اس سے زیادہ گستاخی کیاہوگی کہ آپﷺ کو جنت الفردوس کے اعلیٰ وارفع مقام سے اتار کر دنیاوی گڑھے میں’’زندہ درگور‘‘ متصور کیاجائے۔
(صفحہ:94)

چلیں اب ذرا

ڈاکٹرعثمانی کے عقائد ونظریات کے حاملین اپنے اصولوں کی روشنی میں غور فرمائیں:
1آپ لوگوںنے اپنی کتاب کو7مرتبہ ہزاروں کی تعداد میں شائع کرکے ہرکتاب میں ہر مرتبہ ڈاکٹر عثمانی کا نظریہ باطل کردکھایا کسی ایک کتاب میں بھی یہ نہ لکھ سکے کہ
’’غرض نقلی وعقلی دلائل سے ثابت ہے کہ وفات کے بعد پیارے نبیﷺ کی روح کو کسی دوسرے جسم میں ڈال کر جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام میں’’اصلی قبر‘‘ بناکرقیامت تک کیلئے قبر میں رکھاگیاہے اس طرح آپ کو اصلی قبر عطاہوئی‘‘
کیوں نہیں لکھا؟
nکیاآپ لوگ فرمان الٰہی کے تحت ہر مرنے والے کو قبر ملتی ہے کے منکر ہوگئے ہیں۔یا
nآپ لوگوں کے نزدیک پیارےمحبوب نبی ﷺکی وفات ہی نہیں ہوئی؟یا
nآپ لوگ قرآن وحدیث کے نام پر کتمان حق کرتے ہوئے جھوٹ بولتے، لکھتے رہتے ہیں؟
پھر ’’یُخٰدِعُوْنَ‘‘وہ دھوکہ دیتے ہیں میں شامل ہوکر دورُخی اور دوغلے پن کا مرتکب کون ہوا؟
2آپ لوگوں کی اپنی ہی کتاب وتحریرات کے مطابق، پیارے محبوب نبیﷺ کو وفات کے بعد مدینہ طیبہ، ایک حجرے میں صحابہ کرامyنے دفن فرمایا اور وہی قبر نبوی ہے، ام المؤمنین عائشہrنے اسی ہی محبوب نبی کی قبر کہا۔
(اسلام یا مسلک پرستی ،ص:۹۲،۹۳،۲۳۹وغیرہ)
جبکہ آپ ہی لوگوں نے لکھ رکھا ہے ’’مدینے کی قبر میں نہیں ہیں‘‘(ص:۹۴)
اس طرح آپ لوگ اپنے ہی اصولوں کے مطابق
n یُخٰدِعُوْنَ وہ دھوکہ دیتے ہیں میں شامل ہوکر دورُخی اور دوغلے پن کا مرتکب ہوئے یا نہیں؟
nام المؤمنین جسے محبوب نبیﷺ کی قبر کہیں اس’’قبر نبوی‘‘ کےمنکر ہوئے یانہیں؟
nاللہ تعالیٰ کے فرمان کے تحت ’’ہر مرنے والے کو قبر ملتی ہے‘‘ اللہ تعالیٰ کے فرمان کے منکر ہوئے یا نہیں؟
nڈاکٹر عثمانی کانظریہ محبوب نبی کی روح کو کسی دوسرے جسم میں ڈال کر تاقیامت اصلی قبر ہی میں رکھاجائے گا۔‘‘باطل ہوا یانہیں؟
ہمت کریں قرآن وحدیث سے عقلی ونقلی دلائل سے شائع کریں اور یہ بھی بتائیں کہ آپ کی تحریر کی روشنی میں کیا یہ درست ہے کہ
nجو محبوب نبیﷺ کو جنت الفردوس کے بجائے آپ کی روح کو دوسرے جسم میں ڈال کر ’’اصلی قبر‘‘ میں تاقیامت ’’زندہ‘‘ مانے وہ خود ہی گستاخیٔ رسول کا مرتکب ہے۔
bاگر اسے درست سمجھو تو
nڈاکٹرعثمانی کا عقیدہ یانظریہ باطل ومردود ہوایانہیں؟اور
nگستاخیٔ رسول کا مرتکب کون ہوا؟
bاگر اسے گستاخیٔ رسول نہ سمجھو توذرا سی ہمت کرکے قرآن وحدیث کے عقلی ونقلی دلائل سے ثابت ہوتوفرمائیں:
1آخر وہ اصلی قبر کہا ں ہے؟
2اس قبر کو کس نے اصلی قبر کہا؟
3جنت الفردوس سے اتار کر دفن کس نے کیا؟
4اس قبر میں جسم کس کا ہے؟
5روح کسی کی ہے؟
ھاتوا برھانکم ان کنتم صدقین.

گستاخیٔ رسول کا مرتکب کون؟

اب آتے ہیں بہت ہی اہم عنوان کی طرف،آخر ہمارے محبوب نبیﷺ کا گستاخ کون ہے؟
ڈاکٹرعثمانی کےپیروکار لکھتےہیں:
’’اس سے زیادہ گستاخی کیا ہوگی کہ آپﷺ کو جنت الفردوس کے اعلیٰ وارفع مقام سے اتار کر دنیاوی گڑھے‘‘ میں’’زندہ درگور‘‘ متصور کیاجائے۔(ص:۹۴،اسلام یا مسلک پرستی)
جبکہ ڈاکٹر عثمانی کے پیروکار ہی لکھتے ہیں:
قرآن کے ایک حرف کا بھی منکر کافر ہے۔(ص:۸۸)
فضیلت محمدی سے تو کسی کافرکو ہی انکار ہوسکتا ہے۔(ص:۲۹۰)
اگرڈاکٹر عثمانی کےپیروکار قرآن وحدیث کےمنکر نہیں اور انہیں فضیلت محمدی سے انکار بھی نہیں توفوراً تحریر شائع کریں۔
nقرآن مجید میں کس جگہ کون سے حرف میں انبیاء کرامoکی قبروں کو’’دنیاوی گڑھے‘‘ کہاگیاہے؟
nحدیث مبارکہ میں کون سی حدیث میں انبیاء کرامoکی قبروں کو’’دنیاوی گڑھے‘‘ کہاگیا ہے؟
nکس صحابی ٔ رسول نے انبیاء کرامoکی قبروں کو’’دنیاوی گڑھے‘‘ کہا۔
nکیا آپ لوگوں کو ہمارے پیارے محبوب نبیﷺ سے اتنی نفرت ہے کہ’’قبر نبوی‘‘ کو ’’دنیاوی گڑھے‘‘ لکھتے اور ہزاروں کی تعداد میں شائع کرتے رہتے ہیں۔
nآپ لوگوں نے تمام انبیاء کرامoکی قبروں کو کسی جگہ’’ دنیاوی گڑھے‘‘ لکھا ہے یا صرف پیارے محبوب نبیﷺ کی لئےلکھا؟
nکیاآپ لوگ اسی کو فضیلت محمدی سمجھتے ہیں کہ
پیارے محبوب نبیﷺ کی قبر کو’’دنیاوی گڑھے‘‘ لکھ دیا۔ْ
ڈاکٹرعثمانی کےپیروکار خود ہی لکھتے ہیں:
’’جس نےکوئی نئی بات نکالی تو اس پر لعنت اللہ کی، سارے فرشتوں اور انسانوں کی۔(ص:۱۰۷بحوالہ صحیح بخاری)
nپیارے محبوب نبیﷺ کی قبر’’قبر نبوی‘‘ کو ’’دنیاوی گڑھے‘‘ لکھنا قرآن وحدیث کی بات ہے یا کوئی نئی بات؟
nجب قرآن وحدیث کی بات نہیں ہے تو پھر اللہ کی لعنت، سارے فرشتوں کی لعنت اور انسانوں کی لعنت کس پر ہوگی ؟بتایئے گا ضرور؟
الحمدللہ،اللہ تعالیٰ کی توفیق سے شعبان1437ھ سےلے کر اب تک 8مضامین شائع ہوچکے ہیں جبکہ 2مرتبہ رمضان المبارک کا مہینہ گزرچکا ہے،ڈاکٹرعثمانی کے پیروکار ،تحریری جوابات شائع کرکے ہر شہر میں مفت تقسیم نہیں کرسکے۔
ان شاء اللہ العزیز دین اسلام سے محبت کرنے والےباخوبی سمجھ گئےہوں گے کہ امام احمد بن حنبل،ابن تیمیہ، ابن کثیر، محمد بن عبدالوہاب، عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز، عبداللہ بہاولپوری، بدیع الدین شاہ راشدی، ثناء اللہ امرتسری، عبدالرحمٰن کیلانی، میاں نذیر حسین دھلوی، احسان الٰہی ظہیر، محمد جوناگڑھیSسمیت دیگر علماء کرام، علماء اہل حدیث ،علماء اہل سنت دین اسلام سے محبت کرنے والے تھے اورہیں
-اور-
یہ بھی باخوبی سمجھ گئے ہوں گے کہ
کفربکنے والے۔ نئی باتیں نکالنے والے، دوغلی پالیسی والے، پیارے نبی کے گستاخ، قادیانیوں کی تحریک کے ترجمان، قرآن وحدیث کا نام لے کو جھوٹ بولنے لکھنے والے کوئی اور ہی ہیں۔
اسی طرح دین اسلام سے محبت کرنے والے باخوبی سمجھتے ہیں کہ ’’صحیح بخاری‘‘ میں موجود محبوب نبی کے فرامین واحادیث کی روشنی میں ڈاکٹر عثمانی اور ان کے پیروکار کے نظریات وعقائد باطل ومردود ہوتے ہیں۔
اگر کوئی ایسا نہیں سمجھتا -تو-
ہمت کرے اسی مہینے، اسی سال پیارے محبوب نبی سےمحبت کرتے ہوئے، گستاخیٔ رسول سے توبہ کرتے ہوئے امام بخاریaکی کتاب’’صحیح بخاری‘‘ مکمل ترجمہ کے ساتھ صرف ایک مرتبہ صرف پاکستان کے تمام شہروں میں مفت تقسیم کرکے دکھائے، کتنے سال گزرگئے ہزاروں کتابیں، کتابچے، مجلے شائع ہوئے لیکن محبوب نبی کے فرامین کی کتاب صحیح بخاری شائع نہ کی-؟-

پھرقادیانیوں کی تحریک کے ترجمان کون ہوئے؟

nڈاکٹرعثمانی کےپیروکار کی کتاب کے ،ص:۹۴پر لکھی گئی تحریر کی روشنی میں بتایاجائے کیا یہ درست ہے کہ
’’اس سے زیادہ گستاخی کیا ہوگی کہ آپﷺ کو جنت الفردوس کے اعلیٰ وارفع مقام سے اتار کر آپ کی روح کو نکال کرڈاکٹر عثمانی کے نظریئے کے تحت کسی دوسرے جسم میں ڈال کر کسی دوسری ’’اصلی قبر‘‘ میں دفن کرکے’’زندہ درگور‘‘ متصور کیاجائے؟
شائع فرمائیں کیا یہ درست ہے؟یاغلط
اگر درست سمجھو تو پھر گستاخ رسول کون ہوا؟
اوراگر غلط سمجھو تو کس کانظریہ وعقیدہ باطل ہوا؟
کون قرآن وحدیث کانام لے کر دھوکہ دے رہا ہے؟
دونوں صورتوں میں عقلی ونقلی دلائل سے تحریر مفت شائع تو فرمائیں ۔
اے پیارے !اللہ ہم سب کو دین اسلام سے سچی محبت، پیارے محبوب نبیﷺ کی اتباع اور اسلام پر موت عطا فرماکرصالحین کے ساتھ ملادے۔آمین

vvvvvvvvvvvvvv

About ابومحمد مختار احمد مغل

Check Also

ڈاکٹر عثمانی کے نظریات اور ان کارد

ڈاکٹر عثمانی نظریات کے حاملین کی جانب سے کتاب’’ اسلام یا مسلک پرستی‘‘ مع ترمیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے