اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی کراچی

09ستمبر2017ءبمطابق ۱۷ ذی الحج ۱۴۳۸ھ بروزہفتہ ۹بجے صبح المعہد السلفی میں بعد از تعطیلات عیدالاضحیٰ افتتاحی تقریب ہو ئی ذوالفقار علی طاہر نے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور وقت پر ادارہ پہنچ جانے پر ان کی حوصلہ افزائی کی،اس کے بعد تعلیم کا آغاز ہوا ۔
10ستمبر2017ءبمطابق ۱۸ذی الحج ۱۴۳۸ھ بروز اتواربعد نمازظہر جامع مسجد نور العلم میں الشیخ عبداللہ ناصررحمانی dنے سیرت عثمان tپر جامع درس ارشاد فرمایا۔
15ستمبر2017ءبروز جمعۃ المبارک جامع مسجد نورالعلم میں مولانا سلمان آف دبئی نے اور شیخ عبیدالرحمٰن محمدی نے جامع مسجد رحمانیہ بوہرہ پیر میںجبکہ فاطمہ مسجد صرافہ بازار میں شیخ عبدالرزاق دَل نے خطبہ جمعہ دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ کراچی

16اگست2017ءبروزبدھ بعدنماز عصر تاعشاء مدرسہ عائشہ صدیقہ شاہ بیگ لائن کی سالانہ تقریب مسجد علی بن ابی طالب میں منعقد ہوئی ،تقریب کی پہلی نشست بعد نماز عصر شروع ہوئی جس میںمولانا ابراہیم نواز نے علماء کرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مدرسہ کا تعارف پیش کیا اس کے بعد طلبہ اور طالبات نے تلاوت ،احادیث اور دعائیں سنائیں اور تقاریر کیں ان کے بعد شیخ عبدالمالک مجاہد کاخطاب ہوا،بعد از درس طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم ہوئے اور نماز مغرب کاوقفہ ہوا،بعد نماز مغرب پروفیسر عبدالقیوم جلالانی کاخطاب ہوا بعداز خطاب ترجمۃ القرآن بالغان کی کلاس کارزلٹ سنایا گیا جس کے مطابق محمد عمران بھائی اور نثار بھائی نے اول اور ارشد بھائی نےد وم اور جاوید بھائی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
یاد رہے کہ مدرسہ عائشہ صدیقہ کا آغاز 2014ء میں ہوا ،پہلے سالانہ امتحان 2015ء میں کرائے گئے اس وقت مدرسہ میں شعبہ قاعدہ میں 22شعبہ ناظرہ میں22اور شعبہ تجوید میں9طلبہ ہیں ٹوٹل طالبات:77ہیں۔
جبکہ حفظ کے 8 طلبہ ہیں اس سال 3بچیوں کو تکمیل ناظرہ قرآن کی سند دی گئی ۔مدرسہ عائشہ صدیقہ،الشیخ حافظ سلیم صاحب اورالشیخ ذوالفقار علی طاہر صاحب کے زیر نگرانی اور تحت اشراف جمعیت اہل حدیث سندھ چل رہا ہے۔
آخر میں حسن کاکردگی کے انعامات تقسیم ہوئے طلبہ میں خصوصی انعام برائے حسن کارکردگی: امان الرحمٰن، عبد الکبیر، اللہ بخش کو دیا گیا جبکہ طالبات میں:میمونہ شکیل، منیزہ امین، مطہرہ کوثر،طیبہ ندیم، مریم عطاء اللہ، حسن کارکردگی کے انعام کی حقدار ٹھہریں۔
(رپورٹ:محمد عمران آزاد ،شاہ بیگ لین)
08ستمبر2017ءالمعہد السلفی سہارن پورسوسائٹی کی مسجد میں شیخ وسیم علی یوسف نے پہلاخطبہ جمعہ دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھحلقہ ضلع خیرپورمیرس

08ستمبر2017ءبروز جمعۃ المبارک ٹھری میرواہ سے ۳افراد پر مشتمل وفدضلع خیرپور کی جماعت سے ملاقات کے لئے روانہ ہواجن کی تفصیل یہ ہے:
(۱)قاری آفتاب عالم سلفی(۲)قاری عبدالباسط (۳) حافظ طارق ضیاء، سب سے پہلے خیرپور میں امیر جماعت ڈاکٹرامان اللہ پھل صاحب سے ملاقات ہوئی، پھر امیر صاحب کے ساتھ مل کر وڈامہیسر کی طرف رواہ ہوئے اورڈاکٹر صاحب نےجامع مسجد امیرحمزہ تالوبھانڈو میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اور قاری عبدالباسط نے تالوبھانڈوشہر کی مسجد میں اور قاری آفتاب عالم نے محمدی مسجد وڈامہیسرمیں اور حافظ طارق ضیاء نے گوٹھ خدابخش میتلو میں خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا ،تمام احباب جمعہ کے بعد محمدی مسجد وڈامہیسرمیںا ظہرصاحب ناظم جمعیت سے ملاقات کیلئے جمع ہوئے اور ضیافت کے بعد وفد واپس خیرپور روانہ ہواوہاںپہنچ کر وفد نے امیر جماعت کے ساتھ محمدی مسجد بھٹی محلہ میں پرانے جماعتی بابا عبدالشکور کی وفات پر ان کے ورثاء سے تعزیت کی اس کے بعد یہ وفد روانہ ہوااورملہار خان خاـصخیلی پہنچا وہاں پرمولانا عبدالشکور خاصخیلی سےملاقات کی اس کے بعد وفد واپس ٹھری میرواہ روانہ ہوگیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع میرپورخاص

15ستمبر2017ءبروز جمعۃ المبارک جامع مسجد مالک بن صعصعہؓ ساماروموری میں پروفیسر عبدالقیوم جلالانی صاحب نے خطبہ جمعہ دیا۔(وطن نیوز سروس)

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع مٹیاری

15ستمبر2017ءبروز جمعۃ المبارک گوٹھ شاہ محمد ڈاہری نزد ہالا میں مولانا الٰہبخش سموں نے خطبہ جمعہ دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ نواب شاہ

14ستمبر2017ءبروزجمعرات بعدنمازعشاء جامع مسجد اہل حدیث گوٹھ محمد رحیم جمالی نوابشاہ میں ایک دینی پروگرام ہوا جس میںمولانا عبدالرزاق گاہوٹھی ،مولانا اسحٰق جمالی اور مولانا اویس جمالی کے خطابات ہوئے۔
15ستمبر2017ءبروز جمعۃ المبارک کھنڈونزد وسایوجمالی نواب شاہ میں مولانا اسحٰق جمالی نے خطبہ جمعہ دیا۔

جمعیت اہل حدیث سندھ حلقہ ضلع تھرپارکر

17ستمبر2017ءبروزاتوار دوررزہ تبلیغی دورہ تھرپارکر جامع مسجد سنی گونی سے آمرنوسو تک ۹گاؤں میںد رس قرآن وحدیث ہوئے خطیب ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں صاحب،پروفیسر عبدالقیوم جلالانی اور مولانا اعظم لانڈر تھے ،پروگرام مولانا اقبال راہموں کی کوشش سے کیاگیا۔
(عبدالعزیز راہموں)

اپیل برائے دعاءِ مغفرت

02اگست2017ءبروزبدھ شیخ عبدالواحد سیال آبادی کے بہنوئی محمد اکرم، صادق آباد میں انتقال کرگئے۔
13ستمبر2017ءبروزبدھ حافظ محمد ادریس نگراں المعہد السلفی کراچی کے کزن انتقال کرگئے۔
14ستمبر2017ءبروزجمعرات حافظ مغیث الرحمٰن متعلم درجہ ثامنہ المعہد السلفی کے تایاانتقال کرگئے۔
14ستمبر2017ءبروزجمعرات جناب عامر میمن صاحب خازن المعہد السلفی کے ماموں زادبھائی انتقال کرگئے۔
14ستمبر2017ءبروزجمعرات ڈرگ روڈ کراچی کے جماعتی ملک وقار کےد ادا چکوال پنجاب میں انتقال کرگئے۔
16ستمبر2017ءبروزہفتہ گوٹھ کیٹل کالونی حیدرآباد کے جماعتی محمد زاہد رند انتقال کرگئے۔(الہبخش سموں)
17ستمبر2017ءبروزاتوار گوٹھ گل محمد مہڑ خیبر مٹیاری کے فاضل بھائی مولانا جاوید مہڑ کی والدہ انتقال کرگئیں۔
18ستمبر2017ءبروزسوموار مولانا ممتاز بجیر آف تھرپارکر فاضل المعہد السلفی کراچی کے داداانتقال کرگئے۔
19ستمبر2017ءبروزمنگل محمد عمران فاضل المعہد السلفی کراچی کے والد سنجھور ومیں انتقال کرگئےنماز جنازہ بعدنمازظہر اداکی گئی۔

About حافظ انس کاکا

Check Also

اخبارالجمعیۃ

المعہد السلفی 22جون 2019ءبمطابق۱۷شوال، المعہد السلفی کے نئی تعلیمی سال کاآغاز ہوا، جس میں تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے