اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی کراچی

03اگست2017ءبروز جمعرات اساتذہ وطلبہ المعہد السلفی نے کوزی واٹرپارک سپرہائی وے میںپکنک منائی،اساتذہ کےعلاوہ مندرجہ ذیل علماء کرام بھی شریک ہوئے،فضیلۃ الشیخ عبدالغفور دامنی، شیخ ارشد علی صاحب، شیخ نظام الدین سیال صاحب۔
06اگست2017ءبروز اتوار جامع مسجد نور العلم میں بعدنماز ظہر الشیخ نظام الدین سیالdنے ہفتہ وارد رس دیا۔
10اگست2017ءبروز جمعرات المعہد السلفی کا اسبوعی اجلاس زیرصدارت الشیخ اصغر محمدی d منعقد ہوا۔
14اگست2017ءبروز سوموار بعدنمازمغرب جامع مسجد نور العلم میںالشیخ اصغر محمدی نے اور بعد میں الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانیd نےد رس دیا۔
24اگست2017ءبمطابق یکم ذی الحج ۱۴۳۸ھ بروز جمعرات ۱۱بجے صبح المعہد السلفی کی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے موقع پر اساتذہ وطلبہ کااجلاس ہوا، شیخ الحدیث ضیاء الحق بھٹیdنے نصائح فرمائیں، المعہد السلفی میں 3ذی الحج تا16ذی الحج 1438ھ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات رہیں گی۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

11اگست2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد فردوس لانڈھی میں متعلم المعہد السلفی انس کاکا نے خطبہ جمعہ دیا۔
13اگست2017ءبروزاتوار بعدنمازمغرب جامع مسجد الیاس بھٹائی آباد میں ذوالفقارعلی طاہر dنے درس دیا۔
18اگست2017ءبروز جمعۃ المبارک جامع مسجدفردوس لانڈھی میں مولاناعطاء اللہ فاضل المعہد السلفی نے خطبہ جمعہ دیا۔
20اگست2017ءبروزاتوار بعدنمازمغرب جامع مسجد بیت الحق کورنگی میں ذوالفقار علی طاہر نے سلسلہ واردرس عقیدہ دیا۔
نیز بعدنمازمغرب تاعشاء سائیں خدابخش میمن کے گھر چکراگوٹھ میں دینی پروگرام سےپروفیسر عبدالقیوم جلالانی اور پروفیسر عبدالغفار حازم اور مفتی سرفراز احمدنے خطاب کیا۔

جمعیت اہل حدیث حیدرآباد

10اگست2017ءبروزجمعرات مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث گھمن آباد کے اساتذہ وطلبہ برائے تفریح کوزی واٹرپارک آئے اس کے بعد چڑیاگھر گارڈن گئے اور آخر میں المعہد السلفی تشریف لائے اور عشاء کے بعد واپس حیدر آباد روانہ ہوئے۔
11اگست2017ءبروزجمعۃ المبارک جامع مسجد محمدی مانجھند ضلع جامشورومیں مولاناریاض احمد میمن اورگوٹھ کمال خان کھوسہ میں مولانا علی حسن خاصخیلی نے خطبہ جمعہ دیا۔(مرسل: عبدالباسط جلالانی)

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع مٹیاری ونواب شاہ

06اگست2017ءبروز اتواربعد نمازمغرب رحمانی مسجد میں تبلیغی پروگرام ہوا جس میں حافظ شبیراحمدجمالی اور شیخ محمد قاسم عاجز نے خطاب کیا۔
08اگست2017ءبروزمنگل بعدنمازمغرب جامع مسجد اقصیٰ اہل حدیث نواب شاہ میں عقیقہ کے عنوان پر اصلاحی پروگرام منعقد ہوا جس میں حافظ شبیر جمالی اور شیخ الہنواز ہرل نے خطاب کیا۔(المرسل: الھبخش سموں)
21اگست2017ءبروزسوموار بعدنمازمغرب جامع مسجد عبداللہ بن زبیر نزدجمالی پمپ نواب شاہ میں تبلیغی پروگرام منعقد ہوا جس سے حافظ الہنواز ہرل اور حافظ شبیر جمالی نے خطاب کیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع ٹھٹھہ

25اگست2017ء جامع مسجد امیرحمزہ توحید آباد سجاول میں شیخ عبدالرزاق ابراہیمی صاحب نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔
(حفیظ الرحمٰن میمن)

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع سانگھڑ ومیرپورخاص

04اگست2017ءبروز جمعۃ المبارک جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ بہادر کلوئی شہداد پور میں محترم جناب ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں ناظم اعلیٰ جمعیت اہل حدیث سندھ نے خطبہ جمعہ دیا۔(المرسل: ابوعطاءاللہ محمد شفیع)

جمعیت اہل حدیث سندھ ضلع بدین

18اگست2017ءبروز جمعۃ المبارک جامع مسجدمحمدی سنی گونی بدین میں ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں صاحب نے خطبہ جمعہ دیا۔

اپیل برائے دعاءِ مغفرت

02اگست2017ءبروزبدھ شیخ عبدالواحد سیال آبادی کے بہنوئی محمد اکرم، صادق آباد میںانتقال کرگئے۔
03اگست2017ءبروزجمعرات عبدالشکور بھٹی مؤذن محمدی مسجد اہل حدیث بھٹی محلہ خیرپور میرس انتقال کرگئے۔
04اگست2017ءبروزجمعۃ المبارک مینیجر ماہنامہ دعوت اہل حدیث محمد رفیق صاحب کی والدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ ،بعد نماز مغرب محمدی مسجد اہل حدیث میر نبی ٹاؤن پریٹ آباد حیدرآباد میں ادا کی گئی۔
10اگست2017ءبروزجمعرات فضیلۃ الشیخ ثناء اللہ زاہدی dآف صادق آباد کے بڑے بھائی محمد حسین وفات پاگئے ۔(المرسل: عبدالجبار اظہر،فاضل المعہد السلفی)
11اگست2017ءبروزجمعۃ المبارک المعہد السلفی کےناظم مالیات جناب عامر میمن صاحب کی بھابھی انتقال کرگئیں، فرقان مسجد عزیزآباد میں امیرمحترم شیخ عبداللہ ناصررحمانی کی اقتداء میں ۱۲بجےشب نماز جنازہ اداکی گئی۔
13اگست2017ءبروزاتوار عالم اسلام کی عظیم شخصیت فضیلۃ الشیخ ظہیر الدین مبارکپوری aآف انڈیا انتقال کرگئے۔(وہ اس وقت سب سے عالی سند کے حامل تھے،پاک وہند میںآپ کی سند میاں نذیر حسینa تک صرف ایک واسطے سے پہنچتی تھی۔قال الشیخ علامہ عبداللہ ناصررحمانی)
16اگست2017ءبروزبدھ مولانا طالب الرحمٰن خطیب وامام جامع مسجد علیؓ ٹنڈوغلام علی کے بڑے بھائی عبدالرشید وفات پاگئے۔
(وطن نیوز)
18اگست2017ءبروزجمعۃ المبارک مولاناعثمان راہموں آف سنی گونی کی خالہ انتقال کر گئیں، بعدنماز جمعہ ڈاکٹرعبدالحفیظ سموں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے رفقاء نے بھی مولانا عثمان سے تعزیت کی۔

About حافظ انس کاکا

Check Also

اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی 22جون 2019ءبمطابق۱۷شوال، المعہد السلفی کے نئی تعلیمی سال کاآغاز ہوا، جس میں تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے