Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ ستمبر » خوشخبری واہم اعلان

خوشخبری واہم اعلان

خوشخبری واہم اعلان

انتہائی خوشی اور مسرت کےسا تھ اعلان کیاجاتاہے کہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی دینی درسگاہ المعہد السلفی للتعلیم والتربیۃ کراچی ،میں شعبہ تخصص کا آغاز کیاجارہا ہے، پہلے مرحلے میں’’تخصص فی الحدیث النبوی‘‘ کا موضوع منتخب کیاگیاہے جس کادورانیہ دوسال ہوگااور مزیدخوشخبری کی بات یہ ہے کہ اس تخصص میں تدریس کی ذمہ داری محدث العصر شیخ الحدیث علامہ عبداللہ ناصررحمانیdنے قبول فرمالی ہے اور معاون خصوصی جناب شیخ الحدیث حافظ محمد سلیم d اور نائب شیخ الحدیث مولانا ضیاء الحق بھٹی ہوں گے۔

شرائط داخلہ:ـ

1 تخصص میں ’’ابناء المعہد ‘‘(فاضلین المعہد السلفی )کو ترجیحاًداخلہ دیاجائے گا،دیگرطلبہ بھی داخلہ کیلئے رابطہ کرسکتےہیں۔
2داخلہ انٹرویو(تحریری وشفوی)پر ہوگا۔3طلبہ کی تعداد صرف15ہوگی۔
خصوصیات:
1ماہانہ وظیفہ8000روپے دیاجائےگا۔
2ہر ماہ اکابر علمائے اہل حدیث میں سے کسی کا علمی دورہ ہوگا۔
3کتب، رجسٹراور کاپیوں وغیرہ کی مفت فراہمی۔
4ایک وسیع اور عظیم الشان لائبریری سے استفادہ کی ہمہ وقت سہولت۔
5طعام وقیام اور علاج ومعالجہ کی تمام مروجہ سہولیات کاانتظام۔
6تخصص کے طلبہ کیلئے علیحدہ رہائش کا انتظام۔
داخلہ کے خواہش مندطلبہ اپنی درخواست تمام علمی کوائف اورموجودہ علمی ذمہ داریوں کی تفصیلکے ساتھ20ستمبر2017ء تک ادارہ میں جمع کرادیں۔
24ستمبر بروز اتوار انٹرویوہوگا۔
انٹرویو کیلئے منتخب افراد کو بذریعہ فون مطلع کیاجائے گا۔
حتمی منتخب افراد کو بذریعہ فون مطلع کردیاجائے گا۔

تعلیم کاآغاز 8اکتوبربروزاتوار 2017ء کو ہوگا، منتخب افراد کی 7اکتوبر 2017ء کو المعہدالسلفی میں حاضری لازمی ہوگی۔

برائے رابطہ: شیخ محمد داؤد شاکر

0301-2309253

About ادارہ

Check Also

جمعیت اہل حدیث سندھ کے زیرِ انتظام ماہانہ تبلیغی و اصلاحی دورہ جات

اس دورے کی شروعات مؤرخہ 25 اکتوبر 2019 بروز جمعۃالمبارک سے ہوئی 25 اکتوبر مرکز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے