Home » مجلہ دعوت اہل حدیث » 2017 » شمارہ نومبر » طلبہ المعہد السلفی کا اہم اسبوعی اجلاس

طلبہ المعہد السلفی کا اہم اسبوعی اجلاس

بروز جمعرات28/09/2017 بمطابق۷محرم۱۴۳۹ھ بروز جمعرات بوقت :10:30بجے المعہد السلفی للتعلیم والتربیۃ کراچی میں طلبہ کی تقاریر کاایک خصوصی اسبوعی اجلاس منعقد ہوا، جس کاموضوع سیرتِ صحابہ اور واقعہ کربلا کی حقیقت تھا، جس میںالمعہد السلفی کے تمام طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی، مہمان خصوصی الشیخ ارشد علی dاور الشیخ عبدالمالک مجاہدdتھے۔
10طلباء نے تقاریر کیں جن کے نام درج ذیل ہیں:
1عثمان احمدبن نصیراحمد درجہ ثانیہ(شان حسن وحسینw)
2معاویہ بن محمد حنیف درجہ ثانیہ (یزید پر کی جانے والی تنقید کاجائزہ)
3محمد الیاس بن اسحٰق درجہ ثالثہ(شان علیt)
4اسامہ ارشاد درجہ رابعہ(فضائل صحابہ)
5محمد اظہربن عرض محمددرجہ خامسہ(موقف الناس عن فضل الناس)
6مجیب الرحمٰن بن عبدالشکور درجہ خامسہ(شان عثمانt
7عمران راہب درجہ سادسہ(شان عمرt)
8عبدالمتین بن عبدالمالک درجہ سادسہ(شان ابوبکرصدیقt)
9راشد سکندردرجہ سابعہ (اھل بیت اور ان کے فضائل)
0محمد بلال بن مشتاق احمد درجہ سابعہ(واقعہ کربلاکی حقیقت)
اس کے بعد فضیلۃ الشیخ حافظ محمد سلیم dکو اجلاس کے حوالے سے مختصررپورٹ پیش کرنے کی دعوت دی گئی ،حافظ صاحب کا کہناتھا کہ الحمدللہ تمام بچوں کی اچھی تیاری تھی اور ہربچے نے اپنے اپنے موضوع کے مطابق اچھامواد پیش کیا اور مزید کہا کہ آگے بھی ایسی ہی تیاری کرنے کی کوشش کرتے رہیں،اس کے بعد فضیلۃ الشیخ ارشد علیdکو دعوت دی گئی، آپdنے اجلاس کے حوالے سے اپنے تاثرات دیتے ہوئےفرمایا:آج مورخہ28ستمبر2017ء بمطابق۷محرم۱۴۳۹ھ بروز جمعرات المعہد السلفی للتعلیم والتربیہ گلستان جوہر میں طلبہ کے اسبوعی اجلاس بعنوان (فضائل ومناقب صحابہ کرام خلفائے راشدین واھل بیت)میں شرکت کا موقع ملا،الحمدللہ تمام طلبہ نے بہت اچھی تیاری کی تھی اور تمام طلبہ کا اندازِ بیان انتہائی مدلل اور خطیبانہ تھا، اگر اسی طرز کے پروگرام ہوتے رہے توطلباءمیں خوداعتمادی اور فصاحت وبلاغت کے ساتھ ساتھ مافی الضمیر بیان کرنے کی روانگی پیدا ہوجائے گی عوام الناس کے سامنے خطاب کرنے کی صلاحیت پیداہوگی، باقی انسان ہونے کے ناطے غلطیاں توہوجاتی ہیں،یہاں اصلاح کا موقع مل جاتا ہے، ان شاء اللہ طلبہ مستقبل کے معمار ہیں۔
ا س کے بعد فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالمالک مجاہدdنے انعام یافتہ طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔
انعام یافتہ طلبہ کے نام درج ذیل ہیں:
اول: اسامہ ارشاد 1000روپےنقد
دوم: عمرا ن راہب 500روپے نقد
سوم:محمداظہر 250روپے نقد
اس کے بعد اختتامی کلمات فضیلۃ الشیخ محمدداؤدشاکر dنے ارشاد فرمائے ،آپdکا کہناتھا کہ مستقل مزاجی ہی انسان کو کہاں سے کہاں پہنچادیتی ہے، اور مزید کہا کہ المعہد ا لسلفی للتعلیم والتربیہ جس مقصد کے لیے بنایاگیاتھا اس کامقصد پوراہوتا نظرآرہا ہے یہاں کے طلبہ فارغ ہوکر اندرونِ سندھ میں دعوت وتبلیغ کا کام سرانجام دیتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو استقامت دے۔

About حافظ فیصل یاسین

Check Also

کیاجنت اور جہنم کی تخلیق ہوچکی ہے؟؟؟

الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علی اشرف الانبیاء والمرسلین، اما بعد جنت اور جہنم اللہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے